کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز کرکٹر کے فلاحی ادارے ’’شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ نے چولستان میں 18 ہزار لیٹر پانی فراہم کردیا، انہوں نے اس ضمن میں ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ پانی کی فراہمی کے ساتھ جلد ہی چولستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ابتدائی طبی امداد کے آلات اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے مزید امداد پہنچائیں گے۔
انہوں نے عوام سے بھی اس کار خیر میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
By the Grace of Allah, we have equipped the people of #Cholistan with 18000 litres of water, & will be bringing further aid through provision of first aid equipment & medicines to the Rescue 1122 teams. Donate & help us ensure #HopeNotOut for all in this region Insha’Allah. https://t.co/H5MUyOQODu
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 16, 2022
The post شاہد آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کیلئے سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LtUopcg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment