Thursday, August 18, 2022

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ایکسپریس اردو

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آناشروع ہوگئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب89  کروڑ 73لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے، جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 61 کروڑ اور 33 لاکھ ڈالرز پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 48 لاکھ  ڈالر کمی سے 5 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fN1hRLx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment