Sunday, December 30, 2018

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری اور بلاول سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالااحسن پر مشتمل بینچ کل کرے گا جس کے لیے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں تاہم آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

پیپلز پارٹی کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام اہم رہنما سماعت کے وقت وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوں گے تاہم آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے آصف زرداری یا چیئر مین بلاول بھٹو کو طلب نہیں کیا، فاروق ایچ نائیک اور دیگر وکلا ہی عدالت جائیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےپر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

دوسری جانب مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت جائیں گے نہ ان کے وکیل پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کو عدالت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

The post جعلی بنک اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری اور بلاول سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AlWxoi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment