Monday, November 21, 2022

شاہ زیب قتل کیس؛ ملزمان شارخ جتوئی و دیگر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شارخ جتوئی و دیگر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 صفحات پر مشتمل شاہ زیب قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے اس لیے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

عدالت کے مطابق صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں جبکہ مقدمے میں دہشتگردی کا کوئی عنصر نہیں ہے، ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں ہیں اس لیے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے۔

The post شاہ زیب قتل کیس؛ ملزمان شارخ جتوئی و دیگر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/woFUdEz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment