Thursday, January 31, 2019

آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایف ایم کے پاس جانے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا  جب کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسے ملک میں بھجیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے مشکل وقت ہے ان حالات  میں آئی ایم ایف کے پاس جانا آسان راستہ تھا لیکن ان کی شرائط کڑی تھی جس سے مہنگائی مزید بڑھتی  یا پھردوست ممالک سے اتنے پیسے لیتے کہ گزارا کرتے، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس فوری نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کوشش ہے کہ پہلے معیشت کو بہتر کریں پھر عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ خریدیں اور سرمایہ کاری کریں،  یہ اقدام ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، آج بھی شوکت خانم کےلیے آدھی رقم بیرون ملک سے آتی ہے، سمندر پار مقیم پاکستانی اس سے منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی مدد بھی کرسکتے ہیں، ہم ملک کو پاؤں میں کھڑا کریں گے، سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کروائیں گے، یہ ملک ترقی پزیر ممالک کے لیے ایک مثال بنے گا، ہم نے تمام سفارتخانوں کو  اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ  میں اتنا خسارہ پہلے کبھی نہیں تھا، توقع نہیں تھی کہ اداروں کےحالات اتنے برے ہوں گے، پہلے تو ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ اداروں میں کیا ہورہا ہے، حکومت میں آنے کے 5 ماہ بعد پتا چلا کہ حالات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسے ملک میں بھجیں جب کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں۔

The post آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MKw4pr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment