Tuesday, February 14, 2023

نوجوان مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی ایکسپریس اردو

  کراچی: بلوچستان سے آنے والے مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی اور حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔

نوجوان مداح انزی بابر پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے  قومی کپتان بابراعظم سے ملاقات کیلئے بلوچستان کے علاقے خاران سے کراچی پہنچا تھا۔

فرنچائز انتظامیہ نے علم ہونے پر مقامی ہوٹل میں قیام پذیر اسٹار بلے باز سے مداح انزی بابر کی ملاقات کا اہتمام کرادیا۔

ملاقات کے بعد پولیس نے انزی بابر  اور اس کے ساتھی اجے کمار کو دھر لیا، بعد ازاں سول لائنز پولیس اسٹیشن نے  شخصی ضمانت پر دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

The post نوجوان مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UCASmxk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment