Friday, February 24, 2023

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کے باوجود عمر گل پُرامید ایکسپریس اردو

کراچی: پی ایس ایل8 میں اپنے 5 ویں میچ میں چوتھی شکست کاسامنا کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے،اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے۔اب بھی موقع ہے کہ ہم واپس آسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیل پائے، اچھے نتائج کےلیے ہمیں تینوں شعبوں میں بہتر کرنا ہوگا۔ ہم میچ میں درست سمت میں فنشنگ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میچ میں پلان  کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی۔اپنے بولرز کو اے بی سی سارے پلان دیے تھے۔اعظم خان نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ چھینا۔فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے۔ہم اچھے کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں، اسی سبب ہم اچھا نہیں کھیل پارہے ہیں۔ہمیں توقع تھی کہ سری لنکا کے اسپنر اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے، اسی کو مد نظر رکھ کر  کمبی نیشن ترتیب دیا تھا۔اچھے کھلاڑی کی عدم دستیابی سے بہت فرق پڑتا ہے۔نیچ ڈیبیو کرنے والے بولر ایمل خان ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہیں۔اگلے پانچ میچز باقی ہیں، اب بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا   کہ کراچی کنگز  اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹر  سے فارغ ہونے والے  کھلاڑیوں نے ہمارے خلاف ہی پرفارم کردیا۔رائیلی روسو  اوراعظم خان  اس کی مثالیں ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور  پروفیشنل کوچ مایوس ہوں گے مگر والد کی حیثیت سے اعظم خان کی عمدہ کارکردگی پرضرور خوش ہوں گے۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کے باوجود عمر گل پُرامید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ejvZLyX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment