Thursday, March 24, 2022

روس نے ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی ایکسپریس اردو

 ماسکو: روس نے یوکرین تنازع کے حوالے سے غلط معلومات کے پرچار کا الزام لگا کر خبروں کے آن لائن پلیٹ فارم ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی گوگل کی ایپلیکیشن ’گوگل نیوز‘ کو روس میں بلاک کردیا گیا ہے جس کے سبب قارئین کو مذکورہ پلیٹ فارم سے خبریں نہیں پہنچ رہی ہیں۔

گوگل نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس میں ان کی نیوز ایپ اور ویب سائٹ کھولنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایسا کسی تکنیکی وجہ سے نہیں بلکہ اس سروس کو جان بوجھ کر محدود کیا گیا ہے۔ روس نے الزام عائد کیا کہ گوگل نیوز نے ایسے خبر رساں اداروں کو اپنے پلیٹ فارم تک رسائی دے رکھی ہے جو یوکرین موضوع پر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین پر چڑھائی کے بعد سے روس اپنے مؤقف کی تائید نہ کرنے والے خبری اداروں پر پابندی عائد کررہا ہے۔ بی بی سی جیسے بڑے ادارے کی سروس بھی محدود کی گئی۔

روسی حکام نے سماجی رابطوں کی سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو انتہا پسند قرار دیا جبکہ روس میں ٹوئٹر کی سروس بھی محدود ہے۔ موجودہ صورت حال کے سبب عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

The post روس نے ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FNcDsGk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment