Sunday, November 20, 2022

ساتویں تھل جیپ ریلی، زین محمود ناکام، تاج نادر مگسی کے سر سج گیا ایکسپریس اردو

مظفرگڑھ / ملتان / لیہ / کوٹ ادو: ساتویں تھل جیپ ریلی 2022ء صاحبزادہ زین محمود ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور جیت کا تاج میر نادر مگسی کے سر سج گیا۔

سرکاری نتائج  کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری کی اے، بی، سی اور ڈی کلاس میں نادر مگسی،اسد خان شادی خیل، سید ظہیر حسین شاہ،ظفر بلوچ جبکہ وویمن کیٹگری میں رباب سلطان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پری پیئرڈ کی اے کیٹگری میں معروف ریسر میر نادر مگسی نے 195 کلومیٹر کا سفر 2 گھنٹے 10 منٹ 15سکینڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آصف فضل چوہدری نے دوسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے یہ فاصلہ 2 گھنٹے 12 منٹ اور 35 سکینڈ میں طے کیا، تیسری پوزیشن معروف ریسر جعفرخان مگسی نے حاصل کی، انھوں نے یہ فاصلہ 2 گھنٹے 50 منٹ 16 سکینڈ میں طے کیا۔

پری پیئرڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر ملتان کے ریسر اسد خان شادی خیل آئے، انہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 15 منٹ میں طے کیا ، دوسرے نمبر پر سعود جی یاد ہوت آئے اور یہ فاصلہ انہوں نے 2 گھنٹے 26 منٹ 58 سکینڈ میں مکمل کیا۔

اس کیٹگری میں تیسرے نمبر پرگوہر سانگی آئے انھوں نے ٹریک 2 گھنٹے 28 منٹ اور 48 سکینڈ میں طے کیا۔سی کیٹگری میں ظہیر حسین شاہ اول آئے، انہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 27 منٹ 43 سکینڈ اور دوسرے نمبر پر آنے والے محمود مجید نے فاصلہ 2 گھنٹے 36 منٹ 8 سکینڈ میں طے کیا، اس کیٹگری میں ہمال ہوت تیسرے نمبر پر آئے۔

جیپ ریلی کے کھلاڑیوں نے ٹریک کو دشوارگزار قرا ر دے دیا، گاڑیاں خراب، بعض ریسرز کو  ریس سے باہر ہونا پڑا۔

 

The post ساتویں تھل جیپ ریلی، زین محمود ناکام، تاج نادر مگسی کے سر سج گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8eovZkj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment