Monday, December 31, 2018

فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدلتے حالات میں آج سندھ کا دورہ ملتوی کردیا۔

تحریک انصاف کے سندھ میں تبدیلی مشن اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کے سلسلے میں فواد چوہدری نے تین روزہ دورے پر آج سندھ پہنچنا تھا لیکن پھر صبح سویرے سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلیے سرگرم

چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور گورنر راج لگا تو اسے ختم کرنے مکیں ایک سیکنڈ لگے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس

گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔

دوسری طرف مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری کو اندازہ ہوگیا کہ سندھ کے زمینی حقائق اور اپنے ایم پی ایز کی صورتحال کیا ہے۔ سندھ ان کے لیے کھلا ہوا ہے، وہ اچھی نیت کے ساتھ آئیں سندھ مہمان نواز ہے، مگر سازشوں کے لیے نہ آئیں۔

The post فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vo9qai
via IFTTT

No comments:

Post a Comment