کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد کردی۔
سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے تحریک التوا جمع کروائی جس کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے ناقابل بحث قرار دیکر مسترد کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد حکومت نے آصف زرداری، بلال بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔
The post وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SuxAye
via IFTTT
No comments:
Post a Comment