Sunday, November 13, 2022

2023 ’پاک چین ٹورازم ا یکسچینج‘ کے طور پر منائیں گے، چین ایکسپریس اردو

لاہور: چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا ہے کہ نئے سال کو ’’ پاک چین ٹور ازم اور ایکسچینج ‘‘ کے طو رپر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام 20 ویں سی پی سی کانگریس، پارٹی پالیسی، پراسپیکٹس اور اس کے پاک چین تعلقات پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی حکومت کے ساتھ ساتھ اس کی عوام کو حقیقی اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سست رفتاری پر کسی کو مورد الزام ٹھہرانا ٹھیک نہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ سی پیک اپنی اصل رفتار سے بحال ہو گیا اور سی پیک کے نئے فیز میں چار نئے کوریڈورز کا اضافہ ہوگیا جن میں ہیلتھ ، آئی ٹی، انڈسٹریل اور گرین کوریڈورز شامل ہیں۔

ژاؤ شیریں نے کہا کہ چینی قیادت صرف حکومت نہیں بلکہ پاکستان کے ہر فرد اور سوسائٹی کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے کیونکہ سی پیک سے حاصل ہونے والے فوائد کے اصل حقدار عوام ہیں، 2023 پاک چائنہ تعلقات اور سی پیک کی ترقی اور تعاون کی نئی شکلوں اور قسموں کی جدید مثال قائم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کو ’’ پاک چین ٹور ازم اور ایکسچینج ‘‘ کے طو رپر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا آرٹ نمائش کا خصوصی اہتمام کیا جائیگا جس میں پاکستان کے متنوع کلچر اور چین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کو موثر انداز میں پیش کیا جائیگا۔

 

The post 2023 ’پاک چین ٹورازم ا یکسچینج‘ کے طور پر منائیں گے، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r6HbfeT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment