Friday, June 30, 2023

پاکستانی قوم رواداری اتحاد اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کریں صدر مملکت عارف علوی

شاہین افریدی نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا ایکسپریس اردو

ناٹنگھم: شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف انہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

ناٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے والے پیسر شاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ کیا۔

شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کے پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کو بولڈ کرکے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

The post شاہین آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nhuetrw
via IFTTT

ایکسپریس اردو

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے صدارتی دفترمیں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ٹویٹر پر موجود ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ترک صدر آسانی اور مہارت کے ساتھ گیند کو سنبھال کر جالی میں پھینک رہے ہیں۔ اس سے قبل طیب اردوان سیاست میں آنے سے پہلے نیم پیشہ ورانہ سطح پر فٹ بال بھی کھیل چکے ہیں۔

 

رجب اردوان نے عید کے تیسرے روز یہ باسکٹ بال میچ کھیلا جس میں انکے ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے ساتھی بھی بطور کھلاڑی شریک تھے۔

واضح رہے کہ ترک میڈیا میں وقتاً فوقتاً طیب اردوان کی صحت کے بگڑنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ جون کے اوائل میں ایک ترک صحافی کین اتاکلی نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر مبینہ طور پر مستقبل قریب میں اردوان کی کسی طبی مسئلے کی بنا پر سرجری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم رجب طیب اردوان کی انتظامیہ نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

The post appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AmK7hwO
via IFTTT

روسی صدر پوٹن نے قران کو سینے سے لگا لیا ایکسپریس اردو

مکاچکلا: سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحیٰ کے دن قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران قرآن پاک سینے سے لگائے رکھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا۔

The post روسی صدر پوٹن نے قرآن کو سینے سے لگا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/prlYqmN
via IFTTT

گائے رکشا کے نام پر ہندو بلوائیوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا ایکسپریس اردو

مہاراشٹر: ممبئی سے 220 کلومیٹر دور قصبے سنگمنر میں ایک نوجوان مسلمان کو گائے کا گوشت خریدنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے قتل کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ عفان عبدالانصاری ایک دکاندار سے 450 کلو گرام گوشت لے کر جارہے تھے جب انہیں گائے ماتا کے پجاریوں نے مار مار کر قتل کیا۔

38 سالہ محمد اصغر کو ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں اپنی رہائش گاہ سے تقریباً 200 کلومیٹر (124 میل) دور پولیس کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں انہیں انکے 24 سالہ بھتیجے عفان عبد الانصاری کی موت کے بارے میں اطلاع دی گئی۔

کال کے تقریباً تین گھنٹے بعد جب اصغر جائے وقوعہ پر پہنچے تو اپنے بھتیجے کی خراب حالت میں لاش دیکھ کر انہیں یقین نہیں آیا۔

مقتول کے چچا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جب میں نے اسپتال پہنچنے پر اپنے بھتیجے کی لاش دیکھی تو اس کا چہرہ ہرا تھا، اس کے ماتھے پر زخم تھے، اس کا کندھا اپنی جگہ سے ہٹا ہوا تھا اور انگلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لاش کی حالت دیکھ کر منجمد ہوگیا تھا۔

The post گائے رکشا کے نام پر ہندو بلوائیوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/W5FCzpI
via IFTTT

Thursday, June 29, 2023

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے متبادل جیمینائی اے ائی سسٹم کا اعلان کردیا ایکسپریس اردو

مینلوپارک: گوگل ڈیپ مائنڈ تجربہ گاہ نے ایک پروگرام پرتیزی سے کام شروع کردیا ہے جو اگرچیٹ جی پی ٹی سے بہتر نہیں تو اس کا متبادل ضرور ثابت ہوسکے گا۔

گوگل ڈیپ مائنڈ لیبارٹری نے نےاس اے آئی نظام کا نام، جیمینائی رکھا ہے جو کمپنی کے تیارکردہ مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ’ایلفا گو‘ کو ترقی دے کربنایا جائے گا۔ اسے آخرکار لینگویج لرننگ ماڈل (ایل ایل ایم) میں بدلا جائےگا۔ ایلفا گو کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کی مؤثرتکنیک پر کام کرتا ہے جس میں سافٹ ویئر اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ اے آئی ہرطرح کی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہتر فیصلے کرتا رہتا ہے۔

تکنیکی تجزیہ نگاروں کے مطابق انٹرنیٹ سے معلومات جمع کرنے والی جنریٹیو اے آئی کو دوبارہ فارمیٹ سے گزارکر نیچرل ساؤنڈنگ ٹیکسٹ کو شامل کیا جائے تو جیمینائی دنیا کا طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی ڈیمس ہیسیبی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جیمینائی میں انسانیت کی مدد کرنے والی سب سے اہم ٹیکنالوجی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

گوگل لیب کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے جس پر غیرمعمولی لاگت بھی آئے گی۔ واضح رہے کہ یہ چیٹ جی پی ٹی سے مہنگا ہوگا جس کی تیاری پر کل 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ایلفا گو کو پہلے بورڈ گیم سکھایا گیا تھا جس نے پیچیدہ چالوں کو سمجھا اور اچھے کھلاڑیوں کو بھی شکست دی تھی۔

اس سے قبل گوگل اپنے طاقتور چیٹ بوٹ بناچکا ہے جو بارڈ کے نام سے استعمال ہورہا ہے۔

The post گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے متبادل ’جیمینائی‘ اے آئی سسٹم کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2khDtju
via IFTTT

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدہ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی ابتدائی منظوری مل گئی، جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر مالیت کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، مالیاتی معاہدے پر اہم گفتگو

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدہ کی منظوری دے گا جب کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی کے درمیان طے پانے والا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ حالیہ بیرونی جھٹکوں سے معیشت کو مستحکم کرنے، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے اور کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے فنانسنگ کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کی حمایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا معاشی اصلاحات کیلیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

مزید یہ کہ نیا ایس بی اے معاہدہ پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ملکی آمدنی کو بہتر بنانے اور محتاط اخراجات پر عمل درآمد کے ذریعے سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ بھی پیدا کرے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بشمول زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کا تعین شدہ زر مبادلہ کی شرح اور اصلاحات پر مزید پیش رفت، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں، موسمیاتی لچک کو فروغ دینے، اور بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 1950 کی دہائی سے تقریباً 2 درجن بیل آؤٹ کے ساتھ آئی ایم ایف کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے۔

The post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kBtyXw6
via IFTTT

پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل فرانس میں پرتشدد واقعات کے بعد کرفیو نافذ ایکسپریس اردو

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف پرتشدد احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا جبکہ فرانس کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے شہر تولوز سمیت کئی شہروں میں پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مظاہرین کے پرتشدد حملوں میں درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے مزید پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے اسکولوں سمیت پولی اسٹیشن اور دیگر املاک کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی۔

مذکورہ واقعے میں نائل کی موت واقع ہوئی اور ساتھ ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

 

 

 

The post پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل؛ فرانس میں پرتشدد واقعات کے بعد کرفیو نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/67RzJ5e
via IFTTT

ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی ایکسپریس اردو

کراچی: موٹروے پولیس نے ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کردیا گیا جبکہ 200 بسوں اور وینز پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے کراچی ٹول پلازہ، نوری آباد اور حیدراباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عید پراپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

موٹروے پولیس نے ایم نائن کے اوپر مسافروں سے7 لاکھ روپے سے زائد لیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیااس سلسلے میں تقریبا 200 بسوں اوروین کو 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئےمسافروں نے زائد لیا جانے والا کرایہ واپس ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

The post ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ncU29tJ
via IFTTT

ہزاروں کلومیٹرپیدل سفر طے کرکے فریضہ حج ادا کرنیوالے دو نوجوان کون ہیں ایکسپریس اردو

لاہور: امسال فریضہ حج ادا کرنیوالے لاکھوں مسلمانوں میں دو نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ملک سے ہزاروں کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے حجازمقدس پہنچے اور حج کی عظیم سعادت حاصل کی۔ 

ان خوش قسمت نوجوانوں میں سے ایک عثمان ارشد کا تعلق پاکستان جبکہ دوسرے نوجوان شہاب الدین چتورکا تعلق بھارت سے ہے۔ عثمان ارشد نے 5400 کلومیٹر کا پیدل سفرساڑھے پانچ ماہ میں مکمل کیا ہے جبکہ شہاب الدین 8ہزار640 کلومیٹر کا طویل ترین سفر ایک سال میں مکمل کیا ہے۔دونوں نوجوانوں نے فریضہ حج اور قربانی کی ادائیگی کے بعد اپنی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں اور اپنی اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔

اوکاڑہ کے رہائشی عثمان ارشد نے اپنے سفر کا آغاز یکم اکتوبر 2022 کو اوکاڑہ سے کیا تھا اور 13 اپریل 2023 کو وہ سعودی عرب پہنچے،ایک چھوٹا سا بستہ، چھتری اور ٹریکنگ جوتے پہن کر 25 سالہ طالب علم نے اپنے سفر کا آغاز پنجاب میں اپنے آبائی شہر اوکاڑہ سے کیا تھا۔

عثمان ارشد نے کہ انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریبا 6 ہزار 800 ڈالر جمع کیے تھے، مجھے یاد ہے کہ جب میں یکم اکتوبر 2022 کو شدید گرمی میں اپنے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد میرا پورا سفر شدید گرمی اور شدید سردی میں جاری رہا، بے شک میں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

عثمان ارشف کے مطابق انہوں نے پاکستان سے ایران، عراق اور کویت سے گزرتے ہوئے سعودی عرب جانا تھا لیکن انہیں کوشش کے باوجود عراق کا ویزا نہیں مل سکا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنے سفر کا روٹ تبدیل کرنا پڑا تھا،وہ بتاتے ہیں کہ اپنے سفر کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا عراقی ویزا مسترد ہوگیا، خراب موسم، اور نیند پوری کرنے کے لیے مشکل کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

پاؤں میں چھالے،طویل پیدل سفر کی تھکاوٹ کے باوجود جب عثمان ارشد مقدس سرزمین پر پہنچے تو ان کے پاس حج کا ویزہ نہیں بلکہ عمرے کا ویزہ تھا جس کے بعد پاکستان حج مشن کی کوششوں سے عثمان ارشد کو حج کا ویزا مل گیا۔

دوسرے نوجوان شہاب الدین چتورکی بات کریں توبھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔
شہاب الدین کااپنے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر بھارت، پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا۔
شہاب چتور نے دو جون 2022 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور 21 جون 2023 کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

شہاب الدین نے گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے،انہوں نے واہگہ سے تفتان تک پاکستان سے پیدل سفر کرنا تھا لیکن پاکستان نے انہیں ٹرانزٹ ویزا نہیں دیا تھا۔ شہاب الدین نے کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کیا۔ پاکستان نے انہیں دو دن کا ٹرانزٹ ویزا دیا،انہوں نے 7 فروری 2023 کو واہگہ سرحد عبور کی،ایک رات لاہور میں قیام کے بعد 8 فروری کو لاہور ائیرپورٹ پہنچے یہاں سے آگے ہوائی جہازپراگلی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔ وہ بھارت سے پاکستان پہنچے اورپھر یہاں سے ایران،عراق اور کویت سے سفرکرتے ہوئے 21 جون 2023 کو حجازمقدس پہنچے۔

شہاب الدین کے مطابق وہ بچپن سے کیرالہ سے مکہ کی مقدس سرزمین تک پیدل سفر کرنے والے لوگوں کی کہانیاں سن کر بڑے ہوئے تھے،اس لیے ان کے لیے یہ طویل اور مقدس سفر پیدل طے کرنا ایک خواب تھا۔ اس مشکل اور طویل سفر کے لیے ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی بہت تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سب سے مشکل کام پیدل سفر کے لئے ویزوں کا حصول تھا۔ یہ ہمیشہ یہ افسوس رہے گا کہ وہ اپنے اس عظیم سفر کے دوران پاکستان کا سفر نہیں کرسکے تھے۔

واضع رہے کہ دونوں نوجوانوں کی اپنے اپنے ملک واپسی ہوائی سفر سے ہوگی۔

The post ہزاروں کلومیٹرپیدل سفر طے کرکے فریضہ حج ادا کرنیوالے دو نوجوان کون ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1SAVHeh
via IFTTT

لاہور میں پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ایکسپریس اردو

 لاہور: نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والا ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

The post لاہور میں پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UbpPBol
via IFTTT

Wednesday, June 28, 2023

لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ایکسپریس اردو

 لندن: آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر نیلامی کے لیے تیار ہے جس کی 90 ہزار ڈالر میں فروخت کی امید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیانا کا یہ نایاب سوئٹر کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا اور اب اسے نیلام کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی شہزادی ڈیانا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا جن کے لیے مشہور ڈیزائنر اپنے ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔

انھوں نے اسے 1981 میں پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی موجود تھے۔

The post لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9WRTPC6
via IFTTT

انسٹاگرام پروقت ضائع کرنے سے بچانے کے لیے فیچر متعارف ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے دو ایسے نئے ٹول متعارف کرائے ہیں جو نوجوانوں کو ان ایپس پر ٹائم صرف کرنے کے متعلق متنبہ کرتے رہیں گے۔

میٹا کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ اپ ڈیٹس نوجوانوں کو اپنے آن لائن مشاہدات پر قابو کا احساس ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

میٹا کے مطابق پہلا نیا ٹول نوجوانوں کو فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

(تصویر: میٹا)

(تصویر: میٹا)

میٹا کا کہنا تھا کہ فیس بک پر 20 منٹ گزارنے کے بعد نوجوانوں کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جو ان کو ایپ سے وقفہ لینے پر زور دے گا اور روز مرہ کے وقت کا تعین کرائے گا۔

دوسری جانب دوسرا فیچر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام پر رات میں ریلز دیکھنے پر نوجوانوں کو تنبیہ کرے گا۔

(تصویر: میٹا)

(تصویر: میٹا)

میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر اِنسٹاگرام پر ’کوائٹ موڈ‘ متعارف کرائے جانے کے فوری بعد پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں اور فالوورز کی حدود کا تعین کرنے میں مدد دے گا۔

(تصویر: میٹا)

(تصویر: میٹا)

کوائٹ موڈ نوٹیفکیشن کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز کو خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔

The post انسٹاگرام پر وقت ضائع کرنے سے بچانے کے لیے فیچر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aM68Dmf
via IFTTT

ملک بھر میں اج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد / کراچی: 

ملک بھر میں آج عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی۔ 

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی جائے گی۔

نماز عید الاضحی کے بعد تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کیے جائیں گے، شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کریں گے، قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو عید مبارک دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے، آج کا دن شہدا پاکستان کی وطن عزیز کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، یہ شہداء وطن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے اور ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔

The post ملک بھر میں آج عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fNVwz3Z
via IFTTT

امریکا: اوبر چلانے والے بھارتی کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 3 سال قید ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: امریکا میں 49 سالہ بھارتی نژاد راجندر پال سنگھ کو آن لائن رائیڈ اوبر کے ذریعے 800 سے زائد بھارتی شہریوں کو کینیڈا سے امریکا سمگل کرنے کے الزام میں تین سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجندر پال سنگھ عرف جسپال گل نے اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اسمگلنگ گروپ کے ایک اہم رکن کے طور پر فی بھارتی شہری سے 500,000 ڈالر سے زائد رقم لی اور اس طرح سینکڑوں بھارتیوں کو کینیڈا سے سرحد پار امریکا میں غیرقانونی طور پر داخل کرایا۔

 

جج ٹیسا ایم گورمین نے کہا کہ کیلیفورنیا کے رہائشی سنگھ کو امریکی ضلعی عدالت میں منفعت کے لیے نقل و حمل اور غیرمقامیوں کیلئے سازش اور منی لانڈرنگ کے جرم میں 45 ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

جج نے مزید بتایا کہ چار سال کے عرصے کے دوران مسٹر سنگھ نے 800 سے زائد لوگوں کو شمالی سرحد کے پار امریکہ اور ریاست واشنگٹن میں سمگل کرنے کا غیرقانونی انتظام کیا ہے۔

The post امریکا: اوبر چلانے والے بھارتی کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 3 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DrjowbA
via IFTTT

بابر اعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام ایکسپریس اردو

مکہ المکرمہ: قومی کرکٹر بابراعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔‘‘


 
بابراعظم کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مناسک حج کی ادائیکی کے بعد مزدلفہ میں تھکن سے چور ہوکر کھلے آسمان تلے سورہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس برس کرکٹ سے وابستہ کئی شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں قومی کرکٹر محمد رضوان اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں،  فہیم اشرف اور افتخار احمد نے بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

The post بابر اعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ojME1Rg
via IFTTT

Tuesday, June 27, 2023

ئکہ ژوب سلیزئی عید میلہ علاقے کے تمام عوام کا تفریحی ثقافتی اور معاشی اجتماع ہے ... م حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس میلے کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں عوام کا مطالبہ

پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی ایکسپریس اردو

ریاض: پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔

پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔

ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا۔ آج عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘۔


عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا۔ الحمدللہ آج حج ادا کر لیا۔

The post پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BvX7ebJ
via IFTTT

Monday, June 26, 2023

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کاکراچی میں دہشتگردی پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار

جسٹس جواد خواجہ عزیز ہیں عوامی اعتماد کیلئے بینچ سے الگ ہوا جسٹس منصور ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ کی شمولیت پر انکی  درخواست گزار سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے ساتھ رشتہ داری کی وجہ سے اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ بنچ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق باقی ججز پر مشتمل چھ رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو اس کیس کی سماعت کرے گا، حکم نامے میں جسٹس منصور علی شاہ کا تین صفحات پر مشتمل نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستوں میں سے ایک درخواست گزار سابق چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ میرے رشتہ دار ہیں جس کا تمام قانونی برادری کو پہلے سے علم تھا۔

مزید پڑھیں: توقع ہے سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہونے تک فوجی عدالتیں ٹرائل شروع نہیں کریں گی، چیف جسٹس

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ 22 جولائی کو پہلی سماعت پر میں نے کھلی عدالت میں پوچھا تھا کہ کیا کسی کو اس بات پر کوئی اعتراض ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل سمیت تمام وکلاء نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے عوامی مفاد میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، موجودہ زیر سماعت کیس سے جواد ایس خواجہ کسی طرح بھی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

فاضل جج نے لکھا کہ اٹارنی جنرل نے آج سماعت کے آغاز پر کہا وفاقی حکومت کا اعتراض ہے کہ میں بینچ میں نہ بیٹھوں، جب ایک جج پر اعتراض اٹھایا جائے تو اسی جج نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ بینچ میں بیٹھے یا انکار کرے، جب ایک جج پر اعتراض اٹھایا جاتا ہے تو وہ یہ دیکھتا ہے کہ عوامی اعتماد کو ٹھیس تو نہیں پہنچ رہی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا حلف کہتا ہے کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے، عدالتی نظام میں غیر جانبداری اخلاقی نہیں بلکہ عملی ہونی چاہیے، عوامی اعتماد کے لیے بینچ سے الگ ہوا ہوں، اگر کسی جج پر معقول اعتراض ہو تو اُسے اعتماد کیلیے بینچ سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا میں نے خود سے فوجی عدالتوں کیخلاف کیس سننے والے بنچ سے علیحدگی اختیار نہیں کی، میں نے آئین پاکستان کے دفاع اور حفاظت کا حلف اٹھا رکھا ہے، اس کیس میں شفاف ٹرائل، بنیادی انسانی حقوق، انسانیت کی تکریم اور آزادی کا سوال ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا مجھے شدید تحفظات تھے کہ اس عوامی مفاد کے کیس پر سماعت کیلئے فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جانا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کے تمام ججز پاکستان میں موجود تھے، میرے تحفظات کے باوجود میں فوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کا حصہ بنا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹ میں کہنا ہے اعتراض کی صورت میں جج کیساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ کا بھی معاملہ ہوتا ہے، انصاف کی فراہمی کی غیر جانبداری  مصنوعی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے، ظاہری اور حقیقی غیر جانبدارانہ انصاف عوامی اعتماد اور قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے۔

فاضل جج نے لکھا کہ عدالتی غیر جانبداری سے عوامی اعتماد، شفاف ٹرائل، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بقاء برقرار رہتی ہے،، عدالتی نظام میں حقیقی غیر جانبدارانہ سے جمہوری روایات، شہریوں کی بنیادی حقوق کی حفاظت ہوتی ہے، اگر کسی جج پر اعتراض کی معقول وجہ ہو تو عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے بینچ سے الگ ہو جانا چاہیے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا میں تسلیم کرتا ہوں جواد ایس خواجہ میرے عزیز ہیں، ایک عام شہری کیلئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ درخواست گزار نے درخواست عوامی مفاد میں دائر کی یا ذاتی مفاد میں، میں وفاقی حکومت کے اعتراضات کی روشنی میں خود کو بینچ سے الگ کرتا ہوں۔

The post جسٹس جواد خواجہ عزیز ہیں، عوامی اعتماد کیلئے بینچ سے الگ ہوا، جسٹس منصور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KhHzX8y
via IFTTT

Saturday, June 24, 2023

لاہور پانچ تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز سمیت 7 افسران کے تقرر و تبادلے

پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع اہم پیشرفت کا امکان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان قرض پروگرام کیلیے ورچوئل مذاکرات کا اہم دور شروع ہوگیا جس میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گزشتہ رات بھی مذاکرات ہوئے تھے، اب ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو شرائط پوری کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجویز کردہ اہم ترامیم بارے آگاہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت پہلے ہی دی  جاچکی، اس حوالے سے بھی آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ درآمدات کی اجازت بارے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر کی جانیوالی نظر ثانی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے پانچ بڑے مطالبات تسلیم، ماہانہ دو لاکھ تنخواہ پر 2.5 فیصد ٹیکس کی سفارش

آئی ایم ایف کو بتایا جائے گا کہ آئندہ بجٹ میں 415 ارب روپے کے ٹیکس مزید وصول کیے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 925 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے اور حکومت کی طرف سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس بھی نافذ کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کو ترمیمی فنانس بل میں انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کی تجویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ ماہانہ 2 لاکھ سے زائد کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی 2.5 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز، کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بارے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، اس اقدام سے سے 35 ارب روپے آمدن ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز کی شرط تسلیم کرلی، وزیر خزانہ

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس ایک سے 2 فیصد کرنے کی تجویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا جس سے مزید 45 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی پچاس سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے سے متعلق تجویز بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ فریم ورک سے متعلق معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

The post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع، اہم پیشرفت کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gVXjNrU
via IFTTT

Friday, June 23, 2023

حکومت بلوچستان زچہ و بچہ کی صحت اور نیوٹریشن کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہےصوبائی وزیرصحت

کینیڈا میں فیس بک اور انسٹاگرام کی خبروں پر پابندی کا بل منظور ایکسپریس اردو

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک نیا بل منظور ہوا ہے جو کینیڈا میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو کینیڈا کی خبریں دیکھنے سے روک روک دے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین حکومت نے ایک بل پاس کیا ہے جس کے تحت دونوں پلیٹ فارمز کو آن لائن خبروں کی نشریات کیلئے ادائیگی کی ضرورت ہے۔

نئے قانون کے تحت فیس بُک اور انسٹا گرام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کے میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ ان کی خبریں اور معلومات کو اپنے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے لیے ڈیل کریں۔

یہ نیا قانون آسٹریلیا کے نئے میڈیا بارگیننگ کوڈ پر مبنی ہے جس کا مقصد گوگل اور میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز پر خبروں کے مواد کے لیے متعلقہ میڈیا ہاؤسز کو ادائیگی کرنا لازم ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھی آن لائن مواد کے حوالے سے دونوں پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ دیگر میڈیا اداروں کا مواد مفت میں پلیٹ فارم پر شیئر کرکے ادارے کی رقوم ہتھیا رہے ہیں۔

The post کینیڈا میں فیس بک اور انسٹاگرام کی خبروں پر پابندی کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/t1alpfr
via IFTTT

Wednesday, June 21, 2023

بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کو اسلام آباد دو خود مختار ممالک کے تعلقات کو اچھی نظر سے ہی دیکھنا چاہے گا وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی نشریاتی ... مزید

سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ایکسپریس اردو

  کراچی: ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

سارہ نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ ٹائم پہلے میں نے مذاق رات شو میں شرکت کی تھی جس کے کلپس دو دن پہلے وائرل ہوئے ہیں جس سے میرے اوور سیز بہن بھائیوں کو کافی تکلیف پہنچی ہے، میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری بالکل نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف مضحکہ خیز تبصرہ، واسع چوہدری نے معافی مانگ لی

سارہ نیلم نے کہا کہ مذاق رات شو اسکرپٹڈ ہوتا ہے اور مجھے بھی بولا گیا تھا کہ اگر کوئی چیز بری لگے تو وہ مذاق ہوگا اسے سیریس مت لینا، شروع سے لیکر آخر تک ویڈیو میں ہنسی مذاق ہی چل رہا ہے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ میری بات لوگوں کو اتنی زیادہ بری لگے گی۔


View this post on Instagram

A post shared by Sara Neelum (@sarahneelum)

سارہ نیلم نے کہا لوگوں کو نہیں پتا انکے سوشل میڈیا پر میرے خلاف تبصروں سے مجھے کتنی تکلیف پہنچی اور میں ذہنی طور پر کتنی ڈپریس ہوئی ہوں۔

سارہ نیلم نے کہا کہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، اللہ بھی غلطیاں معاف کردیتا ہے تو آپ لوگ بھی معاف کرسکتے ہیں، آپ لوگ نہیں جانتے کہ مجھے کتنے مسائل ہورہے ہیں، میری فیملی بھی میرے ساتھ پریشان ہے، میں ایک عزت دار فیملی سے ہوں، امید ہے آپ لوگ مجھے معاف کردیں گے۔

 

The post سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0q1Jo69
via IFTTT

Tuesday, June 20, 2023

کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں 9 ڈکیت گرفتار ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع وسطی کی پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کی، گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، شرجیل، رافع، شکیل اور عرفان کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، لوڈ میگزین اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جو شریف آباد اور سرجانی سے چوری کی گئیں تھیں اور انکے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی۔

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا میں ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ناردرن بائی پاس حبیب ریسٹورنٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت عتیق اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ اس کے ساتھی عباد اللہ سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ، ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، لوڈ میگزین ، 2 موبائل فونز ، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

جمالی پُل سے دو ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

علاوہ ازیں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جمالی پُل مویشی منڈی کے قریب سے ڈکیتی میں ملوث2 ملزمان محمد اشرف اور غلام محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا30 بور پستول اور چھینی ہوئی نقد رقم 16 ہزار روپے برآمد ہوئی۔

جمالی پُل مویشی منڈی کے قریب دو مسلح ڈاکو گاڑی میں سوارشہریوں سے رقم چھیننے پہنچے تو شہریوں نے مزاحمت کی، جس پر علاقے میں گشت پر تعینات رینجرز موبائل نے شہریوں کی نشاندہی پر دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی جو کہ موقع پر ہی مالکان کو واپس کر دی گئی۔

دو صحافی لٹ گئے

اُدھر پیر کی شب بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر آزادانہ لوٹ مار کرنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اقرا یونیورسٹی کے سامنے ایکسپریس ٹریبیون کے دو کارکنان کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی، دو موبائل فونز، بیگ اور پرس چھین لیا۔ متاثرین نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار ڈاکو سوار تھے جنہوں نے واردات کی۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اسٹریٹ کرائمز کی واردات کا نشانہ بننے والوں نے بلوچ کالونی تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی جبکہ چھینے جانے والے 2 پرس میں اے ٹی ایم کارڈز ، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات موجود تھیں۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس کے اعلیٰ افسران ہی نوٹس لینے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کریں تو شہر میں اسٹریٹ کرائمز پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے ، شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں مصروف شاہراہوں ، سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں لٹ رہے ہیں بلکہ معمولی مزاحمت پر زخمی اور اپنی جان بھی گنوا رہے ہیں اور ان وارداتوں کا کوئی نوٹس لینے والا ہی نہیں ، افسران محافظوں کی فوج میں اپنی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

The post کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں 9 ڈکیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fNrClje
via IFTTT

ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت عید الاضحی اور محرم الحرام کی سکیورٹی بارے اجلاس

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا پاک فوج کے دو جوان شہید ایکسپریس اردو

شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں نصب دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور اُن کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

The post شمالی وزیرستان میں بم دھماکا، پاک فوج کے دو جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JESulIK
via IFTTT

Monday, June 19, 2023

بلوچستان کے مالی سال 2023-24ءکے بجٹ میں محکمہ شہری منصوبہ بندی و ترقی کے لیے ترقیاتی مد میں 3 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں39کروڑ24لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں انجینئر زمرک ... مزید

برامدات محدود کرنے سے جاری کھاتہ خسارہ سرپلس ہوگیا ایکسپریس اردو

  کراچی: درآمدات کو محدود کرنے کی حکومتی پالیسی کامیاب رہی اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جاری کھاتہ خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ سے 12 ارب ڈالر کم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی کے مہینے میں جاری کھاتہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جس کے بعد جولائی تا مئی جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کا خسارہ 15 ارب 16 کروڑ ڈالر تھا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2023 میں جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوکر 2.94 ارب ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ خسارہ 15.16 ارب ڈالر تھا، گزشتہ ماہ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 255 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا،اپریل 2023 منیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 78 ملین ڈالر سرپلس تھا۔

اسٹیٹ بینک اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال جولائی تا مئی پاکستان کی مجموعی برآمدات 32 ارب ڈالر پر موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2023 میں ملک کی مجموعی درآمدات 56 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مئی 2023 میں مجموعی برآمدات 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ ماہ مجموعی درآمدات 4.6 ارب ڈالر رہیں۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام نے کہا  ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

The post برآمدات محدود کرنے سے جاری کھاتہ خسارہ سرپلس ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/op6CNYa
via IFTTT

Sunday, June 18, 2023

اینڈی مرے نے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اج ہوگا ایکسپریس اردو

  کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون   بروز پیر کراچی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

 

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے بارے میں رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

The post ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b9wTd4
via IFTTT

مقبوضہ مغربی کنارہ: یہودیوں کیلئے ہزاروں عمارتوں کی تعمیرات کا منصوبہ ایکسپریس اردو

مقبوضہ یروشلم: اسرائیل کی حکومت نے مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی سپریم پلاننگ کونسل کے ایجنڈے کے تحت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 4,560 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس پر اگلے ہفتے فیصلہ کیا جائے گا۔ ان میں سے 1,332 عمارتیں حتمی منظوری کے لیے ہیں جبکہ باقی ابتدائی منظوری کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے اس موقع پر کہا کہ ہم بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے اور علاقے پر اسرائیلی گرفت مضبوط کریں گے۔

اسرائیل کے مذکورہ بالا منصوبے کے جواب میں فلسطینی اتھارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے اس منصوبے کو امریکا فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔ جنوری میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی بنجمن نیتن یاہو نے 7,000 سے زیادہ نئے ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post مقبوضہ مغربی کنارہ: یہودیوں کیلئے ہزاروں عمارتوں کی تعمیرات کا منصوبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pbzZlGc
via IFTTT

ٴمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق یونان میں کشتی کے المناک حادثہ ... جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کے غم میں 19 جون کو سرکاری عمارتوں پر قومی ... مزید

ڑپولیس تھانہ کے مین گیٹ پر دستی بم حملہ ڈیوٹی موجود مہراللہ سپاہی زخمی

cبنی کوٹ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

[ عازمین کی طرح میں نے بھی حج کیلئے پیسے جمع کرائے وزارت کسی کو بھی حج کیلئے نہیں بھیج رہیوفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد  ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 15 جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی، زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 54 ہزار سے  تجاوز کرگئی ہے۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 758 ہو گئی جبکہعدالت عظمیٰ میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 915 ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438 ،زیر التوا فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62  اورزیر التوا آئینی درخواستیں 130 ہیں۔

سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس زیر التوا ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق ایک ریفرنس بھی زیر التوا ہے۔

The post سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EcGlWZ5
via IFTTT

Saturday, June 17, 2023

ایل این جی خریدنے پراختلاف شاہد خاقان نے ای سی سی کی رکنیت سے استعفی دیدیا ... شاہد خاقان کا مؤقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے ... مزید

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحجۃ 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 19 جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا۔

اسی طرح 19 جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

The post ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gPCHQVG
via IFTTT

Friday, June 16, 2023

بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے منی پورجل رہاہے سول سوسائٹی کے ارکان اور ممتازشہریوں کا اظہار خیال

میرے ساتھ واردات ہوئی ہے پولیس جس طرح چاہے تحقیقات کرلے ولی شیخ ایکسپریس اردو

  کراچی: معروف کامیڈین ولی شیخ نے کہا کہ پولیس جس طرح چاہے تحقیقات کرلے، ان کے ساتھ مویشی منڈی جاتے ہوئے لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی اور انہوں نے قریب کھڑی ہوئی موبائل کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب بھی کیا لیکن وہ فرار ہوگئے، بعد میں رینجرز موبائل سے گلشن معمار تھانے کا پتہ پوچھ کر وہ تھانے گئے اور مقدمہ درج کرایا۔

دوسری طرف کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا موقف تھا کہ کامیڈین ولی شیخ نے مویشی منڈی سے متعلق جو بات کی وہ حقائق کے برعکس ہے، واردات کا جو وقت وہ بتا رہے ہیں اس وقت ان کی لوکیشن ملیر سٹی کی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ولی شیخ کا کہنا ہے کہ اگر میری بات غلط ثابت ہوتی ہے تو مجھے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، انھیں اس حوالے سے نہیں معلوم کہ کراچی پولیس چیف ان کی لوکیشن سے متعلق بات کس بنیاد پر بات کر رہے ہیں۔

انھوں ںے بتایا کہ جس وقت ان کے ساتھ واردات ہوئی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ عفان بھی ان کے ہمراہ تھے اور ان کا ایک موبائل فون جو کہ موٹر سائیکل پر چڑھے کور کی جیب میں رکھا تھا وہ چھین جانے سے بچ گیا اور اسی موبائل فون سے تھانے میں ویڈیو بنائی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ انویسٹی گیشن افسر سرور کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور وہ ان کے گھر بیان لینے بھی آئے اور انھیں مجھ سے کوئی پریشانی نہیں، یہ بات درست نہیں کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ولی شیخ نے بتایا کہ واردات کے بعد ان کے پاس ایک فون آیا تھا کہ ایس ایس پی  نے آپ کو بلایا ہے اس وقت وہ اپنی ہمشیرہ کی ساس کے جنازے میں تھے جس پر انہیں کہا گیا کہ بعد آپ سے فون پر رابطہ کرلیا جائیگا تاہم اس کے بعد کسی کا دوبارہ فون نہیں آیا۔

واضح رہے کہ  ولی شیخ اور عفان کے ساتھ رواں ماہ 4 جون کو ناردرن بائی پاس مویشی منڈی جاتے ہوئے لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکو ولی شیخ کا موبائل فون، 85 ہزار روپے نقدی جبکہ اس کے ساتھی سے موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

The post میرے ساتھ واردات ہوئی ہے، پولیس جس طرح چاہے تحقیقات کرلے، ولی شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0fTAM12
via IFTTT

Thursday, June 15, 2023

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کیخلاف کارروائی کا اغاز ایکسپریس اردو

نیودہلی:  خواتین  ریسلرز کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

پولیس کے مطابق برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن  کے صدر برج بھوشن سندھ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بھی ہیں۔

برج بھوشن سنگھ کے خلاف خواتین ریسلرز کئی ہفتے سے احتجاج کررہی تھیں۔ بعدازاں اپریل میں ریسلرز برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کے لیے نیودہلی میں  دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں جن پر ریاستی پولیس نے تشدد اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

برج بھوشن سنگھ  کے خلاف عالمی ایونٹس میں تمغہ جیتنے والی ریسلرز ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک  کے علاوہ دیگر خواتین ریسلرز نے  جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

نیو دہلی پولیس  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  ہے کہ تحقیقات کے بعد بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

برج بھوشن سنگھ اترپردیش اسمبلی کے رکن ہیں اور ایک عشرے سے زائد عرصے سے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ہیں۔ انہوں نے خواتین ریسلرز  کی جانب سے لگائے جانے والے  الزامات کی تردید کرتے  ہوئے انہیں پارلیمنٹ سے باہر کرنے  کی سازش قرار دیا تھا۔

 

The post بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کیخلاف کارروائی کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/iE9pdRw
via IFTTT

Tuesday, June 13, 2023

بلاول بھٹو زرداری سے مختلف جماعتوں کے رہنماں کی ملاقات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان غربت کی انتہا کی طرف بڑھتا جا رہا ہے ورلڈ بینک کا انکشاف ... گزشتہ 3 سالوں میں پاکستانیوں کی حقیقی آمدنی میں 10.9 فیصد کی شرح سے کمی آئی رپورٹ

لاہور جنسی درندوں نے پانچ خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ایکسپریس اردو

لاہور: شہر میں حوا کی بیٹیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران پانچ خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں خواتین سے جنسی زیادتیوں کے واقعات میں کمی نہ آسکی اور مزید پانچ خواتین جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں  شاہدنامی سفاک ملزم نے(ک)کو اس کے سسرال میں اکیلا پاکر اپنی ہوس  کا نشانہ بنایا۔

نواب ٹاﺅن کے علاقے  میں بھی شادی شدہ خاتون جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔  پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ (الف) نامی خاتون کو کپڑے کے کاروبار کا جھانسہ  دے کر گھر لے  گیا اور اس سے زیادتی کی۔
ایک اور واقعے  میں سندر کے علاقے میں ملزم  واجد نے طلاق یافتہ (ث)کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شادباغ کے علاقے میں ملزم خرم نے (ع) نامی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
چوہنگ کے علاقے میں سفاک ملزم وجاہت نے 14سالہ لڑکی (س)  کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تمام واقعات کے علیٰحدہ علیٰحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مگر اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

The post لاہور، جنسی درندوں نے پانچ خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6T7bp3G
via IFTTT

Monday, June 12, 2023

ہمارے سامنے ملک لوٹا جا رہا ہے لیکن ہم کچھ نہیں بولیں گے ... جس ملک میں الیکشن بھی مسائل کا حل نہ رہیں وہ آگے کیسے چلے گا؟ نظام کی خرابی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ پورا ملک ... مزید

نومئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے، چیئرمین نیب ایکسپریس اردو

 لاہور: چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اورافسران نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور نو مئی کو پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

ترجمان نیب کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے، ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنا فرض بخوبی نبھایا۔

اس موقع پر چئیرمین نیب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

The post نومئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IbgqsZx
via IFTTT

Sunday, June 11, 2023

اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ عالمی فلکیات مرکز نے ممکنہ تاریخ بتادی ایکسپریس اردو

ریاض: دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ماہر فلکیات نے بتایا دیا۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

فلکیات کے  بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی قعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔

عالمی فلکیات مرکز کا مزید کہنا ہے کہ  18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔

جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے۔ ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے  29 منٹ بعد چاند چھپ جائے  گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔

ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

The post پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ عالمی فلکیات مرکز نے ممکنہ تاریخ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0Vn5Hie
via IFTTT

موٹروے ایم 3 پر بس حادثہ کا شکار، 4 مسافر جاں بحق ایکسپریس اردو

لاہور: موٹروے ایم 3 پر فیض پور کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور کے قریب مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ ادو سے لاہور جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی لاپروائی سے حادثہ کا شکار ہوئی تاہم سیکٹر کمانڈر ایس پی چودہری عطا کی نگرانی میں موٹروے پولیس کی امدادی سرگرمی جاری ہے اور موٹروے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ غفلت برتنے پر ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم بھی دیا۔

 

The post موٹروے ایم 3 پر بس حادثہ کا شکار، 4 مسافر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/D5z8mOK
via IFTTT

کوٹلی؛ زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

کوٹلی: نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی، نیریاں سے گوجرانولہ جانے والی بس ناڑ (جرائی) کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

کمشنر میرپور چوہدری شوکت نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا عمل شروع مکمل کرلیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو میرپور ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

چوہدری شوکت نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے لیے جامعہ کے طلبا کی بڑی تعداد بھی اسپتال آئی ہے۔ کمشنر میرپور کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا لگ رہا ہے۔

 

The post کوٹلی؛ زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HUrwslq
via IFTTT

اگر طیب ایردوآن ہار جاتے؟ ایکسپریس اردو

‘ دعا کریں، طیب ایردوآن جیت جائیں، ورنہ خطہ بہت سے مسائل سے دوچار ہو جائے گا۔’

یہ جملہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ہے۔ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے بعد کی بات ہے جو بے نتیجہ رہا۔ یہ ان ہی دنوں کی بات ہے جب وزیر اعظم نے یہ بات اپنے ایک دوست عظیم چودہری سے تشویش کے لہجے میں کہی۔

ترکیہ جیسا عزیز از جان دوست ہو یا کوئی بھی دوسرا دوست ملک، ایک دوست کی حیثیت سے اس کے انتخابی عمل میں اصولی طور پر اتنی دل چسپی ہی ہونی چاہیے کہ انتخابات پر امن رہیں اور عوام کی حقیقی رائے کے مظہر ہوں۔

یہ بھی درست ہے کہ رجب طیب ایردوآن پاکستان کے لیے ہمیشہ پرجوش اور پر خلوص رہے ہیں اور شریف خاندان سمیت پاکستانی قیادت کے ساتھ ان کے تعلقات بھی گرم جوش ہیں۔ اس وجہ سے انتخابات میں ان کی کامیابی کی خواہش اور فکر مندی فطری ہے لیکن خطے کے مسائل سے اس معاملے کا کیا تعلق؟ یہ سوال جتنا ترکیہ کے عوام کے لیے اہم ہے، اتنا ہی اہم پاکستان اور خطے کے دیگر ملکوں کے لیے بھی ہے۔

ترکیہ میں حالیہ انتخاب محض انتخاب نہ تھے، تہذیبی آویزش تھی۔ دو برس ہوتے ہیں، ترکیہ کے ایک چھوٹے صوبے بردر کے شہر بردر میں واقع محمد عاکف ایرسوئے یونیورسٹی میں ایک نوجوان اسکالر سر این دال سے ملاقات ہوئی۔ بین الاقوامی تعلقات کے اس سنجیدہ طالب علم نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ آپ ہماری قیادت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

اس سلسلے میں مجھے جو کہنا تھا کہا لیکن جواب میں؛ میں نے یہ سوال کیا کہ جن ترکوں سے اس موضوع پر بات ہوتی ہے، وہ بہت پرجوش ہوتے ہیں یا ان میں تشویش کا ایک پہلو دیکھنے کو ملتا ہے۔ سبب کیا ہے؟ کہنے لگے کہ اس سوال کا جواب تو میں آپ کو اسی وقت بھی دے سکتا ہوں لیکن کیا یہ اچھا نہ ہو گا کہ کچھ چیزیں آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور خود کسی فیصلے پر پہنچیں۔

رات کا کھانا کچھ دیر میں ختم ہو گیا۔ مجھے کچھ خریدنا تھا چناں چہ ہم دونوں ان کی منگیتر کے ساتھ پہلے ہوٹل کی لابی میں پہنچے پھر شاپنگ ایریا میں اور اس کے بعد کچھ دیگر مقامات پر۔ کہنے لگے کہ آپ ہمارے ملنے جلنے اور دعا سلام کے طریقوں پر غور کیجئے گا۔ ترکی زبان ہمارے لیے کچھ ایسی اجنبی بھی نہیں۔ دو چار روز کسی جگہ گزار لینے کے بعد مسافر گفتگو کو سمجھنے لگتا ہے۔ ان کی بول چال میں بیشتر اسی قسم کے الفاظ ہوے ہیں جو ہم عام طور پر اردو یا عربی وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ کچھ کسر اگر ہوتی ہے تو لہجے کی ہوتی ہے۔ لہجہ پکڑ لیا تو سمجھئے نصف سے زیادہ مسئلہ حل ہو گیا۔

امریکا میں جیسے آتے جاتے پاس سے گزرتے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے اور تھوڑی جان پہچان ہو تو ہیلو ہائے بھی ہو جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ترکوں کے ہاں بھی ہے۔ جہاں کہیں آنکھیں چار ہوئیں، مسکرا کر منھ ہی منھ میں کچھ کلمات کہہ دیے۔ ترک تیزی سے بولتے ہیں اور لہجے میں کچھ گمبھیر تا بھی ہوتی ہے لہٰذا ابتدائی سماعت میں بات بالعموم سمجھ میں نہیں آتی۔ سر این کے کہنے پر یہ مسکراہٹ اور خیرمقدمی الفاظ میں نے ذرا توجہ سے سنے تو معلوم ہوا کہ یہ تو بالکل پاکستان جیسی صورت حال ہے جیسے جان پہچان ہو نہ ہو، آنکھ ملتے ہی ہم لوگ السلام علیکم کہہ دیتے ہیں، ان کے یہاں ‘ سلام علیک’ کہا جاتا ہے۔

سر این نے بتایا کہ یہ ایک نیا رجحان ہے، زیادہ سے زیادہ دو ڈھائی دہائی پہلے کا۔ لوگ باگ نجی زندگی میں ہو سکتا ہے کہ ایک دوسرے پر سلامتی ہی بھیجتے ہوں لیکن سرکاری دفاتر، تقریبات اور پبلک مقامات پر ان الفاظ سے گریز کرتے ہوئے ‘ مرحبا’ کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔ ایسا کیوں تھا؟ ماضی میں یہ خطرہ ہوتا تھا کہ آپ ایسا کرتے ہوئے پائے گئے تو ریاست آپ کو مذہبی قرار دے کر انتقام کا نشانہ بنا سکتی ہے۔
‘ یہ تبدیلی طیب ایردوآن کی مرہون منت ہے’.

سر این نے بتایا۔

ایسا نہیں ہے کہ لوگ اب مرحبا نہیں کہتے، بے شمار لوگ کہتے ہیں لیکن ایسے الفاظ استعمال کرنے والوں کا نظریاتی پس منظر مختلف ہے۔ سلام علیک والے اپنے رجحان کا تحفظ چاہتے ہیں اور مرحبا والے پرانے رجحان کی واپسی کے آرزو مند ہیں۔ یہ گویا ایک تہذیبی اور نظریاتی آویزش ہے جو ہمہ وقت ترکی میں جاری رہتی ہے۔ حالیہ انتخابات میں یہی کشمکش بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آئی۔

ان انتخابات کا تہذیبی پہلو تو یہی تھا جس کی وسعت اور گہرائی کا اندازہ مشکل نہیں۔ تہذیبی آویزش کے پہلو بہ پہلو ترکیہ میں ایک سیاسی کشمکش بھی جاری رہی جو تہذیبی پہلو کا ایک فطری پہلو ہے جس میں پاکستان اور مسلم دنیا کے بارے میں غور و فکر کئی پہلو پوشیدہ ہیں۔ پہلے بھارت کا ذکر۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فطری محبت اور گرم جوشی بھارت کے لیے ہمیشہ فکر مندی کا باعث رہی ہے لہٰذا بھارت نے ترکیہ میں اپنی لابی بنانے اور مضبوط کرنے کے لیے ان تھک محنت کی ہے۔ اس مقصد کے لیے غیر روایتی سفارت کاری کو ذریعہ بنایا گیا۔ آشرم بنائے گئے جہاں ترک سماج کے با اثر لوگوں کو مدعو کر کے ان سے یوگا وغیرہ کے ذریعے رابطے مضبوط بنائے گئے۔ اسی طرح اب وہاں ہولی جیسے تہوار بھی باقاعدگی سے منائے جانے لگے ہیں۔ استنبول کی سڑکوں پر بالی وڈ کے اداکاروں کے بڑے بڑے بل بورڈ بھی اکثر اوقات دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں کتنی مؤثر رہی ہیں؟

اس کا اندازہ چند برس قبل اس وقت زیادہ ہوا جب بھارت نے آئین میں تبدیلی کر کے مقبوضہ کشمیر کے متنازع خطے کی حیثیت بدل کر اسے بھارت کا باقاعدہ حصہ بنایا۔ اس موقع پر ترکیہ میں بھی حکومت اور غیر سرکاری سطح پر مکالمے ہوئے۔ ان مواقع پر نوٹ کیا گیا کہ بالائی طبقات کے کچھ نمائندے بعض عرب ملکوں کی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر غیر جانب داری اختیار کرنے کے حق میں تھے۔ ترکیہ میں ایسی رائے رکھنے والا یہ طبقہ وہی ہے جو ان انتخابات میں کمال کلیچ دار اولو کی حمایت میں تھا۔ خود کمال کلیچ دار اولو بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران میں انھوں دو ٹوک اعلان کیا تھا کہ وہ خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائیں گے۔ انھوں نے یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ ترکیہ کا رخ مسلم دنیا کی طرف زیادہ ہے، وہ اسے دوبارہ مغرب کی طرف موڑ دیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ ترکیہ کے خارجہ تعلقات کا ایک تیسرا رخ بھی ہے۔

اس ملک کی خارجہ پالیسی کے اس پہلو کا تعلق مشرق میں ابھرتے ہوئے طاقت کے نئے مراکز سے ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا اور نیٹو کا اتحادی رہتے ہوئے بھی مشرق کے سب سے بڑے اتحاد شنگھائی تعاون تنظیم میں بھرپور دل چسپی لی ہے اور اس میں شمولیت کے ابتدائی مراحل ایران کی طرح کامیابی سے طے کر لیے ہیں۔

آسانی کے لیے یوں کہا جاسکتا ہے کہ جس طرح سعودی عرب نے چین کے تعاون سے ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر خطے میں ابھرنے والے نئے امکانات سے استفادے کی تیاری کی ہے، اسی طرح ترکیہ بھی اپنے مغربی رشتے متاثر کیے بغیر اپنے فطری رشتوں یعنی مشرق کی طرف زیادہ بامعنی انداز میں لوٹ رہا ہے۔

اس میں ظاہر ہے کہ ترکیہ کے پیش نظر اقتصادی مفادات کے علاوہ نظریاتی پہلو بھی ہیں۔ اب یہ کہنا تو اضافی ہوگا کہ اس پر عزم پالیسی کے اصل معمار اور روح رواں صدر ایردوآن ہیں لیکن کمال کلیچ دار اولو اس پالیسی کے یک سر مخالف تھے اور انھوں نے علانیہ اس سے مراجعت کی بات کی تھی۔

اس پس منظر میں اگر حالیہ انتخابات میں صدر طیب ایردوآن کی کامیابی میں پاکستان اور مسلم دنیا کے لیے اطمینان کے کئی پہلو پوشیدہ ہیں تو دوسری طرف خود ترکیہ کے اندر بھی اس سلسلے میں اطمینان کی گہری لہر پائی جاتی ہے۔

عوام کی ایک بڑی تعداد مطمئن ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتائج نے نہ صرف ان کے ثقافتی اور نظریاتی عقاید کا تحفظ یقینی بنا دیا ہے بلکہ یہ ممکن بھی نہیں رہا کہ اب کوئی ان کے وطن کو ان کے فطری اتحادیوں اور محبت کرنے والے دوستوں سے محروم کر سکے گا۔

The post اگر طیب ایردوآن ہار جاتے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sDuG1Te
via IFTTT

30 لاکھ روپے ہتھیانے کا معاملہ: کرائم سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی انکوائری کا آغاز ایکسپریس اردو

  کراچی: منی چینجر کمپنی کے نمائندے سے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے ہتھیانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل و دیگر کے خلاف کریمنل انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سستے ڈالر کی فروخت کا لالچ دے کر منی چینجر کمپنی نمائندے سے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے ہتھیانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل شوکت رضا اور دیگر کے خلاف باقاعدہ کریمنل انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت رضا اور دیگر کے خلاف کرمنل انکوائری کے آرڈرز ڈائریکٹر سندھ سلام شیخ نے جاری کیے۔ سربراہ اینٹی کرپشن سرکل کو واقعے سے متعلق تمام حقائق کو سامنے لانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

انکوائری سے قبل 7 جون کو مبینہ اسکینڈل میں ملوث تمام تفتیشی افسران کو کراچی کے زونل آفس میں کلوز کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سندھ پولیس کے ڈی ایس پی شوکت رضا اور سب انسپکٹر ابو عمیر واقعہ حکام کے علم میں آنے کے بعد سے سامنے آنے کو تیار نہیں۔

14 اپریل کے واقعے کی رپورٹ منی چینجرکمپنی کے نمائندے کی مدعیت میں 20 مئی کو تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی۔ نمائندے کی درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر ایف آئی اے کے نام پرنمائندے سے 30 لاکھ روپے ہتھیائے گئے۔ شکایت گزار کے مطابق رقم مبینہ ملوث اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کے مبینہ الزام میں اس سے لی۔

The post 30 لاکھ روپے ہتھیانے کا معاملہ: کرائم سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی انکوائری کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rnjKeix
via IFTTT

دلکش مقامات کی سیاحت اور اسکے صحت بخش فوائد ایکسپریس اردو

اپنا ملک میں ہو یا بیرون ملک، اس میں کوئی شک نہیں کہ حسین قدرتی مقامات کی سیر آپ کی زندگی کے اُن چند لمحات کا حصہ ہوسکتی ہے جسے آپ کبھی نہ بھولتے۔ ایسی سیاحت آپ کو دنیا کے ایک الگ زاویے سے روشناس کراتی ہے جہاں مصروف زندگی کے شور سے آزاد سکون میسر ہوتا ہے اور پُر لطف تجربہ ہوتا ہے۔

لیکن اس کے فوائد اسی حد تک محدود نہیں۔ سیاحت جہاں آپ کے ذہن پر مثبت اثرات ڈالتی ہے وہیں جسمانی صحت کے لحاظ سے بھی اس کے متعدد نفع بخش پہلو ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

1) ذہنی سکون

سیاحت کا ایک اہم مقصد ذہنی تناؤ سے فرار حاصل کرنا ہوتا ہے۔ بہت زیادہ تناؤ آپ کی دماغی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے اور ہر تھوڑے عرصے میں کچھ دنوں کا وقفہ لینا آپ کو ذہنی صحت کے مزید مسائل جیسے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے۔

2) چہل قدمی

سیاحت میں چیل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ مزید برآں آپ جتنا چہل قدمی کریں گے، آپ کی قلبی صحت اتنی ہی اچھی ہوگی، خاص طور پر اگر آپ کا عام دنوں میں معمول دفتر کے ڈیسک پر بیٹھے رہنا ہوتا ہے۔

3) غذا

ایک ہی کھانا بار بار کھانے سے بور ہو گئے ہیں؟

سیاحت کے دوران نت نئے کھانوں کی ڈشز آپ کے ذہن و جسم دونوں پر اچھا اثر ڈال سکتی ہیں اور اس سے آپ کو گھر پر تازہ، صحت مند کھانا پکانے کی ترغیب بھی مل سکتی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر دفعہ ریستورانوں میں پہلے سے تیار کردہ کھانے کھاتے رہیں۔

4) مدافعتی نظام

جسم کا مضبوط مدافعتی نظام مقامات پر منحصر ہے جہاں آپ گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں کا سفر آپ کو نئی آب و ہوا سے روشناس کراتا ہے۔ انسانی جسم ایک جلد سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب آپ اپنے گھر واپس آئیں گے تو آپ کے جسم میں ایسی کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوچکی ہوگی جو آپ کے کم سفر کرنے والے دوستوں میں نہیں ہوگی۔

5) پُراعتمادی

اپنی کسی کامیابی پر خوش ہونا احساس کمتری میں کمی لاتا ہے۔ احساس کمتری آپ کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنی پوری صلاحیت کے استعمال سے روک سکتی ہے۔ اس کیلئے نیا ہنر سیکھنا اپنے اندر پُراعتمادی پیدا کرنے کا مثالی طریقہ ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، ایسی کئی اچھی سرگرمیاں آپ کو مل سکتی ہیں جس سے آپ اپنے مختصر سفر کو بامقصد بنا سکتے ہیں۔

6) مقامی زبان سیکھیں

بیرون ملک جانے سے پہلے مقامی زبان کو تھوڑا سا سیکھنے کی کوشش کریں۔ نہ صرف وہاں موجود آپ کے میزبان اس کی تعریف کریں گے بلکہ اس بات کے شواہد بھی ہیں کہ کثیر لسانی ہونے سے آپ کی یادداشت، توجہ کا دورانیہ، فیصلہ سازی اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

7) عمر میں اضافہ

ہم نے اوپر دیکھا کہ کس طرح سیاحت نئے تجربات، کچھ سیکھنا، کم ذہنی تناؤ، بہتر قلبی صحت، جسمانی تندرستی اور صحت مند غذا کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ سب چیزیں مجموعی طور پر آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ بڑھاپے میں نئے ​تجربات جاری رکھنے سے عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ کو جب بھی موقع ملے، شہری زندگی سے دور کسی دور مقام یا مقامات کی سیر کو جائیں۔

 

The post دلکش مقامات کی سیاحت اور اسکے صحت بخش فوائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/naclmRt
via IFTTT

یوکرین کی خفیہ لیبارٹریز میں بچوں کے قتل اور اُن کے اعضا کی اسمگلنگ کا انکشاف ایکسپریس اردو

آرگنائزیشن فار سیکورٹی اینڈ کوآپریشن اِن یورپ (OSCE) کی رُکن خاتون جو کہ یوکرین میں 2019 سے 2022 تک نگرانی کے مشن کا حصہ رہی ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے تہہ خانوں میں بنائی گئیں لیبارٹریز میں بچوں کو قتل کرکے ان کے اعضا نکال کر اسمگل کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق او ایس سی ای کی رُکن ویرا وائیمن نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ خطرناک لیبارٹریز اس وقت دریافت ہوئی ہیں جب روسی حملوں میں یوکرین کی متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں۔

ویرا وائیمن کا یہ ہولناک انکشاف روسی فوج اور یہاں تک کہ خود یوکرینی افواج کی اپنی زبانی رپورٹس کی تصدیق کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ وہ رقم کیلئے بچوں کے اعضاء کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین میں اب بھی ایسی لیبز موجود ہیں اور یہ قوم پرست حکام کے زیردست ہیں۔ اعضا کے سودے کیے جاتے ہیں جس سے کمیشن حاصل ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ کار بچوں کو قتل کرنا، اعضاء کو کنٹینر میں رکھنا اور پھر ان کنٹینر کو اناج کی برآمدات ظاہر کرکے ملک سے باہر منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایسی 8 لیبز کو بند کردیا ہے۔ زیادہ تر لیبارٹریز ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی ختم کردی گئیں یعنی روسی حملوں میں عمارتوں کی تباہی کے بعد یہ دریافت ہوئیں۔

The post یوکرین کی خفیہ لیبارٹریز میں بچوں کے قتل اور اُن کے اعضا کی اسمگلنگ کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VcloHYq
via IFTTT

Saturday, June 10, 2023

گھٹیا پن ہے کہ میری بہنوں کو تنگ کیا جا رہا ہے ... ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک بہن کیخلاف ... مزید

پاک بھارت میچز کے بغیر کرکٹ کا مزہ نہیں، یونس خان ایکسپریس اردو

  کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان  نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت مقابلے نہ ہوں  تو کرکٹ میں کوئی مزہ نہیں، ایشیا کپ کے معاملہ کو گفت و شنید کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ایشیا کپ  کے انعقاد کے حوالے سے کرکٹ کھیلنے والے ممالک بشمول  پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیشں کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگربات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

یونس خان نے کہا  پاکستان اور بھارت کے  میچز نہ ہوں تو کرکٹ کا مزہ نہیں، اسی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان  مقابلے نہ ہوں تو دنیا میں کرکٹ بے مزہ ہوگی، اگر پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو سب کو فائدہ ہوگا۔

یونس خان نے کہا کہ بڑی ٹیمیں اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی اپنی جگہ اہمیت ہے، پاکستان کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے مواقع ملنا  میسر ہوں اور وہ  بھی بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی  طرح اچھی سطح پر ٹیسٹ کھیلے، اس ضمن میں ملک  میں کرکٹ کے ذمہ داران کا کردار اہم ہے، ان کو آگے آنا چاہیے تاکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو تقویت ملے۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کرکٹر پیسہ نہ کمائے، پلئیر کو  پیسہ ملنا چاہیے، آج کے جدید دور میں یوٹیوب چلاکر بھی پیسہ مل جاتا ہے، مینٹور کو گراؤنڈ میں ہونا چاہیے، اسی لیے میں کلب کرکٹ کھیلتا ہوں تاکہ نوجوانوں کو تجربہ دے سکوں، بڑی ٹیمیں اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

The post پاک بھارت میچز کے بغیر کرکٹ کا مزہ نہیں، یونس خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/76tznYb
via IFTTT

صدر اور وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں بارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہار افسوس ... تمام متاثرین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں،اُمید ہےمتعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں بروقت ... مزید

Friday, June 9, 2023

مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں گھاس کاٹتے ہوئے ایک لڑکی کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آنے سے شدید زخمی

فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراطلاعات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  فن کاروں  کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب  روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات  نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ  پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ( بجـٹ میں) ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات فلمی صنعت  کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج اور اسکرین ٹورازم کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

 

 

 

The post فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GYsyxPB
via IFTTT

Wednesday, June 7, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوستوں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے اسے ویسا ہی چلنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آسکے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر کام کرنے کیلئے صرف اپنی ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کیجئے کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجئے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب ہوتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لاکر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اسکے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑسکتا ہے اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد کم سکتا ہے مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے آپ کے اخراجات کی رفتار خاصی تیز رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن چند حوالوں سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا اپنے آپ کو ذرا مصروف ہی رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے چند نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ نے اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتے ہیں چاہئے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لیکر آئندہ غلطیاں نہ کرنیکا تہیہ کرلیتے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں اپنے والدین کو بھی احساس نہ ہونے دیں کہ آپ کسی اندرونی کرب کا شکار ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lFztDC
via IFTTT

سندھی زبان سے متعلق بیان غلط تھا، نصیر الدین شاہ کا اعتراف ایکسپریس اردو

 ممبئی: بھارت کے سینئر اور معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ کا سوشل میڈیا پر انٹرویو کا مختصر کلپ وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بلوچی، دری اور دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ سندھی اب نہیں بولی جاتی۔

اداکار کو اس بیان پر پاکستانی صارفین اور شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید بھی کی۔

اب نصیر الدین شاہ نے اپنے سندھی سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ میرے دو بیانات کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جس میں ایک بیان پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق تھا‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ’اس معاملے پر میں غلط تھا‘۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میرا دوسرا بیان فارسی اور مراٹھی زبان کے درمیان تعلق سے تھا، جس کا مطلب غلط انداز میں نکلا کیونکہ میرا کہنے کا مقصد تھا کہ مراٹھی کے بہت سارے الفاظ فارسی میں بھی شامل ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میرا مقصد مراٹھی زبان کو ختم کرنا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ تنوع کس طرح تمام ثقافتوں کو تقویت دیتا ہے اردو خود ہندی فارسی ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی نے بھی یورپین زبان سے الفاظ لیے ہیں جو ہندوستانی زبان مین شامل نہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ زمین پر بولی جانے والی ہر ایک زبان کی حقیقت ہے۔

The post سندھی زبان سے متعلق بیان غلط تھا، نصیر الدین شاہ کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bNSnmRu
via IFTTT

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ 17 ارب ڈالرز کھا جاتا ہے ... ملک میں روزانہ 7 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، دنیا میں جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور ... مزید

ٹی بی اور میلیریا پروگرام؛ پاکستان کیلئے 282 ملین ڈالر کی عالمی گرانٹ منظور ایکسپریس اردو

  کراچی: گلوبل فنڈ نے پاکستان کے ٹی بی اور میلیریا پروگرام کیلئے 282 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ گرانٹ کی منظوری گلوبل فنڈ کی ٹیکنکل ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد دی گئی ہے جس پر کامن مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم اور وزارت صحت کے افسران خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ کامن مینیجمنٹ یونٹ کو مزید مضبوط اور اس کی استعداد کار کو مزید بڑھائیں گے، گرانٹ ٹی بی اور میلیریا جیسی بیماری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہوگی، سال 2003 سے اب تک پہلی مرتبہ پاکستان کی فنڈنگ درخواست کو گلوبل فنڈ کی پہلی ونڈو میں منظور کیا گیا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں گلوبل فنڈ کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کا کیس لڑا اور عالمی امدادی اداروں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے گرانٹ حاصل کرنے میں پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، صحت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

The post ٹی بی اور میلیریا پروگرام؛ پاکستان کیلئے 282 ملین ڈالر کی عالمی گرانٹ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5WBQ9oS
via IFTTT

میٹا کا صارفین کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

برلن: جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس نے کہا ہے کہ میٹا اپنے پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کے لیے ایک نیا جائزہ متعارف کرانے جارہا ہے جو صارفین کے ڈیٹا چوری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ میٹا کے اکاؤنٹس سینٹر صارفین کو بڑے پیمانے پر مفت اور بااختیار فیصلہ کرنے کی اجازت دے گا کہ آیا وہ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے اکاؤنٹس کو ایک ساتھ یا الگ الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے میٹا اکاؤنٹ کا جائزہ اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ زیادہ شفاف طریقے سے یہ دکھایا جا سکے کہ ہماری سروسز کیسے مل کر کام کرتی ہیں اور لوگوں کو پلیٹ فارمز کے فیچرز پر مزید کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی جرمن اتھارٹی کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ 2019 میں کارٹیل آفس نے میٹا اور پھر فیس بُک پر صارفین کی رضامندی کے بغیر متعدد ذرائع سے ان کے ڈیٹا کو یکجا کرنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جو سالوں پر محیط قانونی جنگ کی نذر رہی تاہم یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت جولائی میں اس مقدمے کی مساعت کرے گی۔

The post میٹا کا صارفین کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VwYbZt8
via IFTTT

Tuesday, June 6, 2023

این ای سی اجلاس میں شرکت پر نور محمد دُمڑ صوبائی وزارت سے فارغ ... بلوچستان حکومت کے بائیکاٹ کے باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے این ای سی ... مزید

عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلےعوام کیلئے خصوصی ریلیف کے تحت ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کی شاندارکمی کردی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ سبسڈائزڈ گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا وہ 7 جون سے410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں ہی فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں ) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی بروقت فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔

The post عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VYK7JcR
via IFTTT

Monday, June 5, 2023

آئی ایم ایف سے متعلق  سے رواں ماہ اچھی خبرملنے کی توقع ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط  مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔ پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپریل 2022 میں ملک اس وقت کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تباہ کن سیلاب نے بھی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ عالمی صورتحال کے باعث پاکستان کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

The post آئی ایم ایف سے متعلق  سے رواں ماہ اچھی خبرملنے کی توقع ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wSNeBIv
via IFTTT

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ایکسپریس اردو

  کراچی: شاہ فیصل کے رہائشی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر حسین کی تشدد زدہ لاش ایدھی سرد خانے سے ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول اظہر حسین 3 جون کی رات 9:15 بجے کو شاہ فیصل کی الفلاح انعم سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ سے بیٹی کو میٹنگ میں جانے کا بتا کر گئے تھے جس کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

8c0a114b-646b-4523-b0c0-aab770fedf79

اہلخانہ نے ہر جگہ تلاش کے بعد ایدھی سرد خانے جا کر دیکھا تو ان کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ مہتاب نامی شخص نے لاش 4 جون کی رات 10 بجکر 15 منٹ پر طاہر کے نام پر رکھوائی تھی، وجہ موت طبعی جبکہ پتہ اورنگی ٹاؤن، سیکٹر 6 سی، مکان نمبر 97 بتایا تھا۔ مہتاب نے اپنا موبائل فون نمبر بھی درج کرایا تھا۔

اظہر حسین کی تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع پر اہلخانہ میں کہرام مچ گیا اور مقتول کے اہلخانہ اور دیگر افراد ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچ گئے جہاں مقتول کے بھائی نے بتایا کہ لاش پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ میرے بھائی کے ہاتھوں کو سگریٹ سے بھی داغا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو اس حال میں پہنچانے والوں کا بھی کچھ پتہ نہیں چل پا رہا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے ایس ایچ او سمن آباد سلیم خان ایدھی سرد خانے پہنچ گئے اور اہلخانہ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد الفلاح پولیس سے رابطہ کر کے انھیں اظہر حسین کی ہلاکت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

The post سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qGwXPAI
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

سوچ بچار کے بعد کوئی قدم اٹھائیے، تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کیجئے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کرسکیں، نزدیکی سفر بہ شوق کیجئے فائدہ ہو گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ایسے گھریلو مسائل حل ہو سکتے ہیں جو مدتوں سے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

چند معاملات الجھے رہیں گے جن کے سبب ذہنی طور پر آپ اپ سیٹ رہیں گے۔ کاروباری سلسلے میں کوئی نیا پلان ہرگز نہ بنائیں فائدہ نہ ہو سکے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی گرم مزاجی کو قابو میں رکھیں اور کسی سے الجھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں اپنے دوستوں سے دور ہی رہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر ہی گزاریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

رشتہ دار بھی اپنی اپنی غرض کی خاطر آپ کے قریب آ سکتے ہیں آپ ان کی مدد ضرور کریں لیکن امید وفا نہ رکھیں گاڑی چلاتے ہوئے محتاط طریقہ اختیار کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بنا بنایا کھیل بگڑ سکتا ہے۔ اپنی سوچ اور فیصلے بدل دیں آپ کی غلط سوچ ہی آپ کے معاملات مزید خراب کر سکتی ہے گھریلو حالات بھی قدرے الجھ سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کے بعض اہم کام التواء میں پڑ سکتے ہیں مالی مشکلات سے بھی دوچار ہونا پڑ سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اندھیروں میں ڈوب جائیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بے دھڑک ہو کر بڑے بڑے سودے کیجئے کیونکہ آپ کو غیرمعمولی فائدہ ہو سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اخراجات کی رفتار بھی زیادہ رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے۔ نزدیکی سفر کا ارادہ ہرگز نہ ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

زیادہ نہ سوچیں اس طرح تو مسائل حل نہ ہو سکیں گے۔ راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں تاکہ کسی قسم کے نقصان کا احتمال نہ رہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کہیں سے کثیر رقم مل سکتی ہے۔مختصر یہ کہ وقت اچھا گزر سکتا ہے بس ذرا ہر معاملے میں مکمل احتیاط برتیں اسی میں آپ کا فائدہ ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے تو آج کے دن ضرور کریں فائدہ ہو گا اس کے علاوہ بھی اگر آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں فائدہ ہو گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dDVGAy8
via IFTTT

دورہ عراق سے پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، رانا ثنا اللہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے کیونکہ اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا، بروقت الیکشن نہ ہوئے تو چھ ماہ میں ملکی معیشت اور خراب ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بروقت الیکشن ملکی معاشی ودیگرمسائل کےحل کیلیےناگزیر ہیں،اگر وقت پر الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان مسائل کا شکار ہوجائے گا اور ملکی معیشت مزید خراب ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایسے ہونے چاہیئں جس کے نتائج سب کو قبول ہوں کیونکہ 2018 میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر ہمیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے تاہم جمہوریت کی خاطر ہم نے مفاہمت کا راستہ اپنایا اور بلاول نے کہا کہ قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں مگر چیئرمین پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چارٹر آف اکنامی کا الیکشن کے بعد طے ہونا ضروری ہے کیونکہ مستقبل میں معاشی چلینجز مزید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں ہے اور تمام جماعتیں الیکشن میں اپنا اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گی، پنجاب میں نواز شریف کا ووٹ بینک ہے جو کسی اور کو نہیں جائے گا، ہمارا مخالف ووٹ پی ٹی آئی کا تھا جو اب چار حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے اور اب یہ پیپلزپارٹی، جہانگیر ترین و ن لیگ کے پاس آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، ماضی میں سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگی رہی ہیں مگر کوئی نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاست سے بغاوت کرنے والوں کو سزا و جزا کے عمل سے گزارنا چاہتے ہیں، جناح ہاؤس پر حملے میں یاسمین راشد کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں مگر انہیں عدالتیں ایسے ریلیف دے رہی ہیں جس کی تاریخ نہیں ملتی۔

The post تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، رانا ثنا اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/B3FkvNz
via IFTTT