Monday, December 31, 2018

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم آج کیپ ٹاون پہنچے گی ایکسپریس اردو

 لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم آج شام کیپ ٹاون پہنچے گی اور دونوں ٹیمیں 3 جنوری سے ایک بارپھر مدمقابل ہوں گی۔

سنچورین ٹیسٹ ہارنےوالی پاکستانی ٹیم  کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کا شکارہیں، ان کا ریہیب جاری ہے، ٹیم انتظامیہ کافی پرامید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ تک ٹیم فٹنس ایشو سے جان چھڑا لے گی۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ویرنون فیلنڈر بھی  فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ فروری 2013 میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں آخری بار آمنا سامنا ہوا تھا، اس ٹیسٹ میں  یونس خان اور اسد شفیق کے پہلی اننگز میں سنچریوں اور سعید اجمل کی 6 وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 338 جب کہ دوسری باری میں ایک سو انہتر اسکورکیے تھے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے اور پھر مقررہ 182 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر پوراکرلیاتھا۔

جنوبی افریقا کی کامیابی میں ویرنون فیلنڈر نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری میں چار وکٹ لے کر اہم کردار ادا کیاتھا۔ کپتان سرفراز احمد نے سنچورین ٹیسٹ کی تلخ یادوں کو بھول کر نئے سال کا آغاز شاندار پرفارمنس سے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

The post جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم آج کیپ ٹاون پہنچے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vgu10m
via IFTTT

No comments:

Post a Comment