Monday, June 5, 2023

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ایکسپریس اردو

  کراچی: شاہ فیصل کے رہائشی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر حسین کی تشدد زدہ لاش ایدھی سرد خانے سے ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول اظہر حسین 3 جون کی رات 9:15 بجے کو شاہ فیصل کی الفلاح انعم سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ سے بیٹی کو میٹنگ میں جانے کا بتا کر گئے تھے جس کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

8c0a114b-646b-4523-b0c0-aab770fedf79

اہلخانہ نے ہر جگہ تلاش کے بعد ایدھی سرد خانے جا کر دیکھا تو ان کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ مہتاب نامی شخص نے لاش 4 جون کی رات 10 بجکر 15 منٹ پر طاہر کے نام پر رکھوائی تھی، وجہ موت طبعی جبکہ پتہ اورنگی ٹاؤن، سیکٹر 6 سی، مکان نمبر 97 بتایا تھا۔ مہتاب نے اپنا موبائل فون نمبر بھی درج کرایا تھا۔

اظہر حسین کی تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع پر اہلخانہ میں کہرام مچ گیا اور مقتول کے اہلخانہ اور دیگر افراد ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچ گئے جہاں مقتول کے بھائی نے بتایا کہ لاش پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ میرے بھائی کے ہاتھوں کو سگریٹ سے بھی داغا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو اس حال میں پہنچانے والوں کا بھی کچھ پتہ نہیں چل پا رہا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے ایس ایچ او سمن آباد سلیم خان ایدھی سرد خانے پہنچ گئے اور اہلخانہ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد الفلاح پولیس سے رابطہ کر کے انھیں اظہر حسین کی ہلاکت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

The post سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qGwXPAI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment