Wednesday, November 16, 2022

ایران کی مارکیٹ میں فائرنگ ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

تہران: ایران کے جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک  ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر ایذہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ ایران میں ایک مزار پر حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے مزار پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

The post ایران کی مارکیٹ میں فائرنگ ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KrFxJDL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment