Friday, November 30, 2018

بین الاعلاقائی روابط خطے میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں، سینیٹر محمد علی سیف

چارافراد نے شادی شدہ خاتون کواغواء کرلیا

سندھ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات ڈاکٹر راشد حمید کا اکادمی ادبیات پاکستان میں ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ سے خطاب

چیئرمین اکادمی ادبیات سیّد جنید اخلاق کاالطاف فاطمہ، ڈاکٹر عطش دُرانی، ڈاکٹر کنیز فاطمہ، پروین عاطف اور عمر دراز مروت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مظفرگڑھ پولیس اور صحافیوں کے مذاکرات کامیاب، صحافی منصور پاشا کا نام مقدمہ سے نکالنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا حکومت صوبے میںصنعت و تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،عبدالکریم

عوام کوصحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عاصم خان

ٹریفک پولیس کی جانب سے تصویری اورثقافتی شوکاانعقاد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ،36اسیران رہا

ڈپٹی کمشنر کا سیف لائف تھیلیسمیا سنٹر کا دورہ

جنرل بس سٹینڈ کی اڈا فیس وصولی کا ٹھیکہ دینے کی منظوری

کمشنر کا گورنمنٹ پرائمری سکول آہلی راواں چک نمبر 110جنوبی کا دورہ

لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہےجوچوری کرتاہے اور سینہ زوری بھی کرتاہے یہ وہ لاڈلا ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو ملک دے دیا گیا۔

سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا گراف اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ  100 دنوں میں لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا، عمران خان نے 100 دنوں میں یوٹرن لینے کے سوا کچھ نہیں کیا،  عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں  احتساب کمیشن  ختم کردیا، اس حکومت نے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا اور ایک اور نااہل سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے جس نے لوگوں کو لوٹا اور زمینیں چھینیں اسے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن گائے کے مقدمے میں آئی جی اسلام آباد کو گھر بھیج دیا جب  آ پ سیاسی مداخلت میں مصروف تھےاس وقت ایس پی شہید طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور ان کی مسخ شدہ لاش افغانستان سے ملی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے بنانے کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا،100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے  لیے کچھ نہیں کیاگیا، صوبے کا وعدہ جھوٹ نکلا تاہم پیپلزپارٹی  اس خواب کی تعبیر تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ون یونٹ سے ملک کو نقصان ہوا اور اب  پھر وفاق  اور  اٹھارویں ترمیم پر حملہ  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر فیڈریشن اور اٹھارویں ترمیم کو ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو  اسے ناکام بنادیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنے بلوچ بھائیوں کو بازیاب کرایاگیا  ،اختر مینگل کے چھ نکات کا کیا ہوا جب اخترمینگل جانتے ہیں کہ عمران خان لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے یوٹرن لیں گے تو وہ اب تک اس حکومت کے اتحادی کیوں ہیں؟

کراچی کے موجودہ حالات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کہاں گیا کراچی پیکیج، کہاں گیا کراچی کاپانی ؟ تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا پھر بھی کراچی میں پتنگ اور بلا بھائی بھائی ہیں۔

The post لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RoovGI
via IFTTT

شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک ایکسپریس اردو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10 فیصد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا جارہا ہے شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی ہے جو آئندہ دو ماہ تک رہے گی اور اس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ادائيگيوں سے نمٹنےکے لئےشرح سود بڑھائی گئی ہے، اور یہ شرح  5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کی بڑھتی رفتارکو روکنےکی ضرورت ہے،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، معيشت ميں استحکام کے لئے مزيد کوششيں درکار ہيں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے، روپےکی قدرميں کمی طلب ورسد کو ظاہرکر رہا ہے، مالياتی پاليسی کومزيد فعال بنانا ہوگا۔

 

 

The post شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zyB4br
via IFTTT

بلوچستان کی زمینی سرحدوں کا دو ملکوں سے ملنا بڑا چیلنج ہے، آئی جی پولیس بلوچستان ایکسپریس اردو

کوئٹہ: بلوچستان کی زمینی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے 88 ویں  بیج کے 313 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے  کہا کہ صوبے میں  امن و امان کے کئی چیلنجز درپیش ہیں، ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی اغواء برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے اہلکاروں  پر دہشت گرد حملے ہمارے لئے لمحہ فکریہ تھے جن پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی زمینی سرحدیں  ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں ہمیں بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے تاہم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان پولیس ان چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

محسن حسن بٹ نے کہا موجودہ حالات میں پولیس جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے تک لانے کے فعال کردار ادا کررہی ہے۔ بلوچستان پولیس کی قربانیاں  کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں  نے ناگزیر حالات کے باوجود بلوچستان پولیس کو فنڈز فراہم کئے اور سدرن کمانڈ کے بھی شکر گزار ہیں  جنہوں نے پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کی۔

The post بلوچستان کی زمینی سرحدوں کا دو ملکوں سے ملنا بڑا چیلنج ہے، آئی جی پولیس بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QnEKXl
via IFTTT

پاکستان کی سوچ مثبت ہے لیکن بھارت اپنی سوچ نہیں بدل رہا، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی قوتوں کی حامل ریاستیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پہلےہی دن کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے، پاکستان ،بھارت کے درمیان مسائل عوام میں نہیں حکومتوں میں ہیں، کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ برادری خوش ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی

عمران کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی میں تجارت کھلنے سے وہاں کےعوام کی زندگی بہتر ہوئی، یورپی یونین میں شامل ہونے کے بعد ان تمام ممالک میں معیارِ زندگی بلند ہوا، برصغیر میں بھی اس طرح سے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جا سکتا ہے، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب تنازع ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، دو ایٹمی قوتوں کی حامل ریاستیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا، امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے،  امریکا کا الزام تھا کہ افغانستان میں جنگ اس لیے نہیں جیت سکے کہ پاکستان سےعسکریت پسند آتےہیں،  ہم اس الزام کو مسترد کرتے ہیں اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی جواز پیدا نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے مفاد میں بھی نہیں ہے کہ کسی ملک کے خلاف ہماری سرزمین استعمال ہو، اب ہم پاکستان میں کسی مسلح گروہ کو آپریٹ نہیں کرنے دیں گے، خطےمیں کسی بھی قسم کی دہشت گردی پاکستان کےمفاد میں نہیں۔

The post پاکستان کی سوچ مثبت ہے لیکن بھارت اپنی سوچ نہیں بدل رہا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rurz4h
via IFTTT

صوبے اپنی کمپنیاں بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے، وزیرپیٹرولیم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو ایک ایک بلاک تیل و گیس کی تلاش کے لیے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گیس کی قیمت بڑھائی ہیں کیونکہ کمپنیاں خسارے میں تھیں، صنعت، سی این جی اور تندور کےلئے بھی قیمت بڑھائی گئی تاہم تندوروں کےلئے گیس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد لوگوں کےلئے قیمت کم بڑھی ہے صرف امیروں کے لئے قیمت بڑھائی گئی ہے، ایل پی جی سلنڈر کا اوگرا ریٹ 1600 روپے تھا اور اب 1338 روپے ہے، صنعتی سیکڑ میں زیرو ریٹیڈ ایکپسورٹرز کو مراعاتیں دی ہیں، بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے اور بیمار صنعتوں کو چلانے کےلئے 25 ارب کی اعانت دے رہے ہیں، یہ پیکج 30 جون 2019 تک ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ گیس چوری کی روک تھام کےلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی ساتھ ملایا ہے، پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کرنے کےلئے نیا میکنزم بنایا ہے جس کے تحت عوام پر اضافی کوئی بوجھ نہیں پڑے گا، سردیوں میں گھریلوصارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 20 ارب روپے کی سبسڈی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے بھی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، چالیس بلاکس کو تیل و گیس کی تلاش کےلئے رکھا گیا ہے، صوبوں کو ایک ایک بلاک بغیربڈنگ کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے، لکی بلاک خیبرپختونخوا حکومت کو دیا ہے اور باقی صوبوں کو بھی ایک ایک بلاک تیل و گیس کی تلاش کے لیے دیں گے، صوبے اپنی کمپنی بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کے ماتحت 14 کمپنیاں ہیں، بورڈ آف ڈائریکڑ کمپنیوں کو ایس ای سی پی کے تحت چلاتے ہیں، ہم نے چھ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ازسر نو تشکیل دیا ہے، تمام کمپنیوں کے بی او ڈیز اچھی شہرت کے مالک لوگ ہوں گے اور وہ خود اپنا چئیرمین چنیں گے، وزارت پیٹرولیم کی ماتحت کمپنیوں میں تمام عمل شفاف ہوگا۔

The post صوبے اپنی کمپنیاں بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے، وزیرپیٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KJxQGA
via IFTTT

عمران خان کواسدعمراور فواد چودھری مروائیں گے، نبیل گبول ایک شریف انسان وزیراعظم بن گیا ہے،ایڈوائزر درست سمت نہیں لے جارہے، مجھے پتا ہے کہ ان کو سینیٹ میں کتنا ٹف ٹائم ... مزید

سعودی عرب کے سات شہروں میں لیبر کورٹس کا قیام اس فیصلے کے مقصد کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کر نا ہے

کو رکما نڈر ایف سی این اے کا حسن آ با د ہنز ہ میں و اقع شیشپر گلیشئر کا فضا ئی دور ہ

حکومت کا پیٹرول ‘ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خطے میں پیچھے رہ گیا ہے روپے کی قدر کم ہونے سے اشیاءمہنگی ہوتی ہیں. وزیرخزانہ ... مزید

حکومت اورپاک فوج کی خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ 70سال سے چلنے والا بیانیہ تبدیل ہو ، بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں، بھارتی قیادت ،دانشور جتنی جلدی سمجھ لیں کہ کشمیر پر ... مزید

خاشقجی قتل اوریمن جنگ پر سعودی ولی عہد سے کھل کر بات ہوگی،برطانیہ ہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں،برطانوی وزیراعظم کی گفتگو

چینی حکومت نے زیر آب بلٹ ٹرین ٹریک کی منظوری دیدی

سعود یہ بھارت میں آئل ریفائنری لگائے ،پٹرولیم مصنوعات فراہم کرے گا مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،سکیورٹی، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون پر بات چیت

ْجی ٹوئینٹی سربراہی اجلاس،خاشقجی قتل کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا بڑا سفارتی امتحان قرار

میلانیا نے وائٹ ہائوس میں کرسمس تیاریوںکے دوران لگائے گئے سرخ درختوں کو خوبصورت قرار دے دیا

فرانس نے سلامتی کونسل میں یورپی یونین کی مشترکہ نشست کی جرمن تجویز مستردکردی فرانس اس اہم عالمی ادارے میں مستقل رکن ہے اور وہ اس نشست کو کھونا نہیں چاہتا،فرانسیسی وزارت ... مزید

جی ٹوئنٹی سمٹ شروع،جہازکی خرابی کی وجہ سے جرمن چانسلر پہلے سیشن میں شرکت نہ کرسکیں

وسطی افریقی جمہوریہ میں امن کی صورتحال بگڑتی ہوئی،10لاکھ افرادبے گھر لاکھ افرادکو امدادکی فوری ضرورت، نقصان کے باعث قحط کا خطرہ بھی لاحق ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

2017میں دنیا بھر میں خسرہ کے مریضوں میں ڈرامائی اضافہ رواں برس اس وبائی بیماری کے کیس گزشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ نوٹ کیے گئے ،عالمی دارہ

2018 گزشتہ بائیس برسوں میں چوتھا گرم ترین سال ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ عالمی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا،بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نتائج انتہائی خطرناک ... مزید

پاناماپیپرز کی تحقیقات،فرینکفرٹ میں قائم ڈوئچے بینک کے دفاتر میں چھاپے قانون نافذ کرنے والے 170 اہلکار اس آپریشن میں شریک ہوئے،جرمن دفتر استغاثہ

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کم سے کم تنخواہوں میں ڈیرھ سو فیصد کا اضافہ کر دیا

جاپان میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل پر بحث شروع

جاپان کے 10 روایتی تہوار یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل

بھارت، جعلی سرٹیفکیٹ پر 60 نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی

ْسروسز ہسپتال کے ڈاکٹر،نرسزاور پیرمیڈیکس سٹاف نے جیل پر احتجاج پر امن طریقے سے ختم کر دیا احتجاج کے باعث جیل روڈ دونوں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات ... مزید

خام مال،مشینری کو زیر ڈیوٹی پر منگوانے کی اجازت سے انڈسٹری ترقی کرے گی‘شفیق اے نقی صنعتی شعبہ کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ ... مزید

عدالت کا سات سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم بچہ باپ سے علیحدہ ہونے پر زارو قطار رونے لگا ، ماں بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکی

منشیات کیس میں ملوث ملزم کو ایک سال نو مہینے قید ،جرمانے کی سزا

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیس میں یونیورسٹی پروفیسر ملزم جعفر سلمان کی درخواست ضمانت منظور

ہائیکورٹ کا پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات تین ہفتوں میں درخواست گزار کو دینے کا حکم

غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں آصف ہاشمی کے جودیشل ریمانڈ میں مزید 15 روزہ توسیع

پاکستان سے کر پشن کا خا تمہ کپتان کی تر جیح ہے‘اسلم صد یقی معا شی تر قی کا سفر شروع ہو چکا اب کر پٹ لو گو ں کا یوم حسا ب شروع ہو نے والا ہے

مر یم اور نگز یب اب تو جھو ٹ بو لنا چھو ڑ دیں‘ڈاکٹر شاہد صدیق ’’کر پٹ ما فیا ایسو سی ایشن‘‘ ملکی مستقبل کی فکر چھو ڑے اپنے مستقبل کے بارے سو چے

عمران خان نے 100 روز میں ہی ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ،قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ‘اعجاز چوہدری نئے پاکستان میں میرٹ اور قابلیت کو فروغ دیا جا رہا ہے سو روز ... مزید

ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگے ہیں، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گے اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد  روپیہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

عمران خان نے کہا کہ  اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی راستوں سے رقوم کی منتقلی کو روکنا ہے ، سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے، چین سے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی  ٹرانسفرچاہیے۔

The post ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QvBHMA
via IFTTT

عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن) ایکسپریس اردو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن میں 100 جھوٹ بولے گئے اور آج روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 600 ارب روپے قرض بڑھ گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت خود اپنی بدنامی کررہی ہے،  چوری ہورہی ہے ہم روک نہیں سکتے، کرپشن ، منی لانڈرنگ روکنے کا مفتاح اسماعیل کے معاشی اصلاحات ہی واحد طریقہ تھا، معیشت بہتر نہیں ہوگی تو روزگار کیسے بڑھے گا، جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کن لوگوں نے پیسا باہر رکھا ہے ،حکومت کیوں کارروائی نہیں کررہی، ٹیکس نہ دینے والوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، 50 لاکھ گھر کیلیے کم سے کم 5 کھرب روپے درکار ہیں، اس پرکوئی بات نہیں کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا ہوں گی کوئی بات نہیں کی گئی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، ہم سب سے  بڑے احتساب کے حامی ہیں میں نے کہا تھا مجھ سے اور میری کابینہ سے شروع کریں، آج بھی ملک کا اپوزیشن لیڈر جیل میں ہے جب کہ عمران خان، کابینہ احتساب کیلیے پیش ہوں، ان کے وزیر گرفتار نہ ہوں تو میں ذمہ دارہوں گا۔

دوسری جانب سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ 90 دن میں ملک سے کرپشن ختم کردوں گا لیکن 100 دن میں خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو رول بیک کردیا گیا، یہ جھوٹ ، دھوکا ہے جو قوم کے ساتھ کیا جارہا ہے،  آج کا جاری وائٹ پیپر ثابت کرے گا، عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے، نہ انکو چیلنجز کا احساس ہے۔

The post عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FQqB0N
via IFTTT

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف ایکسپریس اردو

کابل: اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے 10 بچے اور 8 خواتین ہلاک ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rr3uLu
via IFTTT

بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ایکسپریس اردو

چنائی: تمل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریامیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈنوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سےایک روز قبل  اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیاتھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جب ریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیاگیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو  دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تمل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

The post بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SjJJpm
via IFTTT

سدھو کئی مذہبی متبرکات اور تحائف لے کر بھارت پہنچ گئے ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لیکر بھارت واپس گئے ہیں۔

مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز جب واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت لوٹے تو اپنے ساتھ یہاں سے کئی سوغاتیں اور متبرکات بھی لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکر گئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو

نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہاں استعمال کریں گے، اس کے علاوہ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے، وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کے لیے لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی 3 چادریں بھی متبرک سمجھ کر ساتھ لے کرگئے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے تلے کی بنی ہوئی پشاوری چپلیں بھی لیں جو ان کے والد صاحب کو کافی پسند ہیں، نوجوت سنگھ سدھوپاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتر بھی لیکر گئے ہیں، حنوط شدہ تیتر کا یہ تحفہ وہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ کے لیے لیکر گئے ہیں۔

The post سدھو کئی مذہبی متبرکات اور تحائف لے کر بھارت پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E5Sq3g
via IFTTT

حکومت کے 100 دن: بلند بانگ دعووں کا پہلا امتحان ایکسپریس اردو

تبدیلی کے پہلے 100 دنوں میں پاکستان کتنا تبدیل ہوا؟ امید اور ناامیدی کے پنڈولم پر جھولتی عوام کی قسمت میں صرف دل فریب وعدے ہی ہیں یا ملک کی سمت درست کرنے کےلیے پہلی اینٹ رکھنے کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی کی گئی؟ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے کی سعی کرنا اور پھر اس سعی لاحاصل کو عوام کے سامنے پیش کرنا، پیشہ ورانہ مجبوری کا تقاضا ٹہرا۔ مگر ہائے افسوس کہ واچ ڈاگ کے دعوے پر پورا اترنے کی کوششوں اور تنقید برائے تنقید کے ’’بلٹ ان‘‘ فارمولے پر عمل کرنے کی ’’جزو لاینفک‘‘ مجبوریوں نے صحافی کو میڈیا مین بنا کر، اس سے تجزیئے کی صلاحیت چھین کر، ہاتھوں میں قلم کے بجائے فیصلے کا ہتھوڑا تھما دیا ہے۔

معاشی حالت انفرادی ہو یا ملکی، ہماری روزمرہ کی بیٹھکوں سے لے کر ٹی وی ٹاک شوز اور اخبارت کے مضامین تک میں اس کا ذکر لازم قرار پاتا ہے۔ مگر اس حقیقت کو شاید بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ لمحہ موجود میں ہماری یا ملک کی جو معاشی حالت ہوگی اس کا تعلق صرف گزرے 100 دنوں سے ہی جوڑنا شاید مکمل سچ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کسی بھی دیرپا شخصی کاروبار کے دوران اٹھائے گئے اقدمات کے معاشی نتائج اگر 100 دن میں حاصل کرنے کی خواہش رکھنا بے وقوفی ہے تو کاروبار حکومت کے دوران اٹھائے اقدامات کے معاشی نتائج 100 دنوں میں کیونکر حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ معاشی ماہرین تو ایک طرف، معیشت سے مکمل آگہی نہ رکھنے والے بھی یہ بات جانتے ہیں کہ معاشی اشاریوں کا تقابل مہینوں کے بجائے برسوں سے کیا جانا ہی اقدامات کے حقیقی نتائج کو آشکار کرتا ہے۔

دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے جی ڈی پی، افراط زر، زرمبادلہ کے ذخائر، کرنسی کی قدر، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات جیسے اقتصادی اشاریوں کا ذکر ماہانہ بنیادوں پر تو ضرور کیا جاتا ہے مگر ان کے درمیان تقابل صرف برسوں کے حساب سے ہی کیا جاتا ہے۔ اور حکومتوں کی معاشی کارکردگی کے نتائج بھی روززانہ یا ماہانہ بنیادوں نہیں بلکہ گزرے اور موجودہ مالی سال کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اسے آسانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ گزشہ مالی سال میں جی ڈی پی، افراط زر کی شرح کچھ یوں تھی اور رواں برس کچھ یوں رہی۔ یا پھر گزشتہ مالی سال میں زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات اتنی تھیں اور رواں مالی برس میں اتنی بڑھ گئیں یا کم ہوگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر صرف اور صرف وقتی معاشی اشاریوں کو لے کر، ان کی بنیاد پر، ایسے ایسے فیصلے پڑھنے اور سننے کو مل رہے ہیں کہ ’’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘‘ اور یوں ٹی وی اسکرینوں سے لے کر اخبارات کے صفحات تک، روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر زور زبردستی نکالی اور پھیلائی بظاہر معاشی ناکامیوں کے شور میں سماجی کامیبایوں کی جھلک ڈھونڈنا گویا بھوسے کے ڈھیر میں سوئی ڈھونڈنے کے مترادف بنا دیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ درست ہے کہ معیشت کی سمت درست کرنے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج دنوں یا مہینوں نہیں برسوں میں برآمد ہوا کرتے ہیں، اور اس کےلیے موجودہ حکومت کو کم از کم ایک برس نہ دینا صریحاً زیادتی ہوگی۔ مگر کیا کریں، بڑے بڑے بول بولنے والے اپوزیشن لیڈر عمران خان، وزیراعظم بننے کے بعد اپنے ہی بلند بانگ دعووں کے بنائے پہاڑ کے اندر چھپ گئے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی غلط نہیں کہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے کئی نامور میڈیا مین، عمران خان کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر بظاہر ردعمل کی کیفیت کا شکار نظر آتے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں صرف ملکی معیشت کے جلد باز فیصلے نما تجزیوں کو ہی مکمل تصویر کی صورت پیش کرنے کے عہد میں ہمیں وزیراعظم، کابینہ اور پارلیمنٹ کی کارکردگی سے لے کر گڈ گورننس، داخلہ محاذ، خارجہ پالیسی اور سماجی شعبے کے میدانوں تک میں، تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز میں اٹھائے گئے اقدامات پر بھی ضرور نظر ڈالنا ہوگی۔

18 اگست 2018 کو عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ وزیراعظم بنتے ہی خارجہ پالیسی کے محاذ پر پہلا بڑا چیلنج گستاخانہ خاکے بنانے کے حوالے سے ڈچ پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا مقابلہ تھا۔ حکومت نے اس مقابلے کے خلاف چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینٹ سے قرارداد منظور کروائی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں لے جانے کا اعلان کیا۔ حکومت کی محنت رنگ لائی اور ڈچ حکومت نے 30 اگست کو یہ مقابلہ منسوخ کر دیا۔ پوری دنیا کے تمام بڑے اخباروں میں یہ سرخی لگی کہ پاکستانی حکومت کے احتجاج کی وجہ سے ڈچ پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہونے والا تصویری مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اپنی پہلی تقریر میں عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے اور تمام گورنر ہاؤسز کو عوام کےلیے کھولنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے 1100 کینال اور 100 سے زائد کمروں پر مشتمل وزیراعظم ہاؤس کی بجائے 4 کنال اور 3 بیڈ روم پر مشتمل، اپنے ملٹری سیکٹری کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ 524 ملازمین میں سے صرف چند کے علاوہ تمام ملازمین کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کر کے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کرنے کےلیے فالتو گاڑیوں اور شوق سے پالی بھینسوں کی نیلامی کے فیصلے بظاہر نمائشی مگر اصولی ہی گردانے جائیں گے۔

حکومت نے کسانوں، اسکول، مساجد اور اسپتالوں کےلیے بجلی کے ریٹ پچاس فیصد کم کر دیے۔ یہ فیصلہ زرعی ملک کی معیشت اور سماجی شعبے کی خدمات کوسہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس سستے داموں دینے کا فیصلہ کیا گیا، یوں برسوں سے بند پڑی ٹیکسٹائل ملیں دوبارہ چلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

حکومت کی جانب سے تمام وزیروں اور مشیروں کو فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر اور ان کے بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے پاکستان میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی غیر ملکی دورے پر جاتے ہوئے اپنے ملکی ائیرپورٹ پر بغیر پروٹوکول امیگریشن کرواتے ہوئے اپنے بیگ کی اسکریننگ خود کرواتے اور عام پرواز پر سفر کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں خطاب کرنے گئے تو وزیروں، بیوروکریٹس اور صحافیوں کی فوج ظفر موج ان کے ساتھ نہیں گئی۔ وزیر خارجہ، امریکہ میں مقامی ٹرین میں سفر کرتے نظر آئے۔ حکومت نے میرٹ پر کیرئر ڈپلومیٹ مقرر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

ملک کے داخلہ محاذ پر، آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد دینی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج سمجھداری سے صرف چار دنوں میں ختم کیا گیا۔ ایک سال قبل گزشتہ حکومت میں دیا گیا دھرناحکومت سے سنبھالا نہیں گیا تھا۔ وہ دھرنا بیس دن تک جاری رہا۔ جو وفاقی وزیر کی رخصتی، ناکام پولیس آپریشن اور فوج کی ضمانت کے بعد ختم ہوا تھا۔

کہاوت ہے کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں مگر ہمسائے نہیں۔ خارجہ پالیسی کے محاذ پر اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو برابری کی سطح پر جواب دیا گیا اور کرتار پور بارڈر کھولنے کے مشکل مگر بہادرانہ فیصلے سے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا۔ ان دونوں اقدامات کو پاکستان کے اندر اور باہر پسندیدگی اور حیرت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

بڑے شہروں میں حیرت انگیز طور پر ٹریفک کے نظام میں نظم و ضبط نظر آرہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہن رہے ہیں۔ گاڑیوں کے مکمل کاغذات و لائسنس اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا چالان کیا جارہا ہے۔ عام عوام کے ساتھ، اثرورسوخ رکھنے والے لوگوں کا بھی چالان کاٹا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سختیوں کے خلاف لاہور اور دیگر شہروں کی عوام نے احتجاج تو کیا ہے لیکن اب دباؤ کے باعث قوانین پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ملک بھر میں لینڈ مافیا کے بارے میں یہ خیال مستحکم ہوچکا تھا کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ وجہ یہ بتائی جاتی رہی کہ ان کے ہاتھ بہت لمبے اور مضبوط ہیں۔ ان لمبے اور مضبوط ہاتھوں کے پیچھے سیاسی عناصر بھی ملوث رہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو دنوں میں لاتعداد ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ جہاں نہ صرف اربوں روپے کی تجاوزات کو مسمار کیا گیا، وہیں لینڈ مافیا سے زمینوں پر قبضے بھی چھڑوائے گئے۔ یہ کاروائیاں بلا امتیاز ہورہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ کہیں گندم کے ساتھ گھن بھی پِس گیا ہو، لیکن مجموعی طور پر اس عمل کو سراہنا چاہیے۔

ابھی زیادہ دور کی بات نہیں کہ جب پاکستان میں وزیراعظم کی کابینہ کے اجلاس کےلیے لوگ مہیںوں ترسا کرتے تھے۔ کیا یہ تبدیلی نہیں کہ معاشی، سیاسی، داخلی، خارجہ امور پر غور اور بات چیت کےلیے ایک تواتر کے ساتھ کابینہ کے 14 اجلاس کیے گئے۔ ریکارڈ کی درستگی کےلیے بتانا ضروری ہے کہ گزشتہ تجربہ کار حکومت کے پہلے 100 دنوں میں وفاقی کابینہ بھی تشکیل نہ پاسکی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اپنے وزیروں پر چیک رکھنے کا ایک اصول بھی وضع کیا ہے۔ حکم دیا گیا ہے کہ وہ سال میں صرف تین بار غیر ملکی دورے کرسکیں گے، اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ سینیٹ اور اسمبلی سیشنز کے دوران کوئی وزیر غیر ملکی دورہ نہیں کرے گا اور پارلیمانی اجلاسوں کے دوران اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ وفاقی وزیروں اور بیورو کریٹس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے کہ وہ اپنا علاج اپنے ملک میں ہی کرائیں گے، بیرون ملک نہیں کراسکیں گے۔

عوامی شکایات کے ازالے کےلیے پاکستان سٹیزن پورٹل قائم کیا گیا ہے جہاں کچھ ہی وقت میں لاکھوں شکایات درج کروائی گئیں۔ ان شکایات پر کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔ یقیناً یہ کوششیں دکھوں کے مارے عوام کےلیے ریلیف ملنے کی امید کی پہلی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔

سماجی انصاف اور قانون کے شعبے میں وومن ایکشن پلان پر ایک بھرپور کام ہوا ہے۔ وراثت کے حوالے سے طریقہ کار کو تبدیل کرکے اب نادرا سے تصدیق کروائی جائے گی۔ اس معاملے پر 7 سے 8 برس لگتے ہیں، اب یہ عمل 15 سے 30 دنوں میں مکمل کرنے پر کام ہورہا ہے۔ قانونی معاونت سے متعلق بل 10 برسوں سے زیر التوا تھا جس پر کام کیا گیا ہے۔ لیگل جسٹس اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جو پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو قانونی معاونت دیگی۔ ایک اچھے پینل سے وکیل دیا جائے گا اور اگر کسی کا جرمانہ یا ضمانت کی رقم ہے تو اس کو کس طرح ریلیف دیا جائے یہ بھی اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

موجودہ حکومت کے پہلے 100 دنوں میں قومی اسمبلی کے 5 اجلاس ہوئے، یہ اجلاس 24 دن جاری رہے۔ اسمبلی قواعد کی روشنی میں سال کے 365 دنوں میں قومی اسمبلی کےلیے 130 دن کارروائی چلانا ضروری ہے۔ اس شرح کو دیکھتے ہوئے یہ بھی ایک قابل ذکر کارکردگی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 24 مِں سے صرف 7 دن ایوان میں آئے۔ اسمبلی میں ان کی 29 فیصد حاضری یقیناً کم ہے اور اس کمی کا کوئی جواز نہیں۔ تاہم یہ حاضری ماضی میں ان کی ایوان میں 5 فیصد حاضری کے مقابلے میں بہتر ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں نواز شریف کی حاضری 10 فیصد جبکہ شاہد خاقان عباسی کی حاضری 19 فیصد رہی تھی۔

قائد ایوان کے انتخاب کے 30 دن بعد تک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا قیام اسمبلی کے قواعد کی رو سے ضروری ہے۔ مگر کیا کریں کہ اس پر، اس مرتبہ تو کیا، گزشتہ تین جمہوری حکومتوں میں بھی کم ہی عمل ہوا ہے۔ پچھلی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں بھی بدقسمتی سے کوئی قائمہ کمیٹی قائم نہ ہوسکی تھی۔ قومی اسمبلی میں اگر بڑی مشکل سے سادہ اکثریت پوری کرنے والی تحریک انصاف پہلے 100 دنوں میں کسی قانون سازی کا پہاڑ نہ چڑھ سکی تو دو تہائی اکثریت رکھنے والی نواز لیگ، پیپلز پارٹی جیسی فرینڈلی اپوزیشن کے ساتھ کے باوجود کوئی قانون سازی نہ کرسکی تھی۔

احتساب کی بات کی جائے تو تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر انفاق نہ ہوسکنے کے باعث یہ عہدہ تا حال خالی ہے۔ مگر کیا کریں کہ گزشتہ دور حکومت کے پہلے 100 دنوں میں نہ صرف یہی حال تھا، بلکہ پہلے 100 دن اور اس کے بعد بھی نیب کے چیئرمین کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی تھی۔

ان تمام تر حقائق کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ گزشتہ حکومتوں میں جو نہ ہوسکا تھا وہ اس بار بھی نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کے بلند و بالا دعووں کے باعث ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، بلکہ اپنے آپ ہی سے ہے۔ مغربی جمہوریت میں کسی بھی حکومت کے پہلے 100 دنوں کو اس کا ہنی مون پیریڈ گردانا جاتا ہے، مگر عمران خان کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ 100 دن کے ایجنڈے اور اس پر عمل درآمد کا دعویٰ خود عمران خان ہی کا تھا۔

گویا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں اور تو کچھ بدلا یا نہیں، ہاں ’’نیا نو دن پرانا سودن‘‘ کا محاورہ ’’نیا سودن پرانا نو دن‘‘ میں بدل گیا ہے۔ کیونکہ میں، آپ اور ہم سب پرانے پاکستان کو 9 دن میں بھلا کر نیا پاکستان 100 دن میں بنانا چاہتے ہیں۔ اور اس کی وجہ بھی خود عمران خان ہی ہیں، کیونکہ ’’مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرسکدا۔‘‘

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post حکومت کے 100 دن: بلند بانگ دعووں کا پہلا امتحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RuyRFa
via IFTTT

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KHjbLX
via IFTTT

دبئی میں 220 مزید پاکستانیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے شہریوں کی بیرون ممالک میں مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں مزید 220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد اب ایک ہزار115 تک پہنچ گئی، اِن پاکستانیوں کی دبئی میں 2 ہزار29 جائیدادیں ہیں، 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ بازی لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 267 افراد نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں، پنجاب کے 117، کے پی کے 4، اسلام آباد کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انکوائری افسر کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہرکیں اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہوسکی اورغیرشناخت پاکستانیوں میں 9 کا تعلق پنجاب، 43 کا سندھ  اور 11 کا اسلام آباد سے ہے۔

The post دبئی میں 220 مزید پاکستانیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q2mh3h
via IFTTT

تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار ایکسپریس اردو

ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران  ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

The post تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zxFM9i
via IFTTT

ریاض:مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے پر بھاری جرمانہ ہو گا اس خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک مقرر کی گئی ہے

شیخ رشید نے اپنی کارکردگی پر خود ہی نمبر دے دیئے وفاقی وزیر ریلوے نے اپنی کارکردگی پر خود کو دس میں سے بارہ نمبر دے دئے

ایک ہی ملاقات کے بعد بھارتی صحافی عمران خان کے فین ہو گئے بھارتی صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا احوال ٹوئیٹر پر بیان کر دیا

عثمان بزدار کی شاندار کامیابی نواز شریف کے بھتیجوں کی قبضے میں موجود زمین واگزار کروالی

چین کی چینی قونصلیٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو اہلکاروں کے ورثا کے لیے مزید امداد

دُبئی:نیشنل ڈے پر انٹرنیٹ سروس فری ہو گئی اتصالات اور du کی جانب سے 10 روز کے لیے مفت وائی فائی سروس کا اعلان

ڈیم فنڈ کے لیے چیف جسٹس کو لندن کے بعد جاپان کے دورے کی دعوت آ گئی فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے۔جس میں جاپان میں مقیم پاکستان کی معروف کاروباری ... مزید

سوشل میڈیا نے ایک اور جوڑی بنا دی امریکی خاتون قومی بلائنڈ کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی

شام کا جنوبی دمشق میں اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اسرائیل کی تردید جنوبی دمشق میں مختلف اہداف پر اسرائیلی فضائی حملے،ایرانی گروپوں کو نشانہ بنایاگیا،شامی ... مزید

برطانوی خاتون کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے شہری کو صرف پانچ سال قید مجرم ھاشم خمیس الجابر کو پانچ سال قید کی برائے نام سزا پر مقتولہ کے خاندان کی قطر ی عدالت پر شدید تنقید

جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پرشائد پوٹن سے ملاقات ہو،روسی صدرسے ملاقات کا یہ اچھا وقت ہے،ٹرمپ

مذہبی جماعت تحریک النہضہ نے مجھے قتل کی دھمکی دی ہے،تیونسی صدر کا الزام تحریک النہضہ نے اپنی سرگرمیوں کے لیے خفیہ ادارہ تشکیل دے رکھا ہے تاہم اس بارے فیصلہ عدلیہ کرے گی،بیان ... مزید

آستانہ مذاکرات کی ناکامی نے شامی عوام کے لیے امن کا موقع کھو دیا، عالمی مندوب مذاکرات میں دستوری کمیٹی کے حوالے سے اتفاق رائے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، اشٹیفان ڈے مِستورا

شام میں کردوں کاعورتوں کے لیے گائوں بنانے کا اعلان ، مردوں کا داخلہ ممنوع قرار گائوں میںان خواتین کو رکھا گیا ہے جن کے شوہر جنگ میں مارے گئے اور بچوں کی کفالت ان کے کندھوں ... مزید

اخوان جرائم کے ارتکاب کے لیے حرام وحلال میں فرق نہیں کرتی،سعودی عرب ْتنظیم سے وابستہ لوگ سیاہ کوبرا کی مانند ہیں، سعودی وزیر برائے مذہبی امورکا ٹوئیٹرپرپیغام

عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب پر صعدہ سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا حوثی صعدہ گورنری میں سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغنے کی کوشش کررہے تھے،ترجمان عرب اتحاد

برطانوی عدالت نے نشے میں دھت جاپان کے پائلٹ کو دس ماہ قید کی سزاسنادی

ایران حوثیوں کوعرب اتحادی جہازوں پر حملوں کے لیے اسلحہ دے رہا ہے،امریکا ایرانی مداخلت کی وجہ سے یمن میں انسانی بحران مزید گھمبیر اور گھرا ہوا ہے،خصوصی ایلچی برائین ہک ... مزید

ملک میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ لاہور ہائیکورٹ نے تمام سروس اسٹیشنشز کو آٹو میٹک کرنے پر بند کرنے کا حکم دے دیا

سینئیر افسر نے شیخ رشید کو شٹ اپ کہنے کی وجہ بتا دی سابق سی پیک سربراہ ریلوے پراجیکٹ اشفاق خٹک ساری کہانی سامنے لے آئے

دُبئی:بے روزگار نوجوان نے پیسے کے لالچ میں 9 گاڑیاں جلا ڈالیں ملزم کے مطابق ایک بھارتی شخص نے اس کام کے لیے600درہم دیئے تھے

ڈالر کی اونچی اڑان سے ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ڈالر142 روپے کا ہونے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا،آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں ... مزید

کینو کی برآمد کے لئے 3 لاکھ 25 ہزار ٹن کا ہدف مقرر

جنرل الیکٹرک کمپنی نے ڈیرہ غازی خان سیمنٹ کمپنی کے نئے پلانٹ میں جدید مشینری نصب کر دی

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کااضافہ، مجموعی حجم 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گیا، سٹیٹ بینک

ڈالر کی قدرمیں اضافہ اور پیسے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں

ابو ظہبی: خاتون ڈاکو نے قینچی کی نوک پر شہری کو لُوٹ لیا یہ واقعہ ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں پیش آیا

ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کم ریکارڈ کی گئی

پاناما پیپرز منی لانڈرنگ الزامات. جرمن پولیس نے بینک پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا بینک کے دو ملازمین کی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی طور پر تفتیش ‘بینک کے شیئر ... مزید

سپریم کورٹ کا علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم علیمہ خان کی دوبئی میں جائیداد ہے یا پھر انہوں نے ایمنسٹی اسکیم میں بیرونی ملک جائیداد ظاہر ... مزید

کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں کیوں کہ وہ خود دکھی ہیں لیکن بھارت میں بے وقوف سے بے وقوف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے البتہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو درد ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے، جب کشمیر سے تصاویر آتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے، ہم کشمیر کو علاقے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، جذبات اور دل کے راستوں کو فوجیں فتح نہیں کرسکتی، گولیوں سے معاملہ حل کرنے کی کوشش میں جذبات مزید ابھریں گے، مودی نے وہاں پیکچ کا اعلان کیا لیکن آزادی پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتی جب کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں، امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا لیکن پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی ہے اور کشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس بھی متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ہمارا اور آپ کا تعلق امن کا ہونا چاہیے۔

The post کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U0gZDq
via IFTTT

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی حسینہ کو جیون ساتھی بنالیا ایکسپریس اردو

بہاولپور: پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کرکٹر مجیب الرحمان نے امریکی بلائنڈ لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔

امریکی دوشیزہ بریٹنی مینٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، بریٹنی نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیاتھا، دونوں کی فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی بعد ازاں دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان بلائنڈ کونسل کے ترجمان کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جزوی بلائنڈ مجیب الرحمان فاسٹ بولر ہیں اور بہاولپور بلائنڈ ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے حریف بلے بازوں کے بجائے امریکی لڑکی کو اپنی محبت سے بولڈ کرکے نکاح کرلیا ہے۔

بریٹنی مینٹگمری بدھ کے روز پاکستان آئی تھیں اور نکاح کی رسم بہاولپور میں سادگی سے جمعرات کی شب انجام پائی۔ مجیب الرحمان جزوی جب کہ بریٹنی مینٹگمری مکمل طور پر بلائنڈ ہیں۔

The post قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی حسینہ کو جیون ساتھی بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RqbXyn
via IFTTT

وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ ایکسپریس اردو

گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے اور یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔

گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔

The post وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzjiVk
via IFTTT

کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا ہے۔ 

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے،  برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں،  کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا ہے اور پاکستان بھی سفارتکاری کے زریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ انڈیا کو ابھی تک اپنی غلطیوں کا ادراک نہیں ہوا۔

The post کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zAuOQv
via IFTTT

ڈپریشن کی دوائیں بھی بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا رہی ہیں ایکسپریس اردو

برسبین: آسٹریلوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ڈپریشن کے علاج میں عام استعمال ہونے والی دوائیں بھی جرثوموں میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا کر انہیں غیرمعمولی طور پر مضبوط بنا رہی ہیں۔ اگرچہ ماضی میں ڈپریشن کی دواؤں (اینٹی ڈپریسینٹس) کے مختلف منفی اثرات سامنے آتے رہے ہیں مگر اِن کا تعلق انسان کی دماغی اور جسمانی صحت ہی سے تھا۔ لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب ان کا تعلق جرثوموں (بیکٹیریا) میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت سے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

برسبین، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوینزلینڈ میں ’’ایڈوانسڈ واٹر مینیجمنٹ سینٹر‘‘ سے وابستہ جیانہوا گوو اور ان کے ساتھیوں نے ’’ای کولائی‘‘ نامی جرثومے پر تحقیق کے دوران یہ تشویشناک دریافت کی ہے۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی عام اور مقبول دواؤں میں شامل ایک اہم مرکب ’’فلوکسیٹائن‘‘ (fluoxetine) سے صرف تیس دن تک سامنا ہونے پر جرثوموں میں انتہائی مؤثر اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت میں 5 کروڑ گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یقیناً یہ بہت خطرے کی بات ہے۔

البتہ، تجربہ گاہ کے ماحول میں یہ تحقیق صرف ای کولائی بیکٹیریا پر کی گئی ہے جبکہ ابھی اسے دیگر اقسام کے جرثوموں پر، خاص کر بیماریاں پھیلانے والے جراثیم پر آزمایا جانا باقی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ماہرین کی یہی ٹیم ہینڈ واش اور ٹوتھ پیسٹ کے ایک عام جزو ’’ٹرائی کلوسان‘‘ پر تحقیق کرکے ثابت کرچکی ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے جراثیم میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔ البتہ، تازہ تحقیق کہیں زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ اس سے ایک طرف تو یہ پتا چلتا ہے کہ فلوکسیٹائن کی حامل 11 فیصد دوائیں ہمارے جسم میں پہنچنے کے بعد بالکل بھی تبدیل نہیں ہوتیں تو دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جتنے لمبے عرصے تک جرثوموں کا سامنا فلوکسیٹائن سے رہے گا، جرثوموں میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بھی اسی قدر بڑھتی جائے گی۔

اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’اینوائرونمنٹ انٹرنیشنل‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

The post ڈپریشن کی دوائیں بھی بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا رہی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FPtxum
via IFTTT

رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارت میں فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم 2.0 کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک کرکے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا۔

گزشتہ ماہ غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غیرقانونی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی عدالت نے  انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ’تمل روکرز‘ کو کسی کا خوف نہیں، عدالتی احکام کے باوجود اس نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 2 ڈی ورژن میں لیک کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

فلم آن لائن لیک ہونے پرآسکرایوارڈ یافتہ موسیقارریسول پوکوٹی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رجنی کانت کے مداحوں سے فلم لیک کرنے والوں کو سبق سیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلم لیک ہونے سے اس کا اثرفلم کے بزنس پر پڑے گا جس سے فلم کوکروڑوں کو دھچکا لگے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے 5 سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی فلم ’2.0‘ اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے جو گزشتہ روز ریلیزکی گئی ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار رامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز’ٹھگ آف ہندوستان‘کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 58 کروڑ کی کمائی کی ہے جب کہ عامر خان کی فلم نے 52 کروڑ کمائے تھے۔

The post رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2re0SVJ
via IFTTT

عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں، گورنر سندھ ایکسپریس اردو

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں اور ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا۔

کراچی میں آئیڈیاز 2018 نمائش کے آخری روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 نمائش پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں، یہ بہت بڑا ایونٹ تھا جو اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا ہے، سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ مرحلہ وار کراچی پہنچے گا، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہوں گے، سندھ حکومت کو کہہ رہے ہیں وفاق کے منصوبے مانیٹر کرلیں لیکن سندھ حکومت کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہے ہیں، ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا، 100روزہ کارکردگی پر جواب دینے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ہم نے خود کہا تھا کہ 100 دن کا عوام کو حساب دیں گے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں کے بارے میں وکی لیکس اور پاناما سے پتا چلتاتھا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلیے پیش کیا، حکومت کی اولین ترجیح لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے مرتے ہیں ، پاکستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، بہت سے قیدی جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث مزید سزا کاٹ رہےہیں، جن قیدیوں کے جرمانے ایک لاکھ روپے سے کم ہیں وہ ادا کرکے انہیں رہائی دلائیں گے۔

 

The post عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SligDA
via IFTTT

جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں ایکسپریس اردو

اوٹاوا: کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے ذمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی۔

The post جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BG7ZfM
via IFTTT

چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں ایکسپریس اردو

پشاور: ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔

چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائیں۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی پر کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں، ہر ایک غیر ملکی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چترال پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے۔

The post چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qvc0vC
via IFTTT

رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے پشاور میں موجود اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور نےپاکستانی حکومت سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود اپنے آبائی گھر کو میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے سلسلے میں آئے بھارتی صحافیوں سے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رشی کپور کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رشی کپور کی مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اداکار رشی کپور کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رشی کپور کے پردادا بیشیسور ناتھ کپور نے گھر تعمیر کیا تھا جسے ’کپور حویلی‘ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔ بعد ازاں کپور فیملی تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگئی تاہم ان کا گھر اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رشی کپور کئی بار پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ 65 برس کا ہوچکا ہوں اور مرنے سے پہلے ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہتاہوں۔

The post رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TZpjDr
via IFTTT

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4eu4H
via IFTTT

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4eu4H
via IFTTT

Thursday, November 29, 2018

زبیدہ جلا ل نے آئیڈیاز 2108کے دوران پی او ایف سٹال پرویلوسٹی ناپنے کے سسٹم کا افتتاح کردیا سسٹم فائر کئے گئے رائونڈ کی ولاسٹی ناپتا ہے ،یہ انفرادی اور برسٹ شاٹس دونوں ... مزید

لاہور،ڈی جی نیب کی کھلی کچہری ،ہائوسنگ سیکٹر میں مبینہ فراڈ ،صوبائی اداروں میں بدعنوانی کیخلاف شکایات موصول چار گھنٹے تک متاثرین کی شکایات سنیں ، تمام شکایات کو انتہائی ... مزید

پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس (کل) منایا جائیگا، بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کرینگے خورشیداحمد شاہ نے سکھرسپورٹس کمپلیکس گرائونڈ میں یوم تاسیس کیلئے جلسہ گاہ ... مزید

حکومت کے اب تک کے سو دن ’’کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے ‘‘کے سوا کچھ نہیں‘سینیٹر آصف کرمانی شیخ چلی حکومت کے وزراء منہ پکا کر کے جھوٹ بول رہے ہیں،حکومت کے ... مزید

’’کدھر قدم بڑھائو ہم پہنچ گئے ہیں ‘‘، عمران خان

22سال اپوزیشن کی ،مجھے بتانا پڑتا ہے میں وزیر اعظم ہوں ‘ عمران خان روز کا اصل کریڈٹ بشریٰ بیگم کو جاتا ہے ، صرف ایک چھٹی کی ‘ وزیر اعظم کی گفتگو سے کنونشن ہال میں قہقے ... مزید

کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کی بیٹی عفت گیلانی کیس میں بیانات ریکارڈ نہ کروانے پر 4گواہوں کو جرمانہ

انسانی اعضاء کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

محمودالرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے 3پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد

شیخوپورہ ‘چھ مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ایک طالب علم زخمی

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

باجوڑ:  ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QvYt70
via IFTTT

کشمیری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے اور نئی رپورٹوں کو سامنے رکھ کر اس سال پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لیے کشمیر ڈے منائیں گے۔

اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ہمیں تنہائی میں ڈالنے کی سازش کی گئی، گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 4 سال پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلیے وکیل ہی نہ تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ دفترخارجہ کو زیادہ متحرک کریں گے، ہم مزید غلامی کا طوق پہننے کو تیار نہیں لیکن اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن ہماری ضرورت ہے کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے امن کا ہونا ضروری ہے، امن کے لیے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں، بھارت سے اتار چڑھاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن بھارت امن کے لیے ایک قدم بڑھے ہم دو قدم بڑھانے پر تیار ہیں جب کہ افغانستان کو پاکستان کی کسی پالیسی پر اعتراض ہے تو اب بات کرنے کیلیے ایک میکنزم موجود ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے سعودی عرب ، امارات سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے تاہم ہماری حکومت نے کوشش کی اورتعلقات کو ری سیٹ کرنے میں کامیاب رہے جب کہ عمران خان کا چین کے کامیاب دورے سے آج ہم سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، ایران کے ساتھ رابطہ برقرار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ہمارا بہت بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے اور ان کے ساتھ اسٹریٹجک پلان طے کرچکے ہیں جب کہ امریکا فیصلہ کرچکا ہے کہ خطے میں ان کا اسٹریٹیجک پارٹنر پاکستان نہیں بھارت ہے،  ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کی جس پر عمران خان نے موثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرتارپور کی صورت میں گگلی پھینکی اور بھارت کو دو وزیروں کو بھیجنا پڑا اور بھارت کے لیے ہمارا رسپانس مثبت اور سنجیدہ تھا لیکن ان کی سیاست آڑے آگئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی رپورٹوں کو سامنے رکھ کر اس سال پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لیے کشمیر ڈے منائیں گے، 5 فروری کو سب کو دعوت دے رہا ہوں اور کشمیریوں کو پیغام ہے کہ تم تنہا نہیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام آباد پر یلغار کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا، عشق رسولﷺ اور غلامی رسولﷺ پر کل بھی فخر تھا اور آج بھی ہے۔

The post کشمیری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P616YJ
via IFTTT

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

بڈز کھولنے کی تاریخ 30 نومبر سے آگے بڑھا کر 7 دسمبر کردی گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تھا کہ گزشتہ 3 سال کیلیے نشریاتی حقوق 15 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے، آئندہ مدت کے لیے 35 ملین ڈالر حاصل کرنا چاہتے ہیں، رقم ملک میں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے کام آئے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فیس دو ورنہ بینک گارنٹی کیش کرالیں گے

دوسری جانب پی سی بی کے فرنچائز کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں ہوپا رہے، ملتان سلطانز واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب اپنی شناخت کھوبیٹھی اور چھٹی ٹیم کے طور پر پی سی بی کی ملکیت بن چکی، اس کو فروخت کرنے کا مرحلہ بھی باقی ہے، دیگر فرنچائزز کی ادائیگیوں کے مسائل بھی درپیش ہیں۔

The post پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TQFoeR
via IFTTT

وزارت خارجہ کی 100دن کی کارکردگی پر رپورٹ جاری وزیراعظم نے سعودی عرب، چین، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات کے دورے کئے، سعودی عرب سے معاشی پیکیج کاحصول، ویزا فیس میں کمی کا ... مزید

سعودی عرب میں معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کانسرٹ منعقد کانسرٹ میں پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا

سی پیک سے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے کھل جائیں گے،نعیم خان عیسکی

خیبرپختونخوا میں کتابیں خریدنے اورپڑھنے کارجحا ن سب سے زیادہ ہے ،مرادعلی مہمند

کلر سیداں میں جانوروں کی نگہداشت اورآگاہی کے لئے محکمہ لائیوا سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی موبائل ٹرئینگ بس کا انتظام

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان ڈھوک سائیں مسکین میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کریں گے

کلر سیداںمیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائیاں

پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

چین نے ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں دوگنا اضافہ

ن لیگ کاحکومتی ناکامیوں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرنےکا فیصلہ حکومت نے اپنے جھوٹ چھپانے کیلئے سرکاری خرچ پر تشہیر شروع کردی، حکومتی نااہلی ، جھوٹ اور یوٹرن پر حقائق نامہ ... مزید

سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کا دورہ ہسپتال کی مختلف وارڈزمیںجاکر مریضوںکودی جانے والی سہولیات اوران کی خیروعافیت بھی دریافت کی

بیت المقدس مسلمانوںکاقبلہ اول اوردنیابھرکے فرزندان توحیدکادوسرا حرم ہے‘سردار فاروق سکندر

ْسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںآنکھ کاکامیاب آپریشن

غلام احمد بٹ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالئے سے لکھی گئی پہلی کتاب احسن اقدام ہے‘وزیر جنگلات

وزیر جنگلات دھیرکوٹ بازار میں ہونے والی آتشزدگی کی خبر ملتے ہی رات 11 بجے دھیرکوٹ بازار پہنچ گئے حکومت دھیرکوٹ بازار میں آگ سے ہو نے والے تقصان کے ازلے کے لئے بھر پور ... مزید

مردان ،ْ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ،ْ غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی مشتبہ افرادگرفتار

ملک میں جمہوریت کے دیرپا استحکام کیلئے خود کو جمہوری انداز میں منظم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ،ْ ارشدداد تنظیم سازی کے حوالے سے آئینی کی موجودہ شقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، ... مزید

کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار

لگتا ہے حکومت کوجانے کی جلدی ہے ،ْلطیف کھوسہ عمران خان کو ملک چلانے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑیگا،وزیراعظم کواین آر او دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہمارے مضبوط ہونے تک بھارت کا رویہ صحیح نہیں ہوگا ،ْ خورشیدشاہ پارلیمنٹ کی بالادستی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے ،ْپیپلز پارٹی اسی لیے چیختی آرہی ہے کہ آئو بیٹھ ... مزید

روسی سفیر کی وزیر شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ْ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، امن و امان و دفاعی تعاون پر گفتگو پاکستان اور روس کا دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹیجک ... مزید

وزارت خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی ہدایت پر 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی وزیر خارجہ کے سرکاری بیرون ملک دوروں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی مکمل تفصیلات ... مزید

لودھراں‘پرائیوٹ ٹھیکیداروں نے گھریلو و کمرشل صارفین کیلئے میٹر لگانے سے قبل ٹیسٹ رپورٹ دینے کے عوض منہ مانگی رشوت کو اپنا حق سمجھ کر عوام کی کھال کھینچنا شروع کردی

سٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان (آج) کرے گا

وزیر پٹرولیم غلام سرور )آج ( پریس کانفرنس کریں گے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوںکو مبارک باد

چیئرمین پاک ای یو فرنٹ کی صدر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات

وفاقی کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی وزیراعظم کی کابینہ ارکان کو دئیے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار ،ْ کام کی رفتار مزید تیز کرنے ... مزید

قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں، اسد عمر ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے وژن پر آگے بڑھ رہے ہیں جب حکومت ملی تو بجٹ خسارہ 2300 ارب ڈالر تھا، پہلے تین ماہ میں 9 ارب ڈالر خسارہ تھا جب کہ گزشتہ حکومت میں ماہانہ دوارب ڈالر کا بیرونی خسارہ ہورہا تھا جو اب ایک ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں لیکن جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں کہ فلاں کا پیٹ پھاڑ کرپیسا نکالوں گا، سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور پھر انہیں بھائی کہہ دینا یوٹرن نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، آئی ایم ایف سے جو بھی معاہدہ ہوگا قوم کے سامنے لائیں گے، وسیلہ تعلیم اور صحت کارڈ کا دائرہ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے جب کہ ہم نے عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا ، صرف امیروں پر ٹیکس لگایا۔ انہوں نے کہا کہ  دو سال پہلے پتا چلا کہ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین  کی بیواؤں کاپنشن روکا گیا ، ہم آج ان بیواؤں کا قرض ادا کریں گے کیوں کہ کمزور طبقے کو پیچھے چھوڑ کر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک کی معیشت میں 6 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا کی جائے گی اور 5 سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، غریب کو چھت ، روزگار کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں، جلد شروع ہوں گے۔

The post قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FNygwO
via IFTTT

محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ایکسپریس اردو

محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل ہی پاکستان کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، قومی ٹیم کے اہم پیسر محمد عباس انجری کے باعث اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے پیسر نے کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی دواﺅں کا سہارا لیتے ہوئے شرکت کی تھی، ڈاکٹرز نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد محمد عباس کو 3 سے 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز میں محمد عباس 4 اننگز میں سے 3 میں کوئی وکٹ نہیں حاصل کرپائے، اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 17 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

The post محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U1Re5Y
via IFTTT

کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے اور اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی، وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، صرف کرتارپور راہداری نہیں بلکہ پاکستان نے پارس کو چھولیا ہے۔ راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے، دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا ایک نعمت ہے جب کہ اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھارت روانگی سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی بازاروں میں نکل پڑے اور شاپنگ کے لیے مختلف دکانوں کا رخ کیا، نوجوت سدھو نے من پسند سنہری تلے والے جوتے خریدے جب کہ پاکستانی دکاندار نوجوت سندھو پر محبت نچھاور کرنے میں پیش پیش تھے۔

The post کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TWBIIk
via IFTTT

حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب ایکسپریس اردو

 لاہور: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کے لیے کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے اولین 100 دن کی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، وہ عمران خان سے سب سے بڑا میڈل لے گا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، حکومت کو اپنے 100 دن کی کارکردگی دکھانے کے لیے ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 ’جھوٹ‘ گھڑے جارہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے، حکومت کو ’ہم مصروف تھے‘ کی جگہ ’ہم نالائق ہیں‘ کا اشتہار دینا چاہیے، عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کیلیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100 دن عوام کے لیے 100 اذیت ناک دن تھے، مسلم لیگ (ن) 100 دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد حقائق نامہ دے گی۔

The post حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P919D8
via IFTTT

بھارتی کمپنی کا 2.0 کی ریلیز پر ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو کی ایک کمپنی نے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم 2.0 کی ریلیز پر چھٹی کااعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 آج ریلیز ہوگئی ہے۔ سپر اسٹار رجنی کانت کو بھارت میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے اور پرستار ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2.0 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

حال ہی میں بھارتی ریاست تمل ناڈو کی ایک کمپنی ’گیٹ سیٹ گو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ نے رجنی کانت سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے فلم 2.0 کی ریلیز پراپنے ملازمین کو چھٹی دے دی ہے تاکہ وہ فلم کو بھرپور انداز میں انجوائے کرسکیں یہاں تک کہ کمپنی مالکان نے تمام ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹس بھی دئیے ہیں۔

دوسری جانب فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم 2.0 کو بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے 5 اسٹارز دئیے ہیں اور فلم میں اکشے کمار کی اداکاری کو سراہتے ہوئے رجنی کانت کو ’باس‘ قراردیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

واضح رہے کہ فلم2.0  ساڑھے 500 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ہے جس میں اکشے کمار، رجنی کانت اور ایمی جیکسن مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

The post بھارتی کمپنی کا 2.0 کی ریلیز پر ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E22Tg9
via IFTTT

فواد خان کی 37 ویں سالگرہ پر وہ 5 حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ایکسپریس اردو

کراچی: کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنےوالے پاکستانی اداکار فواد خان آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہے ہیں اس موقع پر ان کے پرستار انہیں سوشل میڈیا پرڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں جوان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔ فواد خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار کیا تھا اور پھر انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

2007 میں انہوں نے ہدایت کار شعیب منصور کی فلم’خداکے لیے‘میں اہم کردار نبھایا۔ فواد خان کا شمار آج پاک بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لوگ ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں، تاہم ہمیں یقین ہے کہ بہت ہی کم لوگ  فواد خان کے متعلق ان 5 حقائق سے واقف ہوں گے۔

پسندیدہ کھانا:

جاذب نظر شخصیت اورمیٹھے لب ولہجے والے اداکار فواد خان کو کھانے میں ’کریلے‘ پسند ہیں۔ فواد خان شوگر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں 17 سال کی عمر میں یہ بیماری تشخیص ہوئی تھی لہٰذا جب سے فواد خان اپنی کھانے پینے کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور گوشت کے بجائے زیادہ تر سبزیاں کھانے کو ترجیح دہتے ہیں۔ وہ کریلے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

جذباتی:

اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کو رلانے والے فواد خان حقیقی زندگی میں بھی بہت جذباتی ہیں اور بات بات پر ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا اگر وہ کسی کو کوئی ایسی بات کہنا چاہیں جس سے اس شخص کو درد پہنچے تو وہ پہلے 100 بار سوچیں گے۔ اس کےعلاوہ وہ دوسروں کی شخصیت کے بارے میں کم اندازے لگاتے ہیں اور اپنی رائے دینے میں کنجوسی سےکام لیتے ہیں۔

نفاست پسندی:

فواد خان اپنی ظاہری شخصیت کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ گھر میں بھی مناسب، استری کیا ہوا  لباس زیب تن کریں اور صاف جوتے پہنیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صاف جوتے مردوں کی وجیہہ شخصیت کے لیے بےحد ضروری ہیں۔

چہرے پر شیو:

فواد خان کو چہرے پر بڑھی ہوئی  شیو رکھنا پسند ہے لیکن ان کے بیٹے اور اہلیہ کا خیال ان سے الگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ  شیو کو بڑھاتے ہیں تو ان کے چہرے کے اتار چڑھاؤ واضح نہیں ہوتے اسی لئے صدف شیو بڑھانے سے منع کرتی ہے۔

شادی:

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فواد خان 16 برس کی عمر میں اپنی اہلیہ صدف کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور انہوں نے اسی وقت صدف کو اپنی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور 2005 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

فواد خان کی سالگرہ کے موقعے پر ان کے چاہنے والے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دے کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

The post فواد خان کی 37 ویں سالگرہ پر وہ 5 حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PZ2KjW
via IFTTT

پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق کالعدم بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح حملہ کرسکتی ہے لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری شہید ہوگئےتھے۔

The post پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DQo5oy
via IFTTT

کرتارپور راہداری، بھارت میں پھوٹی چنگاری ایکسپریس اردو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی ’’جپھی‘‘ سے شروع ہونے والا سفر کرتار پور راہداری کے کھلنے تک جاپہنچا۔ دنیا جسے امن کا راستہ قرار دے رہی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا اسے منفی گردانتے ہوئے ہنگامہ بپا کیے ہوئے ہیں۔

جس بھارتی میڈیا کو سدھو کی جپھی ناگوار گزری تھی اسے گوپال چاولہ کا آرمی چیف سے ہاتھ ملانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ سکھ کمیونٹی جسے اپنی خوشی اور عید کا دن قرار دے رہی ہے، بھارتی حکومتی اسی پر ماتم کناں ہے۔ بھارت کا اعتراض ہے کہ خالص مذہبی تقریب کو سیاسی بنادیا گیا، ان کو وزیراعظم کے کشمیر کا ذکر کرنے کا بھی غصہ ہے۔

جنرل باجوہ سے خالصتان تحریک سے منسلک رہنما گوپال چاولہ کے ہاتھ ملانے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر شدت پسندوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت کہتا ہے کہ کرتار پور راہداری مقدس لیکن کشمیر انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے۔ ایک چینل نے اس راہداری کو خالصتان کے قیام کےلیے پل قرار دے دیا۔ بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ قبول کرکے کڑوا گھونٹ پی تو لیا ہے لیکن اب اس سے ہضم نہیں ہو پارہا۔ اب یہ نہ قے کرسکتا ہے اور نہ اسے حلق سے نیچے لے جاسکتا ہے۔ بھارتی حکومت اور اس کا میڈیا سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف راہداری ہی نہیں بلکہ کمزور پڑتی خالصتان تحریک کو پھر تقویت دینے کا بہانہ ہے۔ اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر سکھ اس کے ہاتھ سے نکلتے ہیں تو کشمیر سے بھی گرفت ختم ہوجائے گی۔

بھارت حسب روایت اسے تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی متنازع بنانا چاہتا ہے۔ کسی حد تک اس کے خدشے میں وزن بھی ہے کیونکہ اس راہداری کی جیو پولیٹیکل اہمیت بھی ہے۔ پاکستانی پنجاب، بھارتی پنجاب سے کلچر اور زبان کا رشتہ رکھتا ہے۔ اگر یہاں امن ہوتا ہے تو پاکستان کی مشرقی سرحد محفوظ ہوجائے گی، پاکستان کو ہندو ذہنیت سے خطرہ کم ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے، اس پر چھ ماہ میں کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ فیز ون میں نالہ بئیں اور دریائے راوی پر دو پل بنائے جائیں گے۔ سڑک کی تعمیر کےلیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ سڑک بھارتی سرحد میں قائم درشن پوائنٹ تک بنے گی جہاں بھارتی حکومت اپنے علاقے میں کوریڈور کا کام مکمل کرے گی۔ اس منصوبے سے جہاں سکھ برادری کو مذہبی فائدہ ہوگا، یہاں کے رہنے والوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوجائے گی۔ روزانہ ہزاروں لوگ یہاں آئیں گے، بازار بنیں گے، ہوٹل اور مصنوعات کی خریداری کے پوائنٹس بنیں گے، سرحد کے دونوں طرف زندگی خوشحال ہوجائے گی۔

یہ فاصلہ مٹانے کی ایک زبردست کاوش ہے۔ جو لوگ واہگہ کے ذریعے آیا کرتے تھے، جو چار سو کلومیٹر کا راستہ تھا، یہ اب چار کلومیٹر تک محدود ہوگیا ہے۔ راستے کم ہوگئے ہیں، جب راستے کم ہوں گے اور آمدورفت میں اضافہ ہوگا تو تعلقات میں بہتری آئے گی۔ بقول وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پہلے دن سے وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ ہمارے خطے میں امن ہو۔ تاریخی تنازعات ہیں، تو ان کا حل کیا ہے؟ جنگ تو حل نہیں۔

دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، لڑائی کرنا تو خوکشی کے مترادف ہوگا، لڑائی کی تو گنجائش ہی نہیں۔ تو پھر راستہ کیا ہے؟ پاکستان اور بھارت دونوں کو امن کا راستہ تلاش کرنا چاہیے نہ کہ آگ کی طرف بڑھنا چاہیے۔ مودی کی انتہاء پسند حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے، ہم سے پیار کرے تو ہم بھی پیار دیں گے۔ بقول ساحر لدھیانوی

خون اپنا ہو یا پرایا ہو
نسل آدم کا خون ہے آخر

جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں
امن عالم کا خون ہے آخر

بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر
روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے

کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے
زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں
کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے

فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ
زندگی میتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی

آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس لیے اے شریف انسانو!
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے

آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post کرتارپور راہداری، بھارت میں پھوٹی چنگاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QrD3YT
via IFTTT

حکومت نے پہلے 100 روز میں بھرپور کام کیا، وزیراعظم ایکسپریس اردو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سو روز میں مالی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بھر پور کام کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

The post حکومت نے پہلے 100 روز میں بھرپور کام کیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SktHvj
via IFTTT

آئی جی اسلام آباد تبدیلی؛ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد جان محمد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں 5 جلدوں پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اعظم سواتی نے غلط بیانی کی، ان کے لئے خصوصی رویہ اپنایا گیا ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ جب کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد آغاز سے ہی درست انداز میں تحقیقات نہیں کیں، پولیس پولیس نے نیاز محمد کے ساتھ لڑائی کے دوران وفاقی وزیر کو خصوصی ترجیح دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعظم سواتی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا متاثرہ فیملی کے نیاز محمد نے بتایا کہ جرگہ کے دباؤ پر راضی نامہ کیا گیا، بطور پشتون وہ جرگے کو انکار نہیں کرسکتا تھا، راضی نامے کے بعد اعظم سواتی کی اہلیہ متاثرہ فیملی کی خواتین کے لئے کپڑے لے کر آئی، اعظم سواتی کی اہلیہ نے بیٹے کو اسکول داخل کروانے کی بھی پیشکش کی جب کہ عثمان سواتی کے ایک ملازم نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے رقم کی بھی پیشکش کی، تاہم متاثرہ فیملی نے رقم لینے سے انکار کردیا، اعظم سواتی کی فیملی نے راضی نامہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد فارغ

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے گھر میں گائے گھسنے پر ان کے بیٹے اور گارڈز نے مبینہ طور پر کچی آبادی کے ایک گھر پر دھاوا بولا تھا۔ بعدازاں اس خاندان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا جب کہ اعظم سواتی کا فون نہ اٹھانے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔

The post آئی جی اسلام آباد تبدیلی؛ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FPn2aY
via IFTTT

کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار ایکسپریس اردو

ایبٹ آباد: پولیس نے کوہستان وڈیو اسکینڈل میں جرگے کے حکم پر 5 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے۔

2012 میں کوہستان کے ایک نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔ موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی، جس پر جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا، جرگے کےحکم پر عمل کیا گیا اور پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر خان، سفیر، سرفراز اورسائپر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 202، 201، 419، 420، اور 364 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کا مقامی عدالت سے8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

The post کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ra4Vm9
via IFTTT

پی ٹی وی کرپشن کیس؛ شاہد مسعود جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل ایکسپریس اردو

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں زیر حراست شاہد مسعود کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج انعام اللہ کے روبرو پیش کیا۔

ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لیے کیٹرنگ کا بزنس کرنے والی کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی، جعلی کمپنی کو 3 کروڑ  70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں مزید اضافہ کیا جائے۔

پی ٹی وی کے وکیل نے دلائل دیے کہ دو شریک ملزمان کاشف ربانی اور روشن مصطفیٰ اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 9 لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں۔ عدالت نے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود پر کیٹرنگ اور دیگوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کی منظوری دینے کا الزام ہے۔

The post پی ٹی وی کرپشن کیس؛ شاہد مسعود جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r8x7pm
via IFTTT

سرکاری اشتہارات میں سیاسی تصاویر؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ادائیگی کا حکم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں سیاسی تصاویر پر وزیراعلیٰ سندھ کو ان اشتہارات پیسے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات میں سیاسی عہدیداروں کی تصاویر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خیبر پختون خوا اور سندھ نے اشتہارات کی رپورٹس جمع کروا دی ہیں۔  جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سندھ میں 14 لاکھ 6 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ یہ پیسے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ دیں گے یا ان کی جماعت پیپلز پارٹی، فیصلہ کریں یہ پیسے کس نے دینے ہیں، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تو پیسے اپنی جیب سے دیئے تھے۔ عدالت نے وزیر اعلی سندھ کو پندرہ روز میں پیسے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے جو اشتہار دیئے تھے ان کا کوئی خرچہ نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں تو وزیر اعلی کے پیغام کا اشتہار ہے، کل پرویز خٹک کو بلا لیتے ہیں، سیکرٹری اطلاعات عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ایک اشتہار میں وزیراعلی کی تصویر ہونے پرادائیگی روک لی گئی، رقم کی ذمہ داری کا فیصلہ ہونے پر ادائیگی کی جائے گی، دس دن دیئے جائیں فائنل کردیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہے، عدالت آپ کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر رہی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختون خوا سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بتایا جائے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے اشتہارات کی ادائیگی کس کے ذمے ہے؟۔

The post سرکاری اشتہارات میں سیاسی تصاویر؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ادائیگی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rcLMjq
via IFTTT

ابو ظہبی کی کئی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی مخصوص شاہراہوں پر حدِ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی