Thursday, November 29, 2018

حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب ایکسپریس اردو

 لاہور: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کے لیے کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے اولین 100 دن کی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، وہ عمران خان سے سب سے بڑا میڈل لے گا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، حکومت کو اپنے 100 دن کی کارکردگی دکھانے کے لیے ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 ’جھوٹ‘ گھڑے جارہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے، حکومت کو ’ہم مصروف تھے‘ کی جگہ ’ہم نالائق ہیں‘ کا اشتہار دینا چاہیے، عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کیلیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100 دن عوام کے لیے 100 اذیت ناک دن تھے، مسلم لیگ (ن) 100 دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد حقائق نامہ دے گی۔

The post حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P919D8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment