Sunday, June 4, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جائیں بلکہ ان فضول سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں تاکہ آپ بہتر با اصول زندگی گزار سکیں سفر بہ شوق کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپکے ذاتی منصوبے درست نہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں۔ کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں۔اس کی موجودہ صورتحال بحال رہنے دیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی سے بھی لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے۔ مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ سوچ بچار بھی نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلدبازی میں نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور کچھ بھی کرنا آپ کیلئے مشکل نہیں ہے لیکن کبھی کبھار دوسروں کی مدد بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

خریدوفروخت کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن ہر قسم کی خریدوفروخت کے لئے اہم ہے آج کے دن رشتہ داروں سے وفا کی امید رکھنا بے کار ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند ہے تمام رکے ہوئے کام پورے ہوں گے اور چند کاروباری معاہدے کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گھریلو زندگی جیسی ہے ویسی ہی رہے گی اور پھر بہتری یا خرابی کا انحصار آپ کے مزاج پر ہے اگر آپ اعتدال کو اپنائے رکھیں تو وقت اچھا گزر سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

تعلیمی معاملات حسب منشا طے نہ ہو سکیں گے۔ بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/U7Q3zoP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment