Tuesday, February 28, 2023

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 10 بجکر 10 منٹ پر ملی تھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ کی شدت کو دیکتھے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مچھر مار کوائل سمیت دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے جبکہ فیکٹری میں موجود ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فیکٹری میں کیمیکل کے علاوہ گیس سلنڈرز کی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ابتدائی طور پر سلنڈر کو پھٹنے سے خود بچانے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد سلنڈر باہر نکالے۔

رات گئے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف رہا۔ عملے کو آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے واٹر باؤزر کو پانی بھر کر بھی لانا پڑا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر سائٹ بی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔

The post کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h41EZPS
via IFTTT

آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ... بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے، پالیسی ریٹ میں اضافے سمیت ... مزید

پی ایس ایل میچز کے سیکیورٹی اہلکاروں کا ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میچ  کے دوران 81 اہلکار ڈیوٹی سے غائب پائے گئے جنہیں مختلف پوائنٹس پر تعینات کیا گیا تھا۔

ڈیوٹی سے غائب رہنے والے اہلکاروں کے نام سامنے آگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل اور کانسیٹبل شامل ہیں۔

ایس پی اینٹی رائٹ نے ڈیوٹی سے غائب پائے جانے والے ہر اہلکار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

The post پی ایس ایل میچز کے سیکیورٹی اہلکاروں کا ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4ufHBet
via IFTTT

حکومت کا پیٹرول 5 روپے سستا کرنے کا اعلان ... مٹی کا تیل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ... مزید

اٹلی کشتی حادثہ؛ معروف پاکستانی کھلاڑی بھی مرنے والوں میں شامل ایکسپریس اردو

روزگار کی تلاش میں  یورپ جانے کی کوشش میں  حادثے کا شکار ہوکر ڈوبنے والوں میں پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل تھیں۔

کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شاہدہ رضا سہانے مستقبل کے خواب پلکوں پر سجائے ترکی سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تھیں، یہ کشتی کروٹون کے علاقے میں  لنگر انداز ہوتے وقت سمندری پہاڑ سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی تھی جس کے سبب 200 سے زائد تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

ان میں متعدد پاکستانی بھی تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق  گجرات سے بتایا جاتا ہے، کھیلوں کے حلقہ میں چنٹو کے نام سے معروف شاہدہ رضا پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی اہم رکن  رہیں جبکہ انہوں نے پاکستان ریلویز کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل ہاکی بھی  کھیلی۔

شاہدہ رضا فٹبال کی بھی بہترین کھلاڑی تھیں اور ویمن فٹبال میں بلوچستان یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرتی رہیں، شاہدہ  رضا  ایک شیر خوار بچی کی ماں بھی تھیں، تاہم  حادثہ میں ان کی بیٹی ہمراہ نہیں تھی۔

دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)  خالد  کھوکھر، سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین، پی ایچ ایف ویمن ونگ کی سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ ودیگر نے شاہدہ رضا کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

The post اٹلی کشتی حادثہ؛ معروف پاکستانی کھلاڑی بھی مرنے والوں میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JudmeiB
via IFTTT

Monday, February 27, 2023

وفاق بھی گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند ایکسپریس اردو

 لاہور: وفاق بھی گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند ہو گیا۔

وفاقی حکومت نے سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی کم ازکم قیمت خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے غیر معمولی اضافہ کیے جانے پر اپنے شدیدتحفظات اور اعتراضات کا اظہار کردیا ہے۔

تاہم دونوں صوبوں کی کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اعلان کردہ قیمتوں کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور وفاقی محکمہ پاسکو کی گندم خریداری مہم کیلیے بھی 3900 روپے فی من قیمت مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی وافر دستیابی اور قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلیے وزیر اعظم کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروںکیخلاف بے رحمانہ کارروائی کے حکم کے بعد کاروباری حلقوں میں سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

کاروباری حلقوں کاکہناہے کہ اگر تاجروں کی حقیقی اور قابل تصدیق لاگت کو نظر انداز کر کے اپنی من چاہی قیمتوں کو لاگو کروانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے تاہم ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید برآں گزشتہ روز بھی لاہور میں محکمہ خوراک نے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں بنائی گئی غیر قانونی آٹا فیکٹری پکڑ لی۔

The post وفاق بھی گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/s2aHq8t
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بلاشبہ آپ اپنے زور بازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا سبب بن سکتا ہے ضرور کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی ایسی خواہش کے پورا ہونے کا امکان ہے جس کے لئے آپ کافی عرصہ سے تگ و دو کر رہے تھے۔ آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا ثابت ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعلیمی معاملات تسلی بخش رہیں گے البتہ جائیداد کے معاملات الجھ سکتے ہیں۔ بہتر ہے آپ انہیں باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کر لیں ورنہ ہو سکتا ہے معاملات عدالت تک پہنچ جائیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔ مقدمہ کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔ کوئی شخص آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن آپ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ مذہبی امور کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں۔ آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ان سے کسی بھی فائدے کی توقع رکھنا بے کار ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں۔ اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے۔ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

لڑائی جھگڑے کے معاملے سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور آپ ہر ایک کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے لہٰذا خدارا آج اپنے آپ کو قابو میں رکھیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ مسائل میں گھر جائیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی لیکن بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے آج کوئی لاٹری وغیرہ نکل سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/i4NPTAX
via IFTTT

کراچی سے آئے ایک ایس ایچ او نے دھکا دیا، ان کا خیال تھا بوڑھا آدمی ہوں سیڑھیوں سے گر کر مر جاوں گا ... لیکن میں ایسے نہیں مروں گا، ان لوگوں کو ساتھ لے کر مروں گا، گرفتاری کے ... مزید

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ... ترکی کے مشرقی حصے میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ... مزید

سندھ کے صوبائی وزیر کا پی اے کو شادی پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ ... تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ جبکہ ڈالر کے ہار کی مالیت ... مزید

Sunday, February 26, 2023

27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے4 برس مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ  بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔ پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔

The post 27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mieWrOs
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کسی سے بھی لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے۔ مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ سوچ بچار بھی نہ کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا آپ کا الجھا ہوا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ملازمت کرتے ہیں یا کاروبار، دونوں ہی صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ گھریلو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے۔ گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے مزاج پر کنٹرول کریں یہ جذبات آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ابھی نہ کریں۔منگنی یا شادی کا امکان ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر کام کرنے کیلئے صرف اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو کم اعتماد کریں دوسروں کی راہ پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب ہوتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بعض امور کے سلسلے میں تھوڑی سی محنت و کوشش کے بعد آپ حسب منشاء کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ غیرملکی فرم کیساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں زرکثیر مل سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کسی جذباتی فیصلے کے سبب خاصی پریشانی ہو گی۔ مخالفین کی تعداد میں اضافہ تو ہو گا مگر بفضل خدا آپ محفوظ رہیں گے۔ تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے۔ سفر کا ارادہ فی الحال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپکے مخالف کو میدان جنگ سے بھاگتا دیکھ رہے ہیں۔ آپ کی بنائی کاروباری سکیمیں رنگ لا سکتی ہیں بس ذرا اپنی صلاحیتوں کو ہمت و جرأت کیساتھ بروئے کار لاتے رہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں۔ کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا۔ مقدمہ بازی سے گریزکریں۔ لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں۔ اپنی رقم کی حفاظت کریں چوری کا اندیشہ ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/i4NPTAX
via IFTTT

این اے 193 راجن پور کا میدان پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا ... حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ ... مزید

آج انڈین طیاروں کو گرانے کا ’سرپرائز ڈے‘ جوش و خروش سے منایا جائیگا ایکسپریس اردو

 لاہور: 27 فروری 2019 تاریخ کا وہ دن جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو یہ بتایا دیا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت دو بھارتی طیارے گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے پر آج کے دن کو سرپرائز ڈے کا نام دیا گیا۔

14فروری 2019 کو بھارت نے پلوامہ میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جس مقصد صرف یہ تھا پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی جائے اور 15 فروری کو پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی۔

16 فروری کو پاکستان نے بھارت سے پلوامہ حملے کے حوالے سے ثبوت طلب کئے۔ 18 فروری کو پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمیشن کو واپس بلا لیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے، 21 فروری کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کو با مقصد مزاکرات کا مشورہ دیا اور 21 فروری کو ہی بھارت میں اپوزیشن لیڈر راول گاندھی نے مودی سے کہا کہ پلوامہ واقعے پر سیاست نہ کی جائے۔

22 فروری کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگ نہیں بات چیت کا پیغام دیا مگر ساتھ ہی بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے بالا کوٹ کے قریب ایک مدرسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ بالا کوٹ میں مبینہ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا اور 300 سے زائد دہشتگرد ہلاک کئے۔

بھارت اس حوالے سے آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا،  درحقیقت بھارتی میراج طیارے  ہدف کو نشانہ بنانے میں بری طرح ناکام رہے۔

بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بیان دیا کہ پاکستان اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور جگہ اور وقت کا تعین پاکستان کی مرضی سے کیا جائے گا۔

27 فروری کو بھارت کی ایل او سی کراس کرنے کی کوشش کو پاکستان نے ناکام بنا دیا اوردو  بھارتی طیارے مار گرائے، پاکستانی علاقے میں گرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی  نندن  کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس وقت کے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی ملٹری ٹارگٹ سے گریز اور نقصان کو محدود کرنے کا یہ ایک سوچا سمجھا انتخاب تھا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی طور پر منتخب کیے گئے اہداف میں سے ایک فوجی انتظامی مرکز تھا لیکن پی اے ایف کمانڈ نے اس پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بہترین سہولیات مہیا کی گئیں اور یکم مارچ کو ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے انڈین آرمی کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے اس منہ توڑ جواب کو سرپرائز ڈے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم مودی بھی پاکستانی فوج کی مہارتوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے اور کہا اگر رافیل طیارے ہوتے تو حالات مختلف ہو سکتے تھے۔

The post آج انڈین طیاروں کو گرانے کا ’سرپرائز ڈے‘ جوش و خروش سے منایا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/w0PXamY
via IFTTT

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہرا دیا ... شاہین آفریدی کی 5 وکٹیں

دارِارقم اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ایکسپریس اردو

  کراچی: گلستان جوہرمیں گھر کی دہلیز پر دار ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین سید خالد رضا کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سرمیں ایک گولی مارکر قتل کردیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ گورنر سندھ ، وزیر اعلی سندھ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی دوسری جانب پولیس نے ملزمان کے فرار ہوتے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 نزدمدرسہ انوارالقرآن کے ساتھ رہائش پذیر 55 سالہ سید خالد رضا کو موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے سر پرایک گولی ما رکر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،انہیں شدید زخمی حالت میں قریب میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا،جہاں پہنچے سے قبل ہی انھوں نے  دم توڑدیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے۔ ایس ایچ او صفدرمشوانی کے مطابق  جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے۔

وقوع سے قبل مقتول کہیں جارہے تھے اور جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلے اپنی گاڑی کی جانب بڑھے ہی تھے کہ انہیں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق قتل کی واردات ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ نہیں کیونکہ مقتول کی جامعہ تلاشی کے دوران ان کا موبائل فون، 70 ہزار روپے نقد، ودیگرکاغذات موجود تھے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر ملزمان کی شناخت اور ان کے  فرار کے راستوں اوراطراف میں لگےسی سی فوٹیج  کیمروں کی چھان بین شروع کردی ہے جبکہ پولیس کو ملنے والا خول فرانزک کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔

مقتول دار ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین اورانفرادی طور پرسماجی رہنما بھی تھے، ان کی سیاسی وابستگی جماعت اسلامی سے بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید ولی وارثی اور جنرل سیکریٹری شہریار علی نے سید خالد رضا کی قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

The post دارِارقم اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Jcw0WY1
via IFTTT

Saturday, February 25, 2023

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ایکسپریس اردو

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے چور لے اڑے، چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچائی گئی فائبرکیبل بھی چوری کرلی جب کہ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری

دوسری جانب پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

The post قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6cuv9fL
via IFTTT

رنگ روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی؛ پرویزالہیٰ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف کارروائی کا آغاز ... فرخ گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز، شیخ رشید ... مزید

خضدار میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈرائیورسمیت 2 اہلکار شہید ایکسپریس اردو

خضدار: جھالاوان کمپلیکس ایریا میں پولیس موبائل گاڑی پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں ڈرائیور سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایس پی اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں پولیس موبائل گاڑی پر ہونے والے حملے کی مزمت کی اور کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

The post خضدار میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈرائیورسمیت 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/P9Qg6CN
via IFTTT

عمران خان کی ''چور ڈاکو'' کی رام کہانی اوندھے منہ گری ہے ،عمران خان ہر قسم کی کرپشن اور سازشوں کا مرتکب ٹھہرنے والا پہلاوزیراعظم نکلا، مریم نواز

رنگ روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی؛ پرویزالہیٰ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف کارروائی کا آغاز ایکسپریس اردو

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سے مانگ لیا گیا ہے جبکہ فرخ گوگی کے کیس کو ایف آئی اے بھجوایا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ فرخ گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کردیا گیا، اس کے علاوہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایاتھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ فرح گوگی نے اثر و رسوخ سے زرعی زمین سستے داموں فروخت کرائی تھی، ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جائے گا۔

سہیل ظفر نے بتایا کہ پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہے عثمان بزدار، پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ریلیف دیا۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو افسر اینٹی کرپشن سے تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہے، انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے سے کرپشن میں ملوث افسران اور سابق وزرا کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

The post رنگ روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی؛ پرویزالہیٰ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف کارروائی کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/K3qHaOR
via IFTTT

Friday, February 24, 2023

اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا پلر گرگیا،مزدور جاں بحق ایکسپریس اردو

اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔ زیرتعمیر پل کا پلرگرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے۔ کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

The post اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا پلر گرگیا،مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R9X4bc
via IFTTT

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کے باوجود عمر گل پُرامید ایکسپریس اردو

کراچی: پی ایس ایل8 میں اپنے 5 ویں میچ میں چوتھی شکست کاسامنا کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے،اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے۔اب بھی موقع ہے کہ ہم واپس آسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیل پائے، اچھے نتائج کےلیے ہمیں تینوں شعبوں میں بہتر کرنا ہوگا۔ ہم میچ میں درست سمت میں فنشنگ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میچ میں پلان  کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی۔اپنے بولرز کو اے بی سی سارے پلان دیے تھے۔اعظم خان نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ چھینا۔فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے۔ہم اچھے کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں، اسی سبب ہم اچھا نہیں کھیل پارہے ہیں۔ہمیں توقع تھی کہ سری لنکا کے اسپنر اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے، اسی کو مد نظر رکھ کر  کمبی نیشن ترتیب دیا تھا۔اچھے کھلاڑی کی عدم دستیابی سے بہت فرق پڑتا ہے۔نیچ ڈیبیو کرنے والے بولر ایمل خان ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہیں۔اگلے پانچ میچز باقی ہیں، اب بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا   کہ کراچی کنگز  اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹر  سے فارغ ہونے والے  کھلاڑیوں نے ہمارے خلاف ہی پرفارم کردیا۔رائیلی روسو  اوراعظم خان  اس کی مثالیں ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور  پروفیشنل کوچ مایوس ہوں گے مگر والد کی حیثیت سے اعظم خان کی عمدہ کارکردگی پرضرور خوش ہوں گے۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کے باوجود عمر گل پُرامید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ejvZLyX
via IFTTT

سی پی او فیصل آباد کا فیڈمک انڈسٹریل ایریا کا دورہ، چائنیز انجینئرز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

ذہنی امراض دور کرنے والی پاکستانی ایجاد نے امریکا میں اے یو ٹی ایم ایوارڈ جیت لیا ایکسپریس اردو

ٹیکساس: پاکستانی جامعہ کے تیارکردہ طبی آلے نے امریکا میں ’ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیکنالوجی مینیجرز‘ (اے یوٹی ایم) کے آخری روز ایک اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس ایوارڈ کو 2023 بہترجہاں کے پروجیکٹ کے طور پر دیا گیا ہے جو اس آلے کی تجارتی افادیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کےکالج برائے برقی و میکانکی انجینیئرنگ (سی ای ایم ای) کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے۔ یہ آلہ امواج خارج کرکےآٹزم اور سیریبرل پالسی جیسے امراض میں کمی کرتا ہے۔

امریکی شہرآسٹن میں منعقدہ اے یو ٹی ایم 2023 کے فائنل راؤنڈ میں ایکو کو ایک اہم ایجاد قرار دیتے ہوئے اعزاز ملا ہے۔ تنظیم کے سربراہ اسٹیو سوسالکا نے کہا کہ ’ہمارے پاکستانی ساتھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اعصابی امراض کے شکار افراد کے لیے اس دنیا کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ایجاد پیش کی ہے۔‘

اس اہم ایجاد کا پورا نام ’ایکو تھراپیوٹک ویو ڈیوائس‘ ہے جو ارتعاشی لہریں خارج کرکے جسم اور دماغ میں اعصابی سرگرمی بڑھاتا ہے۔ اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری کے حقوق رائزٹیک کمپنی کو دیئے گئے ہیں جو پاکستانی ایجاد کی تجارتی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

اس موقع پر نسٹ میں ٹیکنالوجی کی منتقلی سے وابستہ محفوظ احمد نے بتایا کہ ہم بیٹر ورلڈ ایوارڈ اپنے لیے قابلِ ٖفخر سمجھتے ہیں جو ایکو کے ذریعے اس دنیا کو معذوری سے محفوظ بنانے کی ایک عاجزانہ کاوش بھی ہے۔‘ واضح رہے کہ اس مقابلے میں گزشتہ برس 40 ایجادات یا اختراعات کو شامل کیا گیا تھا۔ پھران میں سے تین اہم ترین ایجادات منتخب ہوئیں اور آخر میں پاکستانی ایکو کو ایوارڈ ملا جو ملک کے لیےبھی ایک اعزاز ہے۔

ایکو کیسے کام کرتا ہے؟

دنیا بھر میں حمل کی پیچیدگیوں یا قبل ازوقت پیدائش کی وجہ سے بچہ دماغی اور اعصابی مسائل کا شکار بھی ہوسکتا ہے اوریہ امراض بعد میں بھی ظاہر ہوسکتے ہیں۔ ان میں مسل ایٹروفی، زبان کی نیوروپیتھی، سیریبرل پلسی اور آٹزم وغیرہ بھی شامل ہیں۔ دنیا میں ایسے ایک ارب اور پاکستان میں دو کروڑ مریض پائے جاتے ہیں۔

تاہم ایکو دو بیماریوں کا مؤثر علاج بھی ہے جن میں آٹزم اور سیریبرل پلسی شامل ہے لیکن یہ دیگر امراض میں اپنی افادیت ظاہر کرچکا ہے جن میں موٹراسپیچ ڈسفیشیا، فیشل پالسی، بولنے، لکھنے اور کھانا چبانے جیسے مسائل بھی ہیں۔ ایکو کم خرچ، محفوظ اور مؤثرعلاج بھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایجاد کوکل 1100 ووٹ ملے جو ایک شاندار پیشرفت بھی ہے۔

نسٹ کے ماہرین نے ایکو کے دو ماڈل (ورژن) بنائے ہیں جن میں ایک گھر کے لیے اور دوسرا ہسپتال یا کلینک میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کی ایپ گوگل اسٹور پر بھی موجود ہے جبکہ پہلے ہی اسے اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) ٹی ڈی ایف گرانٹ بھی دی تھی۔

اس ایجاد کو جرمنی کی مشہور ’فالنگ والز‘ تقریب، چین ، ہالینڈ اور جرمنی کے مقابلوں میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایکو کو اب تک سات پیٹنٹ عطا کی جاچکی ہیں جو ایک حوصلہ افزا امر ہے۔ ایکو کی مزید تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

The post ذہنی امراض دور کرنے والی پاکستانی ایجاد نے امریکا میں اے یو ٹی ایم ایوارڈ جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AtDSZd2
via IFTTT

Thursday, February 23, 2023

پیٹرول کی مقررہ مقدار میں فراہمی سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے ایکسپریس اردو

لندن: برطانوی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ جنگِ عظیم دوم کی طرز پر پیٹرول، گوشت اور توانائی کی مقررہ مقدار میں فراہمی (راشننگ) کی مدد سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لِیڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے دنیا بھر کے ممالک کو گرین ہاؤس گیس کا اخراج بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حکومتیں لوگوں پر طویل دورانیے کی پروازوں کی سالانہ تعداد پر حد لگا سکتی ہیں یا کوئی بھی شخص ماہانہ کتنا پیٹرول خرید سکتا ہے اس حد کا تعین کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کاربن ٹیکسز یا کاربن ٹریڈنگ اسکیم جیسی ماضی کی اسکیمیں گلوبل وارمنگ سے لڑنے کے لیے پیش کی گئیں تھی، جن کے ناکام ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ان اسکیموں نے مالداروں کے لیے ایک طریقے سے آلودگی پھیلانے کے لیے راہ ہموار کر دی تھی۔

محققین کی جانب سے پیش کیے گئے مقالے کے مطابق جنگِ عظیم دوم کے درمیان برطانیہ میں اشیاء خورد نوش کی مقررہ مقدار میں فراہمی قابلِ قبول تھی اور جب تک اشیاء کی کمی رہی، برطانویوں کے لیے نہ صرف  راشننگ قابلِ قبول تھی بلکہ انہوں نے اس کا خیر مقدم بھی کیا تھا۔

اشیاء خورد و نوش کی مقررہ مقدار میں فراہمی کا یہ عمل جنگ کے ختم ہونے کے نو سال بعد تک جاری رہا۔

تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر نیتھن ووڈ کا کہنا تھا کہ راشننگ کا خیال صرف موسمیاتی تغیر کو ہی کم نہیں کرے گا بلکہ موجودہ توانائی کے بحران جیسے دیگر سماجی اور سیاسی مسائل سے بھی نمٹنے میں کام آئے گا۔

The post پیٹرول کی مقررہ مقدار میں فراہمی سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zLgo1De
via IFTTT

نواز شریف عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیں گے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ... ہم نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں کچھ فیصلے ایسے ... مزید

دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورامریکا کے مشترکا مفادات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مشترکا مفادات ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ طالبان اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے جس کے نتیجے میں  افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہیں رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دہشتگردی کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

The post دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورامریکا کے مشترکا مفادات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SAmW6iy
via IFTTT

پنجاب حکومت نے شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کی شق 1 کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹڑکٹ جیل اٹک منتقل کیاگیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی منتقلی پر جیلوں کے باہر احتجاج کی کال دے دی

سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک نے وزارت داخلہ، آئی جی جیل پنجاب، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن و ڈی سی لاہور و اٹک و ڈی پی او اٹک کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا، یہ اقدام آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر اٹھایا گیا۔

 

The post پنجاب حکومت نے شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mLFfqly
via IFTTT

Wednesday, February 22, 2023

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ ایکسپریس اردو

 لاہور: پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان سے شکست پر وسیم اکرم جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسکی کو لات دے ماری۔

یہ بھی پڑھیں: ’’وسیم اکرم جلدی غصے میں آجاتے ہیں‘‘ انضمام کا دلچسپ تبصرہ

ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر شکست پر انھوں نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز سے فتحیاب

یاد رہے کہ کراچی کنگز 5میچز میں ایک فتح ہی حاصل کرپائے ہیں۔

The post کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XwVjRLx
via IFTTT

لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک ایکسپریس اردو

لکی مروت: سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن کیا، سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دو کی باقی ہے۔ دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تاہم سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی علاقے میں دہشتگردوں نے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

The post لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0AJKwtI
via IFTTT

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں 6.8 شدت کا زلزلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، شام زلزلے میں اموات 44 ہزاراور نقصان 84 ارب ڈالر سے زائد؛ 70 لاکھ بچے متاثر

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور پڑوسی ممالک میں بھی بڑے زلزلے کے امکانات موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری 2023 کو آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی بھی صحیح ثابت ہوئی جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی۔

The post اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں 6.8 شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5yoAsKD
via IFTTT

الیکشن پر از خود نوٹس، حکومت کا بینچ میں 2 ججز کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس میں حکومت نے بینچ میں 2 ججز کی شمولیت پر تحفظات اٹھا دیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے بینچ تشکیل دیا جہاں ہم اپنے تحفظات معزز عدلیہ کے سامنے رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیا ہے، بینچ کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں تاہم کچھ تحفظات کا ہم نے پہلے اظہار کیا ہوا ہے، اگر وہ دو جج صاحبان بھی بینچ کا حصہ ہیں تو ہم اپنے تحفظات رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر پراز خود نوٹس

 

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ان دو جج صاحبان کے حوالے سے جو تضاد ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہم نے ان کی آڈیو لیکس کی فارنزک کروائی ہے جس میں گفتگو کی تصدیق ہوئی جبکہ ماہرین نے بھی آڈیو اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام بار کونسلز کا متفقہ مطالبہ ہے یہ دونوں ججز عہدہ چھوڑ دیں بلکہ وہ تو ان کے خلاف ریفرنسز لانے کا بھی عندیہ دے چکی ہیں، کیسے ممکن ہے وہ ججز جن کیخلاف ریفرنسز ہوں وہ بنچ کا حصہ ہوں۔

مزید پڑھیں: کے پی، پنجاب الیکشنز پر از خود نوٹس، پاکستان بار کونسل کو 9 رکنی بینچ پر تحفظات

انہوں نے کہا کہ نوججز میں سے دو ججز بنیاد پر یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہمارے خلاف ہیں البتہ ہم نے اُن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، مجھے امید ہے وہ ججز ہمارے اعتراض کرنے سے پہلے یا اعتراض کرنے کے بعد بنچ سے الگ ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار لیڈران کیخلاف کوئی جھوٹا کیس نہیں بنایا جائے گا، یہ لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر جیل گئے لیکن اب یہ وہاں نہیں رہنا چاہ رہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے ایماندار ہونے میں کوئی شک نہیں، وہ کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے ہمیشہ ایسے کام کئے جن میں کوئی مشکل نہ ہو، ہر جگہ جہاں لوگوں کے کام ہوتے ہیں وہاں دباؤ تو ہوتا ہی ہے، چیئرمین نیب کو آئینی سیکیورٹی حاصل ہے۔

The post الیکشن پر از خود نوٹس، حکومت کا بینچ میں 2 ججز کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bnQW6xM
via IFTTT

پی ایس ایل8:ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

Tuesday, February 21, 2023

قبض ختم کرنے والے تھرتھراتے کیپسول کی کامیاب آزمائش ایکسپریس اردو

جارجیا: دائمی قبض کئی امراض کی وجہ بنتا ہے اور اب ماہرین نے اس کے علاج کے لیے کسی دوا کے بغیر تھرتھراتا کیپسول بنایا ہے جو بالغان میں قبض سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کو دوگنا کرکے ان کی تکلیف کو رفع کرسکتا ہے۔

جرنل آف گیسٹراینٹرولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج آف جارجیا اور آگسٹا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین نے ایک انچ لمبا ایسا کیپسول بنایا ہے جو آنتوں میں تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔ اس سے معدے کے اندرونی حرکت (باول موومنٹ) بڑھتی ہے اور یوں قبض کی کیفیت دور ہوجاتی ہے۔

ستیش راؤ اور ان کے ساتھیوں نے یہ کیپسول بنایا ہے جو امریکا بھر کے 90 مراکز میں 300 سے زائد بالغ افراد پر آزمایا ہے۔ اس کیپسول کو لیٹکس سے پاک عام پلاسٹک سے تیار کیا گیا ہے جسے گولی کی طرح نگلا جاسکتا ہے۔ یہ پیٹ میں جاکر دو گھنٹے تک تھرتھراتی رہتی ہے۔ مریضوں کو ہفتے میں پانچ روز تک روزانہ دو گھنٹے اسے مرحلے سے گزارا گیا۔

کیپسول پیٹ میں جاکر پہلے تین سیکنڈ تک ارتعاش پیدا کرتا ہے اور اس کے بعد 16 سیکنڈ خاموش رہتا ہے۔ جب روزانہ کے دو سیشن ختم ہوجاتے ہیں تو یہ کیپسول ازخود بدن سے خارج ہوجاتا ہے۔ مریض کو بیرونی طور پر بہت کم محسوس ہوتا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ دوا نہیں بلکہ ایک آلہ ہے جو معدے کے دیواروں کو بھی حرکت دیتا ہے اسے سے اجابت میں تیزی آتی ہے اور قبض دور ہوسکتا ہے۔

کیپسول استعمال نہ کرنے والے کے مقابلے میں جن افراد نے ارتعاشی کیپسول پیٹ میں اتارا ان کے معدے کےحرکت 39 فیصد تک بڑھی اور ان کے قبض کی کیفیت بھی کم ہوئی۔

توقع ہے کہ یہ کیپسول دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

The post قبض ختم کرنے والے تھرتھراتے کیپسول کی کامیاب آزمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JeoBYTR
via IFTTT

درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی 100 فیصد کردی گئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مد میں 100 فیصد تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 100 فیصد تک ہو گی۔ سگارز پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈبہ پیک فوڈ آئٹمز، گوشت، پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی جبکہ خشک میوہ جات، مچھلی، کوکونٹ پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی مدت 21 فروری 2023 کو ختم ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 مارچ 2023 کر دیا گیا ہے۔

The post درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی 100 فیصد کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eNABt9s
via IFTTT

جیل بھرو تحریک سے واضح پیغام جاتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ... اگر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمیں بین الاقوامی اداروں، ممالک سے امداد ... مزید

مسلم لیگ (ن) کا جسٹس اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کے حوالے سے راست اقدام کا فیصلہ ایکسپریس اردو

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی، جس میں قانونی ٹیم نے مؤقف دیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نوازشریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کا ناقابل تردید ثبوت سامنے آچکا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نواز شریف، شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دئیے ہوئے ہیں، پاناما، پارٹی لیڈرشپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگر ملز کے مقدمات اس فہرست میں شامل ہیں، دونوں جج مسلم لیگ (ن) کے بارے میں متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں۔

قانونی ٹیم نے بریفنگ دی کہ قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازع جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو رضاکارانہ طور پر الگ (ریکیوز) کر لیتے ہیں، متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازع جج بینچ سے الگ کر دئیے جانے کی روایت ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم دونوں ججوں کو نوازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچوں سے الگ ہونے کا کہے گی، دونوں ججوں سے کہا جائے گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے مقدمات نہ سنیں، اجلاس میں قانونی ٹیم کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

وکلا تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وکلا تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دے دی۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وکلاء تحفظ ایکٹ اصولی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وکلاء تنظیموں نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کے حوالے سے وکلا برادری سے بھرپور مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیکس؛ تمام بار کونسلز کا جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کے مطالبے پر انہیں بل کا مسودہ پیش کرنے کا کہا۔ وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کا بِل پارلیمان میں منظوری کیلئے پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلا برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے جبکہ گزشتہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو اپنی نا اہلی سے نقصان پہنچایا اور اُسی دور میں آئین و قانون کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے وکلا برادری کی جدوجہد کو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے انکی قربانیوں کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری نے ملک میں آئین کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وکلا نے گزشتہ حکومت کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف مؤثر طریقے سے آواز بلند کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کونسل اور صوبوں کے بار کونسلز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیرِ اعظم نے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور معاونینِ خصوصی ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔

The post مسلم لیگ (ن) کا جسٹس اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کے حوالے سے راست اقدام کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bqVokEG
via IFTTT

عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ، مختلف حصوں کی تلاشی ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کے کوئٹہ میں موجود گھر پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے پٹیل باغ میں عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے بارکھان واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر پر تلاشی کا عمل جاری ہے اور  پولیس کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کے گھر پر خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے  اور رہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی جاری ہے۔

The post عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ، مختلف حصوں کی تلاشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HW6lRI4
via IFTTT

فیصل آباد، مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، شعیب ملک ایکسپریس اردو

ملتان: قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، میں نے ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہوں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور جب بوجھ محسوس کروں گا تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے وہ دبئی میں اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے احسان اللہ اور عباس آفریدی جیسے ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو فوری ٹیم میں نہیں لانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا فٹ کرنا چاہیے تاکہ جس طرح احسان اللہ 145 کی سپیڈ سے گیند کرتا ہے، وہ چار اوور کے بعد بھی اسی سپیڈ سے گیند کرے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی میری بیٹنگ یا بولنگ آئے تو بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہو ، لاہور ایک مضبوط سائیڈ ہے، اس کو ہرا کر اعتماد ملا ہے، ان کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ملتان کے کمزور پوائنٹس پر اٹیک کریں۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ افتخار احمد بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میں نے انہیں بنگلہ دیش پریمیم لیگ میں کھیلتے دیکھا ہے۔

The post ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، شعیب ملک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JSiZoGU
via IFTTT

Monday, February 20, 2023

وہیل کا گیت، ان کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے ایکسپریس اردو

برسبن: ماہرین نے کہا ہے کہ بالخصوص ہمپ بیک وہیل، جب تنہا ہوتی ہیں تو وہ گیت نما آواز خارج کرتی ہے۔ اب یہ ہوا ہے جیسے جیسے ان کی آبادی بڑھ رہی ہے ویسے ویسے ان کی آوازیں بھی کم ہونے لگی ہیں۔

آسٹریلوی بحری حیاتیات داں، ریبیکا ڈنلوپ گزشتہ 20 برسوں سے گریٹ بیریئر ریف نامی مرجانی چٹانوں کے سلسلے میں ہمپ بیک وہیل کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ ان کہنا ہے کہ ہمپ بیک وہیل کے تجارتی پیمانے پر شکار رکنے کے بعد ان کی آبادی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اسی اضافے کے ساتھ ان کی آوازیں یا تنہائی کی صدائیں بھی بند ہوگئی ہیں۔

جامعہ کوئنس لینڈ میں مزید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب ہمپ بیک وہیل کی تعداد بہت کم ہوگئی تھی تب ہم ان کی بہت آوازیں سنا کرتے تھے۔ یہ آوازیں زیرِ آب حساس مائیکروفون سے ریکارڈ کی جاتی رہی تھیں۔

1960 میں وہ وقت بھی آیا کہ جب ہمپ بیک وہیل کی تعداد صرف 200 رہ گئی۔ یہ وہ دور تھا کہ جب وہیل کی آوازیں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح وہیل اپنے ساتھی یا جنسی ملاپ کے لیے مخالف جنس کو پکارتی تھیں۔ اب وہیل کی بحالی سے ہمپ بیک وہیل کی تعداد 27000 پہنچ چکی ہے اور اسی تناسب سے ان کی آوازیں بھی کم ہوئی ہیں۔

یہ پہلا مطالعہ ہے کہ جس میں وہیل کی آوازوں اور ان کی تنہائی کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

The post وہیل کا گیت، ان کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aF5tSDE
via IFTTT

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں ہلاک ایکسپریس اردو

کراچی: کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر کے اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر پیٹرول پمپ کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ڈاکو اسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، چھیننے ہوئے 9 موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کرلی۔

ایس ایچ او کورنگی عامر ملک نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کو 4 شہریوں نے شناخت کرلیا لیا جس میں ایک مدعی زمان ٹاؤن بھٹائی آباد کا جبکہ 3 مدعی کورنگی ڈھائی نمبر کے ہیں جن سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ڈٓاکوؤں نے چند روز قبل کورنگی میں کیفے مالا کے باہر بھی شہریوں سے لوٹ مار کی تھی جس میں وہ 15 سے زائد موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے تھے اور تھانے میں متاثرہ افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عامر ملک نے کہا کہ تینوں ڈاکو کورنگی، زمان ٹاؤن اور کورنگی صنعتی ایریا میں اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی عمریں 24 سے 28 سال کے درمیان ہیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے کوششیں کر رہی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں ڈاکوؤں کی لاشیں تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہیں۔

The post کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ka5drEs
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بسلسلہ تعلیم مقاصد بہت حد تک پورے ہو سکتے ہیں، کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ طویل المیعاد معاہدہ ہو سکتا ہے، سیاسی و سماجی کارکن بھی عروج حاصل کر سکیں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بسلسلہ جائیداد مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں برد باری سے کام لیں ۔ امیدوں میں مایوسی ہو سکتی ہے۔ رشتہ داروں سے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بنا بنایا کھیل بگڑ سکتا ہے اور بنی ہوئی ساکھ بھی لہٰذا اپنی سوچ اور فیصلے بدل دیں تاکہ حالات بہتر ہو سکیں ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے اور آپ کچھ نہ کر سکیںگے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم پیالہ و نوالہ دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں بسلسلہ جائیداد مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی بھی کم کرم دیں تاکہ گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج کے دن اپنوں سے بھی محتاط رہیں کیونکہ آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا ہر ایک پر کڑی نظر رکھیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصہ کو دباتے رہیں کیونکہ یہی چیز کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گھریلو زندگی جیسی ہے ویسی ہی رہے گی اور پھر بہتری یا خرابی کا انحصار آپ کے مزاج پر ہے اگر آپ اعتدال کو اپنائے رکھیں تو وقت اچھا گزر سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GvZ3PQo
via IFTTT