اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔
پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موصوف نے تقریر کے شوق میں پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی ہے، عمران خان کو احساس نہیں کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات سے پاکستان اور اس کے عوام کے معاشی تعلقات وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا، بدتہذیبی کا نام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، سلیکٹڈ ہی کیوں نہ ہو لیکن وزیراعظم پاکستان کے طور پر خارجہ پالیسی پر فاش غلطی کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ شہبازشریف امریکا کے خلاف نہیں بولے گا کیونکہ اس کے وہاں پیسے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد عمران نیازی کو یہ بات کرتے ہوئے کوئی خوف خدا ہونا چاہیے، نیشنل کرائم ایجنسی 2 سال تک چھان بین کرتی رہی اور کوئی اکاﺅنٹ نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 15 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور مجھے کلین چٹ دی، برطانوی عدالت نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام الزامات جھوٹ ہیں، ترقی پزیر ممالک کو تعلیم اور علاج کے لیے امداد دینے والے برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کروڑوں پاﺅنڈ کا گھٹیا الزام لگایا گیا ڈیفیڈ نے اس کی تردید کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناﺅنی سازش کی تھی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ایف آئی اے کو منہ کی کھانی، میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن نکل آتی تو میں قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، کسی جنگل میں چلا جاتا۔
عمران نیازی آئین سے لڑنے اور قانون سے ٹکرانے کی بات کررہا ہے، 22 کروڑ عوام کی تائید وحمایت سے اتوارکے دن پارلیمان میں 172 سے کہیں زیادہ نمبر سے تمہیں گھر بھجوائیں گے، آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔
The post شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QKtAXSo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment