Tuesday, May 31, 2022

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cdUJlqN
via IFTTT

وفاقی پولیس کے متعدد افسروں کی تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے

پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آگیا ایکسپریس اردو

 لاہور: مرکزی رویت ہلال  کمیٹی نے ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، یکم ذی القعدہ 1443 ہجری یکم جون بروز بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند نظر آنے اور یکم ذی القعدہ بروز بدھ ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کےلیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز پر ہوئے، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ متعدد علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا شرعی اعلان کیا گیا۔

The post پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UkYEr7D
via IFTTT

سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے ،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،وزارت داخلہ

لاہور کے علاقےرائیونڈمیں گاڑی پر فائرنگ سےدو افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

لاہور: پنجاب کے شہررائیونڈ کے علاقے چھجو چوک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کو حکم دیا ہے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے حوالے سے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے حکم دیاہےکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر لگائے گئے سیف سٹی کمیروں سے بھی مدد لی جائے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکے واقعہ میں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

The post لاہور کے علاقےرائیونڈمیں گاڑی پر فائرنگ سےدو افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uUtgdce
via IFTTT

Monday, May 30, 2022

محمد بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد میں سفاک باپ نے بیٹی اور جواں سال بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سفاک والد نے اپنی بیٹی اور بہن کو رشتے اور جائیداد کے تنازعہ پر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی، چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔

دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

The post اسلام آباد میں سفاک باپ نے بیٹی اور جواں سال بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PloUxfh
via IFTTT

عمران خان ناکام ہوچکے ہیں ،لانگ مارچ میں ان کے ساتھ اپنے وزراء ہی موجود نہیں تھے،وزیر دفاع

پاکستان بزنس فرینڈلی ملک کیسے بن سکتا ہے؟ ایکسپریس اردو

جب بھی کوئی کاروباری کمپنی اپنا کاروبارکسی دوسرے ملک میں بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے ، وہ جائزہ لیتی ہے کہ کون سا ملک اس کے لئے بہتر ہوگا۔

وہ خوب چھان پھٹک کے بعد کسی ایک ملک کا انتخاب کرتی ہے اور پھر وہاں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے اگلے مراحل طے کرتی ہے۔ وہ دیکھتی ہے کہ وہاں آپریشنل اخراجات کتنے اٹھیں گے ، افراد کار پر کتنا خرچ آئے گا؟ پھر دیکھا جاتا ہے کہ حکومت کتنا ٹیکس عائد کرتی ہے؟ کاروبار سے متعلق اس کی پالیسیاں کیا ہیں؟

اس کے علاوہ ان سوالات پر بھی ضرور غور کیا جاتا ہے کہ وہاں مینوفیکچرنگ پر اخراجات کس قدر اٹھتے ہیں؟ کرپشن کے باب میں وہ ملک کیسا ہے ؟ ٹیکسیشن کا ماحول موزوں ہے یا نہیں؟ طرزحکومت کس قدر صاف اور شفاف ہے؟ اس تناظر میں سب سے زیادہ بزنس فرینڈلی ملک وہ ہوتا ہے جہاں زیادہ اخراجات نہ اٹھیں اور کاروباری استحکام نصیب ہو۔ ایسا ہی ملک سرمایہ کاروں اور کارپوریشنز کے لئے جنت قرار پاتا ہے۔

صرف غیرملکی سرمایہ کار ہی ایسے ملک کی طرف رخ نہیں کرتا بلکہ وہاں کے مقامی کاروباری طبقہ میں بھی کاروبار کرنے کے لئے خوب جوش و خروش دیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ اندازہ کر سکتے ہیں جس ملک میں غیرملکی سرمایہ کار انویسٹمنٹ کا منصوبہ بنائے، مقامی سرمایہ کار بھی اپنا سرمایہ اٹھا کر باہر جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں کام کرنے کا سوچے، اس ملک کی قسمت پر کوئی کیوں نہ ناز کرے۔

٭بزنس فرینڈلی ممالک کون کون سے ہیں؟

مختلف جائزہ رپورٹس کے مطابق دنیا کے50 سب سے زیادہ کاروبار دوست (مجموعی طور پر) ممالک کی فہرست میں سب سے پہلے سوئیٹزر لینڈ ہے ، اس کے بعد بالترتیب پانامہ ، کینیڈا ، ڈنمارک ، سویڈن ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، آئرلینڈ ، فن لینڈ ، نیدر لینڈ ، ملائشیا ، آسٹریلیا ، بلجئیم ، سنگاپور ، آسٹریا ، کوسٹا ریکا ، تھائی لینڈ ، جرمنی ، پرتگال ، سری لنکا ، ویت نام ، انڈونیشیا ، برطانیہ ، ڈومینیکن ریپبلک ، فلپائن، جاپان ، سپین ، فرانس ، سلوینیا ، اٹلی، مراکش ، کمبوڈیا ، سلواکیہ ، یونان ، ایسٹونیا ، لٹویا ، کروشیا ، چلی، جنوبی کوریا ، گوئٹے مالا ، پولینڈ ، لیتھونیا ، انڈیا، پیرو ، امریکا ، یورا گائے ، کینیا ، تیونس ، میانمار ، ایکواڈور ہیں۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات ، قطر اور ہنگری ہیں۔ چین کا نمبر 55 واں ، ترکی کا 69 واں، سعودی عرب کا 77 واں ہے۔ ہمارے پالیسی سازوں کو دیکھنا چاہیے کہ مذکورہ بالا ممالک کیسے بزنس فرینڈلی ہیں؟ وہ کون سی پالیسیاں اختیار کرتے ہیں؟ اور پھر دیکھیں کہ ہم اپنے ملک کو کیسے بزنس فرینڈلی بنا سکتے ہیں؟

ایک اور جائزہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے چوٹی کے دس ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے جہاں کاروبار شروع کرنا سب سے زیادہ آسان ہے ۔2020ء میں ورلڈ بنک کی طرف سے مرتب کردہ اس رپورٹ میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ ، دوسرا سنگاپور ، تیسرا ہانگ کانگ ، چوتھا ڈنمارک اور پانچواں جنوبی کوریا ہے۔ ان کے بعد بالترتیب امریکا ، جارجیا ، برطانیہ ، ناروے اور سویڈن ہیں۔ 190 ممالک کی فہرست میں بھارت 63 ویں اور پاکستان108 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق قزاقستان، آذربائیجان، کینیا، روانڈا ، ازبکستان ، منگولیا ، بھوٹان ، نیپال، سری لنکا اور تاجکستان جیسے ممالک پاکستان سے بہتر کاروبار دوست ماحول رکھتے ہیں۔

ان ممالک کی رینکنگ چند اشاریوںکی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے جس میں کاروبار شروع کرنا ، کنسٹرکشن پرمٹ کا معاملہ ، بجلی کا حصول ، رجسٹریشن کا مرحلہ ، قرضہ لینے کی سہولت ، چھوٹے سرمایہ کاروں کا تحفظ ، ٹیکسوں کی ادائیگی، سرحدوں کے اِدھر اُدھر تجارت ، اور معاہدوں کی بابت کوئی تنازعہ ہو جائے تو اس کے حل پر کتنا وقت لگتا ہے ،کتنا خرچہ آتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

ورلڈبنک ہر سال ایسے ممالک کی رینکنگ کرتا ہے۔ سن 2020ء میں آخری رپورٹ جاری کی گئی تھی ، اس کے بعد بعض ایشوز کی بنا پر یہ سلسلہ منقطع کر دیا گیا۔ آخری رپورٹ کے مطابق دنیا کے 115ممالک نے کاروبار کرنے کے معاملے کو آسان کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے خاص طور پر لوگوں کو کاروبار شروع کرنے ، کنسٹرکشن پرمٹس کے معاملات ، بجلی کے حصول اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے مراحل کو آسان بنایا ہے۔

نئے کاروباری افراد کے لئے سب سے زیادہ آسانی نیوزی لینڈ میں فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں کی حکومت نے مذکورہ بالا تمام اشاریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کاروبار دوست ماحول بنایا ، اور انٹرپرینیورز کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی۔ وہاںکی حکومت ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ کاروباری میدان میں پہلی بار داخل ہونے والوں کے ہر مرحلے پر اخراجات کم سے کم اٹھیں اور وقت کم سے کم خرچ ہو ۔

حکومتیں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے مختلف قوانین بناتی ہیں تاکہ وہ اس دوران لالچ اور ہوس میں مبتلا نہ ہوں، اپنے ورکرز کا استحصال نہ کریں ، ملک کا ماحول تباہ نہ کریں تاہم دنیا میں بعض حکومتیں اس قدر زیادہ قواعد و ضوابط بناتی ہیں کہ اصل مقصد ( کاروبار دوستی ) کو فراموش کر دیتی ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ ضابطے (دانستہ یا نادانستہ طور پر ) بناکر کاروباری طبقے کی راہ میں زیادہ سے زیادہ روڑے اٹکا دیتی ہیں۔ یہ ضابطے اس نئے کاروباری طبقے پر بوجھ ہوتے ہیں۔ نتیجتاً انٹرپرینیورز آزادانہ طور پر کاروبار نہیں کرسکتے۔

وہ ہمہ وقت انہی ضوابط کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنے والوں سے میٹنگز کی منصوبہ بندی ہی میں مصروف رہتے ہیں۔ ایسے میں وہ کسی دوسرے ملک میں کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کر دیتے ہیں یا پھر خاموشی سے گھر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسی حکومتیں غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتیں۔ چنانچہ غیرملکی سرمایہ کار زیادہ حساس ہونے کے سبب نجی شعبے کے لئے استحصالی قوانین بنانے والے ممالک سے دور رہنے ہی میں عافیت محسوس کرتے ہیں ۔

کس ملک میں بزنس کرنا آسان ہے ؟ اس سوال کا جواب بنیادی طور پر تین سوالات کے جوابات کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ اولاً ، حکومت نجی شعبے کی ترقی کے لئے کب ریگولیشن یعنی ضابطے میں تبدیلی لاتی ہے؟ ثانیاً، اگر کوئی حکومت اصلاحات کا نعرہ بلند کرتی ہے تو وہ کس قسم کی اصلاحات متعارف کرنا چاہتی ہے؟ ثالثاً ، ریگولیٹری تبدیلی کے معیشت اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں پر مختلف پہلوؤں سے کس قسم کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ معاشی آزادیوں اور جی ڈی پی کی گروتھ میں ایک لازمی تعلق ہوتا ہے۔ تنخواہوں اور قیمتوں کے تعین میں آزادی، پراپرٹی رائٹس اور لائسنسنگ کے تقاضوں جیسے پہلو معاشی ترقی پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ورلڈ بنک کی اس رپورٹ کے مطابق جوں جوں وقت گزر رہا ہے، ترقی پذیر ممالک میں کاروبار شروع کرنے کے اخراجات کم ہو رہے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر وہاں کی حکومتوں کی ترجیح اول ہے کہ ان کے ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگ کاروبار شروع کریں۔ نتیجتاً وہ اپنی پالیسیاں بھی اسی انداز میں تیار کرتے ہیں۔ تاہم پاکستان ایسے ترقی پذیر ممالک میں شامل نہیں ہے۔ یہاں پالیسیاں اس انداز میں تیار کی جاتی ہیں کہ کوئی کاروبار کرنے ، انڈسٹری لگانے ، ٹیکس ادا کرنے کا سوچے تو اسے اس کی بدترین سزا دی جائے، تاکہ وہ اس ملک سے بھاگ کر کسی دوسرے ملک میں چلا جائے۔ ا

گر وہ کاروبار کرنے، انڈسٹری لگانے کا سوچتا ہے تو اس کی راہ اس قدر زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں کہ وہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔ اگر وہ کسی نہ کسی انداز میں کاروبار شروع کر لیتا ہے ، انڈسٹری لگا لیتا ہے ، تو اسے اس قدر زیادہ تنگ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو مجرم سمجھنے لگتا ہے۔ اس تناظر میں کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہمارے ملک کو دانستہ طور پر بزنس فرینڈلی نہیں بننے دیا جا رہا ہے۔

اگر کسی معاشرے کو بزنس فرینڈلی بنانا مقصود ہو تو وہاں سب سے پہلے عزت اور تکریم ٹیکس ادا کرنے والے بزنس مین کی ہونی چاہیے ۔ یہاں الٹی گنگا بہتی ہے، سب سے پہلے فوجی جرنیل کی عزت ہوتی ہے ، اس کے بعد سول بیوروکریٹ کی، پھر ججز کو عزت ملتی ہے ، پھر سیاست دانوں کو اور سب سے آخر میں کمانے والوں ، بزنس کرنے والوں ، ٹیکس دینے والوں اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والوں کو عزت ملتی ہے۔ اور پھر انکے بارے میں ایک غلط تاثر پھیلایا جاتا ہے کہ وہ ٹیکس چور ہیں، وہ بے ایمان ہیں ، وہ اخلاقیات کی پاسداری نہیںکرتے۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔

بزنس مین بڑی ہمت کا مظاہرہ کرتا ہے ، وہ بہت سی خدمات کے ساتھ ملکی نظام کو چلانے اور ملکی معیشت کو بڑھانے کے لئے ٹیکس بھی ادا کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس6000 ارب روپے کیسے اور کہاں سے اکٹھے ہوئے ؟ اس سوال کا جواب تلاش کیا جائے تو کاروباری طبقہ کی اہمیت کا اندازہ بخوبی ہوگا۔ یہ چھ ہزار ارب روپے انہی کا دیا ہوا ٹیکس ہے۔

اگر وہ ٹیکس نہ دیں تو ٹیکس جمع کرنے والوں کے پلے کیا رہ جاتا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کا کاروباری طبقہ سمجھتا ہے کہ سب سے پہلے اس ترتیب کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس ادا کرنے والے بزنس مین کو معاشرے میں سب سے پہلے عزت ملنی چاہیے ۔ اس کے نتیجے میں ملک چلے گا اور معیشت مضبوط ہوگی ، معاشرہ پھلے پھولے گا۔

دوسری بات ، انڈسٹری لگانے والے کو زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔ اسے کیک میں سے اس قدر زیادہ حصہ نہیں ملتا جتنا ایک رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والے کو ملتا ہے۔ پلاٹ لینا اور بیچنا نہایت آسان کام ہے۔ وہ کچھ پیدا نہیں کرتا ، صنعت کار پیداوار دیتا ہے۔ رئیل اسٹیٹ والا اپنے ہی ملک میں ایک جیب سے پیسہ نکالتا ہے اور دوسری جیب میں ڈال دیتا ہے جبکہ صنعت کار ایسی چیز پیدا کرتا ہے جو ایکسپورٹ ہونے کی شکل میں بیرون ملک سے پیسہ اپنے ملک میں لانے کا سبب بنتی ہے یوں ملکی معیشت کا حجم بڑھتا ہے۔

یاد رکھنے کی بات ہے کہ جس کام میں منافع زیادہ ہوگا ، سرمایہ کار فطری طور پر اسی شعبہ کا رخ کرے گا۔ ہمارے ہاں جرنیل اور بیوروکریٹس ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پہلے نمبر پر لے کر آئے حالانکہ انڈسٹری کو کیک میں سے سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے تھا ۔ جب انڈسٹری کو منافع میں سے زیادہ حصہ ملے گا ، اسے سہولیات ملیں گی ، بنک بھی اسے زیادہ اہم سمجھیں گے تو ملک میں انڈسٹری لگے گی۔ اس لئے آج تعین کر لیا جائے کہ پاکستان کو صنعتی ملک بنانا ہے یا رئیل سٹیٹ کا ملک بنانا ہے۔ کیا دنیا میں کسی نے ایسا ملک دیکھا ہے جہاں سب سے زیادہ اہمیت ، فائدہ رئیل اسٹیٹ کو دیا جائے؟

آپ کو ڈھونڈے سے بھی ایسا ملک نہیں ملے گا سوائے پاکستان کے۔ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ انڈسٹری زیادہ لگے گی، پھولے پھلے گی تو ملک کا فائدہ ہوگا ، رئیل اسٹیٹ کے نتیجے میں چند افراد کو فائدہ ملے گا۔

تیسری بات ، تجارتی پالیسی بیوروکریٹس کو نہیں بنانی چاہیے بلکہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بزنس مین ہی تجارتی پالیسی بنائیں ، وہی پالیسی بناکر حکومت کو دیں۔ افسوس ناک امر ہے کہ پاکستان میں تجارتی پالیسی بیوروکریٹس بناتے ہیں۔ وہ سی ایس ایس کی صورت میں ایک امتحان پاس کر کے آتے ہیں، انھیں کوئی عملی تجربہ نہیں ہوتا ، انڈسٹری کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا۔

جب انھیں تجارتی پالیسی بنانے کو کہا جاتا ہے تو وہ بے چارے دنیا کے مختلف ممالک کی تجارتی پالیسیوں کی نقل کرتے ہیں حالانکہ ہر معاشرے ، ملک کے حالات دوسرے ممالک سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان صرف اسی صورت میں ایک بزنس فرینڈلی ملک بنے گا جب چیمبرز آف کامرس کے مختلف سیکٹرز کے نمائندگان سے پالیسی سازی کروائی جائے گی۔

The post پاکستان بزنس فرینڈلی ملک کیسے بن سکتا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Lw7Y0x2
via IFTTT

ستارہ پاکستان کا ایوارڈ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ڈیرن سیمی

Sunday, May 29, 2022

جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت ایکسپریس اردو

 لندن: ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی دروغ گو شخص سے سوال و جواب کے علاوہ اسے ایک اور کام پر لگایا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران لوگوں سے مختلف کام کروانے سے ان کا جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ سچائی بیان کرنے کے مقابلے میں جھوٹ بولنے میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور اس دوران مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ اسے ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتا۔

یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کی تحقیق نے بتایا ہے کہ بڑے بڑے جھوٹے افراد سے تفتیش کے دوران ایک اور کام کرایا جائے تو وہ اس میں ناکام رہتے ہیں یا توجہ کھو دیتے ہیں۔ جامعہ کی شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایلڈرٹ رِج گزشتہ 15 برس سے جھوٹ پکڑنے والے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

مثلاً تفتیش کے دوران کسی مرد یا عورت کو سات ہندسوں والا گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دوہرانے کو کہا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پروفیسر ایلڈرٹ کہتے ہیں کہ اس طرح جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ جب جھوٹ بولنے والے شخص کو کسی طرح کا سچ بولنے کا موقع دیا جائے تو وہ جھوٹ اور سچ دونوں کو ہی اہمیت دیتا ہے۔ لیکن اگر اسے یہ موقع نہ دیا جائے تو وہ سچ بولنے کے عمل کو نظرانداز کرنے لگتا ہے۔

تجرباتی طورپر 164 افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ خبروں میں آنے والے سماجی معاملات یا رحجانات کی تائید کریں یا اس کے مخالفت کریں۔ پھر انہیں تین ایسے موضوعات پر بات کرنے کے لیے کہا گیا جنہیں وہ اہم ترین سمجھتے ہیں۔

اب ان افراد کو جھوٹ اور سچ والے گروہوں میں بانٹا گیا۔ یعنی سچ بولنےوالے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جس معاشرتی مسئلے پر سوچتے ہیں وہ درست انداز میں بیان کریں تاہم دوسرے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جو کچھ جانتے اور سمجھتے ہیں اس کا الٹ اور جھوٹ نقطہ نظرفراہم کریں۔

اب جھوٹے افراد کےگروہ کو تفتیش کے دوران اچانک پوچھا گیا کہ ان کی گاڑی کا سات عددی رجسٹریشن نمبر کیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر آدھے افراد اپنی کار کا نمبر بیان کرنے سے قاصر رہے کیونکہ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف تھے اور دماغ وہاں لگا ہوا تھا۔ آخر میں ان سے کاغذ پر اپنی رائے لکھنے کو بھی کہا گیا۔

سچ بولنے والے افراد کی اکثریت نے اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دوہرایا۔ اس طرح معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے تو سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

اس طرح کسی بھی شخص کے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

The post جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sTHh43e
via IFTTT

جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے ایکسپریس اردو

کراچی / لاہور / پشاور: جماعت اسلامی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف ملک گیریوم احتجاج کے سلسلے میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، مینگورہ، سوات، بونیر، چارسدہ، چترال، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، لنڈی کوتل، فیصل آباد، سرگودھا ،مردان، صوابی، کرک سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے مرکزی و ضلعی قیادت نے خطاب کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پربجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور،آئی ایم ایف کی معاشی دہشتگردی نامنظور،آئی ایم ایف کی غلامی نا منظور کے نعرے درج تھے۔

اس سلسلے میں سراج الحق نے بونیر،امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد  نے لاہور، حافظ نعیم الرحمان نے کراچی، عتیق الرحمان نے پشاور،جاوید قصوری نے سیالکوٹ،لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات میں بڑے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا،گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہر ے کی قیادت مظہر اقبال رندھاوا ، سینئر رہنما حافظ حمید الدین اعوان نے کی۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحادی حکومت پی ٹی آئی کے دیے گئے زخموں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے ،عوام کو مرہم کی امید دلائی اور نمک پاشی شروع کر دی گئی، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک 75 سالوں سے آئی ایم ایف کی معاشی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

انہں نے کہا کہ ہرحکومت میں عوام کے لیے پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا عذاب یکساں ہے، وزیراعظم کا ہر گھرانے کو دو ہزار روپے دینے کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا، حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کو خوشحال بنانے کے جو بیانیے دے رہے ہیں،وہ سفید جھوٹ ہے۔

The post جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bO9VnBe
via IFTTT

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ان مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی، جس میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

روس کے ساتھ تیل معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ایساکوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے  جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی ،اس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔

مفتاح اسمٰعیل نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے سینیٹری پیڈز، ڈائپرز یا ان کے خام مال پر پابندی  نہیں لگائی جو بلاشبہ ضروری سامان ہے، یہ صرف کچھ پرتعیش یا غیر ضروری سامان پر لاگو ہوتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر آج وضاحت جاری کرے گی۔

یاد رہے اس نے 19 مئی کوہنگامی اقتصادی منصوبے کے تحت غیر ضروری ،پرتعیش اشیا ء کی درآمد پر پابندی لگائی تھی۔یہ فیصلہ  بڑھتا درآمدی بل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور  زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں  اضافے پر کیا گیا ،بعض حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا فہرست میں شامل 30 ممنوعہ اشیاء میں سینیٹری نیپکن کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال بھی شامل ہے۔

مفتاح نے کہا عمران خان نے30 روپے لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی کا معاہدہ کیاتاہم انھیں بڑھانے کافیصلہ نہیں ہوا۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XbdT203
via IFTTT

دالبندین میونسپل کمیٹی، تحصیل نوکنڈی اور تفتان میں بلدیاتی انتخابات میں خان پینل کو برتری حاصل

بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ... غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں آزاد امیدواروںسمیت جمعیت علماء اسلام ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، پیپلز ... مزید

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ کو ایسے فرد سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جو کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں کاروباری حضرات کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ سکتا ہے بہتر ہے غصے سے پرہیز کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات اپنے شریک کاروبار سے محتاط رہیں، ان کی ذاتی دلچسپی بزنس میں لینا ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے۔ آج کا دن آپ سے جذباتی غلطیاں کروا سکتا ہے خاص طور پر جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ آپ چونکہ وفادار ہیں اس لئے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ ایسا ہوتا نہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کسی سے بھی لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں ورنہ حالات آپ کے کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔ مزاج میں گرمی کچھ زیادہ ہی رہے گی۔ راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بلا وجہ معصوم لوگوں کا دل دکھا کر ان کی بد دعائیں نہ لیا کریں شاید آپ اس اٹل حقیقت سے واقف نہیں کہ بعض دکھے دلوں سے نکلنے والی پکار عرش کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے سفر کا ارادہ فی الحال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی جذباتی فیصلے کے سبب خاصی پریشانی ہو گی مخالفین کی تعداد میں اضافہ تو ہو گا مگر بفضل خدا آپ محفوظ رہیں گے فریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی حفاظت کریں چوری کا اندیشہ ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا مقدمہ بازی سے گریز کریں لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے سفر بہ شوق کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ملازمت سے تعلق رکھنے والے حضرات کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے ۔ امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے حضرات اہم ڈیل میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TFwRrpP
via IFTTT

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی مداحین سے پاکستان آنے کا وعدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ... میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس سال کانسرٹ کیلئے پاکستان آؤ گا، پہلے لاہور اور پھر اسلام ... مزید

Saturday, May 28, 2022

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ... 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر اور 10لاکھ میٹرک ٹن گندم بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے خریدی جائے ... مزید

بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار ایکسپریس اردو

بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے چھے ملزمان گرفتار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ، غلام حسین ، عبدالغفور ، ثاقب رضا ، اور محمد عاقب شامل ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

The post بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NmV0B82
via IFTTT

بینظیر پروگرام کیلئے 24 ارب روپے کی گرانٹ منظور، 5 اشیاء پرسبسڈی کی مدت میں توسیع ... آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی مزید دو ہفتے برقرار رہےگی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی ... مزید

جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی جانب سے جہیز کے معاملے پر زد وکوب کیے جانے پر ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کشی کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی بہنوں میں سے دو حاملہ بھی تھیں، والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہنوں نے اپنے دو بچوں 4 سالہ بیٹا اور 27 دن کے بیٹے کے ساتھ خودکشی کی۔ لڑکیوں کی عمریں 25، 23 اور بیس سال تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ خودکشی کے بعد اہل خانہ کو خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جارہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔

The post جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YfZJiy0
via IFTTT

پاکستان انفارمیشن سینٹر اور ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے دو روزہ "موبائل جرنلزم" ورکشاپ کا انعقاد ، تربیتی ورکشاپس کے ذریعہ سے صحافیوں کے روزگار کا بندوست کریں گے، وفاقی ... مزید

Friday, May 27, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

شریک حیات کی ہر بات اور ہر حکم کو درست سمجھ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کیجئے۔ اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے معاملات میں حسب سابق مداخلت نہ کرنے دیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے۔ کسی بھی معاملے میں جلدبازی ہرگز نہ کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے۔ افسران سے تعلقات خاصے خوشگوار رہیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے۔ کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں۔ بسلسلہ جائیداد مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

رشتہ دار اندرون خانہ آپ کیخلاف سازشوں کا بازار گرم رکھیں گے۔ ان کے ظاہری برتائو پر ہرگز نہ جائیں۔ ان سے ہوشیار رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے۔ کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع مل سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کوبھی ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ مخالفین کی سازشوں کا وقت پر ہی سامنا کر لیں تو پھر کسی حد تک آپ کی خوشیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے امکانات روشن ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا۔ مگر کوشش کریں کہ آپ کچھ پیسے جمع کر لیں تاکہ مشکل وقت میں آپ کے کام آ سکیں۔ رشتہ طے ہونے کی امید ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نئے نئے مواقع نوکری کے ضرور حاصل ہو سکیں گے۔ مگر موجودہ مقام چھوڑنا بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہ ہو گا لیکن فی الحال موجودہ مقام ہرگز نہ چھوڑیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Jy4vTK0
via IFTTT

سابق حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا.شہبازشریف ... ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کرنا قومی فرض جانا کیونکہ یہ ... مزید

وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 ارب روپے کے نئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کو فوری طور پر دوہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا اور یہ ریلیف پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

’ملک کو سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مل کر عوام کے مطالبے پر لبیک کہا اور تبدیلی کو یقینی بنایا، آئینی طریقے سے حکومت بدلی پہلی بار دروازے نہیں پھلانگے گئے، اس موقع پر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں مگر ‏قوم اور اتحادیوں نے جس ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، ملک کو سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے۔

’حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنارہا تھا‘

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، ‏اسی وجہ سے ہم نے پاکستان کو بچانے کا چلینج قبول کیا، ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی، پاکستانی عوام نے مطالبہ کیاتھا نااہل اورکرپٹ حکمران سے ہماری جان چھڑائی جائے، ہماری سیاست کے ریشوں میں نفرت کا زہر بھردیا گیا۔

’آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا‘

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ سابقہ حکومت نے کیے تھے ہم نے نہیں، سابق حکومت جان بوجھ کر اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈال رہی ہے، فسادی ذہن نے سیاست میں زہر گھول دیا ہے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، کسی ایک شخص کی ضد پر نہیں۔

’امریکا اور نیشنل سیکیورٹی نے سازش کو مسترد کردیا‘

اُن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں سفارتی خط کی نام نہاد سازش گھڑی گئی جبکہ نیشنل سیکیورٹی نے اس دعوے اور الزام کو مسترد کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں 2 مرتبہ کہا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا نے بھی سازش سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قراردیا،

’سابق دورِ حکومت میں قرض 20 ہزار ارب سے بڑھ گیا‘

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان نمایاں ترقی کی جبکہ اس شخص کی وجہ سے سی پیک معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا، سابق حکومت کے پونے 4 سال  میں ڈالر 189 پر پہنچ کیا اور قرض میں 20 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال میں بجٹ خسارے کا تخمیہ 5 ہزار 600 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اپنے سیاسی فائدے کے بجائے ملکی مفاد کو دیکھا کیونکہ پٹرولیم سبسڈی کی قومی خزانے میں گنجائش نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ختم کردیا گیا ہے کیونکہ پونے چار سال میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی چھین لی گئی، پاکستان میں صحافت کے لیے بدترین حالات پر سابق وزیراعظم کو آمروں میں شمار کیا گیا۔

وزیراعظم کی میثاق معیشت کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی پیش کش

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بطور قائد حزب اختلاف میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی، میری میثاق معیشت کی تجویز کو حقارت سے نظر انداز کردیا گیا مگر اب میں میثاق معیشت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کررہا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مشاورت میں شامل ہوکر ملک کو معاشی صورت حال سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

’نیشنل ایکشن پلان کی از سر نو بحالی شروع کردی ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے خارجہ محاذ پر بھی مشکلات بڑھائی گئیں اور دوست ممالک کا ناراض کردیا گیا، اب ہم دوطرفہ تعلقات کی بحالی کا آغاز کردیا ہے لیکن دہشت گردی کا فتنہ دوبارہ سر اٹھارہا ہے، صوبوں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کی ازسر نو بحالی شروع کردی ہے۔

انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے والے غیرقانونی اقدام کو ختم کرے، جنوبی ایشا میں پائیدار امن کو یقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم یہ پہلا خطاب اور گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔

The post وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6FH29ER
via IFTTT

مقبوضہ جموںوکشمیر :بھارت نے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے قتل عام کی لہر تیز کر دی ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین روز کے دوران 10نوجوان شہید کر دیئے، سرینگر میں آج تیسرے ... مزید

فیس بک کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو با آسانی سمجھنے کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کردی۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں میٹا کا کہنا تھا کہ کی جانے والی تبدیلوں کے بعد کمپنی صارفین ڈیٹا نہ جمع کر سک گی، نہ استعمال کر سکے گی اور نہ ہی شیئر کرسکے گی۔ لیکن کمپنی صارفین کو یہ سمجھنے مدد دے گی کہ صارفین کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جائے گا۔

مشہور ٹیک کمپنی گزشتہ دنوں صارفین کے نجی ڈیٹا کے جمع کرنے اور اس کو سنبھالنے کے معاملے پر کڑی تنقید کی زد میں رہی ہے۔

فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام کے صارفین کو پالیسی کی تبدیلی کے متعلق نوٹیفیکیشن موصول ہونا شروع ہوجائیں گے جس میں میٹا کی جانب سے نئی پالیسی کے 26 جولائی سے نافذالعمل ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ اس تبدیلی سے ہمارا مقصد اپنے ڈیٹا کے معاملات کے حوالے سے مزید شفاف ہونا ہے۔

پالیسی تبدیلی کے علاوہ میٹا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے جانب سے بہتر پرائیویسی سیٹنگ کے لیے دو نئے کنٹرولز جاری کیے جارہے ہیں۔ جس میں سے ایک کے تحت صارف یہ طے کرسکے گا کہ اس کی پوسٹ تک کس کو رسائی حاصل ہوسکتی ہے اور کون صارف کی پوسٹ نہیں دیکھ سکتا۔

دوسرے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے صارف فیس بک اور انسٹاگرام پر اس بات کا تعین کر سکے گا کہ اس کی فیڈ پر کون سے اشتہار دِکھائیں جائیں اور کون سے نہیں۔

پالیسی کی اس تبدیلی کا اطلاق میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور میٹا کی دیگر اشیاء پر نہیں ہوگا۔

The post فیس بک کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xdEjmrw
via IFTTT

Thursday, May 26, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

شریک حیات کی ہر بات اور ہر حکم کو درست سمجھ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کیجئے۔ اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے معاملات میں حسب سابق مداخلت نہ کرنے دیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے۔ کسی بھی معاملے میں جلدبازی ہرگز نہ کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے۔ افسران سے تعلقات خاصے خوشگوار رہیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے۔ کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں۔ بسلسلہ جائیداد مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

رشتہ دار اندرون خانہ آپ کیخلاف سازشوں کا بازار گرم رکھیں گے۔ ان کے ظاہری برتائو پر ہرگز نہ جائیں۔ ان سے ہوشیار رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے۔ کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع مل سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کوبھی ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کوبھی ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا۔ مگر کوشش کریں کہ آپ کچھ پیسے جمع کر لیں تاکہ مشکل وقت میں آپ کے کام آ سکیں۔ رشتہ طے ہونے کی امید ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نئے نئے مواقع نوکری کے ضرور حاصل ہو سکیں گے۔ مگر موجودہ مقام چھوڑنا بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہ ہو گا لیکن فی الحال موجودہ مقام ہرگز نہ چھوڑیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Jy4vTK0
via IFTTT

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوام رل گئے ... مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل نایاب ہو گیا، پٹرول پمپس نے زیادہ منافع کمانے کیلئے رات 12 بجے سے قبل پٹرولیم ... مزید

حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے،سینیٹر مصدق ملک

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے اپنے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا، پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیر اعلی کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے غیر آئینی اقدام پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ نواز و وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخواہ میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ہے اسی لیے صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں وفاق کے تعینات پولیس اور انتطامیہ کے بعض افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے اور بعض پولیس افسران مسلح ہو کر پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے ہیں، ایسے افسران کیخلاف اپنے عہدوں کا برخلاف قانون استعمال کرنے پرکاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

The post پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hoXaz2j
via IFTTT

کراچی میں 5 اسٹار ہوٹل کی چھت کا حصہ گر گیا ... 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں

عامر خان کے تلخ سوال پر ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان غصہ ہوگئے ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے چبھتے ہوئے سوال پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان غصہ ہوگئے اور جواب دیے بغیر چلتے بنے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 29 مئی کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا فائنل میچ کھیلا جائے گا اور عامر خان ٹی وی چینل پر میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اسی ضمن میں ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی جس میں عامر خان سابق بھارتی کھلاڑیوں سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں، ممکنہ طور پر اداکار کی جانب سے سوالات کا سین ’اسکریپٹڈ‘ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان نے پہلی ہربھجن سنگھ سے پوچھا کہ آپ پر 2008 میں پابندی کیوں لگی تھی؟ جس کے بعد اداکار نے عرفان پٹھان سے سوال کیا کہ آپ کی سوئنگ سے زیادہ انجری کیوں ہوتی ہے؟ یہ سوالات سنتے ہوئے دونوں کرکٹرز غصے سے چلے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل فائنل کے دوران میچ کے وقفے میں عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹی وی پر ٹریلر ریلیز کیا جائے گا، تاریخ میں پہلی بار فلم کی تشہری کا یہ منفرد طریقہ ہے۔

آئی پی ایل اور لال سنگھ چڈھا فلم کی انتظامیہ کے درمیان اشتراک ہوا ہے کہ میچ کے وقفے کے دوران فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگا۔

The post عامر خان کے تلخ سوال پر ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان غصہ ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GTjz7uP
via IFTTT

Wednesday, May 25, 2022

کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ نمائش چورنگی پر احتجاج کے دوران سندھ پولیس کے تشدد سے دو کارکنان جاں بحق ہوئے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے دعوے کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کو ثابت کرنے کا چلینج دے دیا۔

نمائش چورنگی پر جمع پارٹی کارکنان سے خطاب میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ پولیس کے تشدد سے ہمارے دو کارکن آج شہید ہوئے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول اسلام آباد جا رہا تھا تو کیا اسے کسی نے روکا یا قافلے پر فائرنگ کی؟ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو عمران خان نے شرکا کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور تکلیف دور کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

علی زیدی  نے کہا کہ انہوں نے ہمارے 3.5 سال میں 5 مارچ کیے، کسی نے انہیں نہیں روکا، آج یہاں بچے، نوجوان بزرگ ہیں، ان نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پر امن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ میرے ساتھ تھانے چلیں، ہم آصف زرداری اور چیف منشی مراد علی شاہ کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کروائیں گے جو دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت ریاستی دہشت گری پر ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے عوام سے نمائش پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کے آئندہ اعلان تک ہمارا پُرامن احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ’پی ٹی آئی قیادت پولیس فائرنگ سے دو کارکنان کی ہلاکت کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، میں نے خود اس معاملے کو دیکھا ہے الحمد اللہ کوئی ایک شخص بھی تصادم میں زخمی نہیں ہوا‘۔

انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو چلینج کیا کہ ’اگر میں غلط ہوں تو کسی بھی پلیٹ فارم پر مجھے جھوٹا ثابت کریں ورنہ اپنے جھوٹے دعوے پر معافی مانگیں‘۔

The post کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h3ZkBGS
via IFTTT

وفاقی وزیر بر ائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر نگرانی رات گئے دفتر میں کام جاری رہا

راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل ایکسپریس اردو

راولپنڈی میں اندیکھی گولی کا نشانہ بن کر دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے، بچوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کی اندوہناک واردات راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے چک مدد میں پیش آئی جہاں دو بچے فائرنگ سے قتل ہوئے۔

بچوں کو گولی لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی نعشوں کو اسپتال منتقل کروایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمر چودہ سے پندرہ سال ہے جب کہ ان کی شناخت محمد سدس اور عبدالحسیب کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ سے زخمی کے بعد دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دو فریقین میں جھگڑے کے دوران ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات اکھٹی شروع کردیں۔

The post راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/067rSgV
via IFTTT

مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں ، اب صرف مقابلہ ہوگا، کوئی مذاکرات نہیں، انشااللہ! ... میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور یہ فرما ... مزید

کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ایک مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی اب تک پانچ لاشیں موصول ہوئی ہیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح شمالی صوبہ بلخ میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔

تاہم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

The post کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eNtrCpq
via IFTTT

Tuesday, May 24, 2022

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں انہوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے اُن سے مکالمہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار

پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ آپ دروازہ کھولیں ہمارے پاس سرچ وارنٹ ہے، پولیس کے مطالبہ پر شفقت محمود کے اہل خانہ نے کہا کہ لیڈی پولیس گھر کے اندر آجائے ہم تلاشی دیں گے۔

اہل خانہ کے مطالبے پر پولیس نے دو لیڈی پولیس کانسٹیبل تلاشی کے لئے گھر میں بھیجیں تاہم شفقت محمود گھر پر موجود نہ تھے۔

The post پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Zy8hQNl
via IFTTT

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاحریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹی بنیاد پر سزا دینے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو خط

حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے مطالبے پر اخبارات کے اشتہارات کے نرخ میں 25 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان کی قیادت میں عہدیداران کے ایک وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے، سی پی این ای کے مطالبے پر اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے نرخ میں 25 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور نیوز ایجنسیز کے فنڈز کی بحالی کے لئے وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی ہے۔

انہوں نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کے مطالبہ پر اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے ریٹس میں 25 فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم  کو بھجوا رہے ہیں، جس پر حتمی فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کا ہے، وہ اس میں کمی بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 85/15 ادائیگیوں کا ایک شفاف فارمولا ہے جسے حکومت جاری رکھے گی، جو اخبارات و جرائد ہر ماہ کی 25 تایخ تک اپنے کلیم جمع نہیں کروائیں گے انہیں ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیوز ایجنسیوں کے فنڈز کی بحالی کے لئے بھی وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی ہے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر صدر کاظم خان نے پرنٹ میڈیا اور سی پی این ای کے اراکین کے دیرینہ مطالبات منظور کرنے پر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا اور اخبارات و جرائد کے دیرینہ واجبات کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ بھی کیا۔

سی پی این ای کے وفد میں صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر سردار خان نیازی، جوائنٹ سیکریٹریز طاہر فاروق اور شکیل احمد ترابی شامل تھے۔

The post حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cQ7YvX1
via IFTTT

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دینے سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

دعا زہرہ، نمرہ کی بازیابی کیس میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا ایکسپریس اردو

 کراچی: صوبائی وزیر برائے ترقی حقوق نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ  پنجاب پولیس سندھ کی بچیوں کی بازیابی میں تعاون نہیں کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے پنجاب جانے والی لڑکی دعا زہرا کے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ یو ٹیوبرز بچیوں تک پہنچ گئے مگر پنجاب پولیس کو کوئی سراغ معلوم نہیں ہورہا۔آئی جی پنجاب کہتے ہیں بچیاں کے پی کے چلی گئیں۔معلوم ہوا ہے کہ یہ منظم گروہ ہے جو بچیاں اغوا کرکے دبئی بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر تک بچیاں بازیاب نہیں ہوئیں تو پنجاب اور کے پی کے جاکر فیملیز کے ساتھ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔ پنجاب پولیس درخواست کے باوجود دونوں بچیوں کو بازیاب میں سندھ پولیس کیساتھ تعاون نہیں کررہی ہے ،پنجاب پولیس پرحیرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بچیوں کی عمریں 14 سال کے قریب ہیں پنجاب کے قوانین میں بھی 18سال سے کم عمربچی کی شادی نہیں ہوسکتی ہے۔

صوبائی وزیر شہلارضا نے کہا کہ یہ منظم گروہ ہے،جس کی لیاقت آباد کی ایک فیملی نے بھی پہچان کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نمرہ کے والدین پنجاب گئےہوئے ہیں۔میں خود ماں ہوں، بچیوں کی بازیابی کے لیے ہر حد تک جاؤں گی۔آئی جی کے پی سے بھی رابطہ کروں گی کہ بچی کی بازیابی کے لئے مدد کی جائے جبکہ وزیراعلی سندھ نے پنجاب حکومت سے بات کی ہے۔

اس موقع پر دعا زہرہ کے والدین کے وکیل نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ ایف آئی آر واپس لی جائے بچی دے دیں گے۔2022 سے2017تک دوہزاربچیاں اغواہوئی ہیں۔دعازہرہ کو اغوا کیا گیا ہے۔ہمیں پولیس پر یقین ہے بس انہیں کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

The post دعا زہرہ، نمرہ کی بازیابی کیس میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xJkj1Rq
via IFTTT

کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

 لندن: برطانیہ کے لندن ایئرپورٹ پر کاغذ میں لپٹی مبینہ لاش کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا لیکن اب اس کی حقیقت بھی سامنے آچکی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں ’کونویئر بیلٹ‘ پر لاش نما شے پیپر میں لپٹی ہوئی آئی جیسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر دم بخود رہ گئے اور گمان کرنے لگے کہ یہ کسی کا مردہ جسم ہے۔

بعد ازاں اس معمے کی حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ کونویئر بیلٹ پر کسی کی لاش نہیں بلکہ یہ انسانی ڈھانچے کی طرح تیار کیا گیا ’لیمپ‘ ہے جسے کوئی مسافر اپنے ساتھ لایا ہے۔

ایئرپورٹ پر مذکورہ واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر سب حیران وپریشان ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by ViralHog (@viralhog)

The post کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EeWD1zY
via IFTTT

Monday, May 23, 2022

عمران خان نے امریکا سے نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ’رجیم چینج سے متعلق سازش‘ کے پس منظر میں واشنگٹن سے امریکی نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے 7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا اور اگلے ہی روز میرے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔

سابق وزیر اعظم نے  ‘سی این این’ کی نیوز اینکر کو بتایا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیرا عظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اور سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کا معاملہ اٹھایا گیا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میرے اچھے تعلق تھے جبکہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے آتے ہی اور افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی قیادت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

دوران انٹرویو عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ’امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائی؟ رجیم چینج سے پاکستان کے عوام انتہائی غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ روس تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہت پہلے طے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کسی کو بھی نہیں پتا تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا، میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا، روس سے ہمیں فوجی ساز و سامان خریدنا تھا، ہم نے روس سے سستی گندم اور سستے تیل کے لیے بات کی، دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی جبکہ بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سے تجارت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاملے میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے، ہماری پارٹی اگلے انتخابات میں حصہ لے گی اور ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

The post عمران خان نے امریکا سے نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pxBc2Mf
via IFTTT

حکومت نے صوبوں سے پولیس ، ایف سی اور رینجرز طلب کرلی ، ڈی چوک سیل ... انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائے گا، حکام حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ... مزید

بھارت میں ٹی وی پر اب پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے ایکسپریس اردو

 ممبئی: بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ اب بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا جارہا ہے جہاں پاکستانی ڈرامے بھی نشر کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ’زندگی‘ چینل پہلے ہی پاکستانی نشریات دکھا رہا ہے تاہم اب ناظرین بھارتی ٹی وی پر بھی اس چینل کو دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر مقبول پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ بھی نشر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی چینل کو ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی پر لانچ کیا جائے گا۔ ڈی ٹی ایچ ایک طرح سے ڈش اینٹینا نما ڈیجیٹل باکس ہے جو ٹی وی کے ساتھ نصب ہوتا ہے۔

یہ ڈیجیٹل باکس ٹی وی پر مذکورہ چینل کو کیچ کرے گا، اس طرح بھارتی شہری ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ زی فائیو کا زندگی چینل پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، پہلے یہ چینل ٹی وی پر تھا لیکن 2017 میں اس کی نشریات آن لائن منتقل ہوگئی تھیں۔

The post بھارت میں ٹی وی پر اب پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WFxzAQ1
via IFTTT

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں 24 گھنٹے انڈو سکوپی کی سہولت موجود ہے، کمشنر حیدرآباد

سوشل میڈیا پروزیراعظم شہبازشریف کے تشخص کو مجروع کرنے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کے تشخص کو مجروع کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق ابتدائی انکوائری کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ رمیز راجہ نامی ملزم نے مذموم عزائم اور مقاصد کے تحت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے انتہائی مکروہ اور دھمکی آمیز مہم شروع کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر وزیراعظم کا نام اور تصویر کو پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کرکے جعلی اکاؤنٹ و مہم چلانے بھی کا الزام ہے اور وہ عوام کی نظروں میں وزیر اعظم کے تشخص کو مجروع کرنے کے لیے جھوٹے اور غیر سنجیدہ ٹوئٹس اپ لوڈ کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ابتدائی انکوائری میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت 419، 505 پی پی سی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

The post سوشل میڈیا پروزیراعظم شہبازشریف کے تشخص کو مجروع کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1ZP5BpW
via IFTTT

Sunday, May 22, 2022

چیئرمین ایچ ای سی کی ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 کراچی: وفاقی حکومت نے موجودہ چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن اسلام آباد کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے سربراہ کی تقرری کا اشتہار جاری کردیا ہے۔ 

یہ اشتہار وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں ایچ ای سی کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت نئے چیئرمین کے عہدے کی مدت 2 سال لکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کی 4 سالہ مدت 28 مئی کو پوری ہورہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی صدارت میں ایک نئے سرچ کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے۔

کمیٹی میں بعض موجودہ وائس چانسلرز کو بھی شریک کیا جارہا ہے، ان میں فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حامد، بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق بازئی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی شمولیت کی اطلاعات ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب چیئرمین ایچ ای سی کا تقرر 2 سال کے لئے کیا جارہا ہے اس سے قبل سال 2003 میں ایچ ای سی کے قیام سے تاحال چیئرمین کے عہدے کی مدت 4 سال ہوتی تھی جسے پہلے ایک آرڈیننس کے ذریعے تبدیل کرتے ہوئے 2 سال کیا گیا اور موجودہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو اسی بنیاد پر مارچ 2021 میں ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

جس کے بعد وہ عدالت چلے گئے تھے اور عدالت نے انہیں 10 ماہ بعد جنوری 2022 میں عہدے پر بحال کردیا تھا اور مذکورہ آرڈیننس/ ایکٹ کا اطلاق ان پر نہیں ہوسکا تاہم یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو 28 مئی کو ان کے عہدے کی 4 سالہ مدت پوری ہونے پر ان کی معطلی کے 10 ماہ بھی مزید دیے جائیں اور اس حوالے سے ایک سمری وزیر اعظم کو بھجوائے جانے یی بھی اطلاع تھی تاہم بظاہر یہ تمام کوششیں اس وقت دم توڑ گئی۔

The post چیئرمین ایچ ای سی کی ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hkIMDBy
via IFTTT

بی اے پی کے ارکان کا وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ... بی اے پی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے ... مزید

ایران میں القدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ ایکسپریس اردو

تہران: ایران میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ دارالحکومت تہران کے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے کمانڈر حسن صیاد خدایاری کو ان کے گھر باہر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتول فوجی کمانڈر سپاہ پاسداران کی قدس فورس میں کرنل کے عہدے پر تعینات تھے اور شام کی جنگ میں شریک تھے۔

ترجمان سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اتوار کی سہ پہر کرنل حسن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر کے سامنے اپنی گاڑی میں سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی کمانڈر کو پانچ گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سپاہ پاسداران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل کی ٹارگٹ کلنگ میں انقلاب مخالف اور عالمی اسکتبار سے منسلک افراد ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی اسکتبار کا لفظ ریاست ہائے متحدہ امریکا کےلیے استعمال کرتا ہے۔

ایک اور بیان میں ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ سے منسلک ٹیم کو پکڑا ہے۔

The post ایران میں القدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Mvyrpnu
via IFTTT

پولیس نے شاد باغ سے اغواء طالبہ کو بازیاب کرالیا ،ملزمان کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ... اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی کاوشوں سے بیٹی کی بحفاظت بازیابی ... مزید

فوج کے خلاف بیان بازی پر شیریں مزاری کی بیٹی کیخلاف مقدمے کی درخواست ایکسپریس اردو

 کراچی: پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے شہرقائد کے تیموریہ تھانے میں شہری نے درخواست جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تیموریہ تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے چند لمحوں بعد ہی ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ پاکستانی فوج کے خلاف بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے صرف اپنی ذاتی بغض کی بنا پر جھوٹے اور من گھڑت بیانات دے رہی تھیں۔

درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ ایمان اپنی والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا براہ راست الزام فوج پر لگا رہی تھیں، جو ملک میں فوج کے خلاف نفرت، ملکی عدم استحکام، انتشار، انارکی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔

متن کے مطابق بحیثیت پاکستانی ایمان مزاری کے تمام بیانات سے بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں، گزارش کی جاتی ہے کہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

The post فوج کے خلاف بیان بازی پر شیریں مزاری کی بیٹی کیخلاف مقدمے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/M7bWfXU
via IFTTT

Saturday, May 21, 2022

ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: ایرانی حکومت نے بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرایع سے ملنے والی خبر کے مطابق ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی، جہاز کے اتوار کا پہنچنے کا امکان ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران حکومت نے فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔

ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہوگا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ آج پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

The post ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BU6abLK
via IFTTT

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، فضل الرحمان ایکسپریس اردو

 پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے عرب ممالک کو آمادہ کیا، اس مہم میں عمران خان ساتھ تھا۔ 

جے یو آئی کے تحت پشاور میں تقدس حرم کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑ رہا تھا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کی انتخابی مہم کا مرکز بنا دیا تھا اور آج بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ کچھ اینکرز اسرائیل میں نظر آئے انہوں نے بھی واضح کردیا کہ اسرائیل جانے کے لیے منظوری عمران خان نے دی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ رمضان المبارک میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد مسجد نبوی میں پہنچے تو برطانیہ سے انیل مسروت اور جہانگیر کس مقصد سے ایک دن پہلے پہنچے تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر یہ ہنگامہ کرانے مدینہ آیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے مسلمان اور جے یو آئی کے جیالے پاکستان اور اس کی سیاست سے نکال لیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم نے ناموس کو چھڑا یا اسی جرات کی تو تمہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ دیں گے۔

 

 

The post اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DuI3VQ9
via IFTTT

ارشد شریف کے خلاف مقدمے کے اندراج اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج ... میڈیا پر لگائی گئی کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا ... مزید