اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا کہ بھارتی الیکشن میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کی طلبی پر آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے، پاکستان کو اس میں نہ گھسیٹے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے طالبان امریکا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ملا عبدالغنی برادر قطر کے دارالحکومت دوہا میں طالبان کے مرکزی دفتر کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاملات ان کے اپنے ہیں، امید ہے کہ یہ ملکر اپنے مسائل حل کرلیں گے۔
The post بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G90K2F
via IFTTT
No comments:
Post a Comment