کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوگئے جبکہ جنریٹر سسٹم بھی نہیں چل سکا۔
بجلی جانے سے عدالتیں اور ہائیکورٹ دفاتر اندھیرے میں ڈوب گئے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ بجلی نظام میں صبح 8 بجے کے قریب خرابی ہوئی تھی، تکنیکی خرابی کے باعث خود کار نظام بھی بیٹھ گیا جبکہ جنریٹر سسٹم بھی نہیں چل سکا جس کے باعث اندھیرے میں عدالتی کارروائی چلانا مشکل ہوگیا۔
بیشتر ججز اپنے چیمبرز میں کیسز کی سماعت کرنے پر مجبور ہوگئے، بجلی کی بندش سے شناختی برانچ میں بھی امور ٹھپ ہوگئے۔ سسٹم بند ہونے سے کوئی نیا کیس دائر نہ ہوسکا۔
شناختی برانچ کے باہر سائلین اور وکلا کا رش لگ گیا۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی بجلی فراہمی سب اسٹیشن میں فالٹ کے باعث متاثر ہوئی۔
The post سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں خرابی سے عدالتی امور ٹھپ، جنریٹر سسٹم بھی ناکارہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nahFRIe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment