Wednesday, August 31, 2022

ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا، 219 نئے کیسز رپورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 219 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 219 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا، جس کا تعلق سندھ سے تھا۔

کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 1.24  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کے  مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔

The post ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا، 219 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ojdA2RV
via IFTTT

حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کر دیں ... پٹرول 2 روپے 99 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے مہنگا کر ... مزید

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی طرف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رقم موصول ہونے کے بعد 9 ارب تیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کرنے کے بعد قسط موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور کثیر فریقی اور باہمی زرائع سے پلان شدہ دیگر فنڈز کا حصول بھی اب آسان ہوجائے گا۔


واضح رہے کہ پیر کوآئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دینے اور قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پا کستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا، کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہوگا بہتر بنانا ہوگا۔

The post پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7aiAHO0
via IFTTT

ملک کے کئی علاقوں میں اگلے ماہ بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ... شمال مشرقی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں ستمبر کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، ... مزید

اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 16 روپے کم کرنے کی سفارش کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے کمی کی سفارش کردی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سستا کرنے کے سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

علاوہ ازیں اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 89 پیسے کی سفارش کی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری پر آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط، سیلاب سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے پیٹرول پر مکمل ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

The post اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 16 روپے کم کرنے کی سفارش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uVprTyP
via IFTTT

Tuesday, August 30, 2022

کمشنر لاہور، سیکرٹری سکولز ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سمیت متعدد سیکرٹریز تبدیل

پی سی بی کا پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ گر گئیں ... دوران ٹریڈنگ امریکی تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرز جبکہ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرز تک آ گئی

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی،ڈاکٹر امین خان مندوخیل ... `ماہ می ،جون اور جولای میں سول ھسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں ایک لاکھ ... مزید

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ملک چین سے 2 طیارے 3ہزار خیموں، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منگل کو دوست ملک چین کی فضائیہ کے طیاروں نے امدادی سامان کے ہمراہ جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا،دونوں پروازوں میں 3ہزار خیموں کے علاوہ مختلف ادویات اور راشن شامل تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،صوبائی وزیر سعید غنی،سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے علاوہ عسکری و سول حکام موجود تھے،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

The post سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4Rn0NUJ
via IFTTT

پاکستان کو بہت بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے‘عالمی برادری کوہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے.شہبازشریف ... جوامداد ہمیں موصول ہورہی ہے اور جتنی کی ہمیں ضرورت ہے اس میں بہت زیادہ ... مزید

میری نیک تمنائیں پاکستانی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، رضا مراد ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرین پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی نیک تمنائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں رضا مراد کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں لیکن یہ دکھ اور پریشانی جلد ختم ہوجاتی ہے۔ برا وقت مہمان کی طرح ہوتا ہے اور ہمیشہ نہیں رہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تباہ کن سیلاب نے لوگوں کو جو مالی، جانی اور ذہنی نقصان پہنچایا ہے ہم اس سے بخوبی واقف ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کئی مرتبہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے۔ لوگ اس سیلاب کو امتحان کی گھڑی سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ملک میں حالات دوبارہ معمول کے مطابق آجائیں۔

The post میری نیک تمنائیں پاکستانی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، رضا مراد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aXOKmrG
via IFTTT

Monday, August 29, 2022

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات،ترکی اور چین سے پروازیں آج پاکستان پہنچیں گی

‏سیلاب زدگان کی امدادوبحالی کےحوالہ سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم سٹریٹیجک اجلاس کاانعقاد کیا گیا ، خواجہ سعد رفیق

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ... ملک کے بڑے شہروں میں فی کلو ایل پی جی 20 روپے جبکہ دور دراز علاقوں میں 50 روپے مہنگی ہو گئی

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ملک میں معاشی استحکام لانے میں مدد ملے گی،مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اب یہ بے شرم لوگ قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں کے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ... پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے حکومتی رہنماوں کے آئی ایم ایف معاہدے کیخلاف دیے گئے بیانات ٹوئٹ ... مزید

دنیا نے سیلابی پانی کے لیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ڈیم بنا دیتے ہیں ... حکومت میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، صرف بھوک افلاس اور مہنگائی ہے، لوگ ... مزید

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں میرا کے رقص کی وڈیو وائرل ایکسپریس اردو

 لندن: لندن میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں اداکارہ میرا کے ڈانس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا میں وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا ایک سڑک پر منعقدہ تقریب میں پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہے۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں۔

کچھ صارفین نے میرا کا مذاق اڑایا جبکہ زیادہ تر صارفین نے میرا کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ میرا اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک بہترین کام کررہی ہے اور ہمیں ان کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔

The post سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں میرا کے رقص کی وڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9hsK7e8
via IFTTT

Sunday, August 28, 2022

چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں ریلیف کیمپ قائم

حب میں کسٹم کے علے نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو افراد کو گرفتار کرکے چالیہ برآمد کرلی ،دو ملزمان گرفتار

محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 3ستمبر تک توسیع کردی ... جو نجی تعلیمی ادارے کھلے ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انکی ... مزید

ثمینہ زہری کا لسییلہ کا دورہ ... حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں افراد بے گھر انکے مال مویشی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،سینیٹر وزیراعظم ہاکستان نے ڈونرز کانفرنس میں ... مزید

ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،میر چنگیز خان جمالی ... مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومت کیساتھ مخیر حضرات اور عالمی اداروں ... مزید

وزیر اعظم کوجعفر آباد میں سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم مقصد ہے، آرمی چیف ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور مصبیت میں گھیرے لوگوں کی مدد پر ان کے جذبے کوسراہا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ کے دور دراز سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں و ریسکیو وریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا اور گاؤں جیلانی، خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی آبادی کے لیے ریلیف اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم مقصد ہے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ان کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔

علاوہ ازیں خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرین نے سیلاب کی وجہ مسائل دیافت کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

The post سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم مقصد ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1BStcKw
via IFTTT

Saturday, August 27, 2022

سندھ میں سیلاب سے تقریبا 25 لاکھ مکان منہدم ہوچکے ہیں، وزیر اعلیٰ ایکسپریس اردو

میرپورخاص: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم نہ کیں تو غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

میرپورخاص  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہمیں اس آزمائش سے مل جل کر نکلنا ہوگا، سندھ میں تیس لاکھ کچے مکان ہیں جس میں سے تقریبا 25 لاکھ منہدم ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید2 لاکھ46 ہزار خیموں کا آرڈر دیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پاس46 ہزار خیمے تھے جو کم پڑ گئے،مجھے اور حکومتِ سندھ کو تنقید کا نشانا بنائیں مگر دو دن پہلے تک میڈیا کو معلوم نہیں تھا کہ سیلاب آیا ہے،70 سے 80 فیصد ہمارا نقصان ہوا ہے۔

انکا کہنا تا کہ اگر ہم نے آبادگاروں کو سہولیات فراہم نہیں کی تو غذائی قلت ہوسکتی ہے،زراعت کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس میں کپاس ، گنا اور کھجور مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ہمیں متاثرین کیلئے پروگرام بنانا ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر اس وقت بہت مشکل وقت ہے آج سے پہلے ایسی سیلابی کیفیت میں نے کم از کم کبھی نہیں دیکھی، تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، پانی نکالنے کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگا، ہمارا سب سے پہلا کام ریسکیو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010 کی بارشوں میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے پوری دنیا سے مدد حاصل کی اور عوام کی تکلیفوں کا ازالہ کیا،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوام کو اس مشکل گھڑی سے نکال کر رہیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں، سندھ میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں بارش نے نقصان نہ کیا ہو۔

The post سندھ میں سیلاب سے تقریبا 25 لاکھ مکان منہدم ہوچکے ہیں، وزیر اعلیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JQPx9X
via IFTTT

مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 982 سے تجاوز کر گئی،1456 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،این ڈی ایم اےرپورٹ

سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے فصلیں تباہ، اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ ایکسپریس اردو

 کراچی: صوبہ سندھ میں بارش اور سیلاب میں 27 لاکھ ایکڑ زمین پر تیار فصل مکمل تباہ ہوگئی جس کے باعث اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے آخری اسپیل میں 6 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بارشوں سے خیرپور، گھوٹکی، سانگھڑ اضلاع کے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، کوئی جگہ سوکھی نہیں، وزیر اعظم

مذکورہ علاقوں میں کپاس، چاول، دالیں اور سبزیاں ختم ہوگئیں جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر کیلے کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تقریباً 90 فیصد فصلیں مکمل تباہ ہوچکی جبکہ ایک ارب سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

The post سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے فصلیں تباہ، اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8VW2svb
via IFTTT

عمران خان آج بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی سوچ رہا ہے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

ایران اور ترکی کا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس ایکسپریس اردو

انقرہ / تہران: ایران اور ترکی کے صدور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان میں سیلاب اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو سیلابی تازہ صورتحال اس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ابراہیم رئیسی نے متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد اور انفراسٹریکچر کی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ سیلابی صورتحال نقصانات بارے عالمی مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے، جموں کشمیر کے عوام کی ہمیشہ بھرپور حمایت کے ایرانی موقف کی بھی تعریف کی۔

علاوہ ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

وزیر اعظم نے کہا  کہ پاکستان جون 2022 کے وسط سے ریکارڈ بارشوں کے ساتھ غیر معمولی مون سون موسم کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ باوجود اس کے کہ بارش سے انفراسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا، حکومت متاثرہ علاقوں تک پہنچنے اور لوگوں کو ان کی نقل مکانی اور امداد کی ترسیل میں مدد کے لیے تمام تر کوششں کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ’اقوام متحدہ کی فلیش اپیل‘ تیار کی ہے جو 30 اگست 2022 کو شروع کی جائے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ ​​کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر  امداد پر صدر ارددوان کا شکریہ ادا کیا۔ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ترکی  کی غیر متزلزل حمایت پر صدر اردگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر کہا کہ ترکی ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔

The post ایران اور ترکی کا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ouQXZKY
via IFTTT

Friday, August 26, 2022

وزارت داخلہ نے 4صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار ایکسپریس اردو

رائیونڈ: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم علی رضا نے 15پرکال کی اور کہا کہ اس کے ساتھ 3مسلح ڈاکوؤں نے واردات کی ہے، ڈاکو اس سے موٹر سائیکل اور 5ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

رائیونڈ پولیس فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی، تحقیق پر یہ بات سامنے آئی کہ ملزم موٹر سائیکل لین دین کے معاملے میں خود دوست کو دے آیا تھا، موٹر سائیکل چھیننے کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کا کہنا ہے کہ  شہری قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 15پر جھوٹی کال سے اجتناب کریں،ایس ایچ او رائیونڈ کے مطابق  ملزم علی رضا کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

The post ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/89B4UFP
via IFTTT

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ،سندھ،بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ

انتہائی تشویش ناک صورتحال، خیبرپختونخواہ کا منڈا ہیڈورکس تباہ ہو گیا ... سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے میں منڈا ہیڈورکس بہہ گیا، ضلع چارسدہ، نوشہرہ اور شبقدر کے علاقے ... مزید

’لال سنگھ چڈا‘ کی ناکامی، عامر خان کا فلم ’مغل‘ کرنے سے انکار ایکسپریس اردو

 ممبئی: ’لال سنگھ چڈا‘ کی بدترین ناکامی کے بعد بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے گلشن کمار کی سوانح پر مشتمل فلم ’مغل‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

فلم ساز بشن کمار نے دو برس قبل جب اپنے والد کی زندگی پر مشتمل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب سے پہلے مرکزی کردار اکشے کمار کو دیا گیا تھا۔

اکشے کمار کے انکار کے بعد عامر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فلم کرنے کی ہامی اس شرط پر بھری تھی کہ ’مغل‘ کی شوٹنگ کا آغاز ’لال سنگھ چڈا‘ کے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکٹ نے دو برس قبل ہی فلم سے انکار کردیا تھا اور ’لال سنگھ چڈا‘ کی ناکامی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد عامر خان ہسپانوی فلم ‘کیمپیونس‘ کے ہندی ری میک پر کام کریں گے۔

The post ’لال سنگھ چڈا‘ کی ناکامی، عامر خان کا فلم ’مغل‘ کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kgSQF0H
via IFTTT

Thursday, August 25, 2022

وفاقی کابینہ کے اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈکے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مریم اورنگزیب

ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود اور بچانے والا کوئی نہیں، سراج الحق ایکسپریس اردو

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹر ڈوب گئے، ووٹ لینے والے اسلام آباد یا بیرون ملک ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود، بچانے والا کوئی نہیں ہے جبکہ سیلاب زدگان کو راشن اورخیمے سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہا ہے۔

اسلامک سینٹر ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز گراؤنڈ پر نظر نہیں آ رہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے نام پر کرپشن کے دروازے کھلیں گے، حکمران جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور ٹھیکیدار مال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کو امداد کی تقسیم شفاف بنانے کے لیے خیراتی اداروں کے افراد، صحافی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل آزادانہ کمیٹیاں تشکیل دے، اگلے 72گھنٹوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو لوگوں کو لے کر حکمرانوں کے دفاتر اور بنگلوں کا گھیراؤ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ایٹمی طاقت، حکمران اپنے اللے تللے بند کریں، عوام کے پیسے انہی پر خرچ کیے جائیں۔ اس موقع پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کا کندھا استعمال کر کے عوام کو بنیادی جمہوری حق سے محروم رکھا۔

 

The post ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود اور بچانے والا کوئی نہیں، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EJBYKs0
via IFTTT

پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشن کے لئے عطیہ کر دی

عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، دو عمانی شہری جاں بحق ایکسپریس اردو

ریاض: عمرے کیلئے مکہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

ریاض میں عمانی سفارتخانے نے اپنے دو شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو عمان منتقل کرنے کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، دو عمانی شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BwvtybH
via IFTTT

ایشیاء کپ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا ... شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ باولر محمد وسیم بھی انجری کا شکار ہو گئے

Wednesday, August 24, 2022

اسلام آباد :کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروںکو جبری طورپر خاموش کرانے کے بارے میں رپورٹ جاری

ادارے عمران خان کی باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، فضل الرحمان ایکسپریس اردو

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے عمران خان کی کرپشن، ممنوعہ فنڈنگ اور باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر گامزن ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں نے دباؤ میں قانون کے مطابق کارروائی سے گریز کیا تو آئین کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کے کردار سے گریز نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے شدید عالمی دباؤ میں ہیں، اصل مقصد عمران نیازی کے باغیانہ روئیوں کو جمہوری کور دینا، دھاندلی سے دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی مذمت کے دن سے صیہونی لابی نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا کے زریعے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا،  ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کے بعد صیہونی لابی اور عالمی میڈیا کھلم کھلا عمران نیازی کی پشت پناہی کر رہے ہے۔

 

 

The post ادارے عمران خان کی باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6UZS1Fp
via IFTTT

آسٹریلیا میں اسکول سے 87 سال پُرانا بوتل میں بند پیغام برآمد ایکسپریس اردو

برسبین: آسٹریلیا میں ایک اسکول کی تشکیلِ نو کے دوران مزدوروں کو تقریباً 87 سال پُرانا پیغام بوتل میں بند ملا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین کے ایک نواحی علاقے اینرلے کے جنکشن پارک اسکول کا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے ورثہ بحالی کے ادارے کے مزدوروں کو بوتل میں بند یہ پیغام اسکول کے حلزونے(مینار) سے ملا جو 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

بوتل میں بند یہ پیغام بڑھئی کا کام سیکھنے 16 سالہ گورڈن بینسن نے 12 اکتوبر 1935 کو لکھا تھا۔

بینسن نے لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ رقہ کبھی نہ کبھی ان کے بچوں یا بچوں کے بچوں کو ملے گا۔

اسکول کی جانب سے منگل کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک وزیر نے یہ رقہ بینسن کے بچوں جیفری بینسن اور میریلِن بلنڈل کے سپرد کیا۔ بینسن کے کُل پانچ بچے تھے۔

جیفری بینسن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنے کے بعد کہ یہ میرے والد نے لکھا ہے، حیران کن نہیں تھا۔ والد ہمیشہ اپنے خاندان اور اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے متعلق سوچتے تھے۔

The post آسٹریلیا میں اسکول سے 87 سال پُرانا بوتل میں بند پیغام برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LVzMDRK
via IFTTT

پنجاب اسمبلی میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 کی منظوری، لیگی خواتین اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں میں ... مزید

پاکستان جونیئر لیگ: جاوید میانداد اور ویوین رچرڈز بطور مینٹور شامل ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اور سر ویوین رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

ویسٹ انڈین لیجنڈ ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ میاندادکےساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں۔امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔

پاکستانی لیجنڈجاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ویوین رچرڈز دنیاکے عظیم کھلاڑیوں میں سےایک ہیں ان کےساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کےلیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔میری کوشش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔

The post پاکستان جونیئر لیگ: جاوید میانداد اور ویوین رچرڈز بطور مینٹور شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4iGpBdV
via IFTTT

Tuesday, August 23, 2022

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی معافی کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر 200 یا اُس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو معافی ملے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس سے ایک کروڑ 73 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے جبکہ ٹیوب ویل صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

ذرائع پاوور ڈویژن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو ہو گی جبکہ ٹیوب ویل کے صارفین پر بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معافی لاگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 پیسے لاگو کی گئی ہے، جس سے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو معافی سے 33 ارب 82 کروڑ سے زائد روپوں کا فائدہ ہوگا۔

The post فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی معافی کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zYnoTMR
via IFTTT

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل، محمد بشارت راجہ چیئرمین مقرر، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ کا دھماکے دار پوسٹر جاری ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار پہلے پوسٹر میں ایک عورت کے لباس میں جلوہ گر ہیں۔
’ہڈی‘ اکشت اجے شرما کی ہدایتکاری میں بننے والا ایک ڈرامہ ہے جسے اکشت اجے شرما اور آدمیہ بھلا نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔
نواز الدین صدیقی فلم میں  مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ’ہڈی‘ کے پہلے موشن پوسٹر میں انہیں کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دکھایا گیا ہے۔
نواز الدین صدیقی کی ایک عورت کے لباس میں پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اوروہ توقع کررہے ہیں کہ فلم میں بھرپور انٹرٹینمنٹ ہوگی۔


مصنف اور ہدایت کار اکشت اجے شرما نے کہا ہے کہ ’ہڈی‘ مجھے نواز الدین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہماری ٹیم امید کر رہی ہے کہ فلم کا پوسٹر شائقین کی دلچسپی کو بڑھائے گا،  ہم انٹرٹینمنٹ کی ایک نئی دنیا کی  گہرائی میں غوطہ لگانے کے لئے پرجوش ہیں۔
اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے مختلف دلچسپ کردار کیے ہیں لیکن ’ہڈی‘ ایک منفرد اور خاص کردار بننے جا رہا ہے کیونکہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔
فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

The post نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ کا دھماکے دار پوسٹر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9OBfKzj
via IFTTT

دولت مشترکہ کی کانفرنس میں بھاری بھرکم وفد کی شرکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں لغو، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں ، ترجمان قومی اسمبلی

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پوری مرکزی قیادت کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ سمیت دیگر دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ آبپارہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انوار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مورخہ 20اگست کو بسلسلہ لاءاینڈ آرڈر ڈیوٹی پر زیروپوائنٹ مقام پر موجود تھا، تقریباً ساڑھے 6 بجے شام ایک ریلی جس میں پی ٹی آئی کے سرگرم رکن مراد سعید، فیصل جاوید خان، شیخ رشید احمد، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوام، فیصل واوڈا، سجاد وسیم، صداقت عباسی، شبلی فراز، فواد چوہدری، سیف اللہ خان نیازی، شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم نقوی، اسد قیصر، ظہیر عباس کھوکھر، میجر غلام سرور سمیت دیگر درجنوں مرد وخواتین جو کہ راولپنڈی، بہارہ کہو اور اسلام آباد کے دیگر اطراف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایماء پر زیروپوائنٹ پل پر آکر جمع ہوگئے۔

شرکاء کی تعداد تقریباً 1000 اور 1200 کے لگ بھگ تھی، جنہوں نے پی ٹی آئی کے بینرز و جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی شروع کررہے تھے کہ شہباز گل کو رہا کرو۔

اس موقع پر انہوں نے سڑک کو بلاک کرکے عام لوگوں کو ڈرایا دھمکایا اور عام شہریوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی، جس سے عام لوگوں کے روز مرہ کاروبار میں کافی دشواری پیش آئی اور شرکائے ریلی نے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اسلام آباد میں احتجاج و ریلی پر پابندی کے باوجود کوئی منتشر نہ ہوسکا، جس کے تحت آبپارہ پولیس نے ایمپلی فائر ایکٹس سمیت زیر دفعات 188، 186، 506، 341 اور 109 کے تحت مقدمہ نمبر 728/22 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

The post عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sUlYXxo
via IFTTT

Monday, August 22, 2022

شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکورٹی کونسلز کے سیکرٹریز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی شرکت، خطے کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی

بھارت میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کا شوق جان لیوا ثابت ہوگیا ایکسپریس اردو

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے والے شخص کی گلے میں لپٹے سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویندر مشرا نامی شہری گلے میں لپٹے سانپ کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا، اس دوران سانپ کے ڈسنے سے ایک گھنٹے بعد ہی چل بسا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دیویندر مشرا 200 کے قریب سانپ پکڑ چکا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلے میں لپٹا سانپ دیوند نے پڑوس سے پکڑا تھا اور گلے میں لپیٹ کر پبلک ویڈیو شوٹ کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  پہلے 5سالہ بچی کے گلے میں سانپ لپٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک اور ویڈیو میں دیوند مشرا نے ‘کامن کریٹ” نامی  سانپ کو اپنے گلے میں لپیٹا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیوند نے اب تک 200 کے قریب سانپ پکڑے ہیں، سانپ کے ڈسنے کے بعد دیویندر نے جڑی بوٹیوں کی مدد سے خود اپنا علاج کیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں چند قبل بھی سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے دو بھائی ہلاک

ڈاکٹرز کا کہنا کہ اس نوعیت کے زہریلے سانپ کے کاٹے سے بچاؤ کیلئے اینٹی وینمن کو مقررہ وقت کے اندر لگانا ضروری ہے،تحقیق کے مطابق برصغیر میں پائے جانے والے سانپوں میں ‘کامن کریٹ’ ایک انتہائی زہریلا سانپ ہے.

 

The post بھارت میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کا شوق جان لیوا ثابت ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/J3CBSAu
via IFTTT

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کرانے جارہا ہے ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں صارفین کے لیے کئی اہم فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں مخصوص لوگوں سے اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانا، بغیر اطلاع کے گروپ چھوڑنا وغیرہ شامل ہیں۔ اب واٹس نے اپنے بِیٹا صارفین کے لیے اسٹیٹس کے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے جارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سےمتعارف کرائے گئے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں صارفین کی چیٹ لسٹ میں اسٹیٹس ظاہر ہو رہے ہیں۔

وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے واٹس ایپ پر لگائے جانے والے اسٹیٹس اب کچھ بِیٹا صارفین کی چیٹ لسٹ میں نمایاں ہو رہے ہیں۔تاہم، اسٹیٹس کا ٹیب اپنی جگہ برقرار ہے۔

wattu

نئی یوزر انٹرفیس تبدیلی صرف ایک شاٹ کٹ کے طور پر سامنے آئی ہے نہ کہ یہ مذکورہ ٹیب کی جگہ لے گی۔

یہ نئی تبدیلی مخصوص بِیٹا صارفین جو فیچرز کی آزمائش کرتے ہیں ان کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، تشکیل کے مراحل سے گزرنے والی اس فیچر کے عام سطح پر اجراء کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑے گا۔

The post واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کرانے جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bgMniWo
via IFTTT

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔  

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا جہاں سے شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

پولیس شہباز گل کو بھی ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے دوسرے کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود ہے۔

The post اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QXydR8
via IFTTT

احساس راشن پروگرام کی فی کس سبسڈی ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے مقرر ایکسپریس اردو

 لاہور: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پنجاب حکومت نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم میں اضافے کی سفارش کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے ایک کروڑ خاندانوں کو راشن کی خریداری پر 100 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی اور اگر سبسڈی کی رقم استعمال نہیں ہوئی تو وہ اگلے ماہ کی سبسڈی میں شامل ہوجائے گی۔

 

چیئرپرسن پروگرام نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد قریبی کریانہ اسٹور سے آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں خرید سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کی جا سکتی ہے، رعایت پروگرام کےلیے دکاندار بھی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروائیں گے جب کہ پروگرام میں شفاف طریقہ کار کے ذریعے خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان اور عام فہم بنایا جا رہا ہے جب کہ رجسٹرڈ شخص کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اسکے خاندان کے دیگر افراد کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی۔

چیئرمین پنجاب احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ وفاق کی سطح پر احساس پروگرام کو دنیا نے سراہا، اسی لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سہیل انور، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی توصیف احمد کھٹانہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

The post احساس راشن پروگرام کی فی کس سبسڈی ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JnW8VXx
via IFTTT

اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر زیادہ ترفراد کو انفیکشن کا علم نہیں ہوتا، تحقیق ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر نصف سے زیادہ لوگوں کو اپنے انفیکشن کے متعلق علم نہیں ہوتا۔

گزشتہ بدھ کو جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک مختصر سی تحقیق کے مطابق یہ بات خوش آئند ہے کہ ویکسین شدہ افراد میں اومیکرون ویریئنٹ کی معمولی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ البتہ ایک منفی چیز یہ ہے کہ لوگوں کے ذریعےغیر ارادی طور پر یہ وائرس پھیلا رہا ہوتا ہے۔

سیڈرس-سِنائی سمڈٹ ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں ایک تحقیقی ادارے کی ڈائریکٹر سوزین چینگ اور ان کے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے ساتھیوں نے210 ملازمین اور مریضوں کا مطالعہ کیا گیا۔ ان افراد نے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے لیے کم از کم دو خون کے نمونے دیے، ایک اومیکرون کی لہر سے پہلے اور ایک اومیکرون کی لہرکے بعد۔محققین نے ان نمونوں میں کووڈ کی اینٹی باڈیز سطحوں کا تجزیہ کیا۔

تحقیق میں شریک زیادہ تر افراد ویکسین شدہ تھے اور محققین نے مطالعے میں دو مختلف اقسام کی اینٹی باڈیز کی پیمائش کی۔ ایک تو وہ جو ویکسین کے نتیجے میں مدافعتی نظام بنتی ہیں اور دوسری وہ جو وائرس کے انفیکشن کے بعد مدافعتی نظام بنتی ہیں۔

تحقیق کی ابتدا میں تمام رضاکاروں کو ایک مخصوص حد سے کم انفیکشن کے نتیجے میں بننے والی اینٹی باڈیز کا متحمل ہونا تھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔اس طرح اینٹی باڈی میں کسی قسم کا اضافہ انفیکشن کے متبادل کے طور پر عمل کرتے۔

ساتھ ہی شرکا نے ایک ہیلتھ سروے بھی پُر کیا جس میں انہوں نے کووڈ علامات یا پی سی آر ٹیسٹ کے متعلق بتایاتاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ تحقیق کے دوران اگروہ کبھی انفیکشن سے متاثر ہوئے ہوں۔

محققین کو معلوم ہوا کہ تحقیق میں شامل 56 فی صد افراد جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کو علم نہیں تھا کہ وہ وائرس سے متاثر ہوئے تھےاور ایسا ہونے کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں یاتو ان میں کوئی علامت ظاہر ہی نہیں ہوئی یا پھر انہیں بہت معمولی سی علامات محسوس ہوئیں جو کبھی نزلے یا الرجی میں ظاہر ہوتی ہیں۔

The post اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر زیادہ ترفراد کو انفیکشن کا علم نہیں ہوتا، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7CwZROX
via IFTTT

شاہ رخ خان اور ڈپیکا پڈوکون کی فلم ’جوان‘ کے لئے کامیو شوٹنگ ایکسپریس اردو

چنائے: ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی نئی فلم ’جوان‘ میں کامیو جھلک کے لئے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ ڈپیکا پڈوکون انڈیا کے شہر چنائے پہنچ گئیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ ڈپیکا نے اپنے شیڈول میں سے پانچ دن فلم کی شوٹنگ کے لئے مختص کیے ہیں۔

ڈپیکا پڈوکون فلم کے فلیش بیک سیکوینس کا حصہ بنیں گی۔ ان کا کردار کم دورانیے کا لیکن نہایت اہم ہوگا۔

تامل اداکارہ نایانترا فلم میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ان کا بالی وڈ ڈیبیوٹ ہوگا۔

وہ خان کے مدمقابل ایک تفتیشی افسر کا کردار ادا کریں گی جبکہ سپراسٹارخان فلم میں دہرے کردار میں نظر آئیں گے۔

کولی وڈ کے مزاحیہ اداکار یوگی بابو سمیت سانیہ ملہوترا اور سنیل گروور بھی فلم میں شامل ہیں۔

فلم کو جون 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

The post شاہ رخ خان اور ڈپیکا پڈوکون کی فلم ’جوان‘ کے لئے کامیو شوٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kUlvbXi
via IFTTT

Sunday, August 21, 2022

طوفانی بارشیں اورسیلاب؛ سندھ کے 22 اضلاع مکمل طور پر آفت زدہ قرار ایکسپریس اردو

 کراچی: محکمہ ریلیف سندھ نے کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر سمیت 4 ڈویژنز کے 22 اضلاع کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلیف سندھ کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن کے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، سجاول کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، اس ضمن میں محکمہ سندھ ریلیف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلیف کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹنڈو الہیار، جامشورو اور مٹیاری بھی آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں شامل ہیں، سکھر ڈویژن کے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع کو بارشوں کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا لاڑکانہ ڈویژن کے لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور اور جیکب آباد بھی مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، میرپور خاص ، عمرکوٹ، شہید بینظیر آباد ڈویژن، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن کے ملیر ضلع کے دیہہ یوسی کنڈ جھنگ اور دیہہ یوسی گڈاپ کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔

محکمہ ریلیف سندھ کا نوٹیفکیشن میں کہا گیا سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حادثات و واقعات میں 2 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ہزاروں گھر منہدم ہونے کے باعث لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لاکھوں بارش متاثرین عورتوں اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔

The post طوفانی بارشیں اورسیلاب؛ سندھ کے 22 اضلاع مکمل طور پر آفت زدہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TwVpzn0
via IFTTT

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے، مراد سعید کا دعویٰ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔ 

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سیعد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں: پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی، عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بنی گالہ کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان چوک پر قائم چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار روٹین کی ڈیوٹی کررہے ہیں تاہم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف صاحب یہ جمہوریت کا وہ چہرہ ہے جو عوام نہیں دیکھنا چاہتی،  ہم نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خطوط لکھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عدلیہ بھی جا رہے ہیں اور عوامی عدلیہ میں بھی جا رہے ہیں یہ ہماری عوامی رابطہ مہم سے گھبرا کر عمران خان کے خلاف منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار ہیں تو آج پاکستان میں فسطائیت کا دور دورہ ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں۔

دوسری جانب حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو فجر کے وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورا لاہور بند کردیں گے اور ساری عوام بنی گالہ کی طرف جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بنی گالامیں اپنےگھرپرموجود ہیں جبکہ سینکڑوں کارکن اورکئی رہنمابنی گالاپہنچ چکے اور ہزاروں افرادملک کےدیگرحصوں سےبنی گالاکی طرف گامزن ہیں۔

کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور جمشید چیمہ بھی لبرٹی چوک پہنچ گئے۔  خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔

مجسٹریٹ علی جاوید کا مؤقف

ایکسپریس کو موصول ’ایف آئی آر‘ کے مطابق مجسٹر یٹ علی جاوید نے موقف اپنایا کہ میں اپنے گن مین کے ہمراہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ پی ٹی آئی کی ریلی میں تھا جس کی قیادت عمران خان کررہے تھے اور اپنی تقریر میں ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ ترین افسران کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کا مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا تاکہ پولیس اور عدلیہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرسکیں‘۔

مزید پڑھیے: نفرت انگیز تقریر: عمران خان کی گرفتاری کیلئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست

مجسٹریٹ علی جاوید نے ایف آئی آر کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام الناس میں بے چینی، بدامنی اور دہشت پھیلی ہے اور ملک کا امن تباہ ہوا ہے‘۔

عمران خان کا متنازع بیان 

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے‘۔

The post عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے، مراد سعید کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZN8QDrO
via IFTTT

ننکانہ صاحب میں دس سالہ ملازمہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے ایکسپریس اردو

ننکانہ صاحب: پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں مالک نے بہن کے ساتھ مل کر 10 سالہ ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں 10 سالہ ملازمہ پر مالک نے  بہن کے ہمراہ بدترین تشددد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی پر تشدد کا الزام لگا کر مالک اور اس کی بہن نے دس سالہ بچی کے بال کاٹے، تشدد کے بعد لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے۔

 

پولیس کے مطابق  تشدد سے 10 سالہ زینب کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ ملازمہ زینب بی بی والدین کے سائے سے محروم ہے، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔

The post ننکانہ صاحب میں دس سالہ ملازمہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Lv2fwyO
via IFTTT

خان پور میں پیراسیلنگ عملے کا سیاح پر تشدد ایکسپریس اردو

خان پور: سیاحتی مقام خان پور ڈیم کنارے پیراسیلنگ پوائنٹ پر سیاح فیملی کا بوٹ ڈرائیوروں سے جھگڑا گن مین کی فائرنگ سے بوٹ ڈرائیور زخمی پولیس نے گن مین کو گرفتارکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خان پور ڈیم پر پیراسیلنگ پوائنٹ پر پیش آیا، تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں پیراسیلنگ عملے کو سیاح پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پیراسیلنگ عملے اور گن مین کو تھانے منتقل کیا بعدازاں گن مین کو فاِئرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خان پورڈیم پر اسلام آباد سے آئے سیاح فیملی کی پیراسیلنگ بوٹ ڈرائیوروں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر سیاح فیملی کے گن مین نے فائرنگ کی جس سے مقامی بوٹ ڈرائیور زخمی ہوا جس کی وجہ سے پیرا سیلنگ عملے اور عوام نے گن مین پر تشدد کیا۔

The post خان پور میں پیراسیلنگ عملے کا سیاح پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ys6Ruvr
via IFTTT

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، مراد سعید ... اپنی خودداری مانگنےکی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے، پی ٹٰی آئی رہنما مراد سعید کا ٹویٹ

Saturday, August 20, 2022

_ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شہید بالاچ نوشیروانی کے بھائی شہریار نوشیروانی سے ٹیلیفونک رابطہ ،معصوم بچے اور بالاچ نوشیروانی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ... مزید

عالمی جونیئرٹیم اسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں تمام ایکسپریس اردو

کراچی: عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفرسیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئین مصر نے 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کےمطابق  فرانس کےشہرنینسی میں جاری چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔

پہلے میچ میں مصر کے کریم الترکی نے سیڈ 3 پاکستان کے حمزہ خان کو 0-3 سے  شکست دی۔مصری کھلاڑی نے یہ مقابلہ 8-11، 8-11 اور 5-11 سے جیتا۔

دوسرے میچ میں نور زمان نے  محمد نصیر کو 1-3 سے قابو کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔نور زمان نے 3-11،11-7،3-11 اور6-11 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں مصر کے محمد ذکریا نے اشعب عرفان کو1-3 سے مات دےکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ذکریا نے 6-11،11-7،11-13 اور8-11 سے فتح حاصل کی۔

دوسرا سیمی  فائنل سیڈ 2 انگلینڈ اور سیڈ4 ملائشیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

The post عالمی جونیئرٹیم اسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں تمام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Xm5xlyS
via IFTTT

کراچی ائیرپورٹ پر دو پاکستانی طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے ... صورتحال ائیر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کی وجہ سے پیش آئی یا قومی پائلٹ کی غلطی تھی؟ اس حوالے سے تحقیقات ... مزید

لاہور میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کی گاڑی چوری، صوبے بھر میں الرٹ جاری ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں رنگ روڈ پولیس کی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑی چوری ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ گول چکر کے قریب سے رنگ روڈ پولیس کی سرکاری گاڑی LPE:2707 چوری ہوگئی۔ نامعلوم افراد گاڑی کے ساتھ سرکاری وائرلیس سیٹ بھی لے گئے جبکہ اوپر نیلی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب تک پولیس کی گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔ چوری شدہ گاڑی کے بارے میں پولیس وائرلیس سیٹ پر اناؤنسمنٹ جاری ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس کو گاڑی کی چوری کے متعلق الرٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ گاڑی کا رنگ سفید اور ماڈل 2007 ہے۔

دوسری جانب گاڑی کیسے چوری ہوئی اور آن دیوٹی اہلکار گاڑی چھوڑ کر کہاں غائب تھے اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چوری کے وقت رنگ روڈ پولیس کا سرکاری وائرلیس سیٹ بھی گاڑی کے اندر ہی موجود تھا جو چور اپنے ہمراہ لے گئے۔ گاڑی کی تلاش کے لیے ڈولفن، پیرو اور لاہور پولیس کو خصوصی وائرلیس پیغامات بھجوائے گئے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک گاڑی کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی کسی دہشت گردی کارروائی میں بھی استعمال ہوسکتی ہے،جس کے پیش نظر تمام ناکہ جات کو گاڑی کے حوالے سے مطلع کردیا گیا ہے جبکہ سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے بھی گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

The post لاہور میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کی گاڑی چوری، صوبے بھر میں الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/M8QDFnE
via IFTTT

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ... خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ... مزید

Friday, August 19, 2022

ایتھوپین ائیرلائن کے پائلٹس کی بھیانک غلطی، دوران پرواز طیارے کے دونوں پائلٹس گہری نیند سو گئے ... مسافر طیارہ ائرپورٹ چھوڑ کر آگے نکل گیا، کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم ... مزید

امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ ایکسپریس اردو

فلوریڈا: امریکی خاتون نے اپنے بالوں کی لٹیں 110 فٹ تک بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبی لٹوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔ لیکن اب ان کے مطابق ان کے بالوں کی لمبائی 110 فت تک بڑھ چکی ہے۔ جبکہ ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

فلوریڈا کے شہر کلیرمونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا کا گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار 40 سال سے زائد عرصہ قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے جب وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اصطلاح ‘ڈریڈ لاکس‘ پسند نہیں کیوں کہ ان کا نہیں خیال ان کی لٹوں میں کوئی چیز خوفناک ہے۔ بلکہ وہ اپنے بالوں کو لٹوں کا شاہی تاج کہتی ہیں۔

آشا منڈیلا کا کہنا تھا کہ وہ لٹوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔

The post امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DUZ8YhO
via IFTTT

شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ... عمران خان کو پی ٹی آئی رہنما سے پمز ہسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں تھا: پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو

کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بالاچ نوشیروانی نامی نوجوان کم سن بچے کو بچانے کے لیے سیلابی کنویں کے اندر گئے۔  جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت لڑکا کچرا جمع کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے نوجوان اور کم سن بچہ بچاؤ کی کوششوں کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

بالاچ نوشیرو کے ایک کزن بلاول نوشوروانی نے روتے ہوئے بتایا کہ ’بالاچ نوشیرو واپس نہیں آیا‘۔ انہوں نے کہا کہ بالاچ نے کم سن لڑکے کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لواحقین، دوستوں اور اہل علاقہ نے اپنے طور پر کم سن بچے اور بالاچ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بلاول نے کہا کہ ہم نے 14 گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں لاشیں نکال لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ریسکیو ٹیم 3 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور وہ بھی بے بس تھی۔

اس دوران بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جوانوں کی شناخت جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ شاہوانی کے ناموں سے ہوئی اور انہوں نے 14 گھنٹے کی مشقت کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

جلیل شاہوانی نے بتایا  کہ ہمیں لاشیں نکالنے کے لیے کنویں کے اندر ایک سنگین خطرے کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنویں میں اندھیرا تھا جس میں پانی بھر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم واپس آ جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کو دونوں نوجوانوں کے لیے انعامات اور نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ صوبائی سربراہ نے دو نوجوانوں کو ڈی پی ایم اے میں ملازمت اور ان کے لیے 2-2 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سریاب میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں جوانوں کی بہادری کو سراہا۔

The post کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HwcfpxD
via IFTTT

ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،پائیدار ترقی کے لئے زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہارورڈ ... مزید

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35مزید فیصد اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کےمطابق دال ماش ایک روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے میں مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ دیگر کم ہو نے والی اشیاء میں ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 3.46 فیصد، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو شامل ہیں ۔

 

The post ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9kdCfR6
via IFTTT

اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایکسپریس اردو

 کراچی: اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ نے پولیس کی جانب سے پی ایچ ڈی پروفیسر اور چانسلر کی تذلیل اور ساکھ کو مجروح کرنے پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ان خیالات کا اظہار اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وائس چانسلر کے عہدے سے معطل نذیر لغاری حیدرآباد کیمپس پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

عدالتی احکامات کی پاسداری کرنے کی بجائے حیدرآباد پولیس کی ملی بھگت سے  بوگس ایف آئی آر کی  بنیاد پر چانسلر، وائس چانسلر اور رجسٹرار کے گھروں میں زبردستی گھس کر تقدس پامال کرتے ہوئے  ہراساں کرنے کے ساتھ  گرفتار کرکے لاک اپ میں  ہتھکڑیاں لگاکر تصاویر بنائی گئیں اور سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف طریقہ سے تحقیقات کرکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق  کیمپس انتظامیہ کی جانب سے وائس چانسلر، قائم مقام رجسٹرارڈاکٹر روشن بھٹی اورکنٹرولر امتحانات  سلطان قاضی کی  دستخطوں سے جاری کی جانے والی ڈگریاں ہی حقیقی اور مستند ہیں۔

اس موقعہ پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرولی اللہ قاضی، پروفیسر ڈاکٹرعبدالفتح میمن اورڈاکٹرمحمد عمربھی موجود تھے۔

The post اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XfcBGM2
via IFTTT

Thursday, August 18, 2022

عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے اور دھوکے سے لوگوں کی نفسیات سے کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نیوٹرلز کے پاس اب بھی وقت ہے، پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، عمران خان

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ عمران نیازی کی تقریر جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہا ہے، اُن کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق لگتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 برس میں صحافیوں پر تشدد کیا اور ان کے پروگرام بند کئے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے اور عمران خان اگر معاشی حالات کو بہتر کرنے میں توانائیاں صرف کرتے تو عوام کی حالت آج بہتر ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جتنی محنت جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے میں کرتے ہیں اگر تھوڑی سی حکومتی کارکردگی کے لیے کرلیتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

The post عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aUGC93L
via IFTTT

دالبندین کلی خانجہان اسکول میں چوروں کی توڑ پھوڑ اسکول کی چھت کو بھی اکھاڑ دیا

شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شہباز گل پر دوران حراست پولیس تشدد کی تصدیق کردی۔

پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر ہونے والے جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کسی بھی شخص کی عزت نفس کو اختلاف کے باوجود بھی اس طرح پامال نہیں کرنا چاہیے، شہباز اور پی ڈی ایم حکومت بربریت کو روکنے میں ناکام ہے۔


مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا کہ شہباز گل پر دورانِ حراست ہونے والا تشدد پی ڈی ایم حکومت اور ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل سے مرضی کا بیان لینے کے لیے اُسے دوران حراست برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

The post شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oE60rnh
via IFTTT

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پرسی آئی اے پولیس کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ایکسپریس اردو

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آناشروع ہوگئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب89  کروڑ 73لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے، جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 61 کروڑ اور 33 لاکھ ڈالرز پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 48 لاکھ  ڈالر کمی سے 5 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fN1hRLx
via IFTTT

Wednesday, August 17, 2022

کابل کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ایکسپریس اردو

شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30 سے افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: کابل میں خودکش حملہ، افغان طالبان کے اہم رہنما جاں بحق

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے  لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

 

The post کابل کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/A4kfNWq
via IFTTT

شہباز گل کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ... پی ٹی آئی رہنما کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر پمز اسپتال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم طبی معائنہ کرے ... مزید

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا ایکسپریس اردو

لندن / اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا تاہم اس کا اطلاق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر نہیں ہوگا۔

برطانیہ کی وزیر خارجہ پریتی پٹیل نے پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے کرنے پر فخر ہے، اس معاہدے کا اطلاق دہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔

پریتی پٹیل نے بتایا کہ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والا معاہدہ برطانیہ میں ترمیم کیے گئے امیگریشن قوانین اور منصوبے کا حصہ ہے۔


معاہدے کے تحت دونوں ممالک عدالتوں سے سزا یافتہ شہریوں کو حوالے اور اُن کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس معاہدے کا سابق وزیر اعظم نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو اس وقت علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں معاہدے کو حتمی شکل دی تھی اور آخر کار برطانیہ نے اس معاہدے کو آگے بڑھایا۔

ایک پاکستانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ برطانیہ اب “چھوٹے جرائم اور ویزا کی خلاف ورزیوں” میں ملوث پاکستانیوں کو واپس بھیج سکتا ہے۔ اہلکار نے وضاحت کی کہ اس معاہدے کے بعد، ’کمزور بنیادوں‘ پر سیاسی پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ دو طرفہ معاہدے سے پہلے برطانیہ ان افراد کو ملک بدر کرنے سے قاصر تھا۔

نئے معاہدے کے تحت، جن لوگوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم ہیں یا جن پر جنسی جرائم کا الزامات ہیں، انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی تفصیلات حکومت کو فراہم کی جائیں گی۔

نئے معاہدے کے بعد برطانیہ میں بغیر کسی معقول وجہ سے سکونت اختیار کرنے والے اب مزید رہائش اختیار نہیں کرسکیں گے۔

جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کے معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 2019 میں ہوا، جس میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد اپریل 2021 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی حوالگی اور وطن واپسی کے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

The post برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Kw9XjJR
via IFTTT

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا، نواز شریف سمیت متعدد شخصیات پراطلاق نہیں ہوگا

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار ایکسپریس اردو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نےایک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔بابر اعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹی20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزشمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل راشد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایک روزہ فارمیٹ کی رینکنگ میں پاکستانی اوپننگ بیٹرامام الحق دوسری اور جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسین تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا جبکہ  بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر آگئے۔

ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

The post آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vfqZgQd
via IFTTT

Tuesday, August 16, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاڈاکٹر نفیس صادق کی وفات پر اظہار افسوس

عام انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک ہے جس نےمشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی، وفاقی وزیر داخلہ ... مزید

کراچی میں آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں مون سون کے پانچویں اسپیل کے دوران آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے 2 یکجا ہونے والے سسٹمز(چوتھے اسپیل)کے بعد خلیج بنگال سے اٹھنے والا ایک نیاسلسلہ پانچواں مون سون سسٹم گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی شکل میں برسا۔مسلسل بارش کے سبب شیرشاہ کباڑی مارکیٹ،کیماڑی،لائٹ ہاوس بوتل گلی سمیت مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی مقام کیٹی بندر اور پورٹ قاسم سے شروع ہونے والی بارشیں مضافاتی علاقوں کے علاوہ شہر بھر تک پھیل گئیں،اس دوران اسکیم 33،ملیر،اورنگی ٹاؤن،سائٹ ایریا،گارڈن،رامسوامی،صدر،ڈی ایچ اے،قائد آباد،ناظم آباد،لیاری،لیاقت آباد،طارق روڈ،بہادر آباد،شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور تیز جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 98.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،اورنگی ٹاؤن،کیماڑی،سعدی ٹاؤن میں 43 ملی میٹر بارش جبکہ صدر 37،پی اے ایف بیس مسرور32،قائد آباد21،ناظم آباد19.6،یونیورسٹی روڈ 17.5،پی اے ایف بیس فیصل 16.8،گلشن حدید13،سرجانی ٹاؤن12،گلشن معمار،اولڈ ائرپورٹ 10،جناح ٹرمینل 9.4،ڈی ایچ اے 6.5،اورنگی ٹاؤن میں 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 17 اور 18 اگست کے درمیان کراچی،بدین،ٹھٹھ میں بارش کے تیز اسپیل ہوسکتے ہیں، بارشوں کا سلسلہ بعدازاں دادو،جامشورو،نارتھ ایسٹ اور سدرن بلوچستان تک پھیلے گا، جس کے نتیجے میں سبی،کوہلو،بارکھان،قلعہ سیف اللہ،نصیر آباد،جعفرآباد،خضداراور لسبیلہ میں تیز بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق سندھ(بشمول کراچی) بلوچستان میں مون سون سلسلہ 19 اگست تک برقرار رہ سکتا ہے،کشمیر،کے پی کے،ساوتھ پنجاب اور اپر پنجاب میں یہ سلسلہ 19 سے20 اگست تک طول پکڑ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ32.8 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FRqgtC8
via IFTTT

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق ایکسپریس اردو

جلال پور: ملتان سکھر موٹروے پر سلیپر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔  آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے جلتی بس سے کچھ مسافروں کو بحفاظت نکالا جب کہ بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں کو بس میں لگی آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر بیان میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ملتان میں جلال پور انٹرچینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور  زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بھی بس آئل ٹینکر تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق 20 میں سے 18 مسافروں کا تعلق کراچی سے نکلا

ملتان موٹر وے جلال پور انٹر چینچ کے قریب مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں جاں بحق 20 میں سے 18 مسافروں کا تعلق کراچی سے نکلا، جن کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ متوفین کے ورثا بھی ڈی این اے کے نمونے دینے کے لیے ملتان پہنچ گئے۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین لاشوں کی شناخت کے لیے ملتان پہنچ گئے جبکہ ملتان نشتر اسپتال میں لاشوں کی شناخت اور ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کے لیے 3 ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئیں ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ ورثا کے بھی ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد میتیں ان کے حوالے کر دی جائیں گی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کراچی سہراب گوٹھ بس اڈے پر حادثے کے متعلق معلومات بدھ کی صبح 9 بجے کے بعد حاصل کی جا سکتی ہیں ، بس سروس انتظامیہ کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس لاہور سے کراچی آرہی تھی ۔

The post ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4BYwpkl
via IFTTT

ڈاکٹر اختر حسین ملک نے گزشتہ تین ماہ میں کی گئیں تقرریاں، تعیناتیوں کی تفصیل طلب کرلی

ہالینڈ کے بولرز کو اچھی بولنگ پر داد دینی پڑے گی، فخر زمان ایکسپریس اردو

 کراچی / روٹرڈیم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ شروع میں پچ بہت مشکل تھی مگر ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی، آغاز میں اس پچ پر گیند سیم ہورہا تھا اور رک کر بھی آرہا تھا، جس کی وجہ سے ابتدا میں بلے بازوں کو مشکل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امام کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سے پلاننگ کی کہ بس وکٹ نہیں دینی اور کریز پر موجود رہنا ہے، جس کا ہمیں بہت زیادہ فائدہ بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے البتہ یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ ہالینڈ کے باولرز کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے اچھی باؤلنگ کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں آخری گیند تک مقابلہ ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہالینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ 

نسیم شاہ کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے عمدہ باولنگ کی وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

The post ہالینڈ کے بولرز کو اچھی بولنگ پر داد دینی پڑے گی، فخر زمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SmhqXF2
via IFTTT

Monday, August 15, 2022

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیژل آئل کی قیمت244.95 روپے سے کم کر کے244.44روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مزیدپڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ

نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت201.07 روپے سے کم ر199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔

 

petrol price

The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fzKDHqA
via IFTTT

لاڑکانہ،پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر مجلہ کی اشاعت

راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد ایکسپریس اردو

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے کالج روڈ سے سر، ٹانگیں و بازو کٹی نعش ملی ہے.

پولیس کے مطابق 30 سے 35 سالہ شخص کا دھڑ کپڑے میں لپٹا سڑک کنارے سے ملا، دھڑ پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ معاملے سے جوڑے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

 

 

The post راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/S9xjU5f
via IFTTT

صدرمملکت داکٹر عارف علوی کا مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے محکمے تبدیل ایکسپریس اردو

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک ہفتے بعد ہی پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کی وزرات واپس لے کر قلمدان بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) محمد مصدق عباسی کو سونپ دیا گیاہے، راجہ بشارت کو اب پارلیمانی افئیرز اور محکمہ ماحولیات کی وزارت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سے وزارت صحت کا قلمدان واپس لے کر انہوں اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی وزارت دے دی گئی ہے،وزیر اعلٰی نے اختر ملک کو وزیر صحت پنجاب مقرر کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطاق ارسلان خالد کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا محکمہ دیا گیا ہے جو اس سے پہلے راجہ یاسر ہمایوں کے پاس تھا۔

وزیر اعلیٰ نے خرم ورک سے وزارت پارلیمانی امورکا قلمدان واپس لے لیا ہے، واضح رہے کہ تبدیل یا ہٹائے جانے والے وزراء کو ایک ہفتے قبل ہی یہ قلمدان سونپے گئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے 664 مخصوص خالی نشستوں پر فوری تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پنجاب اسپیشل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کو سمری ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسمانی معذور کا شکار افراد کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ مسلم لیگ نواز نے اسپشل پرسننز کو یکسر نظر انداز کیا اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی، معذوری کا شکار افراد قوم کے فرزند ہیں ان کے  مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں موجود معذور افراد کو آمد و رفت کی مد میں دیئے جانے والے الاؤنس میں اضافہ کا اعلان کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد کو ان کے عہدوں میں ترقی بھی دی جائے گی۔

The post پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے محکمے تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WhZYOrV
via IFTTT

Sunday, August 14, 2022

فہد مصطفیٰ اعزازی ایس پی بن گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی بنا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فہد مصطفیٰ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر اداکار کو اعزازی ایس پی بنایا گیا۔

اداکار کو یہ اعزاز ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ان کے مثبت کردار پر دیا گیا ہے۔

فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار ایس ایچ او گلاب سے سندھ پولیس کا مثبت چہرا عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

The post فہد مصطفیٰ اعزازی ایس پی بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/n725zjm
via IFTTT

سردار زین العابدین خلجی کے قیادت میں جشن آزادی کے موقع پر استحکام پاکستان ریلی ،سیاسی و سماجی شخصیات اور خواتین کی شرکت ... بحیثیت قوم آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا ... مزید

پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی ایکسپریس اردو

 کراچی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار پیش کردی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن اور پاکستانی جامعات و نجی شعبہ کے تعاون سے تیار کی جانیوالی میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی تیاری کو پاکستان کے  معاشی استحکام کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ بجلی سے چلنے والی کار کو NUR-E 75کا نام دیا گیا ہے جس کی عوامی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024کے آخر میں کیا جائے گا۔

کار کا بیٹری پیک این ای ڈی یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے، جدید فیچرز پر مشتمل الیکٹرک کار ایکسپورٹ بھی کی جائیگی۔ الیکٹرک کار 220وولٹ بجلی کے کنکشن سے 8گھنٹے میں چارج ہوکر 120کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے 210کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ اس وقت عالمی آٹو انڈسٹری میں الیکٹرک گاڑیوں کا انقلاب آرہا ہے اور پاکستان نے بھی اس انقلاب کی جانب پہلا قدم اٹھالیا ہے آئندہ پانچ سال میں یہ پراجیکٹ پاکستان کے تمام  معاشی چیلنجز کا خاتمہ کردے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کار کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کے لیے سیریز اے،  بی اور سی راؤنڈز کی فنڈنگ کے ذریعے سرمایہ حاصل کیا جائے گا کار JAXERI کی برانڈ کے نام سے لانچ کی جائیگی ابتدائی پروٹوٹائپ پانچ سیٹوں کی گنجائش والی ہیچ بیک کار ہے اگلے مرحلے میں اسے سیڈان کی شکل دی جائیگی اور الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی تیار کی جائیں گی۔

گاڑیوں کے لیے چارجر سرسید یونیورسٹی آف انجیئرنگ میں تیار کیا جارہا ہے تیز رفتار چارجر بھی تیار کیے جارہے ہیں جس سے چارجنگ کے وقت میں کمی ہوگی۔

پاکستانی الیکٹرک کار NUR-E 75 کے تمام سسٹمز پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔ کار کا ڈیزائن نیشنل کالج آف آرٹس نے تیار کیا ہے۔ کار کی تعارفی تقریب میں انجینئرنگ، آّٹو سیکٹر کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی  معروف شخصیات نے شرکت کی اور میڈ ان پاکستان کار متعارف کرانے پر ڈائس کی پوری ٹیم اور ڈاکٹر خورشید قریشی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ کار کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے ماحول کے تحفظ، ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، پاکستان الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوگا اور الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس سے پاکستان کے معاشی استحکام کی منزل آسان ہوگی۔

The post پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dfsWvXo
via IFTTT

جشن آزادی کے موقع پر ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی قابل تعریف ہے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک کمال الدین میں خواتین سمیت 3 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 14 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق دو خواتین اور ایک مرد پسٹل اور چاقوں سے لیس ہوکرگھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ اور حملہ کرکے سجاول حسین، اسکی اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کو قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ سجاول حسین سرکاری ادارے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا جبکہ ابراہیم میڑک میں زیر تعلیم تھا۔

بعدازاں پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں واقعہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور آر پی او راولپنڈی عمران سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو خود موقع پر جاکر تحقیقات کرنے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس سے قبل تہرے قتل کی پہلی واردات تھانہ چونترہ کے علاقے ڈھلیال میں ہوئی جہاں داماد نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھریلو ناچاقی پر ساس، اسکے خاوند و سوتیلی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

The post راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wFd9W2N
via IFTTT

ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد ایکسپریس اردو

 کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کرکٹر کو مزار قائد کے سامنے پاکستانی ترنگا تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھلاڑی نے شلوار قمیض اور سبز رنگ کا کوٹ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

The post ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1Mz7hdN
via IFTTT

Saturday, August 13, 2022

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری ہیں

آج پاکستان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام ارکان عہد کریں کہ ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہیں جہاں تمام ادارے آئین کی پاسداری کریں

پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستانی پیراک نے  5 ویں اسلامی یکجہتی گیمز میں سوئمنگ کے 400 میٹرز فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد امان صدیق نے  4 منٹ 19.05 سیکنڈز کے ساتھ  حتمی  مقابلے میں شرکت کا حق پالیا، تاہم پاکستان کے  دانیال غلام نبی  50 میٹرز  بریسٹ اسٹروک  ایونٹ کے ہیٹ مقابلے  میں 31.28 سیکنڈز کے ساتھ  چھٹے نمبر پر رہے۔

The post پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fIz9R4O
via IFTTT

12اگست 2022 کو ہونے والی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بلوچستان میں قلعہ عبداللہ,لسبیلہ کی تحصیل بیلہ، قلعہ سیف اللہ اور کچی کی تحصیل مچھ متاثر ہوئے ہیں ، پی ... مزید

سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور ایکسپریس اردو

 اسلام آباد / ریاض: برطانوی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 10 ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو دس ماہ تک ماہانہ 10کروڑڈالرکی پٹرولیم پراڈکٹس امداد میں دینے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر اسی ہفتے ڈپازٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، رقم کو دوبارہ قومی بینک میں جمع کرایا جائے گا۔

بلوم برگ سے سعودی ذرائع نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک سے تین ارب ڈالر کے معاہدے کی تجدید کی جائے گی، آئندہ دو روز میں دونوں ممالک امداد کے حوالے سے اعلان کر سکتے ہیں۔

The post سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kaZYsm1
via IFTTT

Friday, August 12, 2022

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی رپورٹس پیش کرنے کی پاداش میں نامور نشریاتی ادارے کا این او سی منسوخ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور نشریاتی ادارے ’اے آر وائی نیوز‘ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ’ایجنسیوں کی جانب سے ناسازگار رپورٹ کی بنیاد پر اے آر وائی (کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) نیوز کو جاری کیا جانے والا این او سی اگلے احکامات آنے تک فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے‘ جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اے آر وائی کی انگریزی ویب سائٹ پر وزارت داخلہ کے اس اقدام کو صحافی برادری کیخلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سربراہی میں اتحادی حکومت کی جانب سے نیوز چینل سے منسلک 4 ہزار سے زائد میڈیا ملازمین کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

Notification

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائے نیوز چینل کی نشریات کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

The post وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MLCvIGg
via IFTTT

موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار،13موٹرسائیکلز برآمد

سرفرازاحمد کیلیے بڑا اعزاز؛ نصابی کتاب میں سوانح حیات شامل ایکسپریس اردو

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان  سرفراز احمد  کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی۔

اس حوالے سے سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت  سرفراز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت  کی اردو کتاب میں  چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ اور مسرت کن بات نہیں ہو سکتی کہ میرے بچے اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کے کارنامہ ہائے تحسین کا مطالعہ کریں گے۔

 

The post سرفرازاحمد کیلیے بڑا اعزاز؛ نصابی کتاب میں سوانح حیات شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WtP2UNF
via IFTTT