سری نگر: فیس بک انتظامیہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگرسے شائع ہونے والے اخبار Kashmiri Horizon سمیت 4 اخباروں کے فیس بک پیجز کو بلاک کردیا گیا ہے۔
کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کرنے پر فیس بک نے موقف اختیار کیا کہ یہ اخبارات فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے تاہم ان صفحات کو مقامی انتظامیہ کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔
کشمیری اخبارات کے مالکان کی بار بار درخواست کے باوجود فیس بک نے پیجز بحال نہیں کیے جس پر اخبار مالکان نے مقامی انتظامیہ کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو چھپانے کے لیے کشمیری اخبارات کے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرائیں جس پر بنا تصدیق کیے فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کردیا۔
واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی شکایت پر صحافت کا مقبول پیج ’ فری پریس کشمیر‘ کو بھی بند کردیا تھا تاہم 48 گھنٹے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس پیج کو بحال کردیا۔
The post فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2F21kzo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment