Saturday, February 11, 2023

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ اور حسنین سے امیدیں باندھ لیں ایکسپریس اردو

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین ہمارا اہم ہتھیار ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ دن بدن اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ان کو یارکر کی خصوصی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ ایک بہترین بولر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈیٹر بدقسمتی سے گزشتہ سیزن اچھا کھیل پیش نہ کرسکی، ٹیم سے اچھی کارکردگی  کی توقعات ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بولرز کو اپنی اہلیت اور صلاحیت کا علم ہونا چاہیئے۔کنڈیشنز کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف پلانز پر کام کررہے ہیں۔محمدحسنین کو اپنے فوکس پر کافی کام کرنا ہے۔حسنین کےپاس پیس ہے لیکن ابھی وہ شرماتے ہیں،جس طرح کی پیس محمد حسنین کے پاس ہے وہ تباہ کن بن سکتے ہیں۔میں کبھی یہ نہیں کہوں گا کہ بولر کی پرفارمنس پر کوچ کو کریڈٹ دیا جائے،یہ کھلاڑی کی اہلیت ہوتی ہے۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ اور حسنین سے امیدیں باندھ لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8YO9w6L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment