Wednesday, October 18, 2023

پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ایکسپریس اردو

اسرائیل فوج کی غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی پر پاکستانی کرکٹرز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

غزہ پر تاریخ کے سب سے تباہ کن اور انسانیت سوز حملے نے ہر درد مند دل کو دہلا دیا ہے۔ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی اور بھیانک جنگی جرم کی شدید مذمت کررہے ہیں۔

کھیلوں اور شوبز سے وابستہ نمایاں شخصیات کی جانب سے اسرائیلی مظالم بند کرنے اور فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت؛ مراکشی ٹیم کے کئی فٹبالرز مغربی میڈیا کے نشانے پر

ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، افتخار احمد، حارث رؤف اور سابق کرکٹر اظہر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے قومی پرچم کی تصاویر پوسٹ کرکے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔


زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ میچ میں ٹیم کی جیت کے بعد ایکس پوسٹ میں اپنے مین آف دی میچ ایوارڈ کو “غزہ کے بہن بھائیوں” کے نام کیا تھا جس پر بھارت میں ان کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آئی سی سی میں بھی شکایت کی گئی تھی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رضوان کے ٹویٹ کو انکا انفرادی معاملہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ منگل کی شب غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جس پر دنیا بھر میں صیہونی فوج شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

The post پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AqrcnVv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment