Friday, May 13, 2022

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت عثمان بزدار کے پاس دو سرکاری گاڑیاں تاحال زیر استعمال ہیں جس کی واپسی کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ بلٹ پروف لگژری ہیں۔ عثمان بزدار کو تحریری مراسلے میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے گاڑیوں کی واپسی ضروری ہے۔

The post سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hFQ4zY5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment