Monday, May 16, 2022

شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں ’کاتونایک کانپی‘ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے مرنے کے بعد بیٹی کی پرورش کے لیے مرد کا حلیہ اپنایا ہوا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیچھامل نامی خاتون 20 سالہ کی تھیں کہ جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا بعد ازاں انہیں اوباش مردوں کی جانب سے ہراساں کیا جانے لگا، مذکورہ عورت نے ملازمت کرنے کی کوشش کی تو اکیلے جان کر انہیں وہاں پر بھی نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں ںے خاتون کے بجائے مرد کا روپ دھارنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہر کے مرنے کے بعد پیچھامل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، مرد کا حلیہ اپنے کے بعد انہوں نے مختلف جگہوں پر کام کیا اور بچی کی پرورش کی لیکن کسی کو نہیں پتا چلا سکا کہ وہ ایک خاتون ہیں۔

مذکورہ عورت کی عمر اب 57 سال ہوچکی ہے جبکہ بیٹی بھی جوان ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ اسی حلیے میں پوری زندگی گزارنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب اس طرح رہنے کی عادت ہوگئی ہے۔

The post شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rYUZs8S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment