Tuesday, October 31, 2023

:سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کے انتخابات میں پروگریسو پینل نے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے عبدالمالک کاکڑ 930ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے

عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، آصف زرداری ایکسپریس اردو

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ اسی عوامی خدمت کے نتیجے میں سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین اور زعما سے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے اور عوام کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی انشاء اللہ عوامی حکومت قائم کرے گی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا اور نہ ہی سابق حکومت نے عوام کیلیے کوئی کام کیا۔

اس موقع پر صدر زرداری نے نواب شاہ کے عمائدین و زعماء پر مشتمل وفد سے آئندہ عام انتخابات اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق تجاویز کو سنا۔ سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، علی اکبر جمالی، چوہدری عبدالقیوم آرائیں، چوہدری ایوب راجپوت، حاجی شعیب آرائیں، چوہدری ایوب جٹ، عاشق زرداری ودیگر موجود تھے۔

 

The post عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/c0lvxut
via IFTTT

Monday, October 30, 2023

اگر میرا اختیار ہوتا تو الیکشن کا اعلان کردیتا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایکسپریس اردو

 لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اتنخابات کا مینڈیٹ آئینی طریقے سے الیکشن کمیشن کو دیا ہے اور وہ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مینڈیٹ رکھتا ہے اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو اعلان کردیتا۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسسز کے طلبا سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ انتخابات کی تاریخ کا آئینی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور وہ ہی اس کا اعلان کرے گا۔

ایک طالب علم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت  آئینی  طریقہ کار سے قائم ہوئی ہے، سابقہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور  قائد حزب اختلاف نے آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے میری بطور نگراں وزیر اعظم نامزدگی کی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مینڈیٹ دیا گیا۔ انتخابات کی تاریخ کا علان کرنا نگراں  حکومت یا وزیراعظم کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا مینڈ یٹ ہے ، اگر آئینی طورپر مجھے یہ مینڈیٹ دیا گیا ہوتا ہے تو میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیتا۔

’دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی غیر قانونی طور پر نہیں رہ سکتا‘

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسی اور متعلقہ قوانین کے مطابق تمام غیر قانونی  تارکین وطن اور غیر ملکیوں کو پاکستان کی سرزمین سے واپس بھیجا جارہا ہے، یہ پالیسی  پاکستان میں مقیم صرف غیر قانونی افغان شہریوں کے لئے مخصوص نہیں بلکہ یہ ان تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوتی ہے جن کے پاس قانونی دستاویزات  موجود نہیں ہیںْ

انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر نہیں کیا جا رہا بلکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں  کو واپس بھیجا جا رہا ہے کیونکہ دنیا بھرکا یہ اصول ہے کہ کوئی بھی ملک بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ کے کسی غیر ملکی کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان نے چالیس سال تقریبا 50 ملین افغان شہریوں کی میزبانی کی۔ دس  لاکھ غیر ملکیوں کی شناخت ہوئی  ہے جو قانونی اور مستند دستاویزات کے بغیر پاکستان میں رہ رہے  ہیں، ایسے تمام غیر ملکیوں کو واپس ان کے ملک جانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اگر وہ درکار قانونی دستاویزات اور مستند ویزے کے ساتھ پاکستان واپس آتے ہیں تو ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

’غیر قانونی طور پر مقیم کچھ افراد جرائم پیشہ سرگرمیوں میں پائے گئے‘

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ  قومی  سطح پر کیا گیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل تھی کیونکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی  مختلف قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، جس کا ادراک سب کو تھا مگر پہلے اس بارے میں نہیں سوچا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں سے متعلق پیش آنے والے  ایک واقعہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا  کہ وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ خواتین اور بچوں کو باعزت طریقے سے ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعدد دہشت گردانہ واقعات میں مخصوص گروہ ملوث ہیں، بعض گروپوں کا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا مسئلہ کا حصہ ہے، وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں مسجد میں خودکش حملہ کا حوالہ دیا جس کے خود کش بمبار کی شناخت ڈی این اے سے افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری اور آئینی فرض ہے، حکومت کی پالیسیاں مختلف اداروں اور محکموں کی  مشاورت  کے بعد تشکیل دی جاتی  ہیں۔

نگراں وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  نگراں حکومت  انتخابات کے  پرامن انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کو  مالی اور سیکورٹی معاونت  فراہم کرے گی۔ الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں الیکشن کیلئے پر امن حالات اور سیکورٹی کے ماحول کو ٹھیک رکھنا ہوتا ہے۔ پنجاب اور کے پی کے انتخابات میں تاخیر کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاملہ عبوری سیٹ اپ کی مدت سے متعلق نہیں ہے۔

وزیراعظم نے  آئین کے آرٹیکل 254 کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی فعل یا امر دستور کی روح سے ایک خاص مدت میں کرنا مطلوب ہو اور اس مدت میں نہ کیا جائے تو اس فعل یا امر کا کرنا صرف اس وجہ سے کالعدم نہ ہوگا یا بصورت دیگر غیر موثر نہ ہوگا کہ یہ مذکورہ مدت میں نہیں کیا گیا تھا۔

معیشت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح انتہائی کم ہے ،لوگوں کی اکثریت ٹیکس دینا گوارہ نہیں کرتی ، اگر 40 فیصد لوگ بھی ٹیکس دینا شروع کر دیں تو بلوچستان سمیت ملک بھر کی  محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اور ترقیاتی منصوبے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں آپ ٹیکس دیئے بغیر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔ ایک اور سوال کے جواب وزیر اعظم نے کہا  کہ درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعصبات سے بالاتر ہو کر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انسان غلطیوں سے ہی سبق سیکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے  جدوجہد  کرنا پڑتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ابھی تک لوگ لسانیت اور فرقہ واریت کا شکار ہو کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے بھیانک نتائچ پورے معاشرے کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ  ہیں مگر عسکریت پسندوں نے بالخصوص بلوچستان اور کے پی کے میں نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں اور تعلیمی درسگاہوں میں نصابی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کیلئے بھی قانون سازی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے پوری زندگی پڑی ہے اس لئے صحیح اور غلط کے درمیان فرق آپ نے خود کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک اور امریکہ کی تاریخ پڑھیں تو وہ معاشرے بھی جہالت، پسماندگی اور محرومیوں  کا شکار تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ترقی کی ، معاشرتی اقدار کوپروان چڑھایا اور اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا اور انہیں صحیح اور غلط کے بارے میں ایسی تعلیم دی جس سے وہ قومیں مہذب بن گئیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا  کام ہے ، قانون سازی عدلیہ بھی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے منتخب کردہ نمائندے جب پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو وہی قانون سازی کا حق رکھتے ہیں جبکہ ملکی سلامتی کیلئے قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلے اس وقت کرتی ہے جب اس کی ضرورت محسوس ہو یا کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جائے تو آرمڈ فورسز اور سویلین حکومت کو سر جوڑنا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے طلبا سے کہا کہ وہ معیاری تعلیم کیلئے تحقیق اور تاریخ کا مطالعہ ضرور کریں جس سے ان کو اندازہ ہو گا کہ سینکڑوں سال قبل ہمارے خطے کے علاقائی حالات کیا تھے اور اب ہم کس مقام پر کھڑے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی کچھ حدود و قیود ہوتی ہیں ۔

وزیر اعظم نے طلبا کے  مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوانوں سے بے شمار توقعات ہیں کہ وہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملک کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سکول کی تعلیم بلوچستان سے حاصل کی اور وہیں پرائیویٹ گریجوایشن کی اس کے بعد اعلی تعلیم اور سکالر شپ کیلئے بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی اوراس کے بعد دوبارہ وطن واپس لوٹا اور اپنے ملک کی جہاں تک ہو سکا خدمت  کررہا ہوں۔

کچلاک روڈ کے حوالے سے ایک  طالب علم  کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ میں پورے ملک کا وزیر اعظم ہوں اور کسی ایک صوبے یا مخصوص علاقے کا نہیں ،مجھے وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے تمام صوبوں اور پورے ملک کا سوچنا پڑتا ہے اور یہ ہر وزیر اعظم کو کرنا پڑتا ہے جو اس کے فرائض میں شامل ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ میں دوسرے صوبوں کے فنڈز بلوچستان یا کسی مخصوص علاقے پر لگا دوں۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں لمز کا کردار قابل تعریف ہے اور میں نے بحیثیت وزیر اعظم تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں جا کر وہاں کے لوگوں کے مسائل سننے ہیں جس کا آغاز میں نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا ہے اور کوشش ہے کہ آئندہ بھی آپ کے ساتھ نشستیں ہوتی رہیں۔

The post اگر میرا اختیار ہوتا تو الیکشن کا اعلان کردیتا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Hxspi3v
via IFTTT

Sunday, October 29, 2023

اپنے والد عدنان سمیع کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا، اذان سمیع ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستانی گلوکار اور موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کے والد چاہے پاکستانی ہوں یا انڈین وہ ان کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کریں گے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے والدین عدنان سمیع اور زیبا بختیار سے اپنے مضبوط تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔

اپنے والد عدنان سمیع کی پاکستانی شہریت ترک کرکے انڈیا جانے کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ عدنان سمیع چاہے کوئی شہریت اختیار کریں وہ ان کے والد ہیں۔

اذان سمیع نے انکشاف کیا کہ متعدد مشہور افراد نے ان سے کہا کہ وہ اپنے والد یا انڈیا کے خلاف بیان دیں تو اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کیلئے احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رکھیں گے اور ان کے خلاف کبھی بھی بیان نہیں دیں گے۔

The post اپنے والد عدنان سمیع کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا، اذان سمیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/f2LB7gS
via IFTTT

Saturday, October 28, 2023

نیشنل پارٹی ضلع کونسل کوئٹہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 رکنی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی

افغان مہاجرین کیلئے پوسٹ پر ملالہ کو علی ظفر نے آڑے ہاتھوں لے لیا ایکسپریس اردو

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد  مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔

نوبیل انعام یافتہ ایکٹیوسٹ نے مزید لکھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے۔

اس موقع پر علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی اور غزہ آگ میں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

The post افغان مہاجرین کیلئے پوسٹ پر ملالہ کو علی ظفر نے آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Zov1pd2
via IFTTT

Friday, October 27, 2023

موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندے گرفتار ایکسپریس اردو

کراچی: ناظم آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا جس میں ایک کباڑیہ بھی شامل ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کاشف کیانی عرف بھورا، وسیم عرف کالا اور کباڑیئے مجید کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم مجید کباڑیہ اسکریپ کا کام کرتا ہے جو کہ چوری کی موٹر سائیکلوں سے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بھی برآمد کرلیے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کاشف کیانی عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ اس سے قبل حیدری اور جمشید کوارٹر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس گرفتار ملزمان سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس فروخت کرنے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

The post موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CmHexr7
via IFTTT

سندھ میں نجی اسکولوں نے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم دینے کا قانون نظرانداز کردیا ایکسپریس اردو

  کراچی: حکومت سندھ کے نجی اسکولوں کے لیے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر پوری طرح عمل نہیں ہورہا، دوسری جانب نجی اسکول اس قانون کو متنازع قرار دے رہے ہیں۔ 

کراچی سمیت پورے صوبے میں قائم نجی اسکولوں کی جانب سے اپنے کل زیر تعلیم (انرولڈ) طلبا میں سے 10 فیصد کو “فری شپ” دینے کے لازمی قانون کے معاملے پر حیرت انگیز حقائق کے ساتھ دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔

حکومت سندھ نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد فری شپ دینے کے 2013 کے قانون یاد دلایا تو نجی اسکولوں نے فیسوں میں صرف 5 فیصد اضافے کے 2004 کے حکومتی قانون کو پرانا اور فرسودہ قرار دے دیا ہے ۔

اس بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب نگراں حکومت نے 2013 کے اس قانون پر عملدرآمد کے لیے نجی اسکولوں پر ڈنڈا اٹھایا۔

واضح رہے کہ پری پرائمری سے لے کر ہائی اسکول تک تدریس کے لیے سندھ میں کل 11 ہزار 736 نجی اسکول فعال ہیں جس میں سے 7 ہزار کے لگ بھگ کراچی میں رجسٹرڈ ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 ہزار سے زائد ان رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی کل انرولمنٹ 39 لاکھ 41 ہزار 938 ہے اور 10 فیصد طلبا کو فری شپ دینے کے 2013 کے قانون کے تحت پورے سندھ میں 3 لاکھ 94 ہزار طلبا کو بھی اسکولوں میں مفت تعلیم ملنی چاہیے۔

لیکن حکومت کو فری شپ کے معاملے پر اب تک موصولہ ڈیٹا بتارہا ہے کہ صرف کراچی میں 10 ہزار سے زائد طلبا بھاری یا مناسب فیس لینے والے نجی اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ انھی اسکولوں میں اسکالر شپس یا رعایتی فیس پر 9 ہزار کے لگ بھگ طلبا کو تعلیم دی جارہی ہے۔

تاہم یہ اعداد و شمار کراچی کے موصولہ تقریبا ڈھائی سو نجی اسکولوں کے ہیں جن کی انرولمنٹ 1 لاکھ 21 ہزار سے کچھ زائد ہے۔

ادھر تعلیمی افسران کا دعوی ہے کہ بعض این جی اوز کے تحت چلنے والے نجی اسکول اس کے علاوہ ہیں جن میں بھی بڑی تعداد میں فری شپ دی جارہی ہے،  تعلیمی افسران کا کہنا ہے کہ ابھی مزید نجی اسکولوں سے ڈیٹا موصول ہورہا ہے جس کے بعد اس تعداد میں مزید کچھ اضافے کی گنجائش ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نگراں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کی گئی تھی کہ سندھ میں کتنے فیصد اسکول 10 فیصد فری شپ دینے کے صوبائی حکومت کے قانون پر عمل پیرا ہیں۔

اس حکم کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ حرکت میں آگیا اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی جانب سے نجی اسکولوں سے اس سلسلے میں ڈیٹا کی طلبی کا معاملات شروع ہوا جو ہنوز جاری  ہے۔

تاہم اس معاملے میں نجی اسکولوں کی جانب سے حکومت سندھ کو فراہم کیے جانے والے ڈیٹا سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ “مفت اور لازمی تعلیم” کا ایکٹ سندھ اسمبلی سے فروری 2013 میں منظور ہوا تھا جس کا مقصد 5 سے 16 سال تک کے طلبا کی تعلیم مفت تھی۔

اس ایکٹ کی ایک شق میں نجی اسکولوں کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنی کل انرولمنٹ کا 10 فیصد طلبا کو مکمل فری شپ دیں گے،  اب اس قانون کو منظور ہوئے 10 برس گزر چکے ہیں جس کے بعد موجودہ نگراں حکومت نے اس معاملے کا اچانک نوٹس لیا ہے، تاہم  نجی اسکول اس نوٹس کو یکطرفہ اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2004 کا ایک قانون پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن ایکٹ کی صورت میں موجود ہے جس نے نجی اسکولوں کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں،  اس قانون نے نجی اسکولوں کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ اپنی فیسوں میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتے۔

اسکے برعکس پنجاب میں وہاں کے قانون کے تحت نجی اسکول فیسوں میں سالانہ 8 فیصد تک اضافہ کرتے ہیں جس کے سبب وہاں کے اسکولوں کے پاس معاشی بنیادوں پر زیادہ گنجائش موجود ہے۔  تاہم سندھ میں اس مختصر سی گنجائش کے ساتھ نجی اسکولوں کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ 10 فیصد فری شپ بھی دیں۔

آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین حیدر علی نے اس صورتحال پر ’’ ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے لیکن فیسوں میں اضافے کی اجازت صرف 5 فیصد تک ہے اس پر کہا جارہا ہے کہ 10 فیصد فری شپ کے قانون پر بھی عمل کرو یہ سمجھ میں نہ آنے والا قانون  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں 12 ہزار کے قریب نجی اسکول 40 لاکھ کے لگ بھگ طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف 40 ہزار سرکاری اسکولوں میں 45 لاکھ طلبہ پڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے دعوی کیا کہ 12 ہزار میں سے صرف 1 ہزار نجی اسکولز ایسے ہیں جن کی فیس 5 ہزار سے زائد ہے باقی تمام اسکولز 4 ہزار روپے تک فیس لے کر تعلیم دے رہے ہیں،  90 فیصد نجی اسکولوں میں تمام بنیادی سہولیات بھی موجود ہیں۔

انھوں حکومت سے سوال کیا کہ نجی اسکولوں کے علاوہ وہ کونسا شعبہ ہے جو اپنے اپنے اداروں میں فری شپ دے رہا ہے،  پرائیویٹ اسکول مختلف طرح کے ڈسکائونٹس فری شپ کے علاوہ دے رہے ہیں اس کے باوجود کہ ان پر ہر طرح کے سرکاری ٹیکسز لگائے جارہے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو بند گلی میں لاکر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ سے ’’ ایکسپریس‘‘ کو ملنے والے اعداد و شمار بتارہے ہیں کہ جو ڈیٹا نجی اسکولوں سے اس سلسلے میں موصول ہورہا ہے وہ انتہائی پیچیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔

کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس میں قائم بعض نجی اسکول 1 فیصد بھی فری شپ نہیں دے رہے تاہم ان ہی میں سے کچھ اسکول 8 فیصد تک فری شپ فراہم کررہے ہیں،  ان میں سے اکثر اسکول کیمبرج بورڈ سے الحاق شدہ ہیں۔  ادھر معروف چین آف اسکولز کے کچھ کیمپسز میں فری شپ دی جارہی ہے اور کچھ میں صرف اسکالر شپ آفر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کیمبرج میں صرف اے اور او لیول میں سندھ کی سطح پر انرولمنٹ 55 ہزار سے کچھ زائد ہے۔

علاوہ ازیں اس صورتحال پر’’ ایکسپریس‘‘ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن شیریں ناریجو سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ  اگر نجی اسکولوں کی شکایت جائز ہے تو قانون میں ترمیم بھی ہوسکتی ہے لیکن اس کے لیے پہلے اسٹڈی کرانی ہوگی ، ہم اسٹڈی تو کراسکتے ہیں لیکن ترمیم اسمبلی سے ہی ہوسکتی ہے جو اس وقت موجود نہیں ۔

ایک سوال پر سیکریٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ دیگر صوبوں میں فیسوں میں اضافے اور فری شپ کے حوالے سے کیا قانون ہے۔

ادھر 2013 میں بننے والے اس قانون کی خالقین میں سے ایک اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد میمن کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کی بعض شکایات جائز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ ایکٹ بن رہا تھا تو اس وقت بھی یہ بات کہی گئی تھی کہ ہم نجی اسکولوں پر اتنا وزن کیوں ڈال رہے ہیں،  اس وقت بھی ان کا اعتراض کچھ حد تک درست ہے۔

مہنگائی کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی contingency cost بھی بڑھ گئی ہے حکومت کو چاہیے کہ 2004 کے قانون کو بھی rationalise کرے۔

ڈاکٹر میمن بھاری فیسیں لینے والے بعض نجی اسکولوں کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بیس لائن فیس اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر وہ 5 فیصد سالانہ اضافہ بھی کریں تو والدین پر بڑا بوجھ بن جاتا ہے لہٰذا اس قانون کی rationalization میں کیٹگریز کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔

 

The post سندھ میں نجی اسکولوں نے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم دینے کا قانون نظرانداز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/p2FyIQr
via IFTTT

Thursday, October 26, 2023

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کا فیصلہ، سمری منظور ... گریڈ 17سے 21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کے عوض رقم ملے گی،ذرائع کابینہ کی توانائی کمیٹی کی ... مزید

کراچی میں بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان 12 گھنٹے میں گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمد ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی پولیس نے شادمان ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 80 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل شادمان ٹاؤن میں قائم نجی بینک میں مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر گارڈ سمیت تمام عملے کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

واردات کے بعد پولیس نے ٹیکنکل بینادوں پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث 5 ملزمان اسحاق ، صدیق ، عبدالغفار ، منصور اور عمران کو گرفتار کر کے بینک سے لوٹی گئی تمام رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے واردات میں استعمال کیے جانی والی 3 پستول ، بینک کے گارڈ سے چھینا گیا 12 بور ریپیٹر اور 30 بور پستول کے علاوہ واردات میں استعمال کی جانے والی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان اسحاق اور غفار نے ایک روز قبل بینک کی ریکی بھی کی تھی جبکہ فوٹیج میں ملزم اسحاق اور منصور بینک کے کاؤنٹر سے رقم جمع کر کے اپنے ہمراہ لائے گئے بیگ ڈالتے ہوئے بھی دکھائی دیئے اور ان دونوں نے غفار کے ہمراہ بینک میں داخل ہوتے ہی گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔

گرفتار ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ گرفتار ملزم اسحاق 2010 سے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا رہا ہے، گرفتار ملزمان عبدالغفار 3 بار شارع فیصل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ صدیق ایک بار شارع فیصل اور منصور ایک بار سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایس آئی یو پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بینک ڈکیتی کے ملزمان کا فوری سراغ لگا کر انھیں قانون کی گرفت میں لیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف نے پولیس پارٹی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

The post کراچی میں بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان 12 گھنٹے میں گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/giHsGez
via IFTTT

Wednesday, October 25, 2023

وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ... وفاقی حکومت کی آمدن ایک ہزار 406 ارب جبکہ اخراجات 2 ہزار 420 ارب روپے سے زائد ہیں

انٹربورڈکراچی؛ بغیرمعاہدہ پلے گراؤنڈ دوسرے محکمے کے حوالے کردیا گیا ایکسپریس اردو

  کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ سے ملحق بختیاری یوتھ سینٹرکے نام سے موجود اپنا پلے گراؤنڈ مجاز اتھارٹی کی منظوری اورکسی معاہدے کے بغیرتعمیر کے لیے بظاہرایک سرکاری محکمے کے حوالے کردیا ہے، اس سلسلے میں کوئی رسمی یاقانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اب اس پلے گرائونڈ پراسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شروع کی جارہی ہے تاہم اس سلسلے میں دوسرکاری اداروں کے مابین جو رسمی و قانونی معاہدے کیے جاتے ہیں اوردستاویزات کا تبادلہ کیاجاتا ہے ایساکچھ بھی نہیں کیا گیا۔

بورڈانتظامیہ نے سیکڑوں ایکڑاراضی پر پھیلاہوا اپنا پلے گراؤنڈ توحوالے کردیا ہے لیکن انتظامیہ اس بات سے بھی واقف نہیں کہ یہاں اسپورٹس کمپلیکس کس طرح بنایا جارہا ہے،  اس کا بلڈنگ میپ کیا ہے، یہ کتنی منزلہ عمارت ہوگی،  اسپورٹس کمپلیکس میں کن کن کھیلوں کے لیے سہولیات دی جائیں گی،  کمپلیکس کے لیے کتنی اراضی پر کام کیاجائے گا اورکتنے عرصے میں یہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کے بعد انٹربورڈ کراچی کے حوالے کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کامتعلقہ محکمہ کن شرائط پر یہ کمپلیکس تعمیرکررہا ہے،  تعمیر کے بعد کیا اسے بورڈکے تصرف میں دیا بھی جائے گا یا واپس نہیں کیاجائے گا، یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات بورڈکی انتظامیہ کے پاس بھی نہیں اورنہ ہی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلے میں انٹربورڈ کراچی نے متعلقہ محکمہ کے ساتھ کسی قسم کے ٹی اوآرز(ٹرم آف ریفرنس)طے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بختیاری یوتھ سینٹراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا اثاثہ ہے اوربورڈ کے قواعد کے مطابق کسی بھی بڑے فیصلے کی منظوری ’’بورڈآف گورنرز‘‘سے لی جاتی ہے، اوربورڈ آف گورنرزکا اجلاس سال میں کم از کم دوبار منعقد ہوتا ہے جس میں اس طرح کے ایشوزایجنڈے پرلائے جاتے ہیں اس پر بحث کرائی جاتی ہے اوراراکین کومتعلقہ ایجنڈے کے حوالے سے بریف کیا جاتا ہے۔  تاہم اس  معاملے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اورانٹربورڈ کراچی کے پاس اس سلسلے میں کوئی منظوری موجود نہیں۔

’’ایکسپریس‘‘نے اس سلسلے میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ڈائریکٹراسپورٹس طارق ابرارسے رابطہ کیا اوران سے پوچھا کہ بورڈکے پلے گرائونڈ پر کیا تعمیر ہورہا ہے اوریہ زمین  کس ادارے کے حوالے کی گئی ہے جس پر ان کا کہنا تھاکہ ہم نے یہ زمین حوالے نہیں کی ہمارے پاس ہی ہے، یہ کراچی میگاپروجیکٹ کودی گئی ہے جویہاں اسپورٹس کمپلیکس بناکردیں گے۔

’’ایکسپریس‘‘کے اس سوال پر کہ کیااس کی منظوری ہوئی ہے یاکسی متعلقہ محکمے سے معاہدہ کیا گیا ہے اورکن شرائط پر یہ زمین حوالے کی گئی ہے اوراسپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے جس پر ان کاکہنا تھاکہ منظوری تونہیں ہوئی اورنہ ہی فی الحال معاہدہ ہواہے ہاں ہم جلد متعلقہ محکمے سے معاہدہ کرلیں گے۔

’’ایکسپریس‘‘کے استفسارپرکہ معاہدے سے قبل زمین کیوں حوالے کی گئی اور کام کیسے شروع ہوگیا جس پر ڈائریکٹراسپورٹس کا کہنا تھاکہ وہ مزید تفصیلات چیئرمین بورڈ سے پوچھ کربتاسکتے ہیں البتہ اتناجانتے ہیں کہ سابق چیئرمین کے دورمیں ایک خط لکھا گیا تھا جس میں ہم نے خود ہی یہاں اسپورٹس کمپلیکس بنوانے کی خواہش ظاہرکی تھی۔

واضح رہے کہ انٹربورڈ کراچی کی عدم منصوبہ بندی ورغیرپیشہ ورانہ رویے کی انتہایہ ہے کہ اگریہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کے بعد بورڈکے حوالے کیا جاتا ہے تواسے کن بنیادوں پر اورکس طرح چلانا ہے،  بورڈکے پاس اس کی بھی کوئی حکمت عملی موجودنہیں،  اورنہ ہی اس سلسلے میں کوئی بجٹ مختص کیا گیا ہے جومستقبل کے کسی اسپورٹس کمپلیکس کوچلانے کے لیے صرف کیاجاسکے۔  انٹربرڈ کے حکام کویہ بھی معلوم نہیں ہے اس کی مینٹینس کون کرے گا اور کس طرح ہوگی۔

’’ایکسپریس‘‘کواس حوالے سے ملنے والے معلومات کے مطابق رواں سال کے تقریباًوسط میں لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ حکومت سندھ کی جانب سے بختیاری یوتھ سینٹر میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلے میں ٹینڈرکی طلبی کا اشتہارجاری کیا گیا تھا اور6جون تک ٹینڈرجمع کرایاجانا تھا۔

تاہم اس ٹینڈرکے اشتہارسے بھی بورڈلاتعلق تھا اورچند روز قبل یہاں تعمیراتی کام بھی شروع کردیا گیا اور اس سے کچھ روز قبل ہی 16 مئی کو انٹر بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے سیکریٹری محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو خط لکھ کر بختیاری یوتھ سینٹر میں کرکٹ گراؤنڈ، ٹریک اور جمنازیم سمیت دیگر سہولیات تعمیر کرنے کی سفارش کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادھر انٹر بورڈ انتظامیہ محکمہ کو خط لکھتی ہے اور دوسری جانب کچھ ہی روز میں اس سلسلے میں اخبار میں ٹینڈر طلبی کا اشتہار بھی جاری کردیا جاتا ہے، اس تمام صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک understanding کے تحت کیا جارہا تھا اور پر چیز طے شدہ تھی۔

ادھربورڈحکام کی اس سلسلے میں معلومات اوربیانات میں بھی تضاد ہے جس سے اس معاملے کی سنگینی اوربورڈکی اپنی ملکیت سے عدم وابستگی کاعلم ہوتا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘نے تقریباً تین ماہ قبل چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کاعہدہ سنبھالنے والے پروفیسرنسیم میمن سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں دریافت کیا توان کا کہنا تھا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس سندھ حکومت کامحکمہ کھیل وثقافت تعمیر کررہا ہے،  یہ محکمہ حیدرآباد میں بھی اسکول میں اسی طرح کا کمپلیکس تعمیر کرچکا ہے،  لہذاہمارااچھاتجربہ ہے جب میرے سامنے یہ معلومات رکھی گئی تومیں نے انکارنہیں کیا۔

تاہم بورڈآف گورنرزکی منظوری،ٹی اوآرز،پروجیکٹ کی تکمیل،اس کی لاگت،خدوخال اوردیگرتفصیلات کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر وہ بھی خاموش ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ اعتراضات درست ہیں اورہم معاہدہ کرلیں  گے۔ اس سوال پر کہ یہ بات کس قدر یقینی ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کے بعد بورڈ کے حوالے کردیاجائے گا کیونکہ کوئی معاہدہ ہی موجود نہیں ہے اورنہ ہی کوئی ورکنگ پیپر ہے جسے بورڈ آف گورنرمیں پیش کیاگیا ہے۔ اس کا چیئرمین بورڈ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
دوسری جانب “ایکسپریس” نے جب ایچ ای سی کے ایک سینیئر افسر سے اس سلسلے میں رائے مانگی کہ جامعات میں اس طرح کی سہولیات ایچ ای سی کس طرح فراہم کرتی ہے جس پر متعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ جامعات کو ہم اسپورٹس کہ مدوں میں فنڈز دیتے ہیں،  تعمیر سے متعلق امور جامعات خود انجام دیتی ہیں۔

لیاری یونیورسٹی میں بنائے جانے والے باکسنگ کورٹ سمیت دیگر جامعات کا ذکر کرتے ہوئے افسر کا کہنا تھا کہ یہ پروپوزل جامعات کی جانب سے آتا ہے ، منظوری کے بعد ہم مرحلہ وار فنڈز جاری کرتے ہیں،  تعمیرات متعلقہ ادارہ خود کرتا ہے۔

The post انٹربورڈکراچی؛ بغیرمعاہدہ پلے گراؤنڈ دوسرے محکمے کے حوالے کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/14Pb3HC
via IFTTT

Tuesday, October 24, 2023

خیبر پختونخوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار ... فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جاٸزہ ... مزید

کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت ایکسپریس اردو

عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں اور وہ پوری دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ 

گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص گلوکار پر نوٹ پھینکتا ہے جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔

عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے‘۔

سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔

The post کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qehVT57
via IFTTT

Monday, October 23, 2023

ڈی ایس پی شاہدرہ نے محمد نواز شریف کے جلسے میں جعلی ویڈیو بنانیوالے یو ٹیوبر کو چھوڑ دیا

بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے ایکسپریس اردو

 ممبئی: ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں شاندار ڈیبیو کے بعد بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے اور انہیں مزید تین فلمیں آفر ہوئی ہیں۔ 

ارجن رامپال نے ’بھاگونت کیسری‘ میں ولن کا بہترین کردار ادا کیا ہے جس کو پوری دنیا میں فلمی نقاد اور شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ساؤتھ انڈیا میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار کی مزید تین فلموں پر بات چیت چل رہی ہے جو جلد فائنل ہوجائے گی۔

ساؤتھ ڈیبیو سے قبل ارجن رامپال نے کہا تھا کہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اس لئے فنکاروں کو دوسری زبانوں میں کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مختلف جگہوں پر مختلف طریقے سے کام کرنا فنکار کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کردیتا ہے۔

The post بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/acIgkCN
via IFTTT

Sunday, October 22, 2023

ویرات کوہلی 5رنز کے فرق سے ٹنڈولکر کی زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈبرابر کرنے سے محروم رہ گئے،جے سوریا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑڈالا

پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، بحیرہ عرب  میں کھلے سمندر سے210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی شکارکرلی گئی۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد معمور کے مطابق ایسوسی ایشن کے رکن  اور سینئر اینگلرخالد نے کراچی سے  150 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کانٹی نینٹل شیلف کے قریب 210کلوگرام مارلن مچھلی پکڑی جسے مقامی لوگ کھڈا کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ  لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو شکار کرنے میں4 گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ مارلن مچھلی دنیا میں مچھلیوں کی سب سے بڑی انواع میں سے ایک ہے، یہ نہ صرف سمندر کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

The post پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Y8AMgQN
via IFTTT

Saturday, October 21, 2023

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی زیر صدارت رینج ویلفیئر کمیٹی کا 26واں اجلاس ... اجلاس میں 277 کیسز کا بغور جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور 265 کیسز ... مزید

ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سامنے آگئی ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں ن لیگ کے قائد نے تقریر کی اور نو نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ اسپیشل برانچ کا ماننا ہے کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار لوگ موجود تھے۔ اسی طرح  انٹیلی جینس بیورو کے مطابق 65 سے 70 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: میرے دل میں انتقام کی نہیں خوشحالی کی تمنا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ملکر کام کریں، نواز شریف

اُدھر حساس ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ 5 ہزار لوگ موجود تھے۔

The post ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JCWq08y
via IFTTT

Friday, October 20, 2023

معاون خصوصی جواد سہراب ملک سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

ایم کیوایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی؛ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شرکت ایکسپریس اردو

  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے فلسطین کے اسپتالوں پر حملہ کرکے مظلوموں کا ناحق خون بہایا جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ 

شارع فیصل نرسری پر ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جے یو آئی، اے این پی اور جی ڈی اے سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور سماجی رہنمائوں کے علاوہ کارکنان نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی موجود تھے جنہوں نے اسرائیل مظالم پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ملت اسلامیہ کے ساتھ ہے اور یہ اجتماع انسانیت کے حق میں اور صہیونیت کیخلاف ہے اور فلسطینی مسلمان جن  کا خون بہایا گیا ہے، ملت اسلامیہ ان مظلوموں کے ساتھ ہے، فلسطین پر پاکستان کا متفقہ بیانیہ اسلام آباد سے نہیں کراچی سے جاری ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کو سب سے بڑی عبادت قرار دیا ہے، آج کا یہ اجتماع ملت اسلامیہ کا اجتماع ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے صرف اسٹیج سجایا ہے اور اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، پاکستانیوں نے اس اجتماع میں شرکت کر کے اپنے آزاد ضمیر کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو اس عظیم الشان ریلی کے انعقاد پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا اجتماع غزہ کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہیں، قبلہ اول ہمارا ہے، اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اے این پی کے رہنما شاہی سید نے ایم کیو ایم کی فلسطین یکجہتی ریلی کا انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہیگی۔

جمیل راٹھور نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان میں خاموشی کو توڑا اور اس عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا، یہ بات بھی طے ہے کہ ارض فلسطین پر اس وقت تک جہاد ہوتا رہے گا جب تک ریاست کا قیام عمل میں نہیں آجاتا۔

ایرانی قونصلیٹ سے حسن نوریا نے کہا کہ آپ کے پڑوسی اور ہمسایہ ملک کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے مجھے اس ریلی سے خطاب کرنے کا شرف مل رہا ہے رسولﷺ کی حدیث ہے کہ اگر کوئی مدد کیلئے پکارے اور ہم لبیک نا کہیں تو ہم مسلمان نہیں، مسلمانوں کا قبلہ اول قبضے میں ہے، فلسطینی یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں، ملت اسلامیہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جیسے بھی ہو فلسطینیوں کی مدد اور اسرئیلیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

 

The post ایم کیوایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی؛ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Thwr8cL
via IFTTT

Thursday, October 19, 2023

پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارہ غلط پارک کر دیا، مسافر پھنس گئے ... گیٹ نہ کھلنے کی وجہ سے مسافر کافی دیر تک طیارے میں ہی موجود رہے جبکہ اس دوران طیارے کا اے سی سسٹم بھی بند ہو ... مزید

پاک فضائیہ کے ہنر مند فضائی جنگجو جدید جنگ کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں، آرمی چیف ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے فضائی جنگ کی مسلسل بدلتی ہوئی صورت حال اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں فضائی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار  فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا مشاہدہ کے دوران کیا اور پاکستان ایئر فورس کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مرکز کی مہارت اور لگن نے انتہائی ہنر مند اور ماہر فضائی جنگجو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہنر مند اور ماہر فضائی جنگجو پاک فضائیہ کے شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فضائی مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے جنگی کارکردگی کے تمام عناصر کے موثر استعمال کی ضرورت ہوتی ہے،

آئی ایس پی آر کے مطابق کیا پاک فضائیہ کی 14 ملکی میگا فضائی مشق کے مشاہدے کے موقع پر ترکی،آذربائیجان اور ہنگری کے ائیر چیفس بھی موجود تھے،

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں آرمی چیف کو غیر ملکی مہمانوں کے ہمراہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی تربیتی سہولت اور مشق کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھرپور تعاون کو سراہا اور  مشق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مشق انڈس شیلڈ شریک فضائی افواج کے لئے اپنی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی جانب سے اس میگا مشق کو کامیابی کے ساتھ ترتیب دینے، فضائی جنگی مشنز کی موثر نگرانی، تجزیئے اور تشخیص کو یقینی بنانے کے لیے ادا کیے گئے متحرک کردار کو سراہا۔

فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکز کے جدید ترین انفراسٹرکچر اور وسائل نے اس اہم فضائی مشق کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ائیر چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فضائی مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے جنگی کارکردگی کے تمام عناصر کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز، فورس ملٹی پلائرز اور معاون عناصر کا آپریشنل صلاحیتوں پر اثر پڑتا ہے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ فضائی جنگ کے مسلسل بدلتے ماحول اور نظریات کے درمیان مشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیر القومی فضائی مشقوں کی بنیادی اہمیت ہے۔

انہوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ایئر پاور سنٹر آف ایکسی لینس کو جدید ترین سہولیات اور بڑے پیمانے پر فضائی مشق کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر کردار کو سراہا۔

جنرل سید عاصم منیر نے اعتراف کیا کہ مرکز کی مہارت اور لگن نے انتہائی ہنر مند اور ماہر فضائی جنگجو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ائیر چیف کی متحرک قیادت کو بھی سراہا جن کے پختہ عزم اور انتھک کوششوں نے اس مشق کو خطے کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کے انعقاد کی راہ ہموار کی۔

فضائی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی، خلائی اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کے لیے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے وژن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی کو تقویت دینے اور اتحادی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، یہ مشق آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے، باہمی تعاون کو فر دینے اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم دینا ہے۔

 

The post پاک فضائیہ کے ہنر مند فضائی جنگجو جدید جنگ کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GjPC1q9
via IFTTT

Wednesday, October 18, 2023

پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ایکسپریس اردو

اسرائیل فوج کی غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی پر پاکستانی کرکٹرز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

غزہ پر تاریخ کے سب سے تباہ کن اور انسانیت سوز حملے نے ہر درد مند دل کو دہلا دیا ہے۔ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی اور بھیانک جنگی جرم کی شدید مذمت کررہے ہیں۔

کھیلوں اور شوبز سے وابستہ نمایاں شخصیات کی جانب سے اسرائیلی مظالم بند کرنے اور فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت؛ مراکشی ٹیم کے کئی فٹبالرز مغربی میڈیا کے نشانے پر

ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، افتخار احمد، حارث رؤف اور سابق کرکٹر اظہر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے قومی پرچم کی تصاویر پوسٹ کرکے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔


زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ میچ میں ٹیم کی جیت کے بعد ایکس پوسٹ میں اپنے مین آف دی میچ ایوارڈ کو “غزہ کے بہن بھائیوں” کے نام کیا تھا جس پر بھارت میں ان کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آئی سی سی میں بھی شکایت کی گئی تھی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رضوان کے ٹویٹ کو انکا انفرادی معاملہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ منگل کی شب غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جس پر دنیا بھر میں صیہونی فوج شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

The post پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AqrcnVv
via IFTTT

سوئی، پولیس کی تخریب کاروںکی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے زیرزمین چھپائے گئے مارٹر گولے برآمد

کراچی میں ڈاکوؤں نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر نعمان ایونیو کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس  نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ریسکیو عملہ نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ گھر پر اطلاع ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ و رشتے دار بھی اسپتال پہنچ گئے۔

ایس ایچ او راجہ طارق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد سعد خان ولد انیس اجمل خان کے نام سے ہوئی جو نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون کا رہائشی تھا، ابتدئی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان مقتول کی موٹرسائیکل چھین رہےتھے جس پر اُس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی مارکر قتل کردیا۔

مقتول کے پاس موبائل فون موجود تھا جو کہ پولیس کو نہیں ملا، جس پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے  کہ ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، مقتول کے ایک رشتے دار نے اسپتال میں بتایا کہ سعد انیس خان  طالب علم  تھا اور بائیکیا بھی چلاتا تھا ماموں کے ساتھ بھی فیکٹری میں آوٹ ڈور کا کام کرتا تھا تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا کچھ عرصے بعد مقتول اور اسکی بہن کی شادی ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ڈکیتوں کی فائرنگ سے 111 شہری قتل جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سچل کے علاقے سپر ہائی وے الاصف اسکوائر کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 50سالہ جاوید خان کو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او نور محمد شیخ نے بتایاکہ واقعہ نامعلوم سمت کی گولی پیش آیا ہے۔

باغ کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 24سلہ عبدالرحمن کو زخمی کردیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس  کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے

The post کراچی میں ڈاکوؤں نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/skjLaCe
via IFTTT

Tuesday, October 17, 2023

نواز شریف کے راستے کی بڑی رکاوٹ اُن کی دو سزائیں ہیں ... ن لیگی قائد جیسے ہی پاکستان میں اتریں گے تو انہیں سیدھا جیل جانا پڑے گا، اس کے بعد وہ اپنی قانونی جنگ لڑسکتے ہیں، ... مزید

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہید ایکسپریس اردو

 غزہ: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر کے الاحلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جہاں 10 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو مسلسل طبی امداد کیلئے لایا جارہا تھا۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

The post غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/U78LJmF
via IFTTT

Monday, October 16, 2023

سی پیک کے حوالے سے قومی اتفاق رائے موجود ہے، ہم اپنے آپ کو دنیا کی رفتار سے ہم آہنگ کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا ... مزید

نواز شریف کی واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی، خواجہ آصف ایکسپریس اردو

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ ماہ کی حکومت میں ہر روز لگتا تھا کہ اقتدار ختم ہوجائے گا، نواز شریف کی وطن واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قائد کی واپسی میں چند روز رہ گے ہیں، نواز شریف کی محبت کا جذبہ زندہ تھا اور زندہ رہے گا۔ قائد کی جلاوطنی کارکنوں کے دلوں میں محبت کم نہ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا دور ہو یا 2018 کا الیکشن ہو ہم پر عوام نے ہر بار بھروسہ کیا ہے، 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ شیر کی واپسی اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ کا فضل نواز شریف کے ساتھ ہے،دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک شخص کو سازشیں کر کے تین دفعہ وزارت عظمی سے ہٹا گیا اس سازش میں سب شامل تھے مگر کوئی بھی سازش عوام کی محبت کو کمزور نہ کر سکی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چار پانچ سالوں میں نواز شریف کے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا مگر کارکن وفا کا پیکر بن کر کھڑے رہے مگر اس مشکل وقت سے عوام کو اب نجات ملے گی، ایسے سفر کا آغاز کریں جو خوشحالی کی منزل کی جانب ہو گا۔ میں آج کوئی اختلافی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کشیدگی پیدا ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ووٹوں کے ساتھ اقتدار میں آئے لیکن سازشیں جاری رہیں، ہم نے ان سازشوں کا اسمبلیوں اور گلی محلوں میں مقابلہ کیا، وطن عزیز کے ساتھ 75 سالوں میں جو کچھ ہوا وہ قابل فخر بات نہیں، آج جن حالات میں کھڑے ہیں ان میں اشرافیہ کا حصہ ہے،  ایک ادارہ ایسا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہاں انصاف کا بول بالا ہوتا رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مسائل میں جہاں سب نے حصہ ڈالا ہے جتنا عدلیہ نے ڈالا ہے اتنا کسی نے نہیں ڈالا، عدلیہ نے نیا سفر شروع کیا ہے اس میں انصاف بھی نظر آرہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام کارکن اکیس اکتوبر کو قائد کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں، نواز شریف ووٹ کی عزت کو بحال کر کے چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گا، 2018کے الیکشن میں ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا مگر اب نواز شریف وزیر اعظم بن کر ووٹ کی عزت کو بحال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بدعنوان حکومت جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی اسے ہٹایا گیا، پھر شہباز شریف نے چودہ ماہ جو حکومت کی اسکا میں شاہد ہوں، اس دور اقتدار میں ایسا لگتا تھا کہ آج حکومت گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے لیکن نواز شریف واپس آکر اس میں کمی کرے گا اور آہستہ آہستہ بہتری آئے گی نواز شریف کی واپسی سے معشیت میں بہتری آئے گی، اس ملک میں نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ۔ مجھے یقین ہے جس سفر کا آغاز کیا ہے اسکی قیادت نواز شریف سنبھالیں گے وہ منزل پر ضرور پہنچے گا، ایسے حکمران نہ ہوں جو ذاتی مفاد کا تحفظ کرتے ہیں۔

The post نواز شریف کی واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fY5cIhx
via IFTTT

Sunday, October 15, 2023

نوازشریف کو لندن میں سرکاری پروٹوکول نہیں ملا،مرتضیٰ سولنگی ... نوازشریف کی واپسی سے متعلق نگران کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی،نہ ہی یہ معاملہ کابینہ کے سامنے ہے ہم خوشگوار ... مزید

عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ منائی، تصاویر اور ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

 لاہور: عاطف اسلم نے پوری دنیا میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو نئی شناخت دی ہے اور وہ ہر جگہ اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ 

جس طرح گلوکار اور اداکار اپنی پروفیشنل لائف کو وقت دیتے ہیں اسی طرح وہ اپنی نجی زندگی کی خوشیاں بانٹنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کی سالگرہ منائی اور ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی جس میں ان کی بیگم کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔


View this post on Instagram

A post shared by Dure Aden (@adenrehan)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ کیک کاٹ کر عاطف اسلم کو کھلاتی ہے اور سب اسے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ سے عاطف اسلم کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

The post عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ منائی، تصاویر اور ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GOqPYCM
via IFTTT

Saturday, October 14, 2023

قرآن پاک کی غیرمجاز اشاعت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ایکسپریس اردو

 لاہور: نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قرآن پاک کی غیر مجاز اشاعت کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

اعلیٰ سطح کی کمیٹی میں شرکت کے دوران انہوں نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ تمام قرآن بورڈز کی سرگرمیاں بڑھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئین کے مطابق، احمدی غیر مسلم ہیں، اور انہیں مسجد کی طرز پر اپنی عبادت گاہیں بنانے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے حکم پر قائم کی گئی کمیٹی حسن معاویہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لے رہی تھی۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں مذہبی امور، قانون، خارجہ امور، تعلیم اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں متعلقہ حکام نے قرآن پاک کے متن اور ترجمہ کی درست طباعت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر اپنی پیش رفت رپورٹ پیش کی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور درجنوں توہین آمیز ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا۔

نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر رجسٹرڈ پبلشرز اور قرآن کی غیر مجاز اشاعت میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کو قرآن پاک کے احترام اور تقدس سے متعلق قوانین کے بارے میں زیادہ مؤثر طریقے سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انیق احمد نے مزید کہا کہ “پاکستانی احمدی ایک اقلیتی برادری ہیں، اور انہیں متعلقہ قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے کیونکہ کسی کو بھی کسی بھی بنیاد پر قانون میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔”

نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ملک میں رہنے والی ہر اقلیت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

The post قرآن پاک کی غیرمجاز اشاعت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cgbMOVS
via IFTTT

"کوئی ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھے گا تو ہم انہیں پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے" ... ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، سیاست میں سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، ہم معقول سیاست کرتے ... مزید

سنی دیول نے ’بارڈر2‘ میں کام کیلئے 50 کروڑ میں ڈیل فائنل کرلی ایکسپریس اردو

 ممبئی: ’غدر2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد سنی دیول کی انڈسٹری میں مانگ بڑھ گئی ہے اور ان کی فلم نے انڈین باکس آفس پر 525 کروڑ کا بزنس کرکے پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کو فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد متعدد پروجیکٹ آفر ہوئے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنی ہٹ فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کیلئے معاہدہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کو بشن کمار اور جے پی دتا پروڈیوس کریں گے اور سنی دیول نے فلم میں کام کرنے کیلئے 50 کروڑ کی ڈیل فائنل کی ہے۔

اداکار کو فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر کی کمائی سے بھی حصہ ملے گا اور فلم میکرز کو یقین ہے کہ اداکار کی موجودگی فلم کو باکس آفس پر ہٹ کردے گی۔

’بارڈر2‘ کی شوٹنگ اگلے برس کے دوسرے نصف میں شروع کی جائے گی اور اس میں سنی دیول کے ساتھ ایوش مان کھرانا، ایمی ورک اور اہان شیٹی بھی ہوں گے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

The post سنی دیول نے ’بارڈر2‘ میں کام کیلئے 50 کروڑ میں ڈیل فائنل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oRAtNB2
via IFTTT

Friday, October 13, 2023

پی آئی ٹی بی کی صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو جانوروں کی شناخت اور دیکھ بھال بار ے جدید سسٹم پر بریفنگ

شاہراہ فیصل پر آنے والا شیر ضبط کرنے کا حکم، مالک پر 3 لاکھ جرمانہ ایکسپریس اردو

  کراچی:  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت سے متعلق مقدمے میں شیر کے مالک پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو شاہراہ فیصل پر شیر کی گشت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

شیر کے مالک شمس الحق نے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا میں ہے۔ مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ 29 اگست کو شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران شیر شاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج ہے۔

The post شاہراہ فیصل پر آنے والا شیر ضبط کرنے کا حکم، مالک پر 3 لاکھ جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NUl5DXR
via IFTTT

Thursday, October 12, 2023

یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26اکتوبر تک کی توسیع

رنبیر کپور نے ’رامائن‘ میں رام کے کردار کیلئے گوشت اور شراب چھوڑ دی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اپنے اگلے فلمی پروجیکٹ ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے جسے نتیش تیواری ڈائریکشن دے رہے ہیں۔ 

فلم میں رنبیر ہندو دیوتا رام، یش راون اور سائی پلوی سیتا کا کردار ادا کریں گی اور یہ ہندو مذہب کی مقدس ترین کہانی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے ’رام‘ کے کردار کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ شراب اور گوشت کے استعمال سے مکمل طور پر رک گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رنبیر کپور ایک مقدس کردار کیلئے خود کو مذہبی طور پر پاک صاف رکھنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے گوشت اور شراب کا استعمال ترک کردیا ہے۔

’رام‘ کے دیومالائی کردار کو اپنے اندر تک بسانے کیلئے اداکار نے رات کو منعقد ہونے والی رقص پارٹیوں میں شرکت سے بھی خود کو روک دیا ہے۔

’رامائن‘ کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی اور 2024 کے آخر تک فلم کے پہلے پارٹ کی ریلیز متوقع ہے۔

The post رنبیر کپور نے ’رامائن‘ میں رام کے کردار کیلئے گوشت اور شراب چھوڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sbY4X6f
via IFTTT

Wednesday, October 11, 2023

ژ* محکمہ صحت میں خفیہ اور خاموشی سے ایڈھاک اور کنٹریکٹ پر تنعیناتاں جاری

جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم ایکسپریس اردو

 لاہور: بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیرمقدم کیا ہے۔

جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ذکا اشرف کی بھارت میں دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔ ذکا اشرف اور جے شاہ نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب کا فیصلہ

واضح رہے کہ ذکا اشرف جمعرات کے روز بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبہ سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

The post جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/L8J3Wzd
via IFTTT

Tuesday, October 10, 2023

سری لنکا کیخلاف تاریخی فتح کے باوجود پاکستان کیلئے بری خبر ... آئی لینڈرز کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے رن ریٹ میں نمایاں کمی ہو ... مزید

"بعض اوقات یہ تکلیف ہوتی ہے اور بعض اوقات اداکاری" محمد رضوان کا دلچسپ جواب ... قومی بلے باز محمد رضوان نے 131رنز کر کے پاکستان کو تاریخی فتح دلائی، تاہم بیٹنگ کے دوران دو ... مزید

آئی جی پنجاب کالبرٹی مارکیٹ خدمت مرکز کا دورہ ، خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، آئی ایس پی آر

Monday, October 9, 2023

اب سیاست میرے بس کا روگ نہیں، صداقت عباسی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان ... 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے جیسے پروفیشنل بندے کیلئے اس بیانیے کے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں، ... مزید

عمران خان کی گرفتاری سے پہلے جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنا، صداقت عباسی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گرفتار کرتے ہوئے صداقت عباسی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پانچ روز قبل یعنی چار مئی کو جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ 7 مئی کو فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئی ایس آئی آفس اور جی ایچ کیو پر دھاوا بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ہماری لڑائی اسٹیبشلمنٹ سے ہے، چھ مئی کی ریلی نکالنے کا مقصد بھی اسٹیبشلمنٹ کو پیغام دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی چار ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے

صداقت عباسی نے کہا کہ ’نو مئی کے بعد میں ایک ماہ تک دوست کے گھر میں روپوش رہا اور پھر اہل خانہ کے ساتھ خاموشی سے گلگت چلا گیا تھا‘۔

صداقت عباسی نے اسی پروگرام میں عثمان ڈار کی طرح سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد بھی کہا اور کہا کہ وہ ملکی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: نو مئی کی پلاننگ اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت عمران خان نے دی، عثمان ڈار

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی طرح سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما عثمان ڈار بھی اچانک ٹی وی پر آئے اور ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے نو مئی کے واقعات کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور مختلف دعوے بھی کیے تھے جبکہ پروگرام کے دوران ہی انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

 

The post عمران خان کی گرفتاری سے پہلے جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنا، صداقت عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/03TFhJ6
via IFTTT

Sunday, October 8, 2023

اسٹوڈنٹ کارنر : آزادی صحافت کی اہمیت ایکسپریس اردو

شعبہ صحافت، جامعہ پنجاب لاہور

آزادی صحافت جمہوریت کا سب سے اہم جزو ہے۔ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت قائم نہیں رہ سکتی۔ درحقیقت پریس لوگوں تک سچائی پہنچانے اور صاحبان اقتدار کا احتساب کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اگر صحافت آزاد نہیں ہے تو ملک میں جمہوری کلچر پروان چڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

آپ نے یہ کہاوت سنی ہوگی کہ آزادی کی قیمت ابدی چوکسی ہے۔ اس لیے میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے چوکس رہے۔ مزید یہ کہ میڈیا کے ذریعے لوگوں کی آزادی کی نگرانی کی جاتی ہے۔ پریس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقتدار میں رہنے والوں پر نظر رکھتا ہے کہ وہ اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔ اس کے لیے آزادی صحافت کی ضرورت ہے۔

پریس کو انتظامیہ اور حکومت پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ ادارے قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ جب بھی کوئی معاشرتی برائی، کرپشن یا ظلم کا پہلو سامنے آئے تو صحافت کو اس کے خلاف پوری طاقت سے آواز اٹھانی چاہیے۔

مزید برآں، ہم پریس پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ حقائق اور اعداد و شمار کی تصدیق کر کے اس کو آگے پہنچائیں، جو لوگوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر پریس کو یہ سب کرنے کی آزادی نہیں ہوگی تو لوگ اندھیرے میں ہوں گے اور انہیں حالات کا درست ادراک نہیں ہو سکے گا۔

لہٰذا، ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ان آزادیوں میں سے کسی ایک کو بھی پریس سے چھین لیا جائے تو یہ بے آواز اور عوام اپنی آواز سے محروم ہو جائیں گے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ اگر پریس کو اپنا کام کرنے سے روکا جائے گا تو اقتدار میں رہنے والے ملک کو قانون کے برعکس اپنی مرضی کے مطابق چلائیں گے۔

اس کے نتیجے میں شہری اپنے حقوق سے محروم اور بے اختیار ہو جائیں گے۔ مزید یہ کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح آمر یا آمرانہ سوچ رکھنے والے حکمران سنسر شپ کے ذریعے پریس کی آواز کو دباتے ہیں۔

جب حکومت پریس پر سنسر شپ لگاتی ہے تو ظاہر ہے کہ وہ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انسان صرف جھوٹ کو چھپاتا ہے سچ کو نہیں۔ اس طرح شہریوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا جائے گا کہ یہ شاید ان کے فائدے کے لیے ہی کیا جا رہا ہے۔

مختصر یہ کہ جمہوریت کے ہموار کام کے لیے پریس کی آزادی اہم ہے۔ لوگوں کے لیے دنیا میں ہونے والے واقعات سے سماجی طور پر آگاہ ہونا ضروری ہے۔

حکومت پر تنقید کرنے کی طاقت ہونی چاہیے۔ یہ ملک کے لیے بہتر کام کرنے کے لیے انتظامیہ کی کارکردگی پر نظر رکھے گا۔ صحافت کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ انہیں ہوشیار اور ایماندار رہنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا کا کسی بھی قسم کی حکومت میں ایک اہم کردار ہوتا ہے، چاہے وہ جمہوریت ہو یا مطلق العنان حکومت۔ صحافت معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس سے عوام کے خیالات کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ جب آپ کے پاس پوری عوام کے خیالات کو متاثر کرنے کی اتنی طاقت ہے، تو آپ کو اور زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔ درحقیقت میڈیا بعض اوقات حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ انہیں لوگوں کا اعتماد اور حمایت حاصل ہے۔ تاہم کسی بھی فرد یا ایجنسی کو اس طرح کا اختیار دیا جانا کافی خطرناک ہے۔

دوسرے الفاظ میں، کوئی بھی میڈیا قوانین و ضوابط اور اخلاقیات کے بغیر خطرناک ہو سکتا ہے۔ چونکہ ان کے پاس کچھ بھی کہنے کی طاقت ہے، وہ اپنے ایجنڈے کے مطابق کچھ بھی رپورٹ کر سکتے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر سکتے ہیں۔

وہ عوام میں غم و غصہ پیدا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آزادی کے ساتھ ذمہ داری لازم و ملزوم ہے۔ آزاد پریس عوام کی رائے سازی کرتا ہے۔ ہمیں آزاد مگر ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، جو جمہوریت اور ملکی خوشحالی کے لیے اہم ہے۔ دوسری طرف غیرذمہ دارانہ صحافت سے کسی ملک کی ہم آہنگی اور امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

The post اسٹوڈنٹ کارنر : آزادی صحافت کی اہمیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0WxJzZY
via IFTTT

آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز میں جارو کی شرکت پر پابندی لگادی ایکسپریس اردو

 چنئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز میں یوٹیوب پرینکسٹر جارو کی شرکت پر پابندی لگادی۔

اتوار کو چنئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں اُس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب برطانوی یوٹیوب پرینکسٹر ڈینیئل جارویس (جارو) بھارتی ٹیم کی جرسی پہن کر گراؤنڈ کے اندر کھلاڑیوں کے درمیان فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا۔

مذکورہ پرینکسٹر کی جرسی پر جارو 69 لکھا ہوا تھا تاہم کچھ دیر بعد سکیورٹی اسٹاف نے اُسے پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں جارو کو سکیورٹی اسٹاف کی جانب سے پکڑ کر لے جاتے اور ویرات کوہلی کو انکے پاس بھاگتے ہوئے آکر کچھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا مذکورہ یوٹیوب پرینکسٹر ایک سیریل پچ حملہ آور بن چکا ہے جس کی ویڈیوز وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرتا ہے۔

جارو نے 2021 میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کے دوران تین مرتبہ میدان میں کھلاڑیوں کی جرسی پہن کر گھس جانے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔

اوول میں انگلینڈ کے کھلاڑی جونی بیرسٹو سے ٹکرانے کے بعد اُس پر سنگین جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ وہ کرکٹ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی اسپورٹس مقابلوں میں بھی یہی حرکات کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارو ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں دوبارہ نظر نہیں آسکے گا کیونکہ آئی سی سی نے اُس پر ٹورنامنٹ کے آئندہ تمام میچز میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارت میں ورلڈ کپ میچز کے دوران دہشتگردی کی دھمکیوں کے باوجود ایک غیر متعلقہ شخص کے یوں با آسانی میدان میں گھس کر کھلاڑیوں کے قریب پہنچنے سے سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اُٹھ گئے ہیں۔

The post آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز میں جارو کی شرکت پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rLKq8hP
via IFTTT

Friday, October 6, 2023

پشاور سے آنے والی بس سے 54 یورپین ٹرٹل فاختہ برآمد

پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 103 ملازمین کو اچانک برطرف کردیا ایکسپریس اردو

پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 103 ملازمین کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 10 سال پرانے ملازم کو بھی نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

بورڈ نے مالی، نائب قاصد اور کمپیوٹر آپریٹرز سمیت مختلف شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو چیک تھما کر رخصتی کا پورانہ جاری کردیا۔

اسپورٹس بورڈ نے ملازمین کو پیغام دیا ہک تنخواہوں کیلئے فنڈز نہیں ہیں ایسے میں ملازمین کی اجرتیں دینا ناممکن ہوگا۔

The post پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 103 ملازمین کو اچانک برطرف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yZtzXlj
via IFTTT

Thursday, October 5, 2023

مودی حکومت نے شبیر شاہ کی تنظیم” ڈی ایف پی“ پر پابندی عائد کر دی

ٹائیگر شیروف کی فلم کا ٹیزر اکشے کمار کی ’مشن رانی گنج‘ کے ساتھ سینما میں ریلیز ہو گا ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’گناپاتھ‘ کا ٹیزر اکشے کمار کی نئی فلم ’مشن رانی گنج‘ کے ساتھ سینما میں دکھایا جائے گا۔ 

ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار کی فلم 6 اکتوبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ ٹائیگر شیروف کی فلم میں امیتابھ بچن اور کریتی سینان بھی اہم کردار میں سامنے آئیں گے۔

’مشن رانی گنج‘ ایک ریسکیو ہیرو جسونت گل کی حقیقی کہانی پر مشتمل ہے اور اسے بھارت کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن قرار دیا گیا تھا۔

پوجا انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ’گناپاتھ : اے ہیرو اِز بورن‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں۔

ٹائیگر شیروف کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم 20 اکتوبر کو ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

The post ٹائیگر شیروف کی فلم کا ٹیزر اکشے کمار کی ’مشن رانی گنج‘ کے ساتھ سینما میں ریلیز ہو گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hTHexbl
via IFTTT

Wednesday, October 4, 2023

بھارتی صحافی کے سوال پر انگلش کپتان حیران، بمشکل ہنسی روک پائے ایکسپریس اردو

احمد آباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر بھارتی صحافی کے سوال پر حیران رہ گئے اور بمشکل اپنی ہنسی کو روک پائے۔

بھارتی اسپورٹس رپورٹر نے پریس کانفرنس کے دوران جوز بٹلر سے پوچھا کہ کیا حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عدم موجودگی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ کو متاثر کرے گی؟۔

انگلینڈ کے کپتان بھارتی صحافی کے سوال پر حیران رہ گئے کہ اینڈرسن اور براڈ تو گزشتہ 8 سالوں سے انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لہذا انہوں نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کی۔

جوز بٹلر نے جواب دیا کہ ’’ مجھے لگتا ہے کہ جمی (جیمز اینڈرسن) اب بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہے تاہم وہ 2015 سے کوئی او ڈی آئی نہیں کھیلا اور اسٹورٹ براڈ کو بھی او ڈی آئی کھیلے اتنا ہی وقت ہوچکا ہے حالانکہ وہ تو اب ریٹائرڈ بھی ہوگیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2015 میں افغانستان کیخلاف کھیلا تھا جبکہ اسٹورٹ براڈ نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 14 فروری 2016 کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلا تھا۔ دونوں 2019 کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی نہیں تھے۔

اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں ایشز سیریز کے بعد کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم انکے ساتھی جیمز اینڈرسن نے تاحال اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بھارتی صحافی کی اس لاعلمی کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ اس رپورٹر سے زیادہ کرکٹ کی معلومات تو میری دادی کے پاس ہیں‘‘۔


ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، گس ایٹکنسن، جونی بیئراسٹو، سام کرین، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک وڈ اور کرس ووکس۔

The post بھارتی صحافی کے سوال پر انگلش کپتان حیران، بمشکل ہنسی روک پائے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8SJ6nwN
via IFTTT

Tuesday, October 3, 2023

امیتابھ اور رجنی کانت کی 32 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بھارتی سینما کے دو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت 32 سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1991 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ہم‘ میں ایک ساتھ نظر آنے والے عظیم فنکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت ‘تھلائیور 170′ نامی فلم کے ساتھ تقریباً 32 سالوں کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے کیونکہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت نے جب بھی ایک ساتھ کام کیا ہے تو دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے داد ہی وصول کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فلم ‘تھلائیور 170′ رجنی کانت کے کیریئر کی 170ویں فلم ہوگی جوکہ اداکار کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم  ‘تھلائیور 170′ کی کاسٹ میں امیتابھ بچن کے شامل ہونے کا اعلان لائیکا پروڈکشنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کیا، انہوں نے بالی ووڈ بِگ بی کی تصویر پوسٹ کی۔

لائیکا پروڈکشنز نے کہا کہ ‘ہندی سینما کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ‘تھلائیور 170′ کے بورڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں’۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کا نام عارضی طور پر ‘تھلائیور 170′  رکھا گیا ہے، مستقبل میں اس نام کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی فلم کے ڈائریکٹر ٹی جے گیان ویل ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ رجنی کانت نے حال ہی میں فلم ’جیلر‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے، وہ فی الحال ’لال سلام‘ پر کام کر رہے ہیں جبکہ امیتابھ بچن آخری بار فلم ‘برہمسترا’ میں نظر آئے تھے۔

The post امیتابھ اور رجنی کانت کی 32 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/94JGbVW
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے رہائش کی تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی قریبی عزیز سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنی پوزیشن کو کاروبار میں مضبوط کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں اپنی صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آمدنی میں اضافہ کی امید ہے مگر کسی کو بطور قرض رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ واپسی کی امید ہرگز نہ ہے، دماغ پر خیالات کا بوجھ قدرے کم ہو سکے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہوں گے اور آپ کے الجھے ہوئے کام حل ہو سکیں گے، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کے گھریلو حالات بہت زیادہ بہتر رہیں گے، شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں گے۔ بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دشواریاں سنگ راہ تو بنے گی اس کے باوجود آپ ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے، اخراجات کی زیادتی کے سبب بھی پریشانی رہے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنی بنائی ہوئی سکیموں کا ایک بار پھر جائزہ لے لیں تاکہ پھر پچھتانا نہ پڑے، ممکن ہو تو اپنے حقیقی ہمدردوں سے بھی مشورہ لے لیں، کاروبار میں خصوصی توجہ رکھیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کیابم ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح صفائی سے سلجھ جائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑ سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TxEGP1f
via IFTTT

حسن علی کا فیلڈنگ میں ’’فٹبال اسکلز‘‘ کا استعمال، ساتھی کرکٹرز مُسکرا پڑے ایکسپریس اردو

 حیدرآباد دکن: آسٹریلیا کیخلاف وارم اَپ میچ میں حسن علی کی فیلڈنگ نے ساتھی کرکٹرز کو مسُکرانے پر مجبور کردیا۔

منگل کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران حسن علی نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کا ایسا منفرد مظاہرہ کیا جس نے نہ صرف ساتھی کرکٹرز کو مسکرانے پر مجبور کردیا بلکہ کمنٹیٹرز بھی انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

آسٹریلیا کی اننگز کے 25 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز نے ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف شاٹ لگایا تو حسن علی بال کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کیلئے بھاگتے ہوئے آئے۔

حسن علی بھانپ گئے تھے کہ وہ گیند کو ہاتھ سے نہیں روک سکیں گے لہذا انہوں نے اپنی فٹ بال اسکلز کو استعمال کرتے ہوئے کک لگاکر بال کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک دیا۔

حسن علی اپنی فیلڈنگ کی بدولت دو رنز بچانے میں کامیاب رہے جس پر بابر اعظم کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے مسکرا کر انکی کوشش کو سراہا جبکہ حارث رؤف بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

The post حسن علی کا فیلڈنگ میں ’’فٹبال اسکلز‘‘ کا استعمال، ساتھی کرکٹرز مُسکرا پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xHZGdFM
via IFTTT

’ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا سِوک بھی دیں تو جلسے میں 5 لاکھ کا دس فیصد نہیں لاسکیں گے‘ ... ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے ... مزید

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس کی لاء ڈویژن سے توثیق کروانا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہےفرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

The post ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hSrxtHW
via IFTTT

قبائلی اضلاع کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبے کے ضم قبائلی اضلاع کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے انچارج صوبائی وزیر برائے ضم اضلاع جبکہ اسپیشل سیکرٹری داخلہ سیکرٹری ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ”ضم اضلاع عملدرآمد یونٹ“ کے قیام کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی قبائلی اضلاع پر خصوصی فوکس رکھے گی اور وہاں ترقیاتی کاموں اور مسائل کے حل کے علاوہ سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ ’’عمل درآمد یونٹ‘‘ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے ساتھ اسے درکار ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، اسپیشل سیکرٹریز پی اینڈ ڈی، ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی آئی جی (جس کی نامزدگی آئی جی پولیس کریں گے)، نمائندہ کور ہیڈ کوارٹر الیون کور، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس شامل ہوں گے۔

خزانہ، صحت، تعلیم، زراعت، معدنیات سیاحت اور محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکریٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کسی بھی افسر یا ماہر کو کمیٹی میں شامل کرنا چاہے تو شامل کرسکے گی۔

ضم اضلاع عمل درآمد یونٹ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کے ماتحت ہوگا جو اسٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گا، جس میں چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، ڈی جی ایم اینڈ ای پی اینڈ ڈی، ڈی جی ایس ڈی ی، کوآرڈینیٹر پی ایم آریو اور ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اپنے امور کی انجام دہی کے علاوہ اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے جس کے لیے انہیں اعزازیہ دیا جائے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی ضم اضلاع کے حوالے سے تمام امور کی انجام دہی اور نگرانی کے علاوہ انہیں تیز رفتار بنانے کے لیے کام کرے گی جس کے لیے وہ اپنے طور پر بھی اقدامات کرپائے گی اور وزیراعلیٰ یا چیف سیکرٹری سے ملنے والی ہدایات پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ضم اضلاع کے لیے نگران صوبائی وزیر اپیکس کمیٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کو اس سلسلے میں رپورٹ کریں گے۔

 

The post قبائلی اضلاع کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2dhlSiP
via IFTTT