Monday, December 31, 2018

سوات سوئی گیس دفتر میںکرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے ، عزیز اللہ گران

روس میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے ایکسپریس اردو

 ماسکو: روس کے صنعتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 79 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی روس کے صنعتی شہر کی رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ملبے سے 3 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر 79 لاپتہ ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا، 469 امدادی کارکن طبی کاموں میں مصروف ہیں، 79 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Russia 2

ریسکیو اداروں نے کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Russia 2

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام ہیں، دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ممکن ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہو۔

Russia 3

روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے وزیر صحت کو امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے روانہ کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

The post روس میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EUBcWp
via IFTTT

فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا ایکسپریس اردو

 سری نگر: فیس بک انتظامیہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگرسے شائع ہونے والے اخبار Kashmiri Horizon  سمیت 4 اخباروں کے فیس بک پیجز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کرنے پر فیس بک نے موقف اختیار کیا کہ یہ اخبارات فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے تاہم ان صفحات کو مقامی انتظامیہ کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔

کشمیری اخبارات کے مالکان کی بار بار درخواست کے باوجود فیس بک نے پیجز بحال نہیں کیے جس پر اخبار مالکان نے مقامی انتظامیہ کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو چھپانے کے لیے کشمیری اخبارات کے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرائیں جس پر بنا تصدیق کیے فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی شکایت پر صحافت کا مقبول پیج ’ فری پریس کشمیر‘ کو بھی بند کردیا تھا تاہم 48 گھنٹے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس پیج کو بحال کردیا۔

The post فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2F21kzo
via IFTTT

فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا، 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ایکسپریس اردو

منیلا: فلپائن کے لگژری شاپنگ مال کے نزدیک دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے شہر کوتاباتو میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ۔

دھماکے سے شاپنگ پلازہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جسے شاپنگ پلازہ کے نزدیک نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے وقت کیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال نو کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھماکا کیا گیا۔

واضح رہے فلپائن کے چند جزیروں کو ہلاکت خیز طوفان کا سامنا ہے جس میں تاحال 68 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

The post فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا، 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYyWxl
via IFTTT

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ایکسپریس اردو

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نئے سال کی آمد پر کسی بھی حادثے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور پابندی یکم جنوری کی صبح تک رہے گی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے سمیت سال نو کی خوشی میں پٹاخوں پر بھی پابندی ہوگی۔

 

The post کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Amti4S
via IFTTT

پی پی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ 2016 سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے درمیان تھا، یہ کیسز تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے، جے آئی ٹی نے بتایا کہ کس طرح لوگوں کا پیسہ لندن میں خرچ ہوتا رہا،  جعلی اکاؤنٹس کے معاملے پر (ن) لیگ کیوں خاموش رہی، کچھ لو اور کچھ دو کی سیاست کا زمانہ ختم ہوگیا، نواز شریف اور زرداری کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو کنٹرول کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے تمام اداروں کو مضبوط کیا۔ سندھ کے عوام کا پیسہ لندن اور دبئی میں خرچ ہوتا رہا، غریبوں اور کسانوں کا پیسہ آصف زرداری کے اکاؤنٹ میں آتا رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا میں سے کسی نے نہیں کہا کہ گورنر راج لگایا جارہا ہے، کچھ دنوں سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کا تختہ الٹنے جا رہی ہے، سندھ میں گورنر راج کی میڈیا پر خبریں چلتی آ رہی ہیں تاہم یہ خبریں بے بنیاد تھیں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم سندھ حکومت بدلنے جارہے ہیں۔

The post پی پی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TeWule
via IFTTT

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد ایکسپریس اردو

 کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد کردی۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے تحریک التوا جمع کروائی جس کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے ناقابل بحث قرار دیکر مسترد کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد حکومت نے آصف زرداری، بلال بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SuxAye
via IFTTT

دنیا بھر میں سالِ نو کے رنگا رنگ استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا ایکسپریس اردو

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کے استقبال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018 کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے  ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔ موسیقی دھنوں پر رقص کیا گیا اور پُرتعیش ہوٹلوں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا جائے گا جس کے لیے سڈنی میں “ہاربر بریج ” کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور شاندار آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں۔ آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن اپنے اپنے روایتی طریقوں سے منایا جائے گا۔

فرانس اور برطانیہ میں بھی سحرانگیز آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میوزیکل کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ شہر کے اہم مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے، بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین ہیں۔

سب سے آخر میں امریکا کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال پُر جوش طریقے سے کیا جائے گا۔ ٹائم اسکوائر پر کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگا اور نیو ایئر ایو بال کو روشن کیا جائے گا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔

نیویارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ’نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب‘ اہم ترین روایت کے طور پر برقرار رہے گی، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے جسے ’’گفٹ آف ہارمونی‘‘ یعنی ہم آہنگی کا تحفہ کا نام دیا گیا ہے۔

 

The post دنیا بھر میں سالِ نو کے رنگا رنگ استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QZt6Tn
via IFTTT

سال 2018؛ پاکستانی کرکٹ کی داستان ایکسپریس اردو

سال 2018 پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے لیے تو بدترین سال رہا، لیکن یہ سال کرکٹ کے لیے بھی بہت زیادہ خوشگوار نہ رہا۔ شاہینوں نے مختصر فارمیٹ میں نئی تاریخ تو رقم کی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین کارکردگی دکھائی۔ البتہ ویسٹ انڈیز کے دورہ کراچی سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند رہی اور حکومت کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

کرکٹ کے حوالے سے سال 2018 کی بات کی جائے تو یہ سال پاکستانیوں کے لیے کئی اعتبار سے خوشگوار سال ثابت ہوا۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں پاکستان سپر لیگ کی، جس کے تیسرے ایڈیشن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود اس قوم میں کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا۔ اس کا اندازہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے سپر لیگ کے فائنل سے بھرپور انداز میں کیا جاسکتا ہے جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔

پی ایس ایل نے جہاں گزشتہ 3 سالوں میں پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کروایا، وہیں اس لیگ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کے مثبت چہرے سے بھی آشنا کروایا۔ تاہم گزشتہ سال پی ایس ایل کا ایک منفی پہلو بھی دیکھنے میں آیا جب پی سی بی نے لیگ کی چھٹی ٹیم (ملتان سلطانز) کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث منسوخ کردیا۔ اور پھر اس ٹیم کو تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے حوالے کیے جانے سے متعلق بھی کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، جو بعد ازاں درست ثابت ہوئیں۔

کرکٹ کے میدانوں سے قوم کو دوسری بڑی خبر اس وقت ملی جب تقریباً 3 سال کے وقفے کے بعد ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس بار سیریز کا انعقاد ملک کے معاشی حب کراچی میں کیا گیا جس سے شہر قائد کے باسیوں کے گلے شکوے بھی کسی حد تک دور ہوئے۔ وگرنہ سال 2015 میں زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کو صرف لاہور تک محدود کیا گیا تھا، جس پر نہ صرف کراچی بلکہ دیگر شہروں سے بھی آوازیں اٹھیں۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کیا بلکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد بھی کراچی میں ہی کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہینوں نے شہر قائد میں کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی اور ان کو چاروں شانے چت کردیا۔ اب خدارا یہ مت سوچیے گا کہ قومی ٹیم نے ریلو کٹو کو پاکستان بلاکر ملک میں کرکٹ نہ ہونے کی بھڑاس نکالی۔ یہ بات درست ہے کہ مہمان ٹیم کرس گیل، سنیل نارائن، ڈیرن براؤ، پولارڈ اور کارلوس بریتھ ویٹ جیسے اسٹار کرکٹر سے محروم تھی، لیکن ان کے پاس مارلن سیموئل، سیموئل بدری اور دنیش رامدین جیسے میچ کا پانسہ پلٹے والے کھلاڑی تو بہرحال موجود تھے۔

اب ذرہ بات کرلیتے ہیں کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی جو سال 2018 میں تبدیلی حکومت کے ساتھ ہی عمل میں آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی پر اعتماد کا اظہار کیا تو نئے چیئرمین نے بھی عہدہ سنبھالتے ہی پچھلے دور کے تمام مشیروں کو فارغ کردیا۔ بورڈ میں تبدیلی کے بعد نہ صرف نئے چہرے دیکھنے میں آئے، بلکہ نت نئے فیصلے بھی کیے گئے جن پر تنقید کے نشتر برسائے گئے۔ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی قائم کی تو اس کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کے ساتھ سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز کو چنا گیا۔ لیکن وسیم اکرم کی شمولیت پر جسٹس قیوم رپورٹ کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی جب کہ حال میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کے اشارے دیکھنے کو ملے جس میں ریجنل ایسوسی ایشنز کے خاتمے کی تجویز سامنے آئی؛ البتہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پی سی بی نے پہلی بار بورڈ میں نیا اسٹرکچر اور شفافیت کا نظام متعارف کروانے کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروایا جس کے لیے برطانیہ میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر وسیم خان کا تقرر کیا گیا۔ انہوں نے آتے ہی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو اپنا اہم مشن قرار دیا۔ البتہ ان کو دی جانے والی بھاری بھرکم تنخواہ اور مراعات پر خاصی تنقید کی گئی۔ تاہم یہ تو اب وقت ہی بتائے گا کہ بورڈ کے اس اقدام سے کرکٹ کو کوئی فائدہ پہنچا یا صرف قومی خزانے کو ان کی بھاری تنخواہ کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بھارت کے خلاف نہ صرف ایشیا کپ کے دوران قوم کو مایوسی ہوئی، بلکہ بورڈ کو بھارت کے خلاف قانونی محاذ پر بھی ایسے وقت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب پی سی بی کو یقینی فتح نظر آرہی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے فیصلہ بھارت کے حق میں سناتے ہوئے پاکستان کو کیس پر ہونے والے اخراجات کا 60 فیصد ادا کرنے کی سزا بھی دی۔ اس کیس میں آئی سی سی نے کسی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ کیا، یا پھر پاکستان یہ کیس بہتر طریقے سے لڑنے میں ناکام رہا، اس کے محرکات پر قانونی ماہرین ہی بہتر تجزیہ کرسکتے ہیں۔

ویسے تو 2018 میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ہونے والے واقعات کی فہرست طویل ہے لیکن میری کوشش ہوگی کہ کم لفظوں میں ان کو بیان کرنے کی ہرممکن کوشش کروں۔ ایک اور انتہائی دلچسپ بیان جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلا اور کافی دنوں تک زیربحث رہا، جب محسن خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ سرفراز کی حالیہ کارکردگی نے اس بیان کی اہمیت کو بڑھادیا۔ حالیہ کارکردگی سے یاد آیا، میں سرفراز کے ریکارڈ ساز کپتانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دینا ہی بھول گیا کہ کیسے سرفراز احمد نے دونوں اننگز میں کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کرکے تاریخ رقم کردی۔ خیر اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں، کیوں کہ اسی ٹیسٹ میں مخالف ٹیم کے کپتان نے بھی یہی اعزاز اپنے نام کیا۔ یوں سال 2018 کا آخری ٹیسٹ بھی قومی ٹیم کے لیے یادگار رہا۔

اب اگر ٹیسٹ کرکٹ کا تذکرہ ہوہی گیا ہے تو کیوں نہ قومی ٹیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر بات کی جائے، جو دیگر فارمیٹ کے مقابلے میں انتہائی مایوس کن رہی۔ شاہینوں نے سال 2018 میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 2 میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوئے اور 3 میں قومی ٹیم نے فتوحات سمیٹی؛ جن میں سے ایک فتح ناتجربہ کار آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف تھی۔ لیکن اگلی کامیابی سے قومی ٹیم نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کیا جب آسٹریلیا کو یو اے ای میں رنز کے اعتبار سے بڑی شکست دیکر سال میں واحد سیریز بھی اپنے نام کی۔ تاہم قومی ٹیم کے لیے سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب انہوں نے کرکٹ کے شیر(انگلینڈ) کو اس کے گھر (لارڈز) میں ہی ڈھیر کردیا۔

ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کے باوجود چند اچھی خبریں بھی سامنے آئیں، جب مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں اظہرعلی اور اسد شفیق کا ساتھ دینے کے لیے بابراعظم اور حارث سہیل جیسے ابھرتے ہوئے چہرے سامنے آئے۔ البتہ ان کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی، اور ابھی انہیں جگہ بنانے میں وقت درکار ہوگا۔ لیکن اس کے باوجود بابراعظم گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے 616 کیساتھ پہلے اور حارث سہیل 550 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا مستقبل تابناک ہے۔ بیٹنگ کی مایوسی کو بولرز نے کسی حد تک زائل کرنے کی کوشش کی، محمد عباس اور یاسر شاہ نے 2018 میں خوب ریکارڈ سمیٹے۔

یاسر شاہ نے جہاں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، وہیں ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لینے کا سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔  محمد عباس نے بھی اپنی کارکردگی سے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کروایا اور بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر فائز ہوئے۔

ٹیسٹ کی طرح ایک روزہ کرکٹ بھی گزشتہ سال قومی ٹیم کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ سال کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بری طرح کچل دیا۔ لیکن شاہین بھی پیچھے نہ رہے اور اپنی شکست کا بدلہ زمبابوے سے ان ہی کے دیس میں 5 میچوں میں کلین سوئپ سے پورا کیا۔ شاہینوں نے نہ صرف زمبابوے کو چاروں شانے چت کیا، بلکہ تمام میچز میں بلے بازوں نے بھی زمبابوین بولرز کی بھرکس نکالی اور اس سیریز میں خوب ریکارڈز اپنے نام کیے۔ پاکستان نے نہ صرف ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے زیادہ اسکور 399 رنز اسکور کیا، بلکہ اسی میچ میں 244 رنز سے فتح سمیٹ کر قومی تاریخ کی دوسری بڑی جیت اپنے نام کی۔ اسی میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی شراکت قائم کرکے قومی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی۔

ویسے تو ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانا اب ناممکن نہیں رہا، لیکن سعید انور کے 194 رنز کا ریکارڈ 13 سال تک قائم رہا۔ مگر اب روہت شرما، سچن ٹنڈولکر، وریندرسہواگ، کرس گیل، مارٹن کپٹل ڈبل سنچری بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، تاہم فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیکر پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کروالیا۔ اسی طرح بابراعظم نے تیز ترین ایک ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 21ویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف حاصل کیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست رہنے اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد قوم کی امید بندھی ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کی موجودگی کے باوجود اس بار ٹرافی پاکستان آئے گی اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے بلے باز فخرزمان اور حسن علی ایک بار پھر ماضی کو دہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو ایک نہیں دو بار بھارت کے خلاف ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور واحد ہانگ کانگ سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اگر شعیب ملک آخری وقت میں ذمہ دارنہ بلے بازی نہ کرتے ہوئے افغانستان سے بھی پاکستان کی شکست یقینی ہوگئی تھی، لیکن سال 2018 میں ہی باپ بننے والے ملِک نے پاکستان کو اس ذلت سے بچالیا۔

آخر میں بات کرلیتے ہیں مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کی جس میں پاکستان نے 2018 میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیائے کرکٹ پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی۔ ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں بدترین کارکردگی بھی شاہینوں کو مختصر فارمیٹ میں ریکارڈز بنانے سے نہ روک سکی۔ پاکستان نے نہ صرف 2018 میں ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتے، بلکہ 11 مسلسل سیریز جیتنے کا ناقابل یقین ریکارڈ اپنے نام کیا اور صرف 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سوئپ، انگلینڈ، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، ورلڈ الیون شامل ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر زمبابوے میں ہونے والی ٹرائے سیریز میں آسٹریلیا کو 28 سال بعد کسی بھی فائنل میں شکست دی۔

اور ہاں، اسی سال پاکستان نے مختصر فارمیٹ میں نہ صرف سب سے بڑا اسکور 205 اور 204 اسکور کیا، بلکہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی جیت 143 رنز بھی شاہینوں کے حصے میں آئی جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف حاصل کی۔ جب کہ جارح مزاج بلے باز فخرزمان 576 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اور بابراعظم 563 رنز کے ساتھ دوسرے ملکی کھلاڑی قرار پائے۔ بولنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان چھائے رہے۔

اب اگر قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ اتنی بھی بری نہیں تھی لیکن جس طرح شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا راج برقرا رکھا، اسی طرح ایک روزہ اور ٹیسٹ میچز میں بھی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا جائے تو کوئی شک نہیں کہ قومی ٹیم ان فارمیٹ میں بھی دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ مستقبل میں شاہینوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے یا پھر وہ مختصر فارمیٹ کے تاج سے بھی محروم ہوتے ہیں، اس کا فیصلہ نئے سال میں جنوبی افریقا کے مشکل دورے میں ہوجائے گا۔ تاہم بطور قوم ہم صرف اچھی امید کے ساتھ اپنی ٹیم کی بھرپور کامیابیوں کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سال 2018؛ پاکستانی کرکٹ کی داستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VsCkGC
via IFTTT

نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ایکسپریس اردو

 لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے سال 2018 کے لیے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جاری کر دی۔

نیب کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال بھر میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد  رقم کی ریکوری کی اور ایون فیلڈ اشیانہ اقبال سمیت 74 ریفرنس دائر کیے گئے، اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاستدانوں اور مختلف سرکاری اداروں کے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں۔ سابق وزیرِاعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق 2 ارب 22 کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس، ماڈل ہاوسنگ کیس میں 63 کروڑ کی ریکوری ہوئی اور  نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جن میں  ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس شامل دیگر اہم ریفرنسز میں صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس شامل ہیں 2018 کے دوران نیب لاہور کو ریکارڈ 10098 شکایات موصول ہوئیں جب کہ  9207 شکایات کو نمٹایا گیا، 312 شکایات کی تصدیق کی جن میں سے 253 کو نمٹا دیا گیا ہے۔

2018 کے دوران 207 انکوائریاں شروع کی گئیں،  107 انکوائریوں کو نمٹایاجا چکا، 36 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا تاہم التواء کا شکار  44 انویسٹی گیشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا جب کہ نیب لاہور کی جانب سے سال 2018 میں 3000 متاثرین میں 1 ارب 28 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں،  کرپشن کیسز میں 215 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان میں سابق سی ایم پنجاب شہباز شریف، ایم این اے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم پی اے حافظ نعمان شامل دیگر گرفتار ملزمان میں سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد، ملزم احد چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز بھی گرفتار ہوئے۔

The post نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VkMNUr
via IFTTT

سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی ایکسپریس اردو

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔

پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائرہوئے، اورماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جب کہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے۔

سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اورجنوری2018ء تا نومبر2018ء 11  ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے 18736 کیسزنمٹا دئیے، رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔

The post سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BQghQZ
via IFTTT

اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سیکٹر آئی ایٹ میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سنگم مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک جوان عارف شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی جبکہ عارف کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور وہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کی جارہی ہے۔

The post اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GNO4QK
via IFTTT

ورون دھون اور شردھا کپور ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور کوریوگرافر وہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں شردھا کپور ایک بار پھر ورون دھون کیساتھ جلوے بکھیریں گی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بطور کوریوگرافر اپنا مقام بنانے والے ریمو ڈیسوزا کی بطور ہدایت کار کامیاب ترین فلم ’اے بی سی ڈی‘ ثابت ہوئی جو ڈانس پر مبنی تھی جس کے بعد انہوں نے فلم کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا اور اس میں ورون دھون اور شردھا کپور کو کاسٹ کیا جو نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوئی بلکہ فلم نے 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب انہوں نے فلم کا ایک اور سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم’’اے بی سی ڈی 2‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے ورون دھون کے ساتھ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور فلم میں انہوں نے پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا تاہم بالی ووڈ کی باربی ڈول نے گزشتہ روز فلم کرنے سے معذرت کردی تھی، جس کی وجہ انہوں نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ شیڈول کو قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کترینہ کیف نے پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار کردیا

ذرائع کے مطابق کترینہ کے انکار کے بعد ہدایت کار ریمو ڈیسوزا نے ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے شردھا کپور کو ایک بار پھر ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع کی جائے گی جو 8 نومبر 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post ورون دھون اور شردھا کپور ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AoURL0
via IFTTT

فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدلتے حالات میں آج سندھ کا دورہ ملتوی کردیا۔

تحریک انصاف کے سندھ میں تبدیلی مشن اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کے سلسلے میں فواد چوہدری نے تین روزہ دورے پر آج سندھ پہنچنا تھا لیکن پھر صبح سویرے سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلیے سرگرم

چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور گورنر راج لگا تو اسے ختم کرنے مکیں ایک سیکنڈ لگے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس

گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔

دوسری طرف مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری کو اندازہ ہوگیا کہ سندھ کے زمینی حقائق اور اپنے ایم پی ایز کی صورتحال کیا ہے۔ سندھ ان کے لیے کھلا ہوا ہے، وہ اچھی نیت کے ساتھ آئیں سندھ مہمان نواز ہے، مگر سازشوں کے لیے نہ آئیں۔

The post فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vo9qai
via IFTTT

حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے بچہ جاں بحق، بہن کی حالت غیر ایکسپریس اردو

حیدرآباد: مقامی فوڈ سینٹر میں مبینہ طور پرزہریلے چپس کھانے سے چار سالہ ہمایوں ہلاک جب کہ بہن علیزہ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے فوڈ سینٹر سے بچوں کے لیے چپس کھانے پینے کی اشیاء خریدی گئیں، چپس کھاتے ہی بچوں کی حالت غیر ہونے پر بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

چار سالہ ہمایوں محمد عمر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ بہن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر حیدرآباد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کینٹ اور بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے فوڈ انسپکٹرز نے فوڈ سینٹر میں تیار ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بھی حیدرآباد طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ طورپر زہریلی چپس کھانے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

The post حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے بچہ جاں بحق، بہن کی حالت غیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrYmr1
via IFTTT

آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرادیں گے۔

کراچی میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کردیا جائے لیکن عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری پر بھی پہلے بھی بہت سے مقدمے بنے اور انہوں نے گیارہ سال جیل میں گزارے، لیکن سب کیسز میں بری ہوئے، یہ بھی جھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بری ہوجائیں گے۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہوتا جارہا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ جعلی اور جھوٹی ہے،اس رپورٹ پر عدالتوں میں قانون کے مطابق لڑیں گے اور ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی کا وزیر رات دو بجے تک ایف آئی اے کے دفتر میں بیٹھا رہا، جے آئی ٹی صرف بہانہ تھا اور اصل نشانہ حکومت سندھ تھی، میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

سندھ میں گورنر راج لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دے تو ایک ہفتے کے اندر وفاقی حکومت گرا کر دکھا سکتا ہوں اور ان حکمرانوں کو جیل بھی بھیج سکتے ہیں، ہم پنجاب حکومت گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AmSx7l
via IFTTT

آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جو 10 جنوری کو ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

The post آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LHsL27
via IFTTT

روپے کی قدر گرنے میں بینکوں کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی میں بینکوں کے ملازمین کے ایک گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے چار صفحات پر مشتمل سوالات اور ابتدائی تحقیقات جاری کردیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستانی روپے کی قیمتیں گرانے میں بینکوں کے ملازمین کے ایک منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈالرز کو نیویارک ایجنٹ کے ذریعے روک کر مصنوعی بحران پیدا کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کا عملہ بھی ملوث ہے۔

قائمہ کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے علاوہ نجی اور کمرشل بینکوں کے ملازمین کا منظم گروہ مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی کمی پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ موجود حکومت کے کار انتظام سنھبالنے کے بعد دو مرتبہ روپے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی لاعلمی اور وزیر خزانہ و گورنر اسٹیٹ بینک کے متضاد بیانات سے مزید ابہام پیدا ہوگیا تھا۔

The post روپے کی قدر گرنے میں بینکوں کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SubP1t
via IFTTT

فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس کاتفصیلی فیصلہ جاری نوازشریف کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کیا گیا

مریم نواز کی جیل میں والد سے طویل ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں نواز شریف کی ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروانے پر بھی بات چیت ہوئی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ کراچی ملتوی فواد چودھری نے آج شام کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا

شہباز شریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تعیناتی ہمارے دائرہ اختیار میں کیسے آتی ہے؟ جسٹس اطہر ... مزید

اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش پردرخواست گزار کے ورثا کو نوٹس جاری اخباری خبروں پر تو کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی، جسٹس اعجازالاحسن

کاشتکار وں کو پتوں کے جھلسائو سمیت لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

ماہرین زراعت نے گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کر دی

کاشتکاروں کو کیمیائی و غیر کیمیائی طریقوں سے چنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے بروقت انسداد کی ہدایت ، پہلی گوڈی کاشت کے 30 سی40 دن بعد ، دوسری بجائی کی70 سی80 دن بعد کرنے ... مزید

ترشاوہ پھلوں میں وٹامن اے ، سی ، فولاد ، فاسفورس ، چونا ہونے کی بدولت انسانی جسم میں بھر پور قوت مدافعت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں، گریپ فروٹ ،کینو، مالٹا، مسمی سمیت دیگرترشاوہ ... مزید

ٹیم کا کپتان اچھا کھیلے تو اسے ہرانا مشکل ہوجاتا ہے : عاقب جاوید کپتان اور کوچ لڑنے کی بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں:سابق پیسر

سپریم کورٹ کا میمو گیٹ کیس کی سماعت چیمبر میں کرنے کا فیصلہ ملک کے وسیع تر مفاد پر استدعا کرتے ہیں کہ سماعت چیمبر میں کی جائے .عدالتی معاون کی استدعا

خانیوال ،ْٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی

پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیب سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا

حکومت کا آزاد کشمیر کیساتھ ہائیڈل پاور کے کل منافع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح رویہ رکھنے کا فیصلہ ہائیڈل پاور منافع میں سے آزاد کشمیر کو 12 ارب روپے سالانہ ملنے ... مزید

ْ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے حکومتی مخالفت کے باوجود ای سی ایل ترمیمی بل 2018منظور کرلیا ای سی ایل میں ’پک اینڈ چوز‘ نہیں کرنے دیں گے، یہاں ایک کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،ْ ... مزید

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق الحاق کمیٹی کے قیام کا آڈٹ فراہم نہیں کیا ... مزید

حیدرآباد ،ْمبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے 4 سالہ بچہ ہلاک، جڑواں بہن زیرعلاج واقعہ کے بعد پولیس نے چاندنی کے علاقے میں واقع چار فوڈ پوائنٹس بند کرادیئے ،ْ منیجرز گرفتار ... مزید

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ،ْخطے کی سیکیورٹی، عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کر لی

سپریم کورٹ آف پاکستان کا حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم پیش رفت ہوئی ہے ،ْ ملکی مفاد کا معاملہ ہے اس لیے عدالت کو پیش رفت سے بند کمرے میں آگاہ ... مزید

جعلی جے آئی ٹی کیس ،ْ سیاستدانوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر نظرثانی کا حکم آصف زرداری اور فریال تالپور کو ہفتے کے آخر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

سیاحوں کی توجہ کا مرکز وادی کیلاش میں سیاحتی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ وادی کیلاش کے علاقے رمبور اور بمبوریت کے سنگم پر انتظار گاہ اور بیت الخلاء بنائے جائیں، سیاحوں ... مزید

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا سرحدی شہر تفتان کا دورہ

تفتان سے چار غیر ملکی باشندوں سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار قانون نافذ کرنے والے اداروں نی ملزما ن کی قبضے سے اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور گاڑی برآمد کرلی

ژوب، نیو آبادی میں کھڈے سے نعش برآمد

بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا کو ایک دوسرے کو قتل کرنے پر اُکسانا شروع کردیا

جدہ:بچے سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر غیر مُلکی کو سزا ملزم کو قیدکے علاوہ سر عام کوڑوں اور ڈی پورٹ کی سزا بھی دی گئی ہے

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی سپریم کورٹ سے معافی عدالت کو کابینہ ارکان کے بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی

گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی یقینی بنائیں ، ترجمان محکمہ زراعت

کابلی چنے کی فصل کو پہلاپانی کاشت کی45 دن بعد، دوسرا پانی فصل پر پھول آنے پر دیں، کاشتکاروں کو فصل کی بروقت چھدرائی کی بھی ہدایت

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیرزمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریکِ التوا سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلی سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریکِ التواء کو مسترد کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے کیوں کہ ایم کیوایم، جی ڈی اے سمیت تمام جماعتیں جے آئی ٹی پر بحث چاہتی ہیں۔

The post پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RseMSM
via IFTTT

رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن ایکسپریس اردو

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارت ویرات کوہلی کا بدستور راج ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رابادا ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے جمیز اینڈرسن دوسرے، آسٹریلیا کے کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹاپ پانچ آل راﺅنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، بھارت کے جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔

The post رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tl7JbR
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید ایکسپریس اردو

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 10 سالہ  بچہ اپنے والد کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے آرمی کیمپ کے نزدیک مویشی چَرا رہا تھا کہ ایک پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا جب کہ بچے کے والد محفوظ رہے۔

10 سالہ عارف ڈار کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سری نگر کے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچے نے جام شہادت نوش کرلی۔

اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوا یا قریبی آرمی کیمپ سے بارودی مواد سے بچے کو نشانہ بنایا گیا تاہم حادثے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

پُراسرار دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مقامی افراد کے علاوہ جنوبی کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ شرکاء نے بھارت مخالف، جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو ضلع شوپیاں میں دھماکا خیز بارودی مواد سے کھیلنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGqyRk
via IFTTT

فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

منیلا: فلپائن میں طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

Phillpines 5

موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Phillpines 2

ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Phillpines 3

سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔

Phillpines 4

مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

The post فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYvOCf
via IFTTT

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد سے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری طارق جمیل غوری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے شہری کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے 16 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ 11 نومبر کو محمود آباد کے علاقے سے سادہ لباس اہلکاروں نے طارق جمیل غوری کو حراست میں لیا، انہیں بھی اسی ٹیم نے حراست میں لیا جنہوں نے حال ہی میں صحافی کو حراست میں لیا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ طارق جمیل غوری کی جان کو خطرہ ہے فوری بازیاب کرایا جائے۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SqKSf2
via IFTTT

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، دو زخمی ایکسپریس اردو

نیلم: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈٰی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ سویلین آبادی ایل اوسی سے پیچھے ہٹ جائے۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، دو زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2An9xdw
via IFTTT

اصغر خان عملدرآمد کیس؛ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو عدالت میں ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کیس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ پیسے لینے دینے کی کڑیاں نہیں ملتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے نے کہہ دیا ہے کہ کیس نہیں بنتا اور اسے بند کردیا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس بند کرنے کی سفارش

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ کی کارروائی ائیر وائس مارشل ریٹارئرڈ اصغر خان کی درخواست پر شروع ہوئی، وہ تو اس دنیا میں نہیں رہے، مزید کارروائی کے لیے ان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے اصغر خان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کے ثبوت اکٹھے کرنے اور متعلقہ اداروں کو ریٹائرڈ آرمی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں نے پیسے لینے سے انکار کیا ہے اور متعلقہ بینکوں سے ریکارڈ بھی نہیں ملا، گواہوں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے اور ان میں خلا ہے۔

The post اصغر خان عملدرآمد کیس؛ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SznJr7
via IFTTT

شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ایکسپریس اردو

ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے ان کوچیئرمین پی اے سی بنایاگیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ جب تک کسی پرالزام ثابت نہ ہو وہ معصوم ہے، جو معاملہ پارلیمنٹ کو دیکھنا چاہیے اس کے متعلق ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، آپ کہہ رہے ہیں جس پرالزام لگے اس کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا جائے، اس طرح تو اکثریتی پارلیمنٹ باہر بیٹھی ہوگی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ سعد رفیق اور شہبازشریف کے معاملے میں اگر مسئلہ ہے توپارلیمنٹ نے دیکھناہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CHsAkw
via IFTTT

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات ایکسپریس اردو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے نائب سعودی وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقاتت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع  محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TnKoXn
via IFTTT

گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سندھ میں گورنر راج لگنے کی افواہوں پر ریمارکس دیے ہیں کہ گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا۔

سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی خبروں کی تردید کی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر راج لگانے کا تاثر میڈیا نے دے رکھا ہے اور سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی تجویز نہیں، ملک میں جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ پر سندھ حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں بیٹھی ہیں ،ایک سیکنڈ لگے گا گورنر راج ختم کرنے میں، گورنر راج صرف آئین کے مطابق ہی لگ سکتا ہے اور اس کا جواز دینا پڑے گا۔ ایسے گورنر راج نہیں لگے گا، جمہوریت آئین کا بنیادی جز ہے اور اسے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کروانا عدالت کی ذمہ داری ہے، اپنے بڑوں کو بتا دیں کہ ان کے خلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں ہو رہی۔

سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو جعلی اکاؤنٹس کیس پر تبصرے سے روکتے ہوئے کہا کہ کسی کا کمنٹ پکڑا گیا تو سخت کارروائی ہوگی، یہ بات حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے ہے، دونوں فریقین رائے دیتے وقت احتیاط کریں۔

The post گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AmbLd4
via IFTTT

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم آج کیپ ٹاون پہنچے گی ایکسپریس اردو

 لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم آج شام کیپ ٹاون پہنچے گی اور دونوں ٹیمیں 3 جنوری سے ایک بارپھر مدمقابل ہوں گی۔

سنچورین ٹیسٹ ہارنےوالی پاکستانی ٹیم  کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کا شکارہیں، ان کا ریہیب جاری ہے، ٹیم انتظامیہ کافی پرامید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ تک ٹیم فٹنس ایشو سے جان چھڑا لے گی۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ویرنون فیلنڈر بھی  فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ فروری 2013 میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں آخری بار آمنا سامنا ہوا تھا، اس ٹیسٹ میں  یونس خان اور اسد شفیق کے پہلی اننگز میں سنچریوں اور سعید اجمل کی 6 وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 338 جب کہ دوسری باری میں ایک سو انہتر اسکورکیے تھے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے اور پھر مقررہ 182 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر پوراکرلیاتھا۔

جنوبی افریقا کی کامیابی میں ویرنون فیلنڈر نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری میں چار وکٹ لے کر اہم کردار ادا کیاتھا۔ کپتان سرفراز احمد نے سنچورین ٹیسٹ کی تلخ یادوں کو بھول کر نئے سال کا آغاز شاندار پرفارمنس سے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

The post جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم آج کیپ ٹاون پہنچے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vgu10m
via IFTTT

شاہ رخ جتوئی کا بھائی بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث نکلا شہزاد علی جتوئی کی تعمیراتی شاہ رخ انجینئیرنگ نے لکی انٹرنیشنل کے جعلی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے جمع کروائے۔اس کمپنی ... مزید

کئی کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے:گرانٹ فلاور ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنیوالا آئینے میں اپنی شکل دیکھے :بیٹنگ کوچ

ڈپٹی کمشنر جہلم کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دور ہ۔ انہوں نے تمام شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک ، پی کے ایل آئی سینٹر اور آئی سی یو کا معائنہ کیا

2019ء میں کئی سیاسی جماعتوں کا صفایا ہو گا ٹیروکارڈ ریڈر سعدیہ ارشد نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مستقبل کے حوالے سے متعلق بھی اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ ایکسائز حکام نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں5فیصد رعایت کا آج آخری روز ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز حکام نے پراپرٹی ... مزید

شوکت خانم اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

سرگودھا‘ موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید دھند کے باعث حادثہ کا شکار‘ ایک کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ‘دوسرا شدید زخمی

سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی گنتی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر 3رکنی ٹیم تحقیقات میں مصروف

سرگودھا شہر اور گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے ‘لوگ محصور ہو کررہ گئے

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ٹیوشن اور نجی سکولوں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی مانٹرینگ کا فیصلہ

سیاست میں ہیجان کی کیفیت کے براہ راست معیشت پر اثرات مرتب ہورہے ہیں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران ملک کے معاشی حالات پہلے ہی انتہائی ابترہیں ،سند ھ کی صورتحال جلتی پر تیل ... مزید

کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی کا قانون کل سے نافذ العمل ہوگا مصالحہ جات تیار کرنیوالی کمپنیوں کیلئے مینو فیکچررز، سپلائر،پروڈکشن یونٹ کا پتہ، اجزاء،تاریخ ... مزید

برائلر گوشت کی قیمتوںمیں کمی کارجحان جاری

لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کامیاب ،سیکرٹری کی نشست پروگریس نے جیت لی

پیپلز پارٹی ،(ن) لیگ جو مرضی کر لے ’’احتساب ٹرین ‘‘اپنی منزل پر پہنچ کر ہی رکے گی ‘ مسرت چیمہ

منی بجٹ کا مقصد سرمایہ کاری اور ملک کی شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے‘فوادچوہدری

بے نامی اکاؤنٹس، قواعد نہ ہونے پر اہم شخصیات فائدہ اُٹھا سکتی ہیں قواعد کی عدم موجودگی پر جُرم ثابت کرنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے

لطیف کھوسہ نے اپنی مبینہ لیک آڈیو کال کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا ایف آئی اے سے پتہ کرتا ہوں کہ کس نے غلط ٹیپ چلائی۔ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

متحدہ عرب امارات; یکم جنوری کو کار پارکنگ فری کر دی گئی یہ فیصلہ نئے سال کے موقع پر رہائشیوں کو خوشی دینے کی غرض سے کیاگیا

نئے سال کے آغاز پر بینک ہالیڈے، ملازمین کو تنخواہیں آج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خبرپختونخوا اور بلوچستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سکردو میں درجہ حرارت ... مزید

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خطرے میں وفاق میں تبدیلی کے لیے اپوزیشن نے آزاد اراکین سے رابطے شروع کر دئے

2019ء عمران خان کے لیے کیسا رہے گا؟ معروف ماہر فلکیات کی اہم پیشگوئی 2019ء میں پاکستان اور عمران خان کے لیے سوائے کامیابی اور ترقی کے کچھ نہیں ہے، اگلا سال عمران خان کے لیے ... مزید

اکشے کمار، پرابھاس، جان ابراھام اور راج کمار رائو کی فلمیں آئندہ سال ریلیز ہوں گی

کپل کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی‘ مداحوں کی نیک تمنائیں کپل کے چاہنے و الوں نے ان کے شو کی واپسی پر سوشل میڈیا پر خوشی کااظہا کیا

30 سال میں ایک بار بھی بیوی کا پرس نہیں کھولا‘شاہ رخ آج بھی بیوی اور بیٹی کے کمرے کے دروازے پر دستک دے کر اندر داخل ہوتا ہوں

ہالی ووڈ فلم’’ کیپٹن مارول‘‘کا نیاٹریلرجاری کر دیا گیا سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم8مارچ 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ کی اپنی بیٹی کو لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت اگر کوئی لڑکا یہ کہے کہ میرا نام تو سنا ہوگا تو سمجھ جانا کہ یہ پیچھے پڑنے والا ہے

مادھوری کو ’’ نو پریگنینسی‘‘معاہدہ کرنے پر پہلی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ڈائریکٹر نے فلم کی شوٹنگ کے دوران مادھوری کے حاملہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر یہ معاہدہ کرایاتھا

کترینہ کیف کا پاکستانی اداکارہ بننے سے صاف انکار فلم’ ’بھارت‘‘ میں کترینہ کیف سلمان خان کیساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں‘ فلم اگلے سال عید کے موقع پرریلیز ہوگی

سال 2018؛ معاشیات، سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر ایک نظر ایکسپریس اردو

اگر ہم یہ کہیں کہ 2018 پاکستان میں تبدیلی کا سال رہا تو غلط نہیں ہو گا۔ یہ تبدیلی مثبت ہے یا منفی، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ فی الحال 2018 ملک میں سیاسی اور معاشی تبدیلی کا سال رہا ہے۔ 2018 میں پاکستان میں جو معاشی تبدیلی آئی ہے، وہ بھی پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ ایک سال میں ڈالر 106 سے پرواز کر کے 139 تک پہنچ گیا۔ ڈالر میں ایک سال میں اتنا اضافہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مہنگائی کی شرح ایک سال میں 4.6 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2018 میں 8 فیصد تک پہنچ گئی جو نومبر 2018 میں %6 تک آگئی۔ لیکن ڈالر کی لگاتار بڑھتی ہوئی قیمت اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث مہنگائی کی شرح آنے والے دنوں میں بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے 2018 بہترین سال رہا۔ اگر پاکستان کے سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی کی بات کی جائے تو 2018 میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ 2018 کے شروع میں اس وقت کے وزیراعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے دورے پر گئے اور سعودی حکومت سے مالی امداد کی درخواست کی جو رد کر دی گئی۔ بعدازاں شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جزل قمر جاوید باجوہ کو بھی سعودی عرب ساتھ لیکر گئے اور امداد کی درخواست کی، لیکن کمزور سفارتی تعلقات، غیر مستحکم خارجہ پالیسیی اور عدم اعتماد کی فضا کے باعث امداد نہ مل سکی۔ جبکہ 2018 کے آخر میں سعودی عرب نے پاکستان کو تقریباً چھ ارب ڈالر کا پیکج دیا اور پاکستانی حکومت کو یمن اور سعودی عرب کے مابین صلح کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔

2018 کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی۔ وزیراعظم پاکستان نے کئی سالوں بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دبئی کے شیخ محمد جنوری 2019 میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بہترین خارجہ پالیسی اور سفارتی تعلقات کو سمجھداری سے آگے بڑھانے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس نے پاکستان کی ڈگمگاتی معیشیت کو سہارا دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اگر پاک امریکہ تعلقات کی بات کریں تو 2018 کی ابتدا بدترین اور اختتام بہترین رہا۔

2018 کے پہلے دن 01 جنوری 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ‘’’امریکہ پاکستان کو بیوقوفوں کی طرح پچھلے پندرہ سالوں سے تینتیس ارب ڈالر امداد دے چکا ہے اور پاکستان نے ہمارے لیڈروں کو بیوقوف بناتے ہوئے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم جن دہشت گردوں کو افغانستان سے بھگاتے ہیں، پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتا ہے۔‘‘ جبکہ دسمبر 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر مدد کی درخواست کی کہ ’’امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان امریکہ کی مدد کرے۔ پاکستان اور امریکہ دونوں نے جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔‘‘

گو کہ سال کے آغاز اور اختتام کے درمیان کا وقت بھی خوشگوار نہیں تھا، لیکن اختتام پُرامید اور حوصلہ افزا رہا۔

اگر پاک بھارت تعلقات کی بات کریں تو 2018 شاندار اور بہترین سال تھا۔ 2018 میں پاکستان نے بھارت کے لیے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ اس فیصلے نے دونوں ممالک کے درمیان جمود کو توڑا۔ بھارتی صحافیوں کی پاکستان آمد ہوئی اور وزیراعظم پاکستان سے پاک بھارت تعلقات پر کھل کر سوال و جواب ہوئے۔ مقامی اور بین القوامی میڈیا کئی روز تک پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کرتا رہا۔ اگرچہ بھارت کے شدت پسند ذہنوں نے اس پر بھی تنقید کی، لیکن امریکہ سمیت پوری دنیا یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ پاکستان کا کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

پاکستان اور چین کے تعلقات 2018 کے شروع میں بھی مضبوط تھے اور آخر میں بھی بہترین ہیں۔ درمیان میں حکومت پاکستان کے سی پیک پر غیر ذمہ درانہ بیانات کی وجہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے، لیکن جلد ہی وہ اپنی اصلی حالت میں بحال ہوگئے۔ یہ تعلقات اب بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔

2018 نشیب و فراز کا سال تھا ۔ لیکن 2019 کامیاب معاشی پالیسیوں اوراحتساب کا سال دکھائی دے رہا ہے۔ اگر حکومت ایکسپورٹرز کے لیے بنائی گئی پالیسیوں پر من و عن عمل کرنے ، اداروں کو ان کی آمدنی اور پرفارمنس کی بنیاد پر چلانے ، بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے، فارن پالیسی کو اسی جذبے کے ساتھ چلانے، غیر ضروری بیانات سے گریز کرنے، پاکستانی پراڈکٹ کی اصل قیمت عوام کے سامنے لانے ، سبسڈی دینے کی بجائے آمدنی بڑھانے اور سرکاری شاہ خرچیاں کم کرنے جیسے فیصلو ں پر مستقل مزاجی سے عمل کرتی رہی تو ممکن ہے کہ حکومت دو سے تین سال میں پاکستانی معیشیت کو سیدھے راستے پر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے۔ معاشی مایوسی کے سال کے اختتام پر مثبت امید کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سال 2018؛ معاشیات، سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر ایک نظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BPgRi7
via IFTTT

سرفراز احمد کا نئے سال میں بہتر کارکردگی کا عزم ایکسپریس اردو

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نئے سال کے موقع پر پیغام میں بہتر کارکردگی کے لئے عزم نو کیا ہے۔

گذشتہ سال کے اختتام پر اپنے پیغام میں کپتان نے کہا ہے کہ کارکردگی میں کچھ غیرمعمولی اور کچھ معمولی چیزیں سامنے آئیں،  مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس سے بہتر نتائج دے سکے اور پرفارمنس میں تسلسل لاسکتے تھے، سال نو میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح اور سری لنکا کے خلاف سیریز کو اہم کامیابی قرار دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کے تسلسل پر بھی  خوش ہیں، تاہم وہ اس ملال کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے بعد سنچورین میں بھی ناکامی کے ساتھ سال کا اختتام کرنا تکلیف دہ تھا۔

The post سرفراز احمد کا نئے سال میں بہتر کارکردگی کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ThAEha
via IFTTT

سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل 2018 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پی پی پی رہنما رضا ربانی نے ای سی ایل ترمیمی بل 2018 پیش کیا۔ وزارت داخلہ نے بل کی مخالفت کی تاہم قائمہ کمیٹی کے ارکان نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بل کے مطابق وفاقی حکومت کو کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات اور بنیاد فراہم کرنا ہوگی، ای سی ایل میں نام ڈالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی صورت میں وفاقی حکومت 15 دن میں جواب دینے کی پابند ہوگی۔ اگر حکومت نے 15 روز میں جواب نہ کرایا تو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا فیصلہ از خود ختم تصور کیا جائے گا۔

رضا ربانی نے سفارشات پیش کیں کہ جس شخص کا نام ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں اسے 24 گھنٹے میں مطلع کیا جائے، سیکرٹری داخلہ کو ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی عہدے دار کو صوابدیدی اختیارات دینا جائز نہیں، ای سی ایل کے اختیارات وفاقی کابینہ کے پاس ہی رہنے چاہئیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ای سی ایل میں کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، اپنی خواہشات پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق نام ڈالا جائے، یہاں ایک کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور دوسرے کو روک لیا جاتا ہے، ان سب کو ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا جن کے خلاف نیب میں انکوائریز ہو رہی ہیں، کسی کیساتھ زیادتی و امتیازی سلوک نہ برداشت کرینگے نہ کرنے دینگے، ای سی ایل کو غلط استعمال نہ کیا جائے، کسی کے بنیادی حقوق کو اس طرح پامال نہیں کئے جاتے۔

The post سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SueOH4
via IFTTT

افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار ایکسپریس اردو

کابل: افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔

چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ  عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

The post افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GMEXzF
via IFTTT

میمو گیٹ کیس؛ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے پیش رفت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی؟۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین حقانی کا بھاگ جانا عدالت کی عزت کا سوال ہے، چیف جسٹس

عدالتی معاون احمد بلال صوفی نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کا معاملہ ہے اس لیے عدالت کو پیش رفت سے بند کمرے میں آگاہ کریں گے۔ عدالت نے عدالتی معاون کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

میمو گیٹ

2011 میں امریکا نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پر حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد اس وقت امریکا میں مقرر پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے امریکی تاجر منصور اعجاز کی وساطت سے امریکی حکام کو مبینہ طور پر ایک خط بھیجا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد پاکستان میں فوجی بغاوت کا خطرہ ہے اس لئے امریکا پاکستان میں برسراقتدار جمہوری حکومت کی مدد کرے۔ میمو کے مندرجات سامنے آنے کے بعد نواز شریف سمیت کئی افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 2012 کے بعد سے یہ کیس زیر التوا تھا اور اس عرصے میں حسین حقانی بھی امریکا فرار ہوچکے ہیں جنہیں واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

The post میمو گیٹ کیس؛ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vnod54
via IFTTT

بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ایکسپریس اردو

کوئٹہ: صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقے پی بی 26 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے 5 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے 49 پولنگ اسٹیشنز اور 172 بوتھ قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 57 ہزار 675 ہے، پی بی 26 پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا ولی ترابی سمیت 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

The post بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ThFdYI
via IFTTT

خورشید شاہ اس ٹولےکاحصہ ہیں جس نے ملک کو کنگال کیا، گورنر سندھ ایکسپریس اردو

پنوں عاقل: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملک کو کنگال کیا ہے۔ 

پنوں عاقل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات انتہائی قابل رحم ہیں، سڑکوں اور اسپتالوں کا بہت برا حال ہے، صحت سمیت تعلیم کے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو کھو کھلا کیا ہے، پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے، ان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملک کو کنگال کیا اور پیسے باہر بھیجے، اس ٹولے سے ہی جے آئی ٹی کی کہانی کی ابتدا ہوتی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہے، 4 ماہ کے دوران بہتر کام کرکے دکھایا ہے اوراثرات جلد سامنے آئیں گے، عوام پرامید رہیں کہ آنے والا وقت بہت بہتر ہوگا۔

The post خورشید شاہ اس ٹولےکاحصہ ہیں جس نے ملک کو کنگال کیا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vkz1Be
via IFTTT

کمپیوٹر پروگرام جعلی چہرے بنانے کے بھی ماہر ہوگئے ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: ابھی دنیا جعلی خبروں کے چنگل سے آزاد نہیں ہوئی تھی کہ یہ این ویڈیا سمیت کئی کمپنیوں نے دعویٰ کیا  ہے کہ ان کے خصوصی الگورتھم اور کمپیوٹرپروگراموں نے ہزاروں لاکھوں چہروں کے ڈیٹا بیس کو دیکھتے ہوئے ایسے چہرے بنائے ہیں جو دنیا میں کہیں وجود نہیں رکھتے۔ اس سے بڑھ کر ان چہروں کو ماڈلنگ کےلیے بھی تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے لیے این ویڈیا نے جو تصاویر جاری کی ہیں انہیں پہچاننا بہت مشکل ہے۔ اس کے لیے الگورتھم ( ایک طرح کے سافٹ ویئر) کی ایک بالکل نئی قسم تیار کی گئی ہے جسے ’جنریٹوو ایڈوسریئل نیٹ ورک‘ یا جی اے این کا نام دیا گیا ہے۔ یہ الگورتھم کو دوحصوں میں کام کرتا ہے ۔ ایک حصہ جعلی و خیالی چہرے کو پکڑتا ہے تو دوسرا اسے بہتر سے بہتر بنا کر پہلے والے حصے کو دھوکا دینا چاہتا ہے۔ اس طرح کئی مراحل کے بعد ایک بہترین اور حقیقی تصویر سامنے آتی ہیں جو آپ نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

2014 میں منظرِ عام پر آنے والے اس پروگرام سے پہلے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنائی گئیں اور اب مکمل رنگین اور حقیقت سے قریب تر چہرے بنائے جارہے ہیں جو دنیا میں کسی زندہ فرد سے میل تو کھاتے ہیں لیکن اصل میں اس چہرے والا شخص دنیا میں کہیں موجود نہیں۔

جھوٹی خبروں کی طرح اب غور سے دیکھنے پرکمپیوٹر سے تیارشدہ جعلی تصاویر کو بھی پہچانا جاسکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین یہ تجاویز پیش کررہے ہیں:

چہرے پر خدوخال یا زیورات کی یکسانیت

اگر ایک دستانہ دوسرے پر رکھا جائے تو وہ اس پر چسپاں ہوجاتا ہے اور یہ کیفیت سِمٹری کہلاتی ہے۔ اس تصویر میں جب آپ کانوں کی جانب دیکھیں گے تو وہ ایک دوسرے کے عکس کے طور پر دکھائی دیں گے۔ دوسری اہم بات ایک کان میں زیور نہ ہونا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ الگورتھم یہ نہیں جانتا کہ زیور دونوں کانوں میں پہنا جاتا ہے اور جیسے ہی یہ معلومات اس میں داخل کی جائیں گی جعلی تصویر کی یہ خامی دور ہوجائے گی۔ دوسری جانب تصاویر کے تاثرات اور احساسات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

بے ترتیب دانت 

الگورتھم اگر منہ کھلی ہوئی جعلی تصویر بناتا ہے تو وہ منہ کے اندر دانتوں کی ترتیب کو نہیں جانتا۔ اسی وجہ سے دانتوں کو ٹیڑھا میڑھا اور غیر ہموار بناتا ہے جو اس تصویر سے بھی عیاں ہے۔ بسا اوقات منہ میں دانتوں کی ترتیب اور زاویوں کو بھی بری طرح نظر انداز کردیتا ہے۔

ایئررنگ پھر غائب

اس تصویر میں دو خرابیاں ہیں، اول تو بائیں کان کا زیور غائب ہے اور سافٹ ویئر اسے بنانے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری خامی کے لےخاتون کے دانتوں کو غور سے دیکھئے تو معلوم ہوگا کہ ایک دانت بہت چھوٹا ہے اور الگورتھم اس بار پھر دانتوں کی تشکیل میں ناکام رہا ہے۔ جبکہ کانوں کو بھی عجیب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

عجیب کپڑے اور پس منظر

واضح رہے کہ الگورتھم کے ڈیٹا بیس میں لباس اور پس منظر( بیک گراؤنڈ) کی تصاویر کا ڈیٹا بیس نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اسی بنا پر جعلی تصاویر کا پس منظر عجیب، گڈمڈ اور نہ سمجھنے والا ہوتا ہے جبکہ اس تصویر میں خاتون کا لباس دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ درزی سے کوئی بڑی غلطی ہوگئی ہے۔

تصویر کا بیک گراؤنڈ سمجھ سے باہر ہے اور تصویر میں دائیں جانب نیچے کے دانت بہت چھوٹے دکھائی دے رہے ہیں جو ایک بڑی غلطی ہے۔

The post کمپیوٹر پروگرام جعلی چہرے بنانے کے بھی ماہر ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Qdtetw
via IFTTT

امریکی شخص کے گیراج سے درجنوں خطرناک سانپ برآمد ایکسپریس اردو

ٹیکساس: امریکی شخص نے گھر سے ملحق لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں۔

ٹیکساس کے ایک شخص کی تیارکردہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو میں کُرکُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے۔

بوبی کووان نامی شخص نے یہ ویڈیو ٹیکساس کے ایک علاقے گورمن میں بنائی ہے۔ ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے نیچے ایسے تین درجن کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلاکر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔

شمالی اور جنوبی امریکا میں عام پائے جانے والے یہ سانپ بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ بوبی پہلے تو یہ دیکھ کر خوفزدہ رہ گئے اور کچھ پریشان بھی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے اٹھائے ہوئے شیڈ کو دوبارہ اسی جگہ چھوڑ دیا۔ یہ ویڈیو تیس لاکھ سے زائد لوگوں نےدیکھی ہے اور اسے ہزاروں افراد نے شیئر کیا ہے۔

بعض لوگوں نے اس جگہ کو آگ لگانے کی تجویز دی اور کچھ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آخر وقت تک یہ سانپ ایک دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے تھے۔

The post امریکی شخص کے گیراج سے درجنوں خطرناک سانپ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrFfgL
via IFTTT

سبزے کے درمیان رہائش، دل کو رکھے صحتمند ایکسپریس اردو

کینٹکی، امریکہ: ایک چھوٹے سے عملی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ سرسبز مقامات کے پاس رہتے ہیں اور درختوں کے قریب ہوں وہ دماغی تناؤ کے کم کم شکار ہوتے ہیں ۔ اس سے دل کی شریانوں کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ دل کے امراض اور فالج کے خطرے سے دور رہتے ہیں۔

دوسری جانب آبادی کی سطح پر سبزے میں رہنے والے افراد کو ہسپتال جانے کی ضرورت بھی کم پیش آتی ہے۔ اگرچہ یہ ایک چھوٹے پیمانے کا  مطالعہ ہے تاہم اس کی تفصیلات جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم ماہرین ہر فرد پر اس کے یکساں اثرات کا دعویٰ نہیں کررہے۔

اس تحقیق کے لیے لوئی ویلی کینٹکی کے ایک ہسپتال میں 408 مریضوں کی خون اور پیشاب میں تناؤ اور امراضِ قلب کے بایومارکرز دیکھے گئے ۔ ساتھ ہی ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا اور یوایس جی ایس سے ہر شخص کے قریب موجود سبزے کی تفصیلات بھی اس کےڈیٹا کے ساتھ جمع کرکے پیش کی گئیں۔

ان میں سے جو لوگ سب سے زیادہ درختوں اور سبزے والےمقام پر رہتے تھے ان میں پیشاب میں ایپی نیفرائن کی مقدار سب سے کم تھی جو ذہنی تناؤ کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ ان کی پیشاب میں آکسیڈیٹو اسٹریس کا ایک اور علامتی بایومارکر ایف ٹو آئسوپروسٹین بھی کم تھا۔ اگر یہ دونوں علامات زیادہ ہوں تو مریض اتنا ہی تناؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔

ایک اور بات سامنے آئی کے ہرے بھرے ماحول میں رہنے والے افراد کی قلبی شریانیں بہت اچھی حالت میں رہتی ہیں۔ اس رپورٹ کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ارونی بھٹناگر نے کہا کہ فطری نظاروں کے قریب وقت گزارنے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتےہیں۔

سروے میں شامل افراد کی اوسط عمر 51 برس تھی اور ان میں سے جو لوگ سبزے کے اطراف نہیں رہتے تھے ان میں کولیسٹرو، بلڈ پریشر اور تناؤ کی کیفیات دیکھی گئی تھیں۔ اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ شہروں میں شجرکاری کی جائے اور سبزے کے قریب وقت گزارنے کو ترجیح دی جائے۔

The post سبزے کے درمیان رہائش، دل کو رکھے صحتمند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TpcgdJ
via IFTTT

Sunday, December 30, 2018

نیو ایئر نائٹ،ون ویلرز،اوورسپیڈنگ اور ہلڑبازی روکنے کے لیے حکمت عملی تیار روڈ بلاکنگ،ہلڑبازی اور ون ویلرز سے کوئی ر عا یت نہیں بر تی جائے گی،چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت ... مزید

ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم کاکڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

صوبائی مشیر لائیو سٹاک کی جلال خان مندوخیل کے والد پر تعزیت

ٹیکسٹائل ملوں کی عدم دلچسپی کے باعث روئی کے بھا ئومیں سرد بازاری کاروباری حجم نہایت کم رہا، ٹیکسٹائل ملوں میں کاٹن یارن کا ذخیرہ بڑھتا جارہا ہے، ملیں، جنرز، کاشتکار سب ... مزید

رائے ونڈ شہر کا اہم ترین ریلوئے قبرستان مسائل کا شکار سٹریٹ لائٹس بند ،حفاظتی جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور قبرستان کی جگہ کم پڑنے سے شہری اپنے مردے دور دراز دفنانے پر مجبور ... مزید

مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام اور غریبوں کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہے اور غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا،  یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

بلاول نے لکھا کہ سندھ سے بھی چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی، سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی ذراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔

The post مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BKgqFE
via IFTTT

کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز رات 10 بجے سے منگل تک بند رہیں گے         ایکسپریس اردو

 کراچی: سوئی سدرن گیس  نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل تک بند رکھنے اعلان کیا ہے۔

سندھ میں گیس بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے، گیس کی گھریلو طلب پوری کرنے کے لیے ایس ایس جی سی نے ہنگامی اقدام کے طور پر منگل تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شب 10 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جس کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

گزشتہ روز کراچی کے صنعت کاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دوہفتے قبل بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بدترین بحران دیکھنے میں آیا تھا جہاں 7 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے۔

واضح رہے سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا۔

The post کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز رات 10 بجے سے منگل تک بند رہیں گے         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2R0xgL1
via IFTTT

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں  89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے لیے پی ٹی آئی نے 89 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین  کی تعداد 99 ہے، تحریک انصاف کی 30، ایم کیو ایم کی 21، جی ڈی اے کی 14، تحریک لبیک کی 3 اور ایم ایم اے کی ایک نشست ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، علی زیدی   

دوسری جانب وفاق کی طرح سندھ میں بھی ایم کیو ایم کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا، جو سندھ اور شہری علاقوں کے مفاد میں ہوگا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔

The post پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2s0pwJO
via IFTTT

گورنر سندھ پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں، فیصل واوڈا ایکسپریس اردو

 لاہور: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو مصروفیات کم کرنے کا کہہ دیا ہے ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فاورڈ بلا ک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سندھ کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کردیا ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں، ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا ہے جب کہ ان کے گھر بھی آج اہم میٹنگ ہوگی۔

The post گورنر سندھ پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں، فیصل واوڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AkhakY
via IFTTT

پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، علی زیدی    ایکسپریس اردو

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ میں خوف کا ماحول ختم ہورہا ہے اور پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم، صحت کے مسائل ہیں، پیپلزپارٹی نے پورے سندھ میں تباہی مچا دی ہے، اندرون سندھ میں اسپتالوں اوراسکولوں کا براحال ہے لیکن اب سندھ میں خوف کا ماحول ختم ہورہا ہے، پگڑیاں اور ٹوپیاں پہن کر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکے، سندھ میں کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے، اب کوئی غلط کام نہیں چھپایا جائے گا اور ایسا کرنے والے شریک جرم ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو آخر پریشانی کس بات کی ہے، یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کیوں خائف ہیں، پی پی پی نے عجیب کیفیت طاری کی ہوئی ہے، ادارے جب کام کرنا شروع ہوگئے ہیں تو یہ دیواروں پرسرمارتے پھررہے ہیں، ان سے سوال پوچھو تو یہ اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے پڑجاتے ہیں، آج جب مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی میں آیا تو کیوں استعفا نہیں دے رہے، جب نوازشریف پرجےآئی ٹی بنی تو پیپلزپارٹی نواز شریف سےاستعفے کا مطالبہ کررہی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں اداروں کو بند کردیں، آئین کو ختم کردیں، پیپلزپارٹی رائے ونڈ جاکر احتجاج کرے کیوں کہ کیسز تو (ن) لیگ نے بنائے لیکن ان کومشورہ دیتا ہوں، خدا کے واسطے قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جیسے راستے اختیار نہ کریں، آصف زرداری صاحب، گیم اوور، پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، پی پی کے جلسے کرانے والے ان سے جان چھڑانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

The post پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، علی زیدی    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ETNRc6
via IFTTT

مری کے ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ ایکسپریس اردو

مری: سیاحوں کی جنت مری میں  ہوٹل کے اندر فائرنگ سے منیجر شدید زخمی ہوگیا ۔

مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات تو معمول تھے لیکن اب مقامی ہوٹل کے مالکان بھی ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے۔ مصروف ترین جی پی او چوک میں واقع ہوٹل کے استقبالیہ پر فائرنگ سے منیجر آصف شدید زخمی ہوگیا جسے بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے تین گولیاں لگیں۔

فائرنگ کاواقعہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیاجب سیاحوں کارش تھا، پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہےجس میں ملزم کی شناخت کرلی گئی، مقامی تھانے کی پولیس نے ملزم مصعب خلیل سمیت 12 نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم شخص بات چیت کے دوران پسٹل نکال کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کے بعد ملزم با آسانی موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھی مری کے ایک ہوٹل کا مالک ہےاورمتاثرہ فریق کاقریبی عزیز ہے،مرکزی ملزم کی گرفتاری کے چھاپوں کے دوران تین مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا تاہم مرکزی ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔

The post مری کے ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GI9bDQ
via IFTTT

سابق صدر اوباما نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات رکوائیں، ٹرمپ ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق صدر اوباما کی حکومت میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات رکوائیں۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کے زیر پرستی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات میں دھاندلی سے کام لیا اور حقائق کو تبدیل کرکے انہیں فائدہ پہنچایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یہ بات اب سچ ثابت ہوگئی ہے کہ ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات کا رخ موڑ کر میری جانب کردیا گیا تاہم اب غیر قانونی طریقوں اور کرپشن سے متعلق درست حقائق سامنے آگئے ہیں۔

 

دوسری جانب امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے میں بڑی پیش رفت کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا
کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ رواں برس تجارتی جنگ کے باوجود  امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے اچھے طریقے سے آگے بڑھے جب کہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

The post سابق صدر اوباما نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات رکوائیں، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EW2PhS
via IFTTT

نوشہرہ؛ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9 سالہ بچی کے کیس میں پیش رفت ایکسپریس اردو

نوشہرہ: خیبرپختونخوا میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں 150 مشکوک افراد کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9 سالہ بچی مناہل کے مقدمے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نےمحکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ 150 مشکوک افراد کے خون کے نمونے حاصل کرکےانہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ؛ 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ڈی آئی جی مردان نے قاتل کی گرفتاری کے لیے 9 رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو مختلف پہلوؤں کاجائزہ لے کر  دستیاب شواہد کی بنیاد پر  قاتل کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں 4 روز قبل گھر سے قرآن پڑھنے کے لیے جانے والی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور قاتل لاش پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

The post نوشہرہ؛ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9 سالہ بچی کے کیس میں پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GNKHsP
via IFTTT

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں نواز شریف کو بری کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جو 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلے میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں جرم ثابت نہیں کرسکا اور نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں نواز شریف کو سزا

رواں ماہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں  بری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

The post احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BPl7xV
via IFTTT

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری اور بلاول سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالااحسن پر مشتمل بینچ کل کرے گا جس کے لیے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں تاہم آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

پیپلز پارٹی کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام اہم رہنما سماعت کے وقت وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوں گے تاہم آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے آصف زرداری یا چیئر مین بلاول بھٹو کو طلب نہیں کیا، فاروق ایچ نائیک اور دیگر وکلا ہی عدالت جائیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےپر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

دوسری جانب مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت جائیں گے نہ ان کے وکیل پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کو عدالت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

The post جعلی بنک اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری اور بلاول سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AlWxoi
via IFTTT

بلوچستان حکومت کی لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت ایکسپریس اردو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت دی جب کہ ساتھ ہی صوبائی وزیرداخلہ نے لواحقین سے لاپتہ افراد کی فہرست بھی طلب کرلی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے اعداد وشمار میں ابہام ہے، اپنے لوگوں کے دکھوں کا ازالہ کریں گے، کچھ لاپتہ افراد افغانستان اور ایران میں ہیں لیکن کچھ عرصہ میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، چند سیاسی لوگوں کے ورغلانے پر کچھ افراد نے پہاڑوں کا رخ کیا۔

The post بلوچستان حکومت کی لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ETX8BT
via IFTTT

تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افضل قادری کو گجرات جیل سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو (اے ایف آئی سی) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشد ایلیٹ کمانڈوز کی سیکورٹی میں لائے جہاں انہیں ڈھائی گھنٹے تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کے رہنماؤں پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات قائم

افضل قادری کو مزید ٹیسٹوں کے لئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرکے سی ٹی اسکین، چھاتی کے ایکسرے، الٹرا ساونڈ کئے گئے۔ ابتدائی چیک اپ اور ٹیسٹس کے بعد انہیں اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کو تعینات کردیا گیا اور گجرات پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں خادم حسین رضوی اور پیر افضل حسین قادری سمیت تحریک لبیک کے اہم رہنما بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

The post تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rXlaDm
via IFTTT

عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔           

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں انسداد دہشتگردی کی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ مزید شواہد کے حصول کے لئے برطانیہ سے رابطے میں ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے استغاثہ کو بھرپورکیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے ایف آئی اے نے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے کے لئے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

The post عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2s0kAog
via IFTTT

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا چوری کرنے کا اعتراف ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار کار کا ٹائر چرایاتھا۔

شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے پاس کروڑوں مالیت کی جائیداد اور بیش قیمتی گاڑیاں ہیں، اتنی دولت ہونے کے باوجود کنگ خان نے ایک بار کار کا ٹائر چرانے کا اعتراف کیاہے۔

حال ہی میں ریڈیو مرچی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنی کار میں کہیں جارہا تھا لیکن یہ نہیں بتاؤں گا کہ کہاں جارہاتھا کہ میری کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ میں نے ٹائر خود ہی تبدیل کرلیا تاہم اسی وقت کار کادوسرا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہیں تھا لہٰذا میں نے جلدی سے وہاں کھڑی ایک اور کار کا ٹائر نکال کر اپنی کار میں لگالیا اتفاق سے اس کار کا ماڈل بھی وہی تھا جو میراتھا۔

کنگ خان نے کہا  میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑا ٹائر چرانے کے بعد میں نے کار پر شکریہ کا نوٹ رکھ دیا، تاہم اس کے بعد میں نے کبھی دوبارہ ایسا نہیں کیا۔ دوران انٹرویو شاہ رخ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب کا واقعہ ہے۔

The post بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا چوری کرنے کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ak7gji
via IFTTT

ایک سفر باب اسلام کے تاریخی مقامات کا (چوتھی قسط) ایکسپریس اردو

سفر کا شوق تو مجھے بچپن سے تھا۔ پہلے آس پاس کی جگہ گھوم کر ایسا لگتا تھا جیسے دنیا دیکھ لی ہو۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ جب لمبے سفر پر نکلے تو پتا چلا کہ ہم نے کچھ بھی نہیں دیکھا۔ ہم نے گڑھی خدا بخش کو الوداع کہہ کر دریائے سندھ کو لاڑکانہ پل سے کراس کیا اور خیرپور ضلع میں داخل ہوئے۔ یہ ضلع صوفیائے کرام سے بھرا پڑا ہے۔ جگہ جگہ پیر فقیر اور مرشد کے دیدار لوگوں کو ملتے ہیں۔ ہمیں صوفیائے کرام کے مزارات کی زیارات کا شوق کہاں کہاں نہیں لے گیا۔ لیکن جب کہیں ہم جاتے ہیں تو موٹر بائیک پر۔ بائیک کے سفر کا اپنا ہی لطف اور آزادی ہوتی ہے۔ زمین اور ہوا سے تعلق استوار رہتا ہے۔ ضلع خیرپور، سندھ کے سرسبز علاقوں میں شامل ہے۔ اسے سچل کا دیس بھی کہتے ہیں۔ اس دیس سے کئی وزیر اور وزرائے اعلی ہو گزرے ہیں جیسےغوث علی شاہ اور قائم علی شاہ۔

اس بلاگ کی پچھلی تینوں اقساط یہاں پڑھئے:

ایک سفر باب الاسلام کے تاریخی مقامات کا (تیسرا حصہ)

ایک سفر باب الاسلام کے تاریخی مقامات کا (پہلی قسط)

ایک سفر باب اسلام کے تاریخی مقامات کا (دوسری قسط)

اس روز چھٹی کا دن تھا۔ سندھ کی سوہنی دھرتی میں جانے کیا دلکشی ہے کہ ان گنت صوفیوں اور شاعروں نے نہ صرف یہاں جنم لیا بلکہ متعدد بزرگ تو ایسے تھے جو صدیوں پہلے یہاں کھنچے چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ حضرت سچل سرمستؒ بھی ایسے ہی صوفی بزرگ شاعر ہیں جنہوں نے نہ صرف سندھ کی سرزمین پر قدم رکھا بلکہ آخری سانس بھی اسی سرزمین پر لی۔ دارازہ شریف میں ان کا مزار مرجع عام و خاص ہے۔ رونق سی لگی رہتی ہے۔ درویشوں نے اپنے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور ہمہ وقت سرمست نظر آتے ہیں۔ دوردراز سے سیاح سچل سرمستؒ کے مزار پر آتے اور اس کی دلکشی و روحانی آسودگی کا لطف لیتے ہیں۔

یہاں حکومت سندھ نے ایک لائبریری بھی قائم کی ہے جس میں ہر نوع کی کتب موجود ہیں۔ صوفی ازم میں تحقیق کی غرض سے طلبا یہاں آتے اور کتب سے استفادہ کرتے ہیں۔

سچل سرمستؒ کئی زبانوں کے شاعر تھے۔ اردو، فارسی، سرائیکی اور ہندی میں ان کا کلام آج بھی موجود ہے۔ سندھی روایات کے مطابق انہیں ’سچل سائیں‘ بھی کہا جاتا ہے، حالانکہ ان کا اصل نام خواجہ حافظ عبدالوہاب فاروقیؒ تھا۔ آپ خیرپور کے ایک گاؤں میں 1739 میں پیدا ہوئے۔ سچل سرمست ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدین کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ چچا نے پرورش کی اور وہی ان کے معلم بھی رہے۔ قرآن حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ عربی، فارسی اور تصوّف کی تعلیم چچا ہی سے حاصل کی۔ گھر میں صوفیانہ ماحول تھا، اسی میں ان کی پرورش ہوئی اور یہی ساری زندگی ان کے رگ و پے میں بسا رہا۔ ان کی صاف گوئی دیکھ کر لوگ انہیں سچل یعنی ’’سچ بولنے والا‘‘ کہنے لگے۔ بعد میں ان کی شاعری کے شعلے دیکھ کر انہیں سرمست بھی کہا گیا۔

سچل سرمست کی پیدائش سندھ کے روایتی مذہبی گھرانے میں ہوئی مگر انہوں نے اپنی شاعری میں اپنی خاندانی اور اس وقت کی مذہبی روایات کو توڑ کر اپنی محفلوں میں ہندو مسلم کا فرق مٹادیا۔ ان کے عقیدت مندوں میں کئی ہندو بھی شامل ہیں۔ سچل سرمست تصوف میں وحدت الوجود کے قائل تھے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست کی زندگیوں میں ستر برس کا فاصلہ ہے۔ سچل ستر برس بعد جب صوفیانہ شاعری میں آئے تو ان کا وجدان بھی منفرد تھا۔ ان کے ساتھ صوفی ازم کی موسیقی نے بھی سرمستی کا سفر کیا اور شاہ بھٹائی کے نسبتاً دھیمے لہجے والے فقیروں سے سچل کے فقیروں کا انداز بیان منفرد اور بیباک تھا۔ سچل سرمست نے سندھ کے کلہوڑا اور تالپور حکمرانوں کے ایسے دور اقتدار میں زندگی بسر کی جب مذہبی انتہا پسندی اپنے عروج پر تھی۔ انہوں نے اپنے آس پاس مذہبی نفرتوں کو دیکھ کر سندھی میں کہا:

’’مذہبن ملک میں ماٹھو منجھایا، شیخی پیری بیحد بھلایا‘‘

اس کا سادہ ترجمہ یوں ہے کہ مذہبوں نے ملک میں لوگوں کو مایوس کیا اور شیخی، پیری نے انہیں بھول بھلیوں میں ڈال دیا ہے۔

سچل سرمست عادتاً خاموش طبع اور نیک طبیعت تھے۔ شریک حیات جوانی میں ہی انتقال کرگئی تھیں۔ پھر ان کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی اس لیے زیادہ تر تنہا اور ویرانوں میں دن گزارتے تھے۔ سچل سرمست نوّے برس کی عمر میں 14 رمضان 1242 ہجری میں وفات کر گئے۔ سچل سرمست کا کلام سندھی، اردو، عربی، فارسی اور سرائیکی میں موجود ہے۔ انہیں اور ان کا کلام سنانے والے فقیروں کو سندھ میں ایک منفرد مقام اس لیے بھی حاصل ہے کہ کسی بھی محفل میں جب بھی مذہبی انتہا پسندی کو للکارا جاتا ہے تو آج بھی سہارا سچل کا لیا جاتا ہے۔ سچل سرمست نے سندھ کے لوگوں کو اپنی شاعری میں بہت سے پیغامات دیئے جن میں بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی عزت کا سبق ہے۔

وہ رات ہم نے ایک دوست کے مرشد کے ہاں گزاری تو وہاں ایک سو سالہ درویش سے ملاقات ہوئی۔ درویش نے بتایا کہ سچل کا فیض سرحدوں کا محتاج نہیں۔ اس فیض نے سندھ کو امن، سچائی اور محبت کا درس دیا۔ سندھ میں سب سے زیادہ والدین اپنے بچوں کے نام سچل رکھتے ہیں تاکہ وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دے۔ روایت ہے کہ سچل نام رکھنے سے بچے بیمار بھی کم ہوتے ہیں اور بیماریوں میں مرتے بھی کم ہیں۔ ہمارے کئی دوستوں نے اپنی اولادوں کا نام سچل اس لیے بھی رکھا ہے۔

ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کےلیے رکے تو چائے کا گلاس دیکھ کر حیران ہوئے۔ لمبا سا گلاس تھا جو مکمل بھرا ہوا تھا۔ اوپر بادام تیر رہے تھے۔ زبردست چائے تھی۔ دودھ کی خالص چائے۔ فی کپ ساٹھ روپے۔ مگر چائے اتنی اچھی تھی کہ اس کا ذائقہ ابھی تک تازہ ہے، سچل سرمست کے کلام کی طرح سچا اور لب سوز۔

ہم سچل سرمست کے مزار سے نکل کر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کی طرف چل پڑے۔ راستے میں کوہلیو کی چھوٹی چھوٹی بستیاں ہمیں الوداع کہہ رہی تھیں۔ ہم شاہ صاحب کے مزار پر جب پہنچے تو اس وقت راگ چل رہا تھا۔ یہ راگ صدیوں سے ہر روز چلا آرہا ہے۔ یہ راگ کی محفل کسی بھی عظیم شخصیات کے وفات پر بھی بند نہیں ہوتی؛ اس راگ کی محفل کو کاش گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ راگ کی محفل کیسے صدیوں سے جاری ہے۔ ہم تھکے ہارے اس راگ کے رنگ میں بیٹھ گئے۔

مجھے اس روز طنبورے کی تاروں سے الاپ پیدا کرنے والے شاہ لطیف کے ان فقیروں سے ملنا تھا جو برسوں سے بھٹ شاہ کو اپنی آواز کے جادو سے آباد کیے ہوئے ہیں۔ جب وہ شاہ سائیں کا کلام گاتے ہیں اور طنبورے کے تاروں کو چھیڑ کر الاپ پیدا کرتے ہیں، تو وہ کانوں میں رس گھولنے لگتا ہے۔

مزار کے اندر مختلف مقبروں پر نہایت ہی خوبصورت نقش و نگار کندہ ہیں۔ ہر سال ہزاروں لوگ، عقیدت مند اور دنیا کی رنگینیوں سے بیزار انسان یہاں آتے ہیں اور دلی سکون پاتے ہیں۔ شاہ صاحب نے مرد کے بجائے اپنے کلام کے اظہار کےلیے عورتوں کا انتخاب کیا ہے، تاکہ معاشرے کو اس بات کا احساس دلایا جاسکے کہ عورت جسے ہم کمتر سمجھتے ہیں، وہ کسی بھی طرح کمتر نہیں۔ بلکہ ہمت، حوصلے، رومان اور مشکلات کا سامنا کرنے کی علامت ہے۔

کچرے کے ڈھیر میں اپنے لیے کچھ تلاش کرتے بچے: خیرپور کا ایک عام منظر


 

سندھ میں درگاہیں ہی ایسے مقامات ہیں جہاں عورت اپنے آپ کو آزاد محسوس کرتی ہے، جہاں اس کے رقص کو بدپیشہ نہیں سمجھا جاتا جہاں اس کے دھمال کو ایک خراج سمجھا جاتا ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے ہزاروں افراد کا روزگار بھی جڑا ہوا ہے۔ مزار جانے کےلیے گلی کے اندر پہنچے تو رنگین دکانیں دکھائی دیں جن پر مختلف قسم کی مٹھائیاں، چادریں، پھول پتیاں نہایت ہی سلیقے سے سجا رکھی گئی تھیں اور دکانوں پر موجود ہر فرد کی یہ کوشش تھی کہ گلی میں اندر آنے والا ہر فرد ان کی دکان سے کچھ نہ کچھ خریداری کرے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں ماہی گیروں، لوہاروں، چرواہوں، کسانوں، سنیاسوں کا خصوصی ذکر کیا۔

آپ نے سندھی زبان، ادب، ثقافت، رومانوی داستانوں اور ثقافتی پہلوؤں کو اسلامی سانچے میں بڑی خوبصورتی سے ڈھالا ہے۔ وہاں کے مقامی فنکاروں کے بقول، شاہ جو رسالو میں روایتی طور پر تیس سُر ہیں۔ شاہ جو رسالو میں محبت کی سات داستانیں ہیں جو مارئی، مومل، سسی، نوری، سوہنی، سورٹھ اور لیلا نامی خواتین کے کرداروں کی جرأت، بہادری، ہمت، پیار، اخوت اور وطن سے محبت کے جذبے کو احسن طریقے سے بیان کرتی ہیں۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری میں بلوچوں کی بہادری، جواں مردی کا خوب ذکر کیا، اِن سُروں میں انہوں نے بلوچی زبان کے الفاظ کثرت سے استعمال کیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب کیچ اور بھنبھور کے تعلق، میر عالی ہوت کے بیٹے پنّوں کے عشق اور سسی کی چاہت، محبت، عشق اور جدائی کے لمحات کی آہ وزاری اور تکالیف کو بیان کرتا ہے، وہ کہتے ہیں:

لے گئے میرے پریتم کو، وہ ظالم دیور جام
دیا تھا آن کے ہوت پنہل کو ’’آری‘‘ کا پیغام

سب نے ایسی کی تھی سازش، ڈالا تھا اک دام
دھوکے سے وہ لے گئے سکھیو! میرا ہوت وریام

ظلم کےلیے ہرگام اٹھایا، ان شہہ زور جتوں نے

(شاہ جو رسالو)

شاہ بھٹائی، شاہ جو رسالو میں بلوچستان کے پہاڑوں، پہاڑی چوٹیوں، آب و ہَوا اور ماحول کا دلکش انداز میں ذکر کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ کے شہر کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کرانے والے کمہاروں کی ایک بڑی تعداد اس شہر میں موجود ہے جن کے ہاتھ سے بنے مٹی کے برتن یہاں کے ماہر کاریگروں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم نے شاہ بھٹائی کی دھرتی کو رات کے اندھیرے میں الوداع کہا اور حیدرآبار کی طرف چل پڑے جہاں کچھ اور دوست ہمارے انتظار میں تھے۔

جاری ہے

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ایک سفر باب اسلام کے تاریخی مقامات کا (چوتھی قسط) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QcQlV1
via IFTTT