Thursday, November 29, 2018

کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار ایکسپریس اردو

ایبٹ آباد: پولیس نے کوہستان وڈیو اسکینڈل میں جرگے کے حکم پر 5 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے۔

2012 میں کوہستان کے ایک نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔ موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی، جس پر جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا، جرگے کےحکم پر عمل کیا گیا اور پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر خان، سفیر، سرفراز اورسائپر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 202، 201، 419، 420، اور 364 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کا مقامی عدالت سے8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

The post کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ra4Vm9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment