اسلام آباد: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کے تشخص کو مجروع کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ابتدائی انکوائری کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ رمیز راجہ نامی ملزم نے مذموم عزائم اور مقاصد کے تحت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے انتہائی مکروہ اور دھمکی آمیز مہم شروع کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر وزیراعظم کا نام اور تصویر کو پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کرکے جعلی اکاؤنٹ و مہم چلانے بھی کا الزام ہے اور وہ عوام کی نظروں میں وزیر اعظم کے تشخص کو مجروع کرنے کے لیے جھوٹے اور غیر سنجیدہ ٹوئٹس اپ لوڈ کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی انکوائری میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت 419، 505 پی پی سی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
The post سوشل میڈیا پروزیراعظم شہبازشریف کے تشخص کو مجروع کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1ZP5BpW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment