Tuesday, May 17, 2022

ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا، 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد افراد متاثر ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے گاؤں ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائد نئے مریض وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ طبی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد این جی اوز، محکمہ صحت کے حکام اور  ڈاکٹروں کی مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے مہیا کردہ امدادی سامان ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وبا سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کور کمانڈر نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

جنرل سرفراز علی نے بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔

کور کمانڈر نے سول اور ایف سی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور علاج و معالجے کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے۔

The post ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا، 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد افراد متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cr0uYIb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment