Saturday, February 11, 2023

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو ملنے والی کلین چٹ مسترد کردی ایکسپریس اردو

لاہور: لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو 4 مارچ کو طلب کر لیا۔ 

اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج نے لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو بحث کےلیے 4 مارچ کو طلب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز  نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت پیش کر دی۔ ایف آئی اے کی نئی رپورٹ آنے پرسلیمان شہباز کے وکیل نے رپورٹ کی روشنی میں بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی۔  عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

The post عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو ملنے والی کلین چٹ مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rohRWF2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment