Friday, November 30, 2018

ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگے ہیں، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گے اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد  روپیہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

عمران خان نے کہا کہ  اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی راستوں سے رقوم کی منتقلی کو روکنا ہے ، سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے، چین سے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی  ٹرانسفرچاہیے۔

The post ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QvBHMA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment