Friday, November 30, 2018

رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے پشاور میں موجود اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور نےپاکستانی حکومت سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود اپنے آبائی گھر کو میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے سلسلے میں آئے بھارتی صحافیوں سے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رشی کپور کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رشی کپور کی مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اداکار رشی کپور کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رشی کپور کے پردادا بیشیسور ناتھ کپور نے گھر تعمیر کیا تھا جسے ’کپور حویلی‘ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔ بعد ازاں کپور فیملی تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگئی تاہم ان کا گھر اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رشی کپور کئی بار پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ 65 برس کا ہوچکا ہوں اور مرنے سے پہلے ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہتاہوں۔

The post رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TZpjDr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment