Wednesday, August 24, 2022

آسٹریلیا میں اسکول سے 87 سال پُرانا بوتل میں بند پیغام برآمد ایکسپریس اردو

برسبین: آسٹریلیا میں ایک اسکول کی تشکیلِ نو کے دوران مزدوروں کو تقریباً 87 سال پُرانا پیغام بوتل میں بند ملا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین کے ایک نواحی علاقے اینرلے کے جنکشن پارک اسکول کا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے ورثہ بحالی کے ادارے کے مزدوروں کو بوتل میں بند یہ پیغام اسکول کے حلزونے(مینار) سے ملا جو 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

بوتل میں بند یہ پیغام بڑھئی کا کام سیکھنے 16 سالہ گورڈن بینسن نے 12 اکتوبر 1935 کو لکھا تھا۔

بینسن نے لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ رقہ کبھی نہ کبھی ان کے بچوں یا بچوں کے بچوں کو ملے گا۔

اسکول کی جانب سے منگل کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک وزیر نے یہ رقہ بینسن کے بچوں جیفری بینسن اور میریلِن بلنڈل کے سپرد کیا۔ بینسن کے کُل پانچ بچے تھے۔

جیفری بینسن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنے کے بعد کہ یہ میرے والد نے لکھا ہے، حیران کن نہیں تھا۔ والد ہمیشہ اپنے خاندان اور اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے متعلق سوچتے تھے۔

The post آسٹریلیا میں اسکول سے 87 سال پُرانا بوتل میں بند پیغام برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LVzMDRK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment