Friday, May 20, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کرلیں تو کامیابی ہو سکتی ہے غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے تفریحی مواقع میسر آسکتے ہیں نزدیکی سفر کے چانسز ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو گی۔۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کے لئے سازگار نہ ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزادہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سی چھوٹی چیز کیلئے بھی تگ و دو کرنا پڑ سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہر گز نہ برتیں مقدمہ کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنے آپ کو لا حاصل سوچوں کے دائرے سے باہر نکال لیں بہتر یہی ہے اپنے دماغ سے کام لینے کی بجائے ایسے افراد کا سہارا لیں جو آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نیا کام اگر شروع کرنے کا ارادہ ہے تو آج کا دن آپ سے مکمل تعاون کرسکتا ہے آج کوئی بھی کام کریں بفضل خدا کامیابی ملے گی۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آ ج کے دن آپ بہت مصروف رہیں گے کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہونگے مگرشرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طورپرکاروبار میں دلچسپی لیں

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔مقدمات میں جزوی کامیابی ہوگی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9ql57T2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment