Tuesday, August 16, 2022

کراچی میں آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں مون سون کے پانچویں اسپیل کے دوران آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے 2 یکجا ہونے والے سسٹمز(چوتھے اسپیل)کے بعد خلیج بنگال سے اٹھنے والا ایک نیاسلسلہ پانچواں مون سون سسٹم گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی شکل میں برسا۔مسلسل بارش کے سبب شیرشاہ کباڑی مارکیٹ،کیماڑی،لائٹ ہاوس بوتل گلی سمیت مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی مقام کیٹی بندر اور پورٹ قاسم سے شروع ہونے والی بارشیں مضافاتی علاقوں کے علاوہ شہر بھر تک پھیل گئیں،اس دوران اسکیم 33،ملیر،اورنگی ٹاؤن،سائٹ ایریا،گارڈن،رامسوامی،صدر،ڈی ایچ اے،قائد آباد،ناظم آباد،لیاری،لیاقت آباد،طارق روڈ،بہادر آباد،شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور تیز جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 98.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،اورنگی ٹاؤن،کیماڑی،سعدی ٹاؤن میں 43 ملی میٹر بارش جبکہ صدر 37،پی اے ایف بیس مسرور32،قائد آباد21،ناظم آباد19.6،یونیورسٹی روڈ 17.5،پی اے ایف بیس فیصل 16.8،گلشن حدید13،سرجانی ٹاؤن12،گلشن معمار،اولڈ ائرپورٹ 10،جناح ٹرمینل 9.4،ڈی ایچ اے 6.5،اورنگی ٹاؤن میں 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 17 اور 18 اگست کے درمیان کراچی،بدین،ٹھٹھ میں بارش کے تیز اسپیل ہوسکتے ہیں، بارشوں کا سلسلہ بعدازاں دادو،جامشورو،نارتھ ایسٹ اور سدرن بلوچستان تک پھیلے گا، جس کے نتیجے میں سبی،کوہلو،بارکھان،قلعہ سیف اللہ،نصیر آباد،جعفرآباد،خضداراور لسبیلہ میں تیز بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق سندھ(بشمول کراچی) بلوچستان میں مون سون سلسلہ 19 اگست تک برقرار رہ سکتا ہے،کشمیر،کے پی کے،ساوتھ پنجاب اور اپر پنجاب میں یہ سلسلہ 19 سے20 اگست تک طول پکڑ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ32.8 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FRqgtC8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment