Friday, November 30, 2018

شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک ایکسپریس اردو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10 فیصد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا جارہا ہے شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی ہے جو آئندہ دو ماہ تک رہے گی اور اس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ادائيگيوں سے نمٹنےکے لئےشرح سود بڑھائی گئی ہے، اور یہ شرح  5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کی بڑھتی رفتارکو روکنےکی ضرورت ہے،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، معيشت ميں استحکام کے لئے مزيد کوششيں درکار ہيں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے، روپےکی قدرميں کمی طلب ورسد کو ظاہرکر رہا ہے، مالياتی پاليسی کومزيد فعال بنانا ہوگا۔

 

 

The post شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zyB4br
via IFTTT

No comments:

Post a Comment