Wednesday, November 23, 2022

اداکار و میزبان ٹونی نوید جہان فانی سے کوچ کرگئے ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، میزبان و گلوکار ٹونی نوید اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار ٹونی نوید کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرنے کی خبر نے لالی ووڈ انڈسٹری اور اہل خانہ سمیت دوستوں و مداحوں کو غمگین کردیا۔

اداکار ٹونی نوید کو لالی ووڈ انڈسٹری کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ وہ پاکستانی سنیما سے متعلق کثیر معلومات رکھتے تھے۔

ٹونی نوید کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات افسوس کا اظہار کررہی ہیں۔

The post اداکار و میزبان ٹونی نوید جہان فانی سے کوچ کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fikAFXI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment