Sunday, May 15, 2022

کراچی کیلئے کچھ نہ کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے تھی، مصطفی کمال ایکسپریس اردو

 کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر کراچی کے لوگوں سے کچھ نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے تھی، اللہ انسان کو دے کر اس کا ظرف اور چھین کر صبر آزماتا ہے اور عمران خان دونوں ہی امتحانات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ 

کراچی میں باغ جناح میں منعقد خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل پر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا اس لیے بہتر ہے کہا کہ کراچی سے وعدوں کے کلپس دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے آپ نے کبھی وعدے پورے نہیں کیے لیکن کچھ عرصے قبلاسی میدان میں کسی نے لالی پاپ دی۔

علاوہ ازیں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ شہر کسی عمران خان،  خالد مقبول صدیقی اور کسی بلاول کا نہیں ہے یہ شہر صرف مصطفی کمال کا ہے، تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، چند ہزار لوگوں کا جلسہ کرکے لوگ کہتے تھے کراچی ہمارا ہے آج 15 مئی ہے اور باغ جناح میں کراچی کی ماوں بہنوں نے عظیم الشان جلسہ کر کے  ثابت کردیا کہ کراچی  صرف اور صرف مصطفی کمال کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2005 سے پہلے کراچی کی جو حالت تھی آج کراچی کی حالات وہیں ہے، مجھے کراچی سمیت سندھ کی ترقی چاہے ترقی کا دوسرا نام مصطفی کمال ہے۔

اس موقع پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار نے کہاکہ آج کی عورت با شعور ہے، روٹی کپڑا اور لسانیت کے نام پر کراچی کی عوام کو دھوکہ دیا، کراچی والوں نے طے کر لیا ہے کسی جذتی نعرے میں نہیں آئیں گے جو کردار والا ہو گا اس کو ووٹ دینا ہے۔

The post کراچی کیلئے کچھ نہ کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے تھی، مصطفی کمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BatPfx0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment