Friday, May 20, 2022

آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پرشدید مذمت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر شدید مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں، کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

 

The post آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پرشدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/th14deN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment