لندن: کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر سے لڑتے برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم دریافت ہوئی ہے۔
برطانیہ کے قومی شماریات کے ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر تک برطانیہ میں کووڈ-19 سے 49 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ جو عالمی وباء کے دوران ایک ریکارڈ ہے۔
انفیکشن کے کیسز میں اضافے کا سبب دو وجوہات کو سمجھا جا رہا ہے۔ ایک وجہ کووڈ پابندیوں کی نرمی کے بعد سے لوگوں کے ملنے جلنے کا سلسلہ ہے اور دوسری وجہ اومیکرون BA.2 کا ذیلی ویریئنٹ ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس ویریئنٹ میں مزید تبدیلی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے اس میں منتقلی کی صلاحیت زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس کے متعلق ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟
XE ویریئنٹ اومیکرونBA.1 اورBA.2 ویریئنٹس کی جینیاتی خصوصیات کو ملاتا ہے جس کو “recombinant” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ XE recombinant پہلی بار برطانیہ میں 19 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا تھا کہ یہ منتقلی کے زیادہ قابل ہو سکتا ہے۔
برطانیہ میں اس کے کتنے کیسز ہیں؟
برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 22 مارچ تک برطانیہ میں XE کے 637 کیسز سامنے آئے تھے۔
تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق جس میں ریکارڈ 49 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں، اس کی نسبت اس ذیلی ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد نہایت معمولی ہے۔
کیا XE کووڈ-19 کی نئی علامات رکھتا ہے؟
اس نئے ذیلی ویریئنٹ نے صورتحال ضرور بدلی ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی خیال نہیں کہ یہ ویریئنٹ نئی علامات ساتھ لایا ہے۔
اومیکرون ویریئنٹ کی بتائی گئی علامات میں سب سے عام نزلہ ہے، بالخصوص ان لوگوں میں جنہیں ویکسین لگ چکی ہے۔
البتہ نیشنل ہیلتھ سروسز نے عام کووڈ علامات میں پیر کے روز مزید نو علامات شامل کی ہیں۔
ان علامات میں سانس کا پھولنا، تھکان محسوس کرنا، جسم کا درد کرنا، سر درد، گلا خراب ہونا، ناک کا بند ہونا یا بہنا، بھوک کا نہ لگنا، ہیضہ، بیمار محسوس کرنا یا ہونا شامل ہیں۔
The post برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jR4xyUI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment