Tuesday, November 15, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی بھی کم کر دیں تاکہ گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا آپ خوامخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بنک بیلنس میں اضافہ ہو گا اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہو گی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ نے ہمارے گزشتہ دئیے گئے اشاروں کو نہ سمجھا‘ اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی اہم موقع پر اچھے خاصے چانسز بھی مہیا ہوئے تھے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

قریبی عزیز کسی بھی معاملے میں سخت اختلاف کر سکتے ہیں، ان سے الجھ کر قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ مخالف آپ کے حسن اخلاق اور طرز عمل سے صلح پر آمادہ ہو جائیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں مکان یا پلاٹ کا الجھا ہوا مسئلہ حسب مرضی حل ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے، جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہو سکتی ہے اس کامیابی کے نشہ میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع ہے۔ باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی رہے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نئی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے فائدہ ضرور ہو گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

رشتے کی بات چل سکتی ہے اور ہو سکتا ہے من پسند جگہ پر رشتہ طے پا جائے جائیداد کی خرید و فروخت کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OHx7Rvc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment