Thursday, January 31, 2019

چین اور جامعہ کراچی میں واقع آئی سی سی بی ایس کے درمیان تحقیقی معاہدوں پر دستخط ایکسپریس اردو

 کراچی: جامعہ کراچی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اور چین کی دو معروف جامعات کے تحقیقی اداروں اسکول آف فارمیسی، ہونان یونی ورسٹی آف چائنیز میڈیسن اور ہونان ایگری کلچرل یونی ورسٹی کے تحت ہونان صوبے کی لیبارٹری آف فائٹو ہارمونز کے درمیان باہمی تحقیق کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

معاہدوں کے تحت باہمی اشتراک کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ طور پر پیش رفت کرنی ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق بین الاقوامی مرکز اور چینی اداروں کے درمیان ان معاہدوں پر دستخط 25 تا 27 جنوری کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ کے تحت منعقدہ تین روزہ نویں ANRAP انٹرنیشنل سیمینار کے دوران ہوئے۔

ان معاہدوں پر دستخط آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، اسکول آف فارمیسی، ہونان یونی ورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر ژن ہوا ژیا اور ہونان صوبے کی لیبارٹری آف فائٹو ہارمونز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لنگٹاو ژیاؤ نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیے۔

اس موقع پروفیسر ڈاکٹر وی وینگ سمیت دیگر چینی اسکالر اور ان کے بین الاقوامی مرکز کے دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت کیمیائی اور حیاتیاتی میدانوں میں مشترکہ تحقیقی کوششوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، اس معاہدے سے پاکستان اورچین کے درمیان ثقافتی اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

چینی اسکالروں کے وفد نے بین الاقوامی مرکز میں جدید تحقیقی سہولیات کی موجودگی کو سراہا۔ بعدِ ازاں چینی حکام و ماہرین نے بین الاقوامی مرکز کی تجربہ گاہوں کا دورہ بھی کیا۔ معاہدے میں دونوں اداروں کی سطح پر گریجویٹس کی مشترکہ تحقیقی و تعلیمی ہدایت بھی شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں۔

دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے اور اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے۔

The post چین اور جامعہ کراچی میں واقع آئی سی سی بی ایس کے درمیان تحقیقی معاہدوں پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Bd3ybs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment