Friday, November 30, 2018

رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارت میں فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم 2.0 کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک کرکے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا۔

گزشتہ ماہ غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غیرقانونی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی عدالت نے  انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ’تمل روکرز‘ کو کسی کا خوف نہیں، عدالتی احکام کے باوجود اس نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 2 ڈی ورژن میں لیک کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

فلم آن لائن لیک ہونے پرآسکرایوارڈ یافتہ موسیقارریسول پوکوٹی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رجنی کانت کے مداحوں سے فلم لیک کرنے والوں کو سبق سیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلم لیک ہونے سے اس کا اثرفلم کے بزنس پر پڑے گا جس سے فلم کوکروڑوں کو دھچکا لگے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے 5 سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی فلم ’2.0‘ اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے جو گزشتہ روز ریلیزکی گئی ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار رامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز’ٹھگ آف ہندوستان‘کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 58 کروڑ کی کمائی کی ہے جب کہ عامر خان کی فلم نے 52 کروڑ کمائے تھے۔

The post رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2re0SVJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment