Saturday, August 27, 2022

سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے فصلیں تباہ، اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ ایکسپریس اردو

 کراچی: صوبہ سندھ میں بارش اور سیلاب میں 27 لاکھ ایکڑ زمین پر تیار فصل مکمل تباہ ہوگئی جس کے باعث اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے آخری اسپیل میں 6 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بارشوں سے خیرپور، گھوٹکی، سانگھڑ اضلاع کے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، کوئی جگہ سوکھی نہیں، وزیر اعظم

مذکورہ علاقوں میں کپاس، چاول، دالیں اور سبزیاں ختم ہوگئیں جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر کیلے کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تقریباً 90 فیصد فصلیں مکمل تباہ ہوچکی جبکہ ایک ارب سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

The post سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے فصلیں تباہ، اناج اور سبزیوں کی شدید قلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8VW2svb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment